Tag: برطانوی سفیر

  • میکسیکو میں برطانوی سفیر نے ملازم پر رائفل تان لی، ویڈیو وائرل

    میکسیکو میں برطانوی سفیر نے ملازم پر رائفل تان لی، ویڈیو وائرل

    میکسیکو میں تعینات برطانوی سفیر نے سفارت خانے کے ملازم پر رائفل تان لی، اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سفیر مشکل میں گرفتار ہو گئے۔

    سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سرکاری دورے کے موقع پر برطانوی سفیر جون بینجمن نے گاڑی کے اندر ایک ملازم پر رائفل تان رکھی ہے کہ اور آنکھ لگا کر نشانہ درست کر رہے ہیں۔

    یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد برطانوی سفیر مشکل میں پڑ گئے، برطانوی سفیر کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے، برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا علم ہوا تو اس پر ایکشن لیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اپریل میں پیش آیا تھا، برطانوی وزارت خارجہ کے حکام نے اخبار فنانشل ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کا علم ہے اور اس کے خلاف پہلے ہی ایکشن لیا جا چکا ہے۔

    فنانشل ٹائمز نے یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اس پر کیپشن لکھا تھا کہ میکسیکو میں منشیات فروشوں کے ہاتھوں روزانہ قتل ہو رہے ہیں، ایسے میں ان کی ہمت ہے کہ ایسا مذاق کیا۔

  • آئی ایم ایف سے معاہدہ : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے  برطانوی وزیر سے مدد مانگ لی

    آئی ایم ایف سے معاہدہ : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر سے مدد مانگ لی

    اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے برطانوی وزیر سے مدد مانگ لی، برطانوی سفیر آئی ایم ایف سے پروگرام بحالی کیلئے بات چیت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار متحرک ہوگئے ، ذرائع نے بتایا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی برطانیہ کے وزیرمملکت برائے خارجہ سے ورچوئل میٹنگ ٓہوئی، جس میں اسحاق ڈار نے اینڈریو مچل کو9 ویں جائزے متعلق آئی ایم ایف مذاکرات پرپیشرفت سے آگاہ کیا۔

    وزیرخزانہ نےحکومت کےمشکل معاشی حالات میں کیےجانےوالےفیصلوں سےآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کرنے میں مدد کی درخواست کی اور کہا پاکستان نےتمام پیشگی اقدامات بروقت مکمل کرلیے ہیں۔

    برطانوی وزیر نے وزیرخزانہ کو آئی ایم ایف سے معاہدہ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے، وہ آئی ایم ایف سے پروگرام بحالی کیلئے بات چیت کریں گے۔

    اینڈریو مچل نے اصلاحات کے ذریعے معاشی استحکام سےمتعلق پاکستانی اقدامات کااعتراف کرتے ہوئے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کومسلسل حمایت اور مدد کا یقین دلایا اور یونان کشتی حادثےمیں پاکستانی شہریوں کی اموات پرگہرے دکھ کااظہار کیا۔

    خیال رہے پاکستان کے اسٹاف لیول معاہدے کے لئے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، معاہدہ ختم ہونے میں صرف 10 روز باقی ہیں۔

    ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف کو ایکسٹرنل فنانسنگ اور بجٹ پر تحفظات دور کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے، مذاکرات کامیاب نہ ہونے کے بعد وزیرخزانہ نے مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقاتیں کی۔

    وزیر خزانہ نے مختلف ممالک کے سفیروں کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے آگاہ کیا ، وزیرخزانہ کی سفارش پر مختلف ممالک کے سفیر بھی آئی ایم ایف سے بات چیت کریں گے۔

  • امریکا ایران کشیدگی، برطانیہ نے اپنا سفیر واپس بلا لیا

    امریکا ایران کشیدگی، برطانیہ نے اپنا سفیر واپس بلا لیا

    لندن: امریکا ایران کشیدگی اور ملک میں خطرے کے باعث برطانیہ نے تہران میں تعینات اپنا سفیر وطن واپس بلا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے ایران میں تعینات سفیر راب میکئیر کو واپس لندن طلب کرلیا۔ یوکرینی طیارہ حادثے کے باعث تہران میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کے باعث سفیر کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہران میں برطانوی سفیر کو حکومت مخالف مظاہرے سے گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں ایرانی حکومت نے برطانوی سفیر راب میکئیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا۔ گرفتاری کے بعد حکومت کے حامی مظاہرین نے برطانوی سفیر کا پُتلا جلایا اور برطانیہ مخالف نعرے بازی بھی کی۔

    جان کے خطرے کی وجہ سے برطانوی سفیر تہران سے لندن واپس آئیں گے۔

    طیارہ حادثہ: کینیڈین وزیراعظم نے امریکا کو ذمہ دار قرار دیدیا

    غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کے بعد برطانوی سفیر نے حکومت مخالف مظاہرے میں شرکت کی تھی۔ البتہ راب میکئیر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ صرف حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں تعزیتی تقریب میں گئے تھے اور شمعے روشن کی تھیں۔

    اس واقعے کے بعد حکومت کے حامی حلقوں نے برطانوی سفیر کے خلاف ریلی نکالی اس دوران برطانیہ مخالف نعرے لگائے گئے اور ملک بدر کرنے کا بھی مطالبہ سامنے آیا تھا۔

    واضح رہے بغداد ائیرپورٹ پر امریکی فضائی حملہ میں ایران کی القدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک ہوگئے تھے، جس کے بعد ایرانی حکومت نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

    بعد ازاں ایران کی فضائی حدود میں یوکرینی مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوا جس میں سوار 176 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے، اس جہاز میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 62 مسافر سوار تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری ایرانی انتظامیہ نے قبول کی جسے غیردانستہ قرار دیا۔

  • برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد سے متعلق خیرسگالی پیغام جاری

    برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد سے متعلق خیرسگالی پیغام جاری

    اسلام آباد: برطانوی شاہی جوڑے کی آمد سے متعلق خیرسگالی پیغام جاری کیا گیا ہے، خیرسگالی پیغام کی ویڈیو برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جاری کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج کے پاکستانی دورے کی تفصیلات سامنے آگئیں، برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا کہنا ہے کہ شاہی جوڑا اسلام آباد، لاہور اور مغربی حصوں کا دورہ کرے گا۔

    برطانوی ہائی کمشنر کے مطابق شاہی جوڑا دورے میں پاکستانیوں سے بھی ملاقات کرے گا، ملاقاتوں میں نوجوانوں کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔

    تھامس ڈریو کا کہنا ہے کہ شاہی جوڑے کا پاکستان کا دورہ ماضی کی روایات کا تسلسل ہے، برطانیہ پاکستان سے دیرپا اور مستحکم تعلقات کا خواہش مند ہے۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ شاہی جوڑے کا دورہ مسرتوں بھرا ہوگا، امید ہے شاہی جوڑے کو بھرپور طریقے سے خوش آمدید کہا جائے گا۔

    واضح رہے کہ شاہی جوڑا 15 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا، شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کل شب ساڑھے 9 بجے پاکستان پہنچیں‌ گے۔

    جمعرات کو شہزادہ اور شہزادی چترال روانہ ہوں گے، اسی روز ان کے درہ خیبر اور قلعہ خیبر کا دورہ بھی متوقع ہے تاہم یہ بہتر موسمی حالات سے مشروط ہوگا۔

    برطانوی شاہی جوڑا جمعرات کی رات واپس وفاقی دارالحکومت پہنچے گا۔ 18 اکتوبر یعنی جمعے کو ان کے فیصل مسجد کے دورے کا بھی امکان ہے۔ برطانوی شاہی جوڑا 18 اکتوبر دوپہر ڈیڑھ بجے نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہو جائے گا۔

  • ای میل لیک معاملے پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد برطانوی سفیر نے استعفیٰ دے دیا

    ای میل لیک معاملے پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد برطانوی سفیر نے استعفیٰ دے دیا

    لندن: ای میل لیک کے معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ کی تنقید کے بعد امریکا میں تعینات برطانوی سفیر نے استعفیٰ دے دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں تعینات برطانوی سفیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، برطانوی محکمہ خارجہ کی جانب سے سرکم ڈیروک کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    مستعفی ہونے والے برطانوی سفیر نے کہا کہ وہ ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ چاہتے تھے اور ای میل لیک معاملے نے ان کے لیے عہدے پر رہنا ناممکن بنادیا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں برطانوی سفیر کم ڈیروک پر شدید تنقید کی تھی اور انہیں ایک بے وقوف شخص قرار دیا تھا، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھی سفیر پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: برطانوی سفیر کی ای میلز میں وائٹ ہاؤس پر تنقید، امریکی صدر برہم

    یاد رہے کہ برطانوی سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی کو غیرمربوط اور خلفشار کا شکار قرار دیا لیکن امریکی صدر کو مکمل طور پر نظرانداز نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا تھا، ای میل میں امریکی صدر کا کیریئر بے عزتی کے ساتھ ختم ہونے کی پیش گوئی بھی کی گئی تھی۔

    کم ڈیروک کا کہنا تھا کہ امریکی صدرکا ایران پر حملے کو 10 منٹ پہلے یہ کہہ کر روک دینا کہ صرف 150 افراد مارے جائیں گے، سمجھ سے بالاتر ہے اور وہ کبھی بھی اس کے حق میں نہیں تھے، امریکی صدر بیرونی جھگڑوں میں شامل ہونے کی اپنی انتخابی مہم کے وعدے کے خلاف نہیں جانا چاہتے ہیں۔

    برطانوی سفیر کا کہنا تھا کہ بریگزٹ کے بعد جب تجارتی تعلقات بہتر ہوں گے تو برطانیہ اور امریکا کے درمیان آب و ہوا میں تبدیلی، میڈیا کی آزادی اور سزائے موت پر اختلاف سامنے آسکتے ہیں۔

  • برطانوی سفیر نے ٹرمپ انتظامیہ کو ناکارہ اور غیرمحفوظ قرار دے دیا

    برطانوی سفیر نے ٹرمپ انتظامیہ کو ناکارہ اور غیرمحفوظ قرار دے دیا

    واشنگٹن: امریکا میں تعینات برطانوی سفیر کم ڈارک کی ای میلز لیک ہوگئیں جس میں انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو ناکارہ اور غیرمحفوظ قرار دیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی سفیر کی ای میلز واشنگٹن سے لندن بھیجی گئیں جس میں برطانوی سفیر کم ڈارک نے ٹرمپ کی قیادت میں وائٹ ہاؤس کو ناکارہ اورغیرمحفوظ قرار دیا۔

    برطانوی سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی کو غیرمربوط اور خلفشار کا شکار قرار دیا لیکن امریکی صدر کو مکمل طور پر نظرانداز نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا، ای میل میں امریکی صدر کا کیریئر بے عزتی کے ساتھ ختم ہونے کی پیش گوئی بھی کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکی پالیسی کا مستقبل قریب میں کبھی بھی مربوط ہونے کا امکان نہیں کیونکہ یہ بہت ہی منقسم انتظامیہ ہے۔

    مزید پڑھیں: تارکینِ وطن تیار رہیں ،ان کے خلاف جلد چھاپے مارے جائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

    کم ڈارک نے کہا کہ امریکی صدرکا ایران پر حملے کو 10 منٹ پہلے یہ کہہ کر روک دینا کہ صرف 150 افراد مارے جائیں گے، سمجھ سے بالاتر ہے اور وہ کبھی بھی اس کے حق میں نہیں تھے، امریکی صدر بیرونی جھگڑوں میں شامل ہونے کی اپنی انتخابی مہم کے وعدے کے خلاف نہیں جانا چاہتے ہیں۔

    برطانوی سفیر نے کہا کہ بریگزٹ کے بعد جب تجارتی تعلقات بہتر ہوں گے تو برطانیہ اور امریکا کے درمیان آب و ہوا میں تبدیلی، میڈیا کی آزادی اور سزائے موت پر اختلاف سامنے آسکتے ہیں۔

    دوسری جانب برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق لیک ہونے والی ای میلز ایک شرارت ہے تاہم ان کی جانب سے ای میلز کی سچائی کو مسترد بھی نہیں کیا گیا ہے۔

  • برطانوی سفیر کا قبولِ اسلام اور حج کی سعادت

    برطانوی سفیر کا قبولِ اسلام اور حج کی سعادت

    مکہ : سعودی عرب میں تعینات برطانوی سفیر سائمن کولِس نے اسلام قبول کرلیا اور ساتھ ہی مکہ مکرمہ میں حج بھی ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سائمن نے اپنی اہلیہ ہدا موجارکیچ کے ہمراہ حج ادا کیا۔اور انہوں نے ’احرام‘ میں تصاویر بھی لیں۔

    ان کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی مصنف اور خاتون سماجی کارکن فوزیہ البکر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سائمن کولس نے اپنی اہلیہ ہدا کے ساتھ حج کیااور ’وہ حج ادا کرنے والے پہلے برطانوی سفیر ہیں۔‘

    برطانوی سفیر کو حج کی ادائیگی پر مبارکباد دینے والے ٹوئٹر صارفین میں سعودی شہزادی بسمہ بنت سعود بھی شامل ہیں۔

    لوگوں کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکباد کے جواب میں برطانوی سفیر نے لکھا’ مختصراً یہ کہ میں نے30 سال مسلمان معاشروں میں رہنے اور ہدا سے شادی کرنے سے پہلے اسلام قبول کر لیا ہے‘۔

    خیال رہے کہ برطانوی سفیر سائمن کالِس سنہ 2015 سے سعودی عرب میں تعینات ہیں۔وہ وزارتِ خارجہ کی جانب سے شام،عراق اور قطر میں بھی سفیر سمیت مختلف عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ انہوں نے تیونس، دہلی اور عمان میں بھی برطانوی قونصل جنرل کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیے۔