Tag: برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی

  • برطانیہ جانے والے مسافروں کو  کل بڑی خوشخبری ملنے کا امکان

    برطانیہ جانے والے مسافروں کو کل بڑی خوشخبری ملنے کا امکان

    کراچی : برطانیہ جانے والے مسافروں کو کل بڑی خوشخبری ملنے کا امکان ہے، جس سے مشکلات میں ریلیف ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پی آئی اے سمیت پاکستانی ایئرلائنز پر 5 سال سے لگی پابندی کے معاملے پر برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل کو ہوگا۔

    کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کے کیس پر غور کرے گی ، سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کل برطانوی ایئرسیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئر لائنز پر پابندی ہٹادے گی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ یورپ کے بعد کل برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ جون 2020 میں یورپ اور برطانیہ نے پی آئی اے کی کمرشل پروازوں پر اپنی فضائی حدود کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

    اس پابندی کے محرکات میں کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والا حادثہ شامل تھا جس کے بعد اس وقت کے وزیر ہوابازی نے پارلیمنٹ میں یہ بیان دیا تھا کہ پی آئی اے نے جعلی لائسنس پر پائلٹ بھرتی کر رکھے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال یورپی یونین کی جانب سے پابندی ختم ہونے کے بعد 10جنوری کو قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پہلی پرواز ساڑھے چار سال بعد پیرس کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

  • پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

    پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی ، برطانوی ایئرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس 20 مارچ کو ہونے جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی ایئرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس 20 مارچ کو ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی تمام پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ہٹانے پر غور کرے گی ، پی آئی اے نے پابندی ہٹنے پر فوری فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کیلئے فلائٹ آپریشن کر رکھا ہے۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازوں کی تیاریاں

    پہلے مرحلے میں قومی ائیرلائن اٹھائیس مارچ سے اسلام آباد سے براہ راست مانچسٹر پرواز چلانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور دوسرے مرحلے میں پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے لندن،برمنگھم شروع کرے گی۔

    قومی ائیرلائن انتطامیہ نے برطانوی فلائٹ آپریشن کے انتظامات مکمل کرنے کے لیے گراونڈ ہینڈلنگ،کیٹرئنگ،کریو ہوٹلز کے ٹینڈرز جاری کردیے۔

    خیال رہے جولائی 2020 میں مشکوک پائلٹ لائسنس پر پی آئی اے پروازوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔