Tag: برطانوی اخبار ٹیلی گراف

  • بھارت کے روس سے بڑھتے تعلقات پر مغربی ملکوں میں شدید تشویش

    بھارت کے روس سے بڑھتے تعلقات پر مغربی ملکوں میں شدید تشویش

    برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت روس کےعزائم کی توثیق کررہا ہے، بھارتی اور روسی وزرائے خارجہ کی ملاقات میں ایک نئےعالمی نظام کےقیام پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے روس سے بڑھتے تعلقات پر مغربی ممالک میں بھارت کے خلاف شدید تشویش پائی جانے لگی۔

    برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت روس کےعزائم کی توثیق کررہا ہے اور مغربی ممالک بشمول برطانیہ میں روس، بھارت کے بڑھتے مراسم پرتحفظات ہیں۔

    برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے لکھا کرسمس پرمیٹنگ میں بھارتی اور روسی وزرائےخارجہ میں غیرمعمولی ڈیل ہوئی اور ایک نئےعالمی نظام کے قیام پر بھارت اور روس نے اتفاق کیا ساتھ ہی دونوں ملکوں نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کااعلان کیا۔

    ٹیلی گراف نے کہا کہ بھارت نے روس سےتعلقات کومضبوط بنانے پرزوردیا اور صدرپیوٹن نےعالمی ڈیزائن کی بھی توثیق کی جبکہ روسی وزیرخارجہ نے مغرب کےخلاف سخت الفاظ کااستعمال کیا اور بھارتی وزیر کے کان پرجوں تک نہ ریں گی۔

    برطانوی اخبار نے لکھا دونوں ممالک نے نئے ہتھیاروں کی مشترکہ پیداوارشروع کرنے کا بھی اعلان کیا، جو یوکرین کے لیےخطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ روس کویوکرین کےخلاف جنگ میں نیا حامی مل گیا ہے اور عندیہ دیا گیا یوکرین پرروس کےغیرقانونی حملےسے ماسکواوردلی کے مثبت تعلقات پراثرنہیں پڑے گا۔

    برطانوی اخبار کے مطابق بھارت یوکرین معاملے پر روس کےساتھ کھڑاہے، جو کسی صورت بھی نیوٹرل پوزیشن نہیں۔

    برطانوی خبررساں ادارے نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بھارت کےساتھ فری ٹریڈ ڈیل کررہے ہیں جبکہ بھارت روس کےعزائم کی حمایت کررہا ہے اور برطانوی وزیراعظم بھارت میں مودی سرکارکے ہاتھوں قتل عام پرچپ سادھےہوئے ہیں۔

    بھارت کا روس کی جانب جھکاؤ بڑھتا جارہا ہے، مودی سرکار پارلیمنٹ کو استعمال کرکے بھارتی قوانین میں بڑی تبدیلیاں لا رہی ہے، جو مسلمانوں اور اقلیتوں پرمظالم کی بدترین لہر آنے کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے جبکہ اکانومسٹ نے ڈیموکریسی انڈیکس میں بھارت کو ناقص جمہوریت قراردیا تھا۔