Tag: برطانوی آرمی چیف

  • برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف  پاکستان پہنچ گئے

    برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل پیٹرک سینڈرز پاکستان پہنچ گئے، دورے کے دوران وہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیرسےملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی فوج کےچیف آف جنرل اسٹاف جنرل پیٹرک سینڈروز تین روزہ دفاعی مصروفیات کے دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

    دورے کے دوران برطانوی فوج کےچیف آف جنرل اسٹاف جنرل پیٹرک سینڈروز پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیرسےملاقات کریں گے۔

    ترجمان نے کہا کہ جنرل سینڈرزپاکستان اوربرطانیہ کی افواج کےدرمیان لاہورمیں پولومیچ بھی دیکھیں گے، دورہ برطانیہ کے پاکستان کیساتھ اچھےدفاعی تعلقات کوبرقراررکھنےکےعزم کا حصہ ہے۔

  • ہمیں طالبان کو اپنی ساکھ بنانے کیلئے جگہ دینا ہوگی ، برطانوی آرمی چیف

    ہمیں طالبان کو اپنی ساکھ بنانے کیلئے جگہ دینا ہوگی ، برطانوی آرمی چیف

    لندن : برطانوی آرمی چیف سرنک کارٹر کا کہنا ہے کہ ہمیں طالبان کواپنی ساکھ بنانےکیلئے جگہ دیناہوگی، ہوسکتا ہے کہ یہ طالبان اس سے مختلف طالبان ہوں جسے لوگ 1990 کی دہائی سے یاد کرتے ہیں

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کی صورتحال پر برطانوی آرمی چیف نے بیان میں کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ زمین پر موثرتعاون کررہے ہیں، افغانستان میں ایک معقول اورجامع حکومت کے قیام کا امکان ہے۔

    برطانوی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ طالبان نے کابل کومستحکم اور پرامن رکھا ہوا ہے، وہ ہمارےانخلا میں رکاوٹ نہیں ڈال رہےہیں ، روزانہ حامدکرزئی اورڈاکٹر عبداللہ سےبات ہوتی ہے، حامد کرزئی اورڈاکٹرعبداللہ آج طالبان کے کمیشن سے مل رہے ہیں۔

    سرنک کارٹر نے کہا کہ ہمیں طالبان کو اپنی ساکھ بنانے کیلئے جگہ دیناہوگی اور ہمیں طالبان کی قیادت کوسننے کے ساتھ ساتھ طالبان کے ذریعے انسانی بنیادوں پر لوگوں کی مدد کرنا ہوگی، ہوسکتا ہے کہ یہ طالبان اس سے مختلف طالبان ہوں جسے لوگ 1990 کی دہائی سے یاد کرتے ہیں۔

    خیال رہے برطانوی فوجی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افراتفری کے حالات میں کام کر رہے ہیں تاکہ برطانیہ کے شہریوں اور ان افغان شہریوں کو نکالنے میں مدد کی جا سکے جنہوں نے برطانوی حکومت کے لیے کام کیا۔

    وزیراعظم جانسن کے دفتر نے بتایا تھا کہ حکومت اب توقع کررہی ہے کہ وہ افغانستان کے لیے نئی آباد کاری اسکیم کے منصوبے مرتب کرے گی جو کہ برطانیہ کے پناہ گزین کے نظام سے الگ ہوں گے، یہ ممکنہ طور پر اس پروگرام جیسا ہوگا جو شامی پناہ گزین کیمپوں سے برطانیہ لائے گئے افراد کے لیے شروع کیا گیا تھا۔

  • برطانیہ روس کی جانب سے کسی طور مطمئن نہیں رہ سکتا، برطانوی آرمی چیف

    برطانیہ روس کی جانب سے کسی طور مطمئن نہیں رہ سکتا، برطانوی آرمی چیف

    لندن : روس برطانیہ کے لیے بڑا خطرہ ہے جو ہماری کمزوری سے فائدہ اٹھانے کےلیے تیار ہے اور مغرب کی کمزریوں سے باقائدہ ایک سسٹم کے تحت فائدہ اٹھانے کی کوشش کرچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی آرمی چیف جنرل مارک کارلیٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس موجودہ وقت میں القاعدہ، داعش اور اس جیسی تمام تنظیموں سے بڑا سیکیورٹی خطرہ ہے جس سے بہ محتاط رہنا پڑے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جنرل مارک نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس وہ خطرہ ہے جس نے مغربی طاقتوں کی کمزریوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے بارہا کوششیں کرچکا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ روس نے سائبر، اسپیس اور سمندر کے اندر غیر روایتی طریقے استعمال کرچکا ہے، جنرل مارک نے کہا کہ برطانیہ روس کی جانب سے کسی طور مطمئن نہیں رہ سکتا۔

    خیال رہے کہ جنرل مارک کارلیٹن کو رواں برس جنوری میں برطانیہ کا آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ برطانوی حکومت گذشتہ برس روس پر سائبر حملوں کا الزام لگا چکی ہے جبکہ رواں برس مارچ میں روس کے ڈبل ایجنٹ سرگئی اسکریپال اور اس کی بیٹی کو برطانیہ میں ہی زہر دینے کا الزام بھی عائد کرچکی ہے۔

    دوسری جانب روسی حکومت نے برطانوی آرمی چیف کے بیان کی تردید کی اور تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی کوششوں کے باوجود روس اور شامی حکومت نے مشترکا طور پر داعش کا راستہ روکا ہے۔