Tag: برطانوی ماڈل

  • برطانوی ماڈل کیٹی پرائس ہیتھرو ایئر پورٹ پر گرفتار

    برطانوی ماڈل کیٹی پرائس ہیتھرو ایئر پورٹ پر گرفتار

    معروف برطانوی ماڈل کیٹی پرائس کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر برطانیہ کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

    بین الاقوامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 46 سالہ کیٹی پرائس کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر ہیتھرو ایئر پورٹ پر پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

    برطانوی عدالت کی جانب سے دیوالیہ ہونے اور رقم ادا نہ کرنے کے ایک کیس کی سماعت میں پیش نہ ہونے پر کیٹی پرائس کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے، برطانیہ واپس پہنچنے پر انہیں ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

    ’اداکار موت بیچ رہے ہیں‘ جان ابراہم نے ایسا کیوں کہا؟

    برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ماڈل کیٹی پرائس کوگرفتار کرنے کے چند گھنٹوں کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے، وہ آج رائل کورٹ آف جسٹس میں جج کے سامنے پیش ہوں گی۔

  • برطانوی ماڈل کے 10 ارب روپے سے زائد مالیت کے زیورات چوری

    برطانوی ماڈل کے 10 ارب روپے سے زائد مالیت کے زیورات چوری

    لندن: برطانیہ کی نامور ماڈل تمارا اکیلسٹون کے گھر میں چور 10 ارب سے زائد مالیت کے زیورات چرا کر فرار ہوگئے، چوری ہونے والے زیورات تمارا کو ان کے والد نے شادی کے موقع پر تحفے میں دیے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی معروف ماڈل اور فارمولا ون گروپ کے سابق چیف ایگزیکٹو برنی اکیلسٹون کی بیٹی تمارا اکیلسٹون کے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں 10 ارب سے زائد مالیت کے زیورات چوری کر لیے گئے۔

    برطانوی ماڈل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ واردات ہوئی اس وقت تمارا ملک سے باہر کرسمس کی چھٹیاں منا رہی تھیں۔ ڈکیتی کی واردات میں انگوٹھی، بریسلٹ اور بالیاں چوری کی گئیں۔

    تمارا اکیلسٹون نے 55 کمروں پر مشتمل گھر 9 ارب روپے میں خریدا تھا، برطانوی ماڈل کا گھر کین سنگٹن میں واقع ہے۔

    رواں سال ستمبر میں برطانیہ کے سابق وزیراعظم ونسٹن چرچل کی جائے پیدائش بلنھایم پیلس میں نصب خالص سونے سے بنا ٹوائلٹ چوری ہوگیا تھا۔

    بلنھایم پیلس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اطالوی آرٹسٹ کے مطابق ٹوائلٹ کی مالیت 50 لاکھ امریکی ڈالرز سے زیادہ ہے۔

    یاد رہے کہ اکتوبر 2016 کو امریکی ماڈل، اداکارہ کم کارڈیشین ویسٹ کو پیرس میں ان کے ہوٹل کے کمرے میں نقاب پوش افراد نے لوٹ لیا تھا، چور ان سے قیمتی زیورات لے کر فرار ہوگئے تھے۔

  • برطانوی ماڈل کا دوسری شادی ‌پر 3ارب روپے خرچ کرنے کا فیصلہ

    برطانوی ماڈل کا دوسری شادی ‌پر 3ارب روپے خرچ کرنے کا فیصلہ

    لندن : برطانوی ماڈل پیٹرا ایکلسٹن کا ڈیڑھ کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 3ارب روپے ) لگا کر دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا، شادی کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں اور تین ہفتے بعد وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ماڈل اور فیشن ڈیزائنر پیٹرا ایکلسٹن کو اربوں کی جائیداد وراثت میں ملی تھی اور اب خود بھی کاروبار کر رہی ہیں تاہم بظاہر لگتا ہے کہ انہوں نے اپنی دولت لگژری شادیوں پر لٹانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

    پیٹرا ایکلسٹن نے اپنی پہلی شادی پر 1کروڑ 20لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 2ارب 40کروڑ روپے) اڑا ڈالے تھے مگر چند سال بعد ہی ان کی طلاق ہو گئی، اب وہ ایک کار سیلز مین کے ساتھ دوسری شادی کرنے جا رہی ہیں اور خبریں آ رہی ہیں کہ اس بار وہ پہلے سے بھی زیادہ رقم ڈیڑھ کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 3ارب روپے ) خرچ کرنے جا رہی ہیں۔.

    رپورٹ کے مطابق پیٹرا کی پہلی شادی 2011ءمیں جیمز سٹنٹ نامی شخص کے ساتھ ہوئی تھی اور 2017ءمیں ان کی طلاق ہو گئی تھی ، ان کے دوسرے دولہا کا نام سام پالمر ہے۔ دونوں کی شادی کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں اور تین ہفتے بعد وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

    ان کی شادی کی تقریب کوسٹاپامز کے خوبصورت سیاحتی مقام لاس کیبوس پر ہوگی، اپنی شادی کے لیے پیٹرا لاس کیبوس کا پورے کا پورا ریزارٹ ہی بک کروائیں تو اسی پر 1کروڑ پاﺅنڈ تک کی رقم خرچ ہو جائے گی۔

    واضح رہے کہ پیٹرا فارمولا ون گروپ کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر برنی ایکلسٹن کی صاحبزادی ہیں، 88سالہ برنی ایکلسٹن کے اثاثوں کی مالیت 3.1 ارب ڈالر سے زائد ہے۔