Tag: برطانوی معیشت

  • کورونا لاک ڈاؤن ، برطانوی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    کورونا لاک ڈاؤن ، برطانوی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    لندن: برطانوی وزیرخزانہ رشی سناک کا کہنا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث برطانیہ 300 سال میں سب سے بڑے معاشی بحران سے دو چار ہے جبکہ برطانوی بجٹ آفس نے جی ڈی پی میں تاریخ کی بدترین کمی کی پیش گوئی کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیرخزانہ رشی سناک نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ 300 سال میں سب سے بڑے معاشی بحران سے دو چار ہے، جون تک ملک کی معیشت 35 فیصد نیچے جا سکتی ہے، ہر کاروبار کو بچانا ہمارے لیےممکن نہیں ہوگا۔

    برطانوی بجٹ آفس نےجی ڈی پی میں تاریخ کی بدترین کمی کی پیش گوئی کر دی اور کہا کورونا سےپیدا بحران جنگ عظیم کےمعاشی نقصان سے بڑاہو سکتا ہے۔

    بجٹ آفس کا کہنا تھا کہ جون تک بیروزگار افراد کی تعداد 34لاکھ ہو سکتی ہے، قومی قرضوں میں 100فیصد اضافے کا خدشہ ہے۔

    یاد رہے آئی ایم ایف نے برطانوی معیشت میں رواں سال 6.5 فی صد خسارے کی پیش گوئی کر دی ہے، مالیاتی ادارے نے کہا ہے کہ 1921 کے بعد برطانوی معیشت کے لیے یہ سال سب سے بد ترین ہوگا، ملک میں کساد بازاری میں بھی اضافہ ہوگا۔

    دریں اثنا، آئی ایم ایف نے عالمی معیشت کی ایک سنگین تصویر پیش کی، کرونا وائرس کی عالم گیر وبا سے پیدا ہونے والی ایک ایسی صورت حال جس کے برے اثرات ایک عشرہ قبل آنے والے عظیم معاشی بحران سے بھی زیادہ گہرے ہوں گے۔

    آئی ایم ایف نے دنیا کے تمام ممالک کے لیے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ رواں سال عالمی معیشت میں 3 فی صد خسارے کا خدشہ ہے، یورپی ممالک میں یہ خسارہ برطانیہ کے مقابلے میں بھی کہیں زیادہ ہوگا، یورپی ممالک میں اٹلی اور اسپین سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

  • ایک صدی بعد برطانوی معیشت کا بدترین سال

    ایک صدی بعد برطانوی معیشت کا بدترین سال

    مانچسٹر: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ ایک صدی بعد برطانوی معیشت کے لیے یہ سب سے بد ترین سال ثابت ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے برطانوی معیشت میں رواں سال 6.5 فی صد خسارے کی پیش گوئی کر دی ہے، مالیاتی ادارے نے کہا کہ 1921 کے بعد برطانوی معیشت کے لیے یہ سال سب سے بد ترین ہوگا، ملک میں کساد بازاری میں بھی اضافہ ہوگا۔

    دریں اثنا، آئی ایم ایف نے عالمی معیشت کی ایک سنگین تصویر پیش کر دی ہے، کرونا وائرس کی عالم گیر وبا سے پیدا ہونے والی ایک ایسی صورت حال جس کے برے اثرات ایک عشرہ قبل آنے والے عظیم معاشی بحران سے بھی زیادہ گہرے ہوں گے۔

    آئی ایم ایف نے 25 کرونا متاثرہ ممالک کے لیے قرضوں میں ریلیف کا اعلان کر دیا

    آئی ایم ایف نے دنیا کے تمام ممالک کے لیے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال عالمی معیشت میں 3 فی صد خسارے کا خدشہ ہے، یورپی ممالک میں یہ خسارہ برطانیہ کے مقابلے میں بھی کہیں زیادہ ہوگا، یورپی ممالک میں اٹلی اور اسپین سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

    بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث دنیا کے تمام ممالک کی معیشت سست روی کا شکار ہے، اٹلی کی معیشت میں 9.1 فی صد جب کہ اسپین میں 8 فی صد خسارے کا خدشہ ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے کرونا وائرس کی وبا سے متاثرہ 25 ممالک کے لیے قرضوں میں ریلیف کا اعلان کیا تھا۔ ایم ڈی کرسٹلینا جارجیوا نے بتایا تھا کہ تقریباً 215 ملین ڈالر اگلے 6 ماہ کے عرصے میں 25 ممالک کے لیے عطیے کے طور پر استعمال کیے جائیں گے۔

  • کرونا وائرس کا برطانوی معیشت پر وار، ایئر لائن بند ہونے کا خدشہ

    کرونا وائرس کا برطانوی معیشت پر وار، ایئر لائن بند ہونے کا خدشہ

    مانچسٹر: نہایت مہلک اور نئے کرونا وائرس کے برطانوی معیشت پر وار جاری ہیں، برطانوی ایئر لائن فلائی بی بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ایئر لائن فلائی بی کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے جس کے باعث اس کے بند ہونے کا خدشہ ہے، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب کمپنی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    مسافروں کی تعداد میں کمی کے ساتھ موجودہ بکنگز بھی ملتوی کر دی گئیں، یہ فضائی کمپنی خسارے کے باعث جنوری میں بڑی مشکل سے بند ہونے سے بچی تھی، فلائی بی ایئر لائن 40 برس سے برطانیہ اور یورپ کے لیے پروازیں چلا رہی تھی۔

    کرونا وائرس نے برطانوی معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے اختتام پر برطانوی اسٹاک ایکس چینج بھی گر گئی تھی، انڈیکس پوائنٹس 12 ماہ کی کم ترین سطح پر آیا، کرونا وائرس عالمی سطح پر پھیلنے کی وجہ سے ایئر لائنز، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں بھی مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، چین سے مصنوعات کی درآمدات میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ برطانوی شہریوں نے ایڈوائزری کے پیش نظر بیرونِ ملک سفر میں بھی کمی کر دی ہے۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کے باعث برطانوی ایوی ایشن انڈسٹری بری طرح متاثر ہو رہی ہے، برٹش ایئر ویز نے صرف 16 سے 28 فروری کے دوران 226 پروازیں کینسل کی تھیں، اب تک مزید سیکڑوں پروازیں متاثر ہو چکی ہیں۔