Tag: برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ

  • پی آئی اے کو یورپ و برطانیہ کیلئے کارگو کی اجازت ملنے کی قوی امید

    پی آئی اے کو یورپ و برطانیہ کیلئے کارگو کی اجازت ملنے کی قوی امید

    اسلام آباد : برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے آڈٹ کامیابی کی صورت میں پی آئی اے کو یورپ و برطانیہ کیلئے کارگو کی اجازت ملنے کے امکانات روشن ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ (DFT) کی جانب سے مقرر کردہ بین الاقوامی توسیع کنندہ ویلیڈیٹر نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) سمیت تمام کارگو سیکیورٹی سسٹمز کی جامع جانچ پڑتال مکمل کرلی۔

    عالمی ویلیڈیٹر اسٹیون اوگاڈا نے پی آئی اے کارگو کے سیکیورٹی اور سیفٹی سسٹمز کا تفصیلی معائنہ کیا، آڈٹ ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو سیکشنز کا مکمل جائزہ لیا۔ اس دوران سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کے حکام بھی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔

    آڈٹ کی تکمیل کے بعد اسٹیون اوگاڈا پاکستان سے روانہ ہوگئے جبکہ ان کی تیار کردہ ویلیڈیشن رپورٹ برطانیہ اور یورپی یونین کے متعلقہ حکام کو جمع کرائی جائے گی۔

    یہ رپورٹ پی آئی اے کارگو آپریشنز کو ان اہم مقامات کے لیے کلیئرنس دلوانے میں بنیادی کردار ادا کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق امید ہے کہ کارگو سیکیورٹی آڈٹ میں کامیابی کے بعد پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے برطانیہ اور یورپ کے لیے کارگو آپریشنز بحال کیے جا سکیں گے۔

    مزید یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مستقبل قریب میں پی آئی اے کی مسافر پروازوں سے متعلق اجازت نامہ بھی جاری کردیا جائے گا۔

  • سول ایوی ایشن نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا

    سول ایوی ایشن نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا

    اسلام آباد: سول ایوی ایشن (سی اے اے ) نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، برطانیوی ادارے نے عملے وایکس رے اسکریننگ سرٹیفکیشن آڈیٹرز کی تربیت دی۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن (سی اے اے ) نے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کےتعاون سےاہم سنگ میل عبورکرلیا۔

    برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایئرپورٹس پر تعینات عملے کو خصوصی تربیت فراہم کی ، ایئرپورٹس پر تعینات عملے کوایکس رے اسکریننگ سرٹیفکیشن آڈیٹرز کی تربیت دی گئی۔

    سی اےاے،کسٹمز، اےایس ایف اور پی آئی اےکےعملے کو خصوصی تربیت فراہم کی۔

    شرکا کو تھریٹ امیج ریکگنیشن کمپیوٹر بیسڈ ٹریننگ کیلئے سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب منعقد ہوئی، برطانوی ہائی کمیشن کے سیکیورٹی اینڈجسٹس کےسربراہ ڈاکٹر جووائٹل مہمان خصوصی تھے۔

    برطانیوی ادارے نے تربیت کے علاوہ جدیدترین ہارڈویئراورسافٹ ویئرسپورٹ بھی فراہم کی ، سی اے اے کے ڈائریکٹرسیکورٹی شاہد قادر نے تربیت،آلات فراہمی پر بر طانیہ کا شکریہ ادا کیا۔

  • سی اے اے اور برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے باہمی تعاون کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

    سی اے اے اور برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے باہمی تعاون کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

    کراچی: پاکستان سول ایوی ایشن اور برطانوی محکمہ برائے ٹرانسپورٹ نے باہمی تعاون کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔

    برطانیہ کی جانب سے پی سی اے اے کو ایوی ایشن سیکیورٹی اسکرینرز کے لیے کمپیوٹر بیسڈ چیکنگ سوفٹ ویئر اور ٹریننگ پروگرام کا تحفہ دیا گیا ہے، اس حوالے سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مختصر تقریب کا انعقاد ہوا۔

    فرسٹ سیکریٹری ایوی ایشن یو کے ہائی کمیشن اسلام آباد محمد عبدالغفار نے کمپیوٹرز ڈائریکٹر ایوی ایشن سیکیورٹی ریٹائرڈ ایئر کموڈور شاہد قادر کے حوالے کیے، اس موقع پر ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی سمیت ایوی ایشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معززین موجود تھے۔

    فرسٹ سیکریٹری ایویشن یو کے ہائی کمیشن نے کہا کمپیوٹر پر مبنی تھریٹ امیج ریکگنیشن ٹریننگ پروگرام اور اس کے ہارڈ ویئر کی دستیابی ’آئی کیو‘ شرائط کے عین مطابق ہے، (یو کے ڈی ایف ٹی) ایویشن سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان سول ایویشن کی کوششوں میں تعاون کرتا رہے گا، حال ہی میں مکمل ہونے والے ’آئیکیو‘ فل اسکیل آڈٹ میں شان دار کارکردگی پر پی سی اے اے کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

    کمپیوٹر پر مبنی سسٹم کے ذریعے ایئر لائنز، ASF، کارگو وغیرہ سمیت ایوی ایشن انڈسٹری کے اسکرینرز کی چیکنگ اور جانچ پڑتال کی جا سکے گی، سسٹم متعارف ہونے کے بعد پاکستان صف اول کی ایویشن سیکیورٹی فراہم کرنے والے ممالک میں شامل ہو جائے گا۔

    مستقبل قریب میں (یو کے ڈی ایف ٹی) کا ادارہ پاکستان میں ایویشن سیکیورٹی انسپکٹرز کی ٹریننگ اور تربیت کا اہتمام کرے گا، کمپیوٹر پر مبنی سیکیورٹی اسکرینرز کی چیکنگ اور تربیتی پروگرام کی فراہمی برطانیہ اور پاکستان کے درمیان پائیدار شراکت کو اجاگر کرتا ہے۔

  • برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ پاکستان کی ایئرپورٹ سیکیورٹی سے مطمئن

    برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ پاکستان کی ایئرپورٹ سیکیورٹی سے مطمئن

    کراچی: برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے وفد نے پاکستان کے 3 بڑے ایئرپورٹس کا سیکیورٹی آڈٹ مکمل کرلیا، وفد نے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات  کے مطابق برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی سیکیورٹی آڈٹ مکمل کرلیا ہے، برطانوی ٹیم نے ایئرپورٹس کی سیکیورٹی آڈٹ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ روانہ ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے وفد نے پاکستان کے ایئرپورٹ پر سیکیورٹی سے متعلق اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    برطانوی سیکیورٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی کا وفد پاکستان پہنچ گیا

    ذرائع نے بتایا کہ برطانوی ٹیم نے اسسمنٹ پروگرام  کے تحت ایئرپورٹس کی سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا، سی اے اے ٹیم نے برطانوی ٹیم  کو ایئر پورٹس پر کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ برطانوی ٹیم نے اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کا آڈٹ کیا، اس دوران وفد نے فلائٹ کچن،گراونڈ ہینڈلنگ سمیت دیگر شعبہ جات کا بھی  آڈٹ کیا۔

  • برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کا پی آئی اے اور پاکستان پر پابندی ختم کرنے سے انکار

    برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کا پی آئی اے اور پاکستان پر پابندی ختم کرنے سے انکار

    کراچی: برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) نے پی آئی اے اور پاکستان پر پابندی ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی ایف ٹی نے پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تیاری اور فلائٹ سیفٹی کے مؤثر ہونے پر 8 ستمبر 2022 کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں لائسنسنگ کے معاملات اور ہوا بازی پر قانون سازی کے باوجود پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے پابندی ختم نہیں کی جا سکتی۔

    یہ مراسلہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) کے ایئر سیفٹی یونٹ نے سول ایوایشن اتھارٹی کو لکھا تھا۔

    مراسلے کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن نے اکاؤ کا آڈٹ کلیئر تو کیا مگر اس کا اسکور 2011 کے آڈٹ کے مقابلے میں کم تھا، جس کا مطلب ہے کہ ریگولیشن کا معیار گرا ہوا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوئی ایسا ثبوت نہیں مہیا کیا، جس سے معلوم ہو کہ ان کا نظام 2020 کے مسئلے کے بعد بہتر ہوا ہے، سی اے اے ابھی تک کوئی مربوط فلائٹ سیفٹی نظام بھی نہیں قائم کر پائی۔

    ادھر سی اے اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی UK اور EC کے ساتھ جلد از جلد مسائل کے حل کے بارے میں پر امید ہے۔

    ترجمان نے کہا یورپی کمیشن نے 2023 کی پہلی سہ ماہی میں اپنے مجوزہ دورہ پاکستان کے بارے میں آگاہ کیا ہے، جو کہ پاکستانی ایئر لائنز کے آپریشنز کو بحال کرنے کے لیے مسائل کے حل کی طرف آخری قدم ہے۔