Tag: برطانوی شہزادے ہیری

  • 25 طالبان کو ہلاک کرنے کا اعتراف: ‘برطانوی شہزادے ہیری نے اپنی سیکیورٹی خطرے میں ڈال دی’

    لندن : برطانوی شہزادہ ہیری نے افغانستان میں 25 طالبان کو ہلاک کرنے کا اعتراف کرکے اپنی سیکیورٹی خطرے میں ڈال دی جبکہ برطانوی افواج کے کردار کو بھی منفی انداز میں پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری کے افغانستان میں پچیس طالبان کو ہلاک کرنے کے اعتراف پر سابق برطانوی کمانڈرز کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری نے خود اپنی سیکورٹی کو خطرے ڈال دیا ہے۔

    سابق برطانوی فوجی افسر نے کہا کہ اس طرح کا تبصرے نے نہ صرف ان کی اپنی ساکھ کو خراب کیا بلکہ برطانوی افواج کے کردار کو بھی منفی انداز میں پیش کیا، شہزادے کا بیان لوگوں کو بدلہ لینے پر اکسا سکتا ہے۔

    واضح رہے گزشتہ روز سالہ شہزادے نے جنگجوؤں کو شطرنج کی بساط سے اٹھائے جانے والے مہروں سے تشبیہ دیتے ہوئے افغانستان میں ایک مشن کے دوران 25 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    جس پر طالبان کے سینیئر رہنما انس حقانی نے ٹوئیٹ کیا تھا کہ ہیری آپ نے جنہیں قتل کیا وہ شطرنج کے مہرے نہیں بلکہ انسان تھے، اور ان کے خاندان بھی ہیں جو اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر تھے۔‘

    انس حقانی کا کہنا تھا کہ درحقیقت یہ معصوم لوگ آپ کے سیاستدانوں اور فوجیوں کے لیے شطرنج کے مہرے تھے، آپ لوگوں کو اس کھیل میں بُری طرح شکست ہوئی، ویسے تو عالمی ادارے آپ لوگوں کے بہرے اور اندھے ہیں لیکن امید ہے عالمی عدالت آپ کو طلب کرے گی اور انسانی حقوق کے کارکن آپ کی حرکت پر مذمت کریں گے۔

  • افغانستان میں ڈیوٹی کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیا، شہزادہ ہیری کا انکشاف

    افغانستان میں ڈیوٹی کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیا، شہزادہ ہیری کا انکشاف

    برطانوی شہزادے ہیری نے 10جنوری کو شائع ہونے والی سوانح عمری میں افغانستان میں دوران ڈیوٹی کی گئی ہلاکتوں کا انکشاف کیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادی ہیری نے انکشاف کیا کہ انہوں نے افغانستان میں ڈیوٹی کے دوران 6 فضائی مشن کیے، اسی ڈیوٹی کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیا۔

    ہیری نے اپنی کتاب میں اس ہلاکت کے بارے میں لکھا کہ ڈیوٹی کے دوران کی گئی ہلاکتوں پر فخر ہے نہ ہی شرمندہ ، جنگی حالت میں مارے جانے والوں کو شطرنج کے مہرے سمجھ کر بساط سے ہٹایا۔

    خیال رہے کہ شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں شہزادہ ولیم پر تشدد کے الزامات بھی لگائے ہیں، شہزادہ ہیری نے الزام لگایا ہے کہ شہزادہ ولیم نے 2019 میں گھر میں مجھے مکا مارا اور گھسیٹا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ’اسپیئر‘ 10 جنوری کو شائع ہوگی۔

  • برطانوی شاہی جوڑے کا بچے کی پیدائش کو لوگوں سے دور رکھنے کا اعلان

    برطانوی شاہی جوڑے کا بچے کی پیدائش کو لوگوں سے دور رکھنے کا اعلان

    برمنگھم : برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے اعلان کیا ہے وہ بچے کی پیدائش کو لوگوں کی نظروں سے دور رکھنا چاہتے ہیں، جس کی تصدیق شاہی محل نے بھی کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے نے بچے کی پیدائش کو لوگوں سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، شاہی خاندان کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میگھن مارکل بچے کو ہسپتال میں جنم نہیں دیں گی بلکہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کو لوگوں کی نظروں سے دور رکھا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان کا کہنا تھا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اپنے پہلے بچے کی پیدائش کو نجی رکھنا چاہتے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ ان کے ہاں ہونے والا پہلا بچہ دنیا میں آتے ہی میڈیا کی توجہ بن جائے۔

    خیال رہے برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے ہاں آئندہ ماہ تک پہلے بچے کی پیدائش کا امکان ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل شہزاداہ ہیری اور میگن مرکل نے 5گھنٹے 45منٹ میں 3.2ملین فالوورز بناکرانسٹاگرام کی تاریخ کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر ڈالا تھا۔

    مزید پڑھیں :  شہزاداہ ہیری اور میگن مرکل نے انسٹاگرام کی تاریخ کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر ڈالا

    واضح رہے کہ رواں برس 19 مئی کو برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں کی شادی کو سال کی سب سے بڑی شادی قرار دیا گیا تھا۔

    شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شادی کو جدید و قدیم روایات کا حسین امتزاج قرار دیا گیا تھا، ان کی شادی کی تقریب دیکھنے کے لیے ایک لاکھ سے زائد افراد موجود تھے جبکہ شادی کی تقریبات کو دنیا بھر میں براہ راست کروڑوں لوگوں نے دیکھا تھا۔

  • ایکشن اورتھرل سے بھرپور فلم ’ڈنکرک‘کا ورلڈ پریمیئر شو

    ایکشن اورتھرل سے بھرپور فلم ’ڈنکرک‘کا ورلڈ پریمیئر شو

    لندن : ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ڈنکرک‘ کا ورلڈ پریمیئر لندن میں منعقد ہوا، جس میں فلم کی کاسٹ کے ساتھ برطانوی شہزادے ہیری نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

    دوسری جنگ عظیم کے ہولناک مناظرپر بنائی گئی فلم۔۔ ڈنکرک۔۔ کئے پریمئر شو میں برطانوے شہزادے کی شرکت پر ان مداح بے قابو ہوگئے، مداحوں کے خوشی سے آنسو نکل آئے۔

    ورلڈ پریمیئر شو کے لئے ریڈ کارپٹ بھی منفرد انداز میں سجایا گیا تھا۔ جہاں فلم کی کاسٹ نے اپنے فینز کو آٹوگراف دیئے۔

    فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم میں جرمن فورسز کے محاصرے میں پھنس جانے والے اتحادی افواج کو ریسکیو کرنے کے مشن کے گرد گھومتی ہے ۔ مذکورہ فلم اکیس جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔