Tag: برسلز

  • سربراہ پاکستانی سفارتی مشن بلاول بھٹو کی بریفنگ کے عالمی میڈیا میں چرچے

    سربراہ پاکستانی سفارتی مشن بلاول بھٹو کی بریفنگ کے عالمی میڈیا میں چرچے

    برسلز: پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بریفنگ کے عالمی میڈیا میں چرچے ہو رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برسلز میں سربراہ پاکستانی سفارتی مشن بلاول بھٹو کی بریفنگ کو عالمی میڈیا میں خوب سراہا جا رہا ہے، رہنما گرین پارٹی اور سابق رکن یورپی پارلیمنٹ فرینک نے کہا کہ بلاول نے پاکستان کے مثبت چہرے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔

    سکھ آرگنائزیشن کے صدر بندر سنگھ نے کہا بلاول بھٹو نے کشمیریوں کے ساتھ سکھ برادری کے مسائل کو بھی اجاگر کر کے سکھ برادری کے دل جیت لیے ہیں۔


    مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر معاملات ٹھیک نہیں ہوسکتے، بلاول بھٹو


    سینئر جرنلسٹ آندرے باخ نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور وژن کو سراہا۔ واضح رہے کہ برسلز میں یورپین تھنک ٹینک سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ہے، بھارت ڈھٹائی سے مقبوضہ کشمیر کو اندرونی مسئلہ قرار دیتا چلا آ رہا ہے۔

    انھوں نے کہا اقوام متحدہ کی قراردادیں ثبوت ہیں مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں۔ کشمیر سے نظریں چرانے کی وجہ سے دہشت گردی کو تقویت ملتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی دہشت گردی کی آڑ میں بھارتی مسلمانوں کو بھی دہشت گرد قرار دیتا ہے۔ ایک آدمی اپنے ملک کے لوگوں کو دہشت گرد کہتا ہے کیا یہ عقل کی بات ہے، مودی کی سوچ، بیانیہ اور اقدامات کسی صورت امن کے پیامبر نہیں، ہندوتوا انتہا پسندی کی وجہ سے بھی دہشت گردی جنم لے رہی ہے۔

  • برسلز میں پاکستانی کمیونٹی کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی جارحیت کیخلاف پُرامن احتجاج

    برسلز میں پاکستانی کمیونٹی کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی جارحیت کیخلاف پُرامن احتجاج

    برسلز میں پاکستانی کمیونٹی نے افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کےلیے اور بھارتی جارحیت کے خلاف پُرامن احتجاج کیا۔

    یورپی دارالحکومت برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا، اس مظاہرے کا مقصد افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار اور بھارت کی حالیہ جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا تھا۔

    مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں نے بھرپور شرکت کی اور "پاکستان زندہ باد” اور "افواجِ پاکستان پائندہ باد” جیسے نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، چودھری پرویز اقبال لوسر اور کمیونٹی راہنما مہر صفدر علی نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے جو ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے، مگر ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    انھوں نے جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی افواج کی جانب سے دشمن کو مؤثر جواب دینے اور حالیہ کامیاب آپریشنز پر انھیں خراج تحسین پیش کیا، انھوں نے کہا کہ 25 کروڑ پاکستانی اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں اور ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔

    اس مظاہرے کی نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ مراکش، الجزائر، ترکی، تیونس اور دیگر اسلامی ممالک کے نوجوانوں نے بھرپور انداز میں پاکستان اور افواجِ پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا اور “پاکستان زندہ باد” اور “افواجِ پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگا کر اپنے جذبات کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

    مقررین نے عالمی برادری، خصوصاً یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے۔
    مظاہرے کا اختتام وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

  • قیدی جیل کا ٹوائلٹ توڑ کر فرار

    قیدی جیل کا ٹوائلٹ توڑ کر فرار

    بیلجیئم میں گرفتار ہونے والا ایک ملزم تھوڑی دیر بعد ہی جیل کا ٹوائلٹ توڑ کر فرار ہوگیا، قیدی قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق بیلجیئم کے شہر برسلز میں 25 سالہ شخص گرفتاری کے چند گھنٹے بعد ہی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، اس نے دیوار کے ساتھ نصب ٹوائلٹ توڑا اور سیوریج کا سورخ بڑا کر کے فرار ہو گیا۔

    برسلز پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم نے سیوریج ہول کو توڑ کر صرف اتنا ہی سوراخ بڑا کیا، جتنا کہ اے فور سائز کا پیپر ہوتا ہے۔

    ترجمان کے مطابق اس سوراخ کے ذریعے اس قیدی نے جیل میں موجود زیر زمین راہداری تک رسائی حاصل کی، جہاں وہ ایک کھڑکی سے باہر سڑک تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔

    اس واقعے کے وقت حراستی سیل میں موجود سیکیورٹی کیمرے کام نہیں کر رہے تھے۔

    مشتبہ شخص قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور منشیات سے متعلق الزامات میں ویسٹ فلینڈرز پراسیکیوٹر کے دفتر کو مطلوب تھا۔

    اس شخص کو پولیس کے سامنے پیش ہونے کے حکم کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں رواں ہفتے پیر کے روز گرفتار کیا گیا تھا، جس کے چند گھنٹے بعد ہی وہ جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

  • وزیر خارجہ برسلز کے سرکاری دورے پر روانہ

    وزیر خارجہ برسلز کے سرکاری دورے پر روانہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برسلز کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وہ پاکستان ای یو اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کا حصہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے، وزیر خارجہ چھٹے پاکستان ای یو اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کا حصہ ہوں گے۔

    جون 2019 میں پاکستان اور یورپی یونین میں اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان پر دستخط ہوئے تھے، تاریخی اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان پر دستخط کے بعد یہ ڈائیلاگ کا پہلا اجلاس ہوگا۔

    وزیر خارجہ قریشی نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں نیٹو سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ سے بھی ملیں گے جبکہ یورپی ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال کریں گے، وزیر خارجہ بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بیلجیئم میں جمہوریت اور باہمی احترام کے ساتھ دوستانہ مراسم ہیں، دو طرفہ سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی، تعلیمی اور عوامی روابط میں اضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ بیلجیئم یورپی یونین میں پاکستان کا پانچواں بڑا تجارتی شراکت دار ہے، دو طرفہ تجارت کا موجودہ حجم 10.883 بلین امریکی ڈالر ہے۔ ہمارے درمیان روابط کے فروغ اور دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

  • جوہری معاہدہ منسوخ کرنے پر ایران کے خلاف یورپی یونین کا بیان بھی سامنے آ گیا

    جوہری معاہدہ منسوخ کرنے پر ایران کے خلاف یورپی یونین کا بیان بھی سامنے آ گیا

    برسلز: جوہری معاہدہ منسوخ کرنے پر ایران کے خلاف یورپی یونین کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے جوہری پروگرام کے معاہدے سے ایران کی علیحدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے معاہدے سے علیحدگی کے فیصلے پر یورپی یونین کو افسوس ہے۔

    سربراہ یورپین خارجہ امور جوزف بوریل نے اس سلسلے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم معاہدے کے فریقین کے ساتھ پیش رفت کے رابطے جاری رکھیں گے، یورپی یونین آئی اے ای اے کی یورینیم افزودگی سے متعلق تصدیق پر بھروسا کرے گی، جنرل قاسم کی ہلاکت کے بعد ہم صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، کشیدگی کے خاتمے کے لیے یورپی یونین کے کردار پر مشاورت بھی جاری ہے۔

    ایران کبھی بھی نیوکلیئرہتھیار حاصل نہیں کرپائےگا، ڈونلڈ ٹرمپ

    خیال رہے کہ ایران نے بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں اپنے جنرل کی ہلاکت کے بعد گزشتہ روز جوہری پروگرام کے معاہدے سے دست برداری کا اعلان کرتے ہوئے اسے منسوخ کر دیا ہے، جس پر امریکا کے اتحادی اور یورپی یونین متحرک ہو گئے ہیں۔

    غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق معاہدہ منسوخی کے بعد ایران یورینیم افزودگی کے لیے حدود اور اب ذخیرے کی مقدار کی پاس داری نہیں کرے گا، اور اپنی تکنیکی ضروریات کے مطابق یورینیم کی افزودگی جاری رکھے گا۔ تہران نے واضح کیا تھا کہ امریکا نے جنگ میں پہل کی ہے اب اسے جواب کے لیے تیار رہنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی قوانین کا علم ہے نہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سمجھ، امریکیوں کو برابر کی چوٹ لگنے سے ہی جنگ کا دور ختم ہوگا۔

  • کشمیریوں نے کشمیر کو بھارت کا حصہ تسلیم نہ کیا اور نہ کریں گے: مسعود خان

    کشمیریوں نے کشمیر کو بھارت کا حصہ تسلیم نہ کیا اور نہ کریں گے: مسعود خان

    برسلز: صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے کشمیر کو کبھی بھارت کا حصہ تسلیم نہیں کیا اور نہ کریں گے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حالت زار کو دنیا تک پہنچائیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے برسلز میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت طاقت سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں روک سکتا۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے کشمیر کو کبھی بھارت کا حصہ تسلیم نہیں کیا اور نہ کریں گے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حالت زار کو دنیا تک پہنچائیں۔

    انہوں نے کہا کہ یورپ میں کشمیری و پاکستانی کمیونٹی مسئلہ کشمیر کے لیے کام کرے، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو سے صورتحال ابتر ہو چکی ہے۔ کرفیو سے کشمیر میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہوچکی ہے۔

    اس سے قبل کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے، عالمی برادری بھارت پر تجارتی و اقتصادی پابندیاں عائد کرے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ یورپین پارلیمنٹ میں 17 ستمبر کو کشمیر کی صورتحال پر بحث ہوگی، مسئلہ کشمیر پر یورپی پارلیمنٹ میں بحث کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی میڈیا نے بھارتی کرتوتوں کی قلعی کھول دی، جنگ شروع نہیں ہوگی بلکہ شروع ہوچکی ہے۔

  • بھارت سے تجارتی تعلقات کو انسانی حقوق سے مشروط کیا جائے: صدر آزاد کشمیر

    بھارت سے تجارتی تعلقات کو انسانی حقوق سے مشروط کیا جائے: صدر آزاد کشمیر

    برسلز: آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر یورپی پارلیمنٹ میں بحث کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، بھارت سے تجارتی تعلقات کو انسانی حقوق سے مشروط کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کیا۔ مسعود خان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے، عالمی برادری بھارت پر تجارتی و اقتصادی پابندیاں عائد کرے۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ یورپین پارلیمنٹ میں 17 ستمبر کو کشمیر کی صورتحال پر بحث ہوگی، مسئلہ کشمیر پر یورپی پارلیمنٹ میں بحث کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، بھارت کے خلاف تجارتی اور سفری پابندیاں عائد کی جائیں۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت سے تجارتی تعلقات کو انسانی حقوق سے مشروط کیا جائے، بھارت پاکستان کے خلاف جوہری ہتھیار کے استعمال کی دھمکی دے رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری بھارت کے خلاف ٹھوس سیاسی اور سفارتی اقدامات کرے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف برسلز میں سائیکل ریلی

    مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف برسلز میں سائیکل ریلی

    برسلز : مقبوضہ کشمیر کے لوگ پانچ اگست سے سخت مشکلات کا شکار ہیں اور علاقے میں مسلسل کرفیو اور سخت پابندیاں ہیں جن کی حمایت میں برسلز میں ریلی کا نکالی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز کے مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے کشمیر کونسل یورپی یونین کے زیر اہتمام برسلز میں سائیکل ریلی نکالی گئی، کونسل کے چیئرمین علی رضا سید کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی یورپی وزارت خارجہ کے سامنے شومان پلس برسلز سے شروع ہوکر یورپی پارلیمنٹ کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔

    کشمیر میڈیاسروس کا کہنا تھا کہ ریلی کے شرکا نے آزاد جموںو کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور گلے میں پلے کارڈز آوایزاں کئے ہوئے تھے جن پر محکوم کشمیریوں کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

    ریلی میں کشمیری رہنما سردار صدیق، ورلڈ کشمیر ڈائس پورہ الائنس کے صدر چوہدری خالد محمود جوشی، حاجی وسیم اختر، ملک اجمل، سلیم میمن، راجہ خالد، عامر نعیم سنی، خادم حسین، چوہدری غفور، سید باقر موسوی، محمد حسین شاہ، افتخار عرف بھا بلو، مہرندیم، حمزہ شاہ، سلمان شاہ، رانا فلق شیر اور اصغربٹ کے علاوہ مقامی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

    علی رضا سید نے ریلی کے اختتام پر اپنی تقدیر میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ پانچ اگست سے سخت مشکلات کا شکار ہیں اور علاقے میں مسلسل کرفیو اور سخت پابندیاں ہیں اور بہت سے رہنما اور کارکن زیرحراست ہیں، مقبوضہ علاقے میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت ہوچکی ہے اورلوگوں کے بنیادی حقوق بری طرح پامال کے جا رہے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی سربراہی میں قائم فرقہ پرست بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے خلاف کشمیریوں کے احتجاج کو روکنے کیلئے ان پر جبر و استبداد کی انتہا کر دی ہے لہذا عالمی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسکا نوٹس لے۔

  • موجودہ حکومت ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے: شاہ محمود

    موجودہ حکومت ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے: شاہ محمود

    برسلز: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، موجودہ حکومت ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا برسلز میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ملکی ترقی میں اہم کرادار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے، حکومت کاروبار آسان بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ویزہ کا عمل آسان بنانے اور سیاحت کا فروغ ترجیح ہے، جمہوریت کے تسلسل سے پاکستان ترقی کے اہداف حاصل کرلے گا۔

    وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل سے مثبت ملاقات ہوئی اس دوران افغانستان، بھارت، خطے کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی۔

    افغانستان میں پائیدار امن یقینی بنانا چاہتے ہیں: وزیر خارجہ

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کےساتھ جی ایس پی پلس کی سہولت اہم ہے، جی ایس پی پلس سے دوطرفہ تجارت کے مواقع بڑھیں گے۔

    خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی گذشتہ روز برسلز پہنچے ہیں، جہاں وہ وزیرخارجہ نیٹو کے جنرل سیکرٹری اسٹولٹن برگ اور یورپی یونین کی عہدیدار فیڈ ریکا موگرینی سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاکستان اور یورپی یونین میں جامع اسٹریٹجک پلان پر دستخط کیےجائیں گے۔

  • وزیر خارجہ برسلز روانہ، یورپی یونین کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوں گے

    وزیر خارجہ برسلز روانہ، یورپی یونین کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوں گے

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ سرکاری دورے پر برسلز روانہ ہو گئے، یورپی یونین کے اعلیٰ عہدے داران سے ملاقاتیں متوقع ہیں، وزیر خارجہ کثیر المدتی تعاون کے معاہدے پر دستخط بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود نے برسلز روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طویل مذاکرات کے بعد یورپی یونین کے ساتھ اسٹریٹیجک معاہدے پر دستخط ہوں گے، یہ معاہدہ ایک اہم پیش رفت ہے۔

    شاہ محمود نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ اسٹریٹیجک پلان پر جو معاہدہ طے پایا ہے، اس پر 25 جون کو اعلیٰ عہدے دار فیڈریکا موگرینی کے ساتھ دستخط کروں گا، اس معاہدے سے یورپی یونین کے ساتھ طویل المدتی تعاون کا آغاز ہوگا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات پرانے اور گہرے ہیں، گاہے بگاہے ہم ایک دوسرے کی مدد بھی کرتے رہے ہیں، اب انشاء اللہ مستقبل میں ایک نئی سمت میں آگے بڑھنے کا ارادہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایران کا یورپی یونین کو جوہری بحران کے حل کے لیے 60 دن کا الٹی میٹم

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ یہ اچھی پیش رفت ہے، ہماری خواہش تھی یہ معاہدہ اپنی تکمیل کو پہنچے۔

    انھوں نے کہا کہ برسلز میں نیٹو کے جنرل سیکریٹری کے ساتھ ملاقات بھی طے ہے، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کا کلیدی کردار ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیٹو کے ساتھ ہمارا تعاون رہا، افغانستان کے معاملاتِ میں ہم نے امریکی اور نیٹو فورسز کی بے پناہ مدد کی، نیٹو کے ساتھ دفاعی اور سیکورٹی معاملات میں تعلق برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔