Tag: برطانوی بادشاہ چارلس

  • برطانوی بادشاہ چارلس کا یومِ پاکستان پر خصوصی پیغام

    برطانوی بادشاہ چارلس کا یومِ پاکستان پر خصوصی پیغام

    لندن : برطانوی بادشاہ چارلس نے صدر عارف علوی اور پاکستانی قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے کہا کہ پاک برطانیہ گہرے دوستانہ تعلقات اور مضبوط شراکت داری کا خواہاں ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس سوئم نے یومِ پاکستان پر خصوصی پیغام جاری کیا، اپنے خصوصی پیغام میں برطانوی بادشاہ نے صدر عارف علوی اور پاکستانی قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔

    شاہ چارلس کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کے گہرے دوستانہ تعلقات اور مضبوط شراکت داری کا خواہاں ہوں، 2006 کے دورہ پاکستان کے دوران عوام کی مہمان نوازی آج بھی ان کی یادوں کا حصہ ہے۔

    برطانوی بادشاہ نے مزید کہا کہ گزشتہ برس کے سیلاب کے بعد عوام کی تعمیر نو کیلئے کاوشوں کا معترف ہوں،ماحولیاتی تبدیلی، امن، ترقی اور جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال وزیراعظم شہباز شریف نے بکنگھم پیلس میں اسٹیٹ ریسپشن کے موقع پر برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سے ملاقات کی اور ان سے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

    اس موقع پر شہباز شریف نے آنجہانی ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملکہ الزبتھ دوم دولت مشترکہ کے شہریوں کے لیے تحریک اور طاقت کا ذریعہ تھیں اور ان کے پاکستان کے دو دوروں کی اچھی یادیں ہیں، شاہی خاندان اور پاکستان کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں۔

  • برطانوی بادشاہ چارلس نے  سانحہ پشاور کو انسانیت پر وحشیانہ حملہ قرار دے دیا

    برطانوی بادشاہ چارلس نے سانحہ پشاور کو انسانیت پر وحشیانہ حملہ قرار دے دیا

    لندن : برطانوی بادشاہ چارلس نے سانحہ پشاور کو انسانیت پر وحشیانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا خوفناک بم حملے سے صدمے میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے سوگوارخاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

    برطانوی بادشاہ چارلس سوئم  نے صدرعارف علوی کےنام خط میں سانحہ پشاور کو انسانیت پر وحشیانہ حملہ قرار دیا۔

    برطانوی بادشاہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ میں اور میری اہلیہ پشاور میں خوفناک بم حملے سے صدمے میں ہیں اور حملے میں سوگوار خاندانوں کے دکھ کودل کی گہرائیوں سے محسوس کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام، حکومت اور متاثرین کے ساتھ ہیں۔

    اس سے قبل برطانیہ نے بھی پشاوردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہارکیا تھا۔

    اسلام آباد میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن اینڈریو ڈلگلیش نےاپنے ٹویٹ میں کہاکہ پشاورحملے سے وہ غمزدہ اور صدمے میں ہیں، کسی بھی معاملے پرتشددجواز نہیں ہوتا۔

    برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن نے کہا تھا کہ حملے میں متاثرین ان کے اہل خانہ اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔