Tag: برطانوی سیاح

  • دبئی :‌برطانوی سیاح سے جنسی ہراسگی، بھارتی شہری کو قید کی سزا

    دبئی :‌برطانوی سیاح سے جنسی ہراسگی، بھارتی شہری کو قید کی سزا

    دبئی : اماراتی عدالت نے برطانوی سیاح کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم بھارتی شہری کو چھ ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے بھارتی نوجوان کو خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے کے جرم میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز عدالت میں جنسی ہراسگی کیس سماعت ہوئی جس میں پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون یوگا کےلیے جارہی تھی کہ لفٹ میں بھارتی شخص نے خاتون کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔

    برطانوی سیاح نے عدالت کو تبایا کہ ’میں اپنے شوہر سے ملاقات کے لیے دبئی آئی تھی اور مذکورہ واقعہ نومبر 2018 میں بُر دبئی میں پیش آیا جب میں یوگا کلاس کےلیے جارہی تھی۔

    متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس نے عمارت کی 37 ویں منزل پر جانے کےلیے لفٹ میں سوار ہوئی کہ اچانک ایک 24 سالہ لڑکہ لفٹ میں سوار ہوا اور لفٹ بند کردی، میں لفٹ سے باہر نکل گئی لیکن وہ میرا تعاقب کرتا رہا اور نامناسب آوازیں کستا رہا۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق مجرم 34 ویی منزل پر رُک گیا اور برطانوی سیاح نے 37 ویں فلور پر جاکر سیکیورٹی گارڈ کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو کے ذریعے مجرم کا سراغ لگایا۔

    مقامی خبر راساں ادارے کے مطابق مجرم نےدوران تفتیش بتایا کہ وہ خاتون کو دیکھ کر خود پر قابو نہیں پاسکا لیکن اس پر لگائے گئے جنسی زیادتی کے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

    بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ وہ جنسی زیادتی کے جرم میں دی جانے والی سزا کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کرے گا۔

  • برطانوی سیاح کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں 2 برطانوی شہریوں کو سزا

    برطانوی سیاح کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں 2 برطانوی شہریوں کو سزا

    ٹیکساس : امریکی عدالت نے برطانوی سیاح کو نشہ آور ادویہ دینے اور جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں دو برطانوی شہریوں کو سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا جبکہ دیگر دو ملزمان کے پاسپورٹ ضبط کرکے ضمانت پر رہا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان اونٹونیو میں پولیس نے 4 برطانوی شہریوں کو ابیز آئس لینڈ سے برطانوی سیاح کو نشہ آور ادویات کِھلا کر مشترکہ طور پر جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سان اونٹونیو کی عدالت نے دو بھائیوں کو 29 سالہ برطانوی سیاح کے ساتھ جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم سنا دیا ، جبکہ دیگر دو ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت سے سزا پانے والے دونوں برطانوی بھائیوں کی ملاقات متاثرہ خاتون سے سان اونٹونیو کے ساحل پر واقع بار میں ہوئی تھی، جس کے بعد ملزمان نے خاتون کو ساحل سمندر پر آنے کی دعوت دی۔

    امریکی پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کی جانب سے طبیعت کی ناساز ہونے پر دوا کا تقاضا کیا گیا، جس پر ملزمان نے متاثرہ برطانوی سیاح کو نشہ آور ادویات کِھلائی اور ہوٹل کے کمرے میں کئی گھنٹوں کر مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    امریکی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے خاتون کی شکایت پر ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا، جنہیں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت کی جانب سے ضمانت پر رہا کیے جانے والے ملزمان کے پاسپورٹ ضبط کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • اسپین: ایک اور برطانوی سیاح اپارٹمنٹ سے مردہ حالت میں برآمد

    اسپین: ایک اور برطانوی سیاح اپارٹمنٹ سے مردہ حالت میں برآمد

    میڈرڈ : اسپین میں چھٹیاں منانے کے لیے جانے والا برطانوی سیاح ریزوٹ اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پایا گیا، تاہم تھامسن کینان کی موت کی وجوہات ابتک سامنے نہ آسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ملک اسپین میں چھٹیاں منانے کی غرض سے جانے والے ایک برطانوی سیاح ریزوت ٹاؤن میں واقع ایڈن روک اپارٹمنٹ میں 70 فٹ کی بلندی پر مبینہ طور پر مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اپارٹمنٹ سے مردہ حالت میں ملنے والے 18 سالہ برطانوی سیاح کی شناخت ٹھامسن کینان کے نام سے ہوئی ہے، جو اسپین کے پارٹی ریزوٹ میں ’اے لیول‘ کی پڑھائی مکمل ہونے کا جشن منا رہا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے نوجوان کی ہلاکت پر ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’برطانوی حکومت اسپین میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہلاک ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دفتر خارجہ نوجوان کی ہلاکت کی تحقیقات اور جسد خاکی کی برطانیہ منتقلی کے حوالے سے ہسپانوی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ہسپانوی پولیس کا خیال ہے کہ یونیورسل ہوٹل میں قیام پذیر برطانوی سیاح کی اپنے دوست کو کھونے کے بعد شدید ذہنی دباؤ کے باعث موت واقع ہوئی ہے تاہم موت کے اصل محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں، ہلاک ہونے والے سیاح کی لاش مالی نے برآمد نے تھی۔

    خیال رہے کہ رواں برس جون میں مذکورہ علاقے میں ہی 65 فٹ کی بلندی سے 20 سالہ ٹام ہاگیز نامی برطانوی سیاح کی لاش برآمد ہوئی تھی، جبکہ اپریل میں اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی دو شہزہ نتالی چورمک بھی اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل پر مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں