Tag: برسلز

  • بیلجیئم میں پولیس پر حملہ دہشت گردی کا واقعہ ہے،وزیراعظم چارلس مائیکل

    بیلجیئم میں پولیس پر حملہ دہشت گردی کا واقعہ ہے،وزیراعظم چارلس مائیکل

    برسلز: بیلجیئم کے وزیراعظم چارلس مائیکل نےشارلروآ شہر میں مسلح شخص کے پولیس پر حملے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا ہے.

    تفصیلات کےمطابق بیلجیئم کے شہر شارلروآ میں حکام کے مطابق خنجر سے مسلح حملہ آور نے دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا،حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی حالت خطرہ سے باہر ہے.

    پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے شارلروآ کے مرکزی پولیس اسٹیشن کے باہر پولیس اہلکاروں پر خنجر سے حملہ کرتے وقت ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا،پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا.

    اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے دو اہلکاروں میں سے ایک خاتون ہے اور انہیں اپنے ساتھی اہلکار سے زیادہ زخم آئے ہیں.

    پولیس کی جوابی فائرنگ میں زخمی ہونے والے مسلح حملہ آور اسپتال میں دم توڑ گیا.

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ جولائی کی 30 تاریخ کو بیلجیئم میں انسداد دہشت گردی کے ایک آپریشن میں دو بھائیوں کو ملک میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے پرگرفتار کیا گیا تھا.

    واضح رہے کہ بیلجیئم میں مارچ کے ماہ میں ایئرپورٹ اور میٹرو سٹیشن پر ہونے والے حملے میں کم از کم 32 افراد ہلاک ہوئے تھے،حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی.

  • برسلز : یورپی یونین کے رہنماؤں کا پہلی بار برطانیہ کے بغیر اجلاس

    برسلز : یورپی یونین کے رہنماؤں کا پہلی بار برطانیہ کے بغیر اجلاس

    برسلز: برطانیہ کے یورپی یونین کی علیحدگی کےفیصلے کے بعد یورپی قیادت کا پہلا اجلاس برطانوی نمائندے کے بغیر منعقد ہوا.

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والی یورپی قیادت کی گول میز کانفرنس میں برطانیہ کی یونین سے علیحدگی کے فیصلے اور اس کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا.

    یورپی یونین کی قیادت اس بات پر متفق تھی کہ برطانیہ کی جانب سے بلاک سے اخراج کی باضابطہ اطلاع دیے جانے کےبعد اس معاملے پر باضابطہ طور پر غور کیاجائےگا.

    یورپی قیادت اور حکام نے برطانیہ سے فوری طور پر وضاحت طلب کی ہے کہ وہ بلاک سے علیحدگی کےبعدیورپی یونین کے ساتھ کس قسم کے تعلقات چاہتا ہے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ چالیس سال سے زائد عرصے تک یورپی یونین کا حصہ رہا ہے.

  • برسلز: شاپنگ مال میں بم کی اطلاع ، ایک شخص گرفتار

    برسلز: شاپنگ مال میں بم کی اطلاع ، ایک شخص گرفتار

    برسلز: بلجیم کے شاپنگ مال میں بم کی اطلاع پرمال کوخالی کرالیا گیا جہاں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کوگرفتارکرلیا۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایک شخص نے فون پرپولیس کواطلاع دی کہ اس نے دھماکہ خیزبیلٹ پہن رکھا ہے، پولیس نے کارروائی کرکے مشتبہ شخص کوگرفتارکرلیا، تاہم دوسری اطلاعات کے مطابق شخص کے پاس سے دھماکہ خیزمواد نہیں ملا۔

    post-5

    آپریشن کے دوران سٹی ٹو نامی اس شاپنگ مال کے اردگرد تمام گلیوں کو کو بند کر دیا گیا ہے جب کہ جائے وقوع پر بم ڈسپوزل یونٹ پہنچ گئے۔

    post-1

    برسلز میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اورپانچ میڑواسٹیشنز کوبند کردیاگیا، پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    post-2

    بیلجئم کی سیکیورٹی صورتحال کے ذمہ دار ادارے کرائسز سینٹر کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق اجلاس بلا لیا گیا ہے جس میں وزیراعظم چارلس مچل بھی شریک ہوں گے جب کہ انہیں واقعے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

    post-4

  • بیلجیئم: لیبرقوانین میں مجوزہ ترمیم کے خلاف احتجاج

    بیلجیئم: لیبرقوانین میں مجوزہ ترمیم کے خلاف احتجاج

    برسلز: بیلجیئم میں لیبرقوانین میں ترمیم،اجرتوں میں کمی،اورریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کی تجاویز کےخلاف دارلحکومت برسلز میں احتجاجی ریلی نکالی گئی.

    تفصیلات کے مطابق بیلیجیئم کے دارالحکومت برسلز میں بجٹ تجاویزکےخلاف احتجاج کےلیےدس ہزار سے زائد افراد برسلز کے مرکزی علاقے میں جمع ہوئےاور وزیر اعظم چارلس مائیکل کے قدامت پسند حکومت بجٹ تجاویز کے خلاف مارچ کیا.

    مظاہرین میں اساتذہ اور پولیس اہلکاروں سمیت سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد شامل تھی،مظاہرین نےبجٹ تجاویز کےخلاف چوبیس گھنٹےکی ہڑتال کا اعلان بھی کیا.

    مظاہرین کاکہنا تھا کہ لیبر قوانین میں مجوزہ تبدیلیوں کے نتیجے میں ریٹائرمنٹ کےبعدوہ خالی ہاتھ ہوں گے.

    مظاہرین میں شامل پنشنرز کاکہنا تھا کہ پنشن میں پانچ سو یورو تک کمی پرغور کیا جارہا ہے جس کوکسی صورت قبول نہیں کیاجائےگا.

    یاد رہے اس سے قبل گذشتہ دنوں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی صنعتی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا.

  • یورپ کی مشرقی سرحدوں پر فوج کی تعداد بڑھانا اشتعال انگیزی ہے، روس

    یورپ کی مشرقی سرحدوں پر فوج کی تعداد بڑھانا اشتعال انگیزی ہے، روس

    ماسکو: روس نےنیٹوکی جانب سےیورپ کی مشرقی سرحدوں پرفوج کی بڑی تعداد میں تعیناتی کےفیصلےکواشتعال انگیزی قراردیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق برسلز میں نیٹو کےہیڈ کوارٹر میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے روس کےبڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی پرغور کیا گیا.

    نیٹو کی جانب سے جمعرات کے روز مونٹی نیگروکواتحاد میں شمولیت کی دعوت دی تھی،برسلز میں اجلاس کےدوران نیٹو نے فیصلہ کیاتھاکہ روس کےبڑھتےہوئےخطرےسےنمٹنےکیلئے پولینڈ اوربالٹک خطےمیں چار ہزار فوجی تعینات کیےجائیں گے۔

    کریملن نےنیٹوکےاقدامات کومنفی عمل قراردیاہے،رواں سال جولائی میں اجلاس سے قبل نیٹونےروس سےمذاکرات کااعلان کیاتھا.

    روس نےنیٹوکےاعلان پربرہمی ظاہرکرتےہوئےکہاہےکہ نیٹوکواعلان سےقبل ماسکوسےمشاورت کرنی چاہیےتھی۔

    واضح رہے کہ جمعرات کو بیلجیئم کے دارلحکومت برسلز میں نیٹو سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اجلاس میں روس کے ساتھ بات چیت کا دروازہ کھلا رکھنے کے ساتھ ساتھ طاقت کے توازن کو برقراررکھنے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا تھا.

  • یورپ کےمشرقی سرحدی علاقوں پر فوج کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ،نیٹو

    یورپ کےمشرقی سرحدی علاقوں پر فوج کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ،نیٹو

    برسلز: امریکہ اور روس کے بڑھتے ہوئے خطرے سے بچنے کے لیے یورپ کی مشرقی سرحدوں پر فوج کی تعداد میں اضافے کی منصوبہ بندی کرلی گئی.

    تفصیلات کے مطابق بیلجیئم کے دارلحکومت برسلز میں نیٹو کےہیڈ کوارٹر میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے روس کےبڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی پرغور کیا گیا.

    نیٹو سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ نیٹو کے رکن ممالک کی اس ملاقات میں یورپ کی مشرقی سرحدوں پر فوج کی زیادہ تعداد کی تعیناتی سےمتعلق تبادلہ خیال کیاگیا.

    اُن کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ بات چیت کا دروازہ کھلا رکھنے کے ساتھ طاقت کے توازن کو برقراررکھنے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا.

    اطلاعات کے مطابق پولینڈ اور بالٹک خطے میں چار ہزار کے قریب افواج کو تعینات کرنےکامنصوبہ بنایاگیاہے،فوج جدید ہتھیار سے لیس ہوں گی.

    رواں سال جولائی میں وارسامیں ہونے والےاجلاس میں معاہدے پر دستخط کاامکان ظاہر کیاہے۔

  • ایران معاہدے کے بعد ایک ایٹم بم جتنی یورنیم استعمال کرسکے گا، براک اوباما

    ایران معاہدے کے بعد ایک ایٹم بم جتنی یورنیم استعمال کرسکے گا، براک اوباما

    برسلز  : امریکی صدربراک اوباما نے کہا ہے کہ ایران دس ایٹم بم بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن معاہدے کے بعد ایران ایک ایٹم بم بنانے کے لئے درکارسینٹری فیوجز تیارکرسکتا ہے۔

    ایران اورچھ عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدربراک اوباما کا کہنا تھا ایران کے پاس دس اٹیم تیارکرنے کی صلاحیت ہے لیکن معاہدے کے بعد ایک ایٹم بم جتنی یورنیم استعمال کرسکے گا۔

    ایران پرپابندی پندرہ سال رہے گی۔  صدراوباما نے کہا کہ معاہدے کے تحت ایران کو اٹھانوے فیصد افزودہ یورینیم ختم کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ اٹیمی معائنہ کارکبھی بھی کسی بھی وقت ایران کی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرسکیں گے۔  امریکی صدر نے واضح کیا کہ اگر ایران نے معاہدے پرمکمل عملدرآمدکیا تو ایران پرعائد عالمی پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا معاہدے کی کامیابی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دورکیا جائے گا۔