Tag: برطانوی آئل کمپنی بی پی

  • مرد کو بلیک میل کرنے والی خاتون ضمانت پر رہا

    مرد کو بلیک میل کرنے والی خاتون ضمانت پر رہا

    لاہور: برطانوی شہری کو بلیک میل کرنے والے سیالکوٹ کی خاتون کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شہری کو بلیک میل کرنے کے مقدمے کی سماعت مقامی عدالت میں ہوئی، عدالت نے ملزمہ سعدیہ مرزا کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    خیال رہے کہ خاتون سعدیہ مرزا پر لندن میں مقیم شہری احسن رانا کو بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔

    رہائی کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفت گو کرتے ہوئے سعدیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو میرے خلاف جھوٹ پر مبنی درخواست دی گئی،بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا، میں بے قصور ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم احسن تنگ کررہا تھا،اس نے دوستی کی بھی کوشش کی، احسن نے میرے پیچھے لوگ لگائے، یہ شخص احسن برطانیہ میں میری دوست کے گھر رہائش پذیر ہے۔

    یہ پڑھیں: سوشل میڈیا پر مرد کو بلیک میل کرنے والی خاتون گرفتار

    واضح رہے کہ برطانیہ میں مقیم شہری احسن رانا نے اپنے بھائی کے توسط سے ایف آئی اے کو شکایت درج کرائی تھی کہ سیالکوٹ کی رہائشی خاتون سعدیہ نہ صرف انہیں سوشل میڈیا پر ہراساں کرتی تھی بلکہ خطیر رقم کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

    دو روز قبل ایف آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ سے ملزمہ سعدیہ مرزا کو گرفتار کر کے لیپ ٹاپ تحویل میں لے لیا تھا، مذکورہ خاتون کے دونوں بھائی بیرونِ ملک مقیم ہیں اور سعدیہ مرزا سیالکوٹ میں اکیلی رہتی ہیں۔

  • برطانوی آئل کمپنی بی پی نے امریکی جرمانہ ادا کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی

    برطانوی آئل کمپنی بی پی نے امریکی جرمانہ ادا کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی

    لندن: برطانوی آئل کمپنی بی پی نے امریکی وفاق کی جانب سے عائد کئے جانے والے جرمانہ کو ادا کرنے کی رضامندی ظاہر دی ہے ۔

    برطانوی تیل کمپنی بی پی مجرمانہ غفلت پر تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ ادا کرے گی۔ ذرائع نے کہا کہ برطانوی کمپنی 2010میں خلیج میکسیکو میں تنصیبات سے تیل رسنے اور ماحولیات کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ ادا کرے گی۔

    امریکہ نے برطانوی کمپنی کی جانب سے  جرمانہ ادا کرنے کے بیان پر خیر مقدم کا اظہار کیا ہے ،جس کے بعد آئل کمپنی بی پی کے حصص 4.49 فیصد بڑھ گئے ہیں  ۔

    بی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ اس کیس کی کاروائی میں کئی عرصہ اس بات پر بھی لگا کہ اس کیس  کے بعد ہونے والے خطرات اور مستقبل میں آنے والے اثرارت کو مددنظر رکھا گیا ۔

    امریکی جسٹس ڈپارمنٹ کے آٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کو طے پانے میں کچھ عرصہ لگ سکتا ہے ، تاہم اس کیس میں عوام کی رائے کو مدنطر رکھا جائے گا ۔