Tag: برطانوی بحری جہاز

  • روس نے برطانوی بحری جہاز پر بمباری کر دی

    روس نے برطانوی بحری جہاز پر بمباری کر دی

    ماسکو: روس کا کہنا ہے کہ اس کے طیاروں اور جنگی کشتیوں نے ایک برطانوی جنگی بحری جہاز  کو روسی پانیوں سے دور رکھنے کے لیے  حملہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے طیاروں اور بحری جہازوں نے برطانیہ کی جنگی بحری جہاز پر حملہ کیا ہے، میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 20 سے زائد روسی طیاروں اور 2 کوسٹ گارڈ کشتیوں نے کریمیا کے مقام پر برطانوی جنگی بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

    روسی وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی جہاز روس کی سمندری حدود میں داخل ہوا تھا، جسے وارننگ دینے کے لیے اس کے قریب طیاروں سے بم گرائے گئے تھے۔

    دوسری جانب برطانیہ کے وزرات خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں روسی حملے کا انکار کیا گیا ہے، بیان میں کہا گیا کہ ان کا بحری جہاز یوکرین کے سمندروں میں تھااور اس پر کوئی حملہ نہیں ہوا، بلکہ تین میل دور روسی جہاز مشقیں کر رہے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ اس کے جنگی بحری جہازوں نے بحیرہ اسود میں بدھ کو برطانوی جنگی جہاز کو کریمیا کے قریب اپنے پانیوں سے دور ہٹانے کے لیے تنبیہی فائر کیے اور طیاروں سے بم گرائے گئے۔

    واضح رہے کہ سرد جنگ کے بعد پہلی مرتبہ ہے کہ ماسکو نے نیٹو کے جنگی جہاز کو روکنے کے لیے براہ راست گولہ بارود کے استعمال کا اعتراف کیا ہے، جو کہ روس اور مغرب کے مابین بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان فوجی واقعات کے بڑھتے ہوئے خطرے کی عکاسی کرتے ہیں۔

  • ایک سو پینسٹھ سال قبل ڈوبنے والا برطانوی بحری جہاز تلاش کرلیا گیا

    ایک سو پینسٹھ سال قبل ڈوبنے والا برطانوی بحری جہاز تلاش کرلیا گیا

    کینیڈا :1845 میں ڈوبنے والے برطانوی بحری جہاز کا ملبہ بالآخر تلاش کرلیا گیا ہے۔

    سرجان فرینکلن کی سربراہی میں اٹھارہ سو پینتالیس میں نئے تجارتی راستے کی تلاش میں نکلنے والا برطانوی بحری جہاز ایچ ایم ایس ایئریبس بحرہ اُوقیانوس میں گلیشئر سے ٹکرا کر ڈوب گیا تھا، جہاز پرعملے سمیت ایک سو اٹھائیس افراد سوار تھے۔

    کینیڈا کےغوطہ خوروں نے ایک سو پینسٹھ سال بعد جہاز کو بالآخر تلاش کرلیا ہے۔