Tag: برطانوی شہزادہ ہیری

  • برطانوی نیوز گروپ نے شہزادہ ہیری سے معافی مانگ لی

    برطانوی نیوز گروپ نے شہزادہ ہیری سے معافی مانگ لی

    برطانوی نیوز گروپ نے شہزادہ ہیری کی جاسوسی اور ان کی نجی زندگی میں مداخلت پر معافی مانگ لی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نیوز گروپ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیوک آف سسیکس کی نجی زندگی میں 1996 سے 2011 تک کی گئی سنگین مداخلت پر معافی چاہتے ہیں۔

    نیوز گروپ کے مطابق اپنے اخبار کی جانب سے شہزادہ ہیری کے فون کی جاسوسی سمیت ان کی نجی زندگی میں مداخلت پر معافی چاہتے ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ خبروں سے پرنس ہیری کے تعلقات، دوستی اور خاندان کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس ہے، پرنس ہیری کو پہنچنے والے نقصان پر ہرجانے کی ادائیگی کے لیے بھی تیار ہیں۔

    واضح رہے کہ شہزادہ ہیری نے لندن کی عدالت میں مقامی اخبار پر مقدمہ کیا ہوا تھا۔ مقدمے میں شہزادہ ہیری ان کی والدہ لیڈی ڈیانا اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کی ذاتی معلومات غلط طریقے سے حاصل کرنے اور بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا الزام تھا۔

    اس سے قبل برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے میگھن مارکل کے ساتھ اپنی طلاق سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی تھی۔

    نیویارک ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شہزاہ ہیری نے میگھن مارکل سے اپنی طلاق سے متعلق پھیلتی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان میں کوئی حقیقت نہیں۔

    برطانوی شہزادے سے ان افواہوں سے متعلق مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے میزبان کے سوال کا جواب دیا کہ بظاہر ہم نے 10 سے 12 بار گھر خریدا یا منتقل کیا ہے اور اتنی ہی بار طلاق بھی دی ہے اور ساتھ ہی وہ قہقہہ لگا کر ہنس دیے اور کہا کہ طلاق کی خبر کو بھی بس اسی طرح سمجھ لیجیے۔

    امریکی کوسٹ گارڈ کمانڈنٹ ایڈمرل لنڈا فیگن برطرف، وجہ سامنے آگئی

    واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے درمیان طلاق کی خبریں اس وقت پھیلیں جب دونوں کو تقریبات میں الگ، الگ شرکت کرتے دیکھا گیا تھا۔

  • شہزادہ ہیری آبدیدہ کیوں ہوئے؟ میگھن مرکل نے وجہ بتادی

    شہزادہ ہیری آبدیدہ کیوں ہوئے؟ میگھن مرکل نے وجہ بتادی

    لندن: امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری اس وقت آبدیدہ ہوگئے تھے جب رواں سال کے وسط میں ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے اپنے اسقاط حمل سے متعلق بتایاتھا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل نے امریکی اخبار میں شائع ایک مضمون میں بتایا کہ اپنے گھر متوقع دوسرے بچے کی پیدائش سے قبل اسقاط حمل کی اطلاع پر شہزادہ ہیری جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے۔

    میگھن مرکل نے لکھا کہ چند گھنٹوں بعد جب پرنس ہیری میرے پاس اسپتال میں موجود تھے تو میں نے ان کا ہاتھ تھام کر انہیں تسلی دی، تب میں نے محسوس کیا کہ ان کی ہتھیلیاں میرے اور ان کے آنسوؤں سے بھیگی ہوئی تھیں۔

    مزید پڑھیں: شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل نے خطیر رقم عطیہ کردی

    ان کا کہنا تھا کہ اس تکلیف دہ صورتحال کے سبب میں یہ سوچ رہی تھی کہ ہم دونوں اس دکھ کو کس طرح بھول پائیں گے، اپنے بچے کو کھو دینا ایک ناقابل برداشت دکھ ہوتا ہے اور ایسا تجربہ بہت سے لوگوں کو ہوتا ہے لیکن اس کا ذکر چند ہی کرتے ہیں۔

    میگھن مرکل کا کہنا تھا کہ اس دکھ کے موقع پر مجھے اور میرے شوہر کو اسپتال میں پتا چلا کہ ہر 100 میں سے 10 سے 20 خواتین کے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گو کہ یہ دکھ سانجھا ہے لیکن یہ بات کرنا معیوب یا ممنوع اور اسے غیرضروری شرم کا باعث سمجھا جاتا ہے اور اس دکھ کا شکار ہونے والے کو اسے تنہا ہی سہنا پڑتا ہے۔

  • برطانوی شہزادہ ہیری تقریب کے دوران رو پڑے

    برطانوی شہزادہ ہیری تقریب کے دوران رو پڑے

    لندن: برطانوی شہزادہ ہیری تقریب کے دوران جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری ویل چائلڈ ایوارڈ کی تقریب کے دوران بچوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رو دئیے۔

    ڈیوک آف سسیکس نے ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والد بننے سے پہلے مجھے نہیں معلوم تھا کہ بچہ بیمار ہوجائے تو والدین کے احساسات کیا ہوتے ہیں۔

    شہزادہ ہیری نے کہا کہ جب میں والد بنا تو یہ لمحہ میرے لیے کیسا تھا الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے، والدین بچوں کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار رہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب میرا بیٹا آرچی پیدا ہونے کے کچھ عرصے بعد بیمار ہوا تو میں بہت پریشان ہوگیا تھا۔

    تیس سالہ ہیری کا کہنا تھا کہ والدین کی حیثیت سے یہاں موجود ہوں اور آپ سے بات کرتے ہوئے میرے دل کی تاریں اس طرح چھڑی ہیں کہ اگر میں خود والد نہ بنتا تو کبھی یہ سمجھ نہیں سکتا تھا۔

    ہیری نے کچھ دیر بعد سنبھلتے ہوئے قہقہہ لگایا اور کہا کہ معذرت مجھے ایوارڈ تقریب کے دوران میگھن اور اپنے ساتھ بیتا واقعہ یاد آگیا تھا کہ بچہ بیمار ہوجائے تو والدین پر کیا گزرتی ہے۔

    واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کے بڑے بھائی اور بھابھی 5 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے گزشتہ روز صدر، وزیراعظم سے ملاقات کی اور آج چترال کا دورہ کیا تھا۔

  • میگھن مرکل نے برطانوی اخبار کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

    میگھن مرکل نے برطانوی اخبار کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

    لندن: برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل نے برطانوی اخبار کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل نے خط شائع کرنے پر برطانوی اخبار میل آن سنڈے کے خلاف کیس دائر کردیا ہے، شہزادہ ہیری بھی اخبار کی اس حرکت پر ناراض ہوگئے۔

    میگھن مرکل کی جانب سے دائر کیے گئے کیس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اخبار نے جھوٹی اور من گھڑت کہانی شائع کی۔

    دوسری جانب شہزادہ ہیری نے برطانوی اخبار کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ کی کردار کشی کی مہم انتہائی تکلیف دہ ہے۔

    مزید پڑھیں: میگھن مرکل کی تصویر لینے پر ہنگامہ

    شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ پہلے انہوں نے اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کو کھویا اور اب طاقتور قوتیں ان کی اہلیہ کے پیچھے پڑ گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ برطانوی اخبار میل آن سنڈے نے میگھن مرکل کی جانب سے اپنے والد کو لکھا گیا خط شائع کیا تھا۔

    یاد رہے کہ شہزادی ڈیانا 31 اگست 1997 میں پیرس میں ایک کار حادثے کے نتیجے میں انتقال کرگئی تھیں۔

  • سابق امریکی صدر جارج بش کی بیٹی کی برطانوی شہزادے کو انوکھی پیشکش

    سابق امریکی صدر جارج بش کی بیٹی کی برطانوی شہزادے کو انوکھی پیشکش

    واشنگٹن : سابق امریکی صدر جارج بش کی بیٹی جینا نے لائیوانٹرویومیں برطانوی شہزادے ہیری کو انوکھی پیشکش کردی .

    تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر جارج بش کی بیٹی جینا نےبرطانوی شہزادے ہیری کو لائیو انٹرویو کے دوران اُن کی بہن باربرا سے دوستی کی پیشکش کردی،جس پر برطانوی شہزادے کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے پر انٹرویو کے بعد بات کرسکتے ہیں.

    Jenna-Bush

    جینا برطانوی شہزادے کو اپنی بہن باربرا کا نمبر دینا چاہتی تھی تاکہ ہیری ان سے نیویارک میں ملاقات کرسکے.

    برطانوی شہزادے ہیری کا حال ہی میں کہنا تھا کہ زندگی میں کچھ ایسے خاص لمحات آتے ہیں کہ جب آپ بیرون ملک جانا چاہتے ہیں،جب میں ان لمحات کے بارے میں سوچتا ہوں تو مجھے لگتا ہےمیرے بھی بچے ہونے چاہیے.

    Barbara

    دوسری جانب زندگی میں ایسے بھی لمحات آتے ہیں جب میں سوچتا ہوں کہ مجھے بچے نہیں چاہیے مجھے اس حوالے سے کوئی جلدی نہیں ہے، لیکن بعض اوقات جب میں اپنے دوستوں کے بچوں کو دیکھتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ میرے بھی بچے ہونے چاہیے.

    واضح رہے کہ برطانوی شہزادے ہیری جارج اور شارلٹ کے چچا ہیں.