Tag: برطانوی میڈیا

  • فیسوں میں اضافے کے خلاف برطانیہ میں طالبعلموں کا مظاہرہ

    فیسوں میں اضافے کے خلاف برطانیہ میں طالبعلموں کا مظاہرہ

    لندن: برطانوی یونیورسٹیوں میں ٹیوشن فیس میں اضافے کے خلاف ہزاروں طالب علموں نے لندن کی سڑکوں پرمظاہرہ کیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق احتجاج کرنے والے طالب علموں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اوروہ حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ فیسوں میں اضافے، تعلیمی وظیفوں میں کمی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

    اس موقع پرطالبعلموں اورپولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں ہے اور پولیس نے گیارہ طلبا کوگرفتارکرلیا ہے۔ برطانوی یونیورسٹیوں میں ٹیوشن فیس نو ہزارپاؤنڈ کردی گئی ہے۔

  • گولڈن ٹیمپل پر حملے کی منصوبہ بندی میں برطانیہ نے مدد کی

    گولڈن ٹیمپل پر حملے کی منصوبہ بندی میں برطانیہ نے مدد کی

    سکھوں کی عبادت گاہ گولڈن ٹیمپل پر انیس سو چوراسی میں ہونے والے حملے میں برطانیہ نے مدد کی تھی، جس میں تین ہزار سے زائد سکھوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ان اطلاعات پر تحقیقات کاحکم دیا ہے، جن کے مطابق انیس سو چوراسی میں امرتسر میں سکھوں کی عبادت گاہ گولڈن ٹیمپل پر بھارتی فوج کے حملے کی منصوبہ بندی میں برطانوی اسپیشل فورسز نے بھارت کی مدد کی تھی۔

    برطانوی رکنِ پارلیمان ٹام واٹسن تیس کے سال کا عرصہ گزرنے کے بعد حال ہی میں منکشف ہونیوالی دستاویزات ان کے دعوے کی تائید کرتی ہیں کہ برطانیہ نے اس آپریشن میں بھارت کی مدد کی تھی، گولڈن ٹیمپل پر حملے کے وقت برطانیہ میں مارگریٹ تھیچر وزیرِاعظم کے عہدے پر فائز تھیں جب کہ بھارت میں اندرا گاندھی برسرِ اقتدار تھیں۔

  • لندن: اپولوتھیٹرکی عمارت کا ایک حصہ گرگیا،90سے زائد زخمی

    لندن: اپولوتھیٹرکی عمارت کا ایک حصہ گرگیا،90سے زائد زخمی

    لندن میں اپولوتھیٹر کی عمارت کا ایک حصہ دوران شو گرنے سے نوے سے زائد افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے گیارہ کی حالت تشویشناک ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے اپولو تھیٹر کی عمارت کا حصہ شو کے دوران گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے، جب تھیٹر کی چھت گری تو اس وقت وہاں شو جاری تھا اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

    تھیٹر میں موجود لوگوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس کو اطلاع دی، پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرملبے تلے دبے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا، حادثے کے وقت تھیٹر میں تقریبا سات سو بیس افراد موجود تھے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق سرچ اور ریسکیو آپریشن مکمل کرکے تھیٹر کو سیل کردیا گیا ہے، لندن میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق حادثے میں نوے سے زائد افراد زخمی ہیں، جن میں سے گیارہ کی حالت تشویشناک ہے۔

    میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کے اہلکار تھیٹر کی چھت کا معائنہ کر رہے ہیں اور ابھی تک چھت گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔