Tag: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن

  • جان بچانے پر این ایچ ایس  کامقروض ہوں ، برطانوی وزیراعظم

    جان بچانے پر این ایچ ایس کامقروض ہوں ، برطانوی وزیراعظم

    لندن : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ جان بچانےپراین ایچ ایس کامقروض ہوں، لاکھوں برطانوی افرادکی گھرمیں رہنے کی کوششیں قابل قدر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے اسپتال سےڈسچارج ہونےکےبعد اپنے پہلے پیغام میں کہا کہ جان بچانے پر این ایچ ایس کا مقروض ہوں، این ایچ ایس سےاظہارتشکر کیلئے الفاظ تلاش کرنا مشکل ہے۔

    بورس جانسن کا کہنا تھا کہ لاکھوں برطانوی افرادکی گھرمیں رہنےکی کوششیں قابل قدرہیں، ماضی کی طرح اس باربھی چیلنج پرقابوپالیں گے۔

    خیال رہے برطانوی وزیراعظم کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی، جس کے بعد وہ کنٹری ہاؤس میں چودہ روز تک قیام کریں گے اور وہاں اُن کی دیکھ بھال بکنگھم شائر کنٹری ہاؤس میں جاری رہے گی۔

    یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر تک محدود کرلیا تھا اور ویڈیو لنک کے ذریعے ہی حکومتی معاملات چلا رہے تھے۔

    بعد ازاں طبیعت خراب ہونے پر بورس جانسن کو لندن کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ،جہاں ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا تھا۔

    خیال رہے برطانوی وزیراعظم نے اپنے ویڈیو پیغام میں طبی عملے کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے تمام ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہیرو قرار دیتے ہوئے اُن کی تعریف بھی کی تھی۔

  • برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس کا شکار

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس کا شکار

    لندن : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں، بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ویڈیو کانفرنس کےذریعے اپنی حکومتی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ، بورس جانسن کا کہنا ہے کہ میں نے خود کو قرنطینہ کردیا ہے، چیف میڈیکل آفیسر کی ایڈوائس پر ٹیسٹ کروائے۔

    بورس جانسن نے کہا ہے کہ میں نے معمولی کھانسی اور بخار کی شکایت پر ٹیسٹ کرایا تھا ، ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنی حکومتی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔

    خیال رہے برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 11,658 ہو گئی جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 578 تک جا پہنچی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 113 ہلاکتیں ہوئیں۔

    این ایچ ایس اب تک 104,866 افراد کے ٹیسٹ کر چکا ہے ، جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2129 نئے کیسز سامنے آئے ، طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں وائرس کا پھیلاؤ بڑے پیمانے پر بڑھے گا۔

    واضح رہے نئے اور مہلک وائرس COVID 19 دنیا کے 199 ممالک تک پھیل گیا ہے، ہلاکتیں بڑھ کر 24 ہزار 89 ہوگئیں، جب کہ 5 لاکھ 32 ہزار 237 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، دوسری طرف صحت یاب افراد کی تعداد بھی بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 331 ہو گئی ہے۔

  • بریگزٹ ڈیل ہاؤس آف لارڈز نے بھی منظور کرلی

    بریگزٹ ڈیل ہاؤس آف لارڈز نے بھی منظور کرلی

    لندن: برطانوی پارلیمنٹ کے بعد ہاؤس آف لارڈز نے بھی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی بریگزٹ ڈیل منظور کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے بعد ہاؤس آف لارڈز نے بھی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے حق میں فیصلہ سنا دیا جس کے بعد 31 جنوری 2020 کو برطانیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔

    بریگزٹ ڈیل چند دن میں منظوری کے لیے ملکہ برطانیہ کے پاس جائے گی، ملکہ کی منظوری کے بعد بل قانون کا درجہ حاصل کر لے گا۔ یورپی پارلیمنٹ 29 جنوری کو بریگزٹ بل منظوری کے لیے ووٹنگ کرے گی اور برطانیہ 31 جنوری کو یورپ سے نکل جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بریگزٹ بل کے حوالے سے برطانوی پارلیمنٹ میں کی جانے والی ووٹنگ میں بورس جانسن کی حمایت میں 358 اور مخالفت میں 234 ووٹ ڈالے گئے تھے۔

    بریگزٹ بل کے حوالے سے کی جانے والی ووٹنگ میں کامیابی کے بعد وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنے ملک کو دوبارہ متحد کریں۔

    برطانیہ میں پارلیمانی انتخابات، کنزرویٹو پارٹی نے میدان مار لیا

    یاد رہے کہ 13 دسمبر کو برطانیہ کے پارلیمانی انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے واضح اکثریت کے ساتھ میدان مارا تھا، جب کہ اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے نتائج کو پارٹی کے لیے مایوس کن قرار دیا تھا۔

    کنزرویٹو پارٹی 650 میں سے 365 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی جب کہ لیبر پارٹی 203 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

  • برطانوی وزیراعظم نے دریافت کیا ترکی کو کس طرح کی مدد چاہئے، ترک صدر اردوان

    برطانوی وزیراعظم نے دریافت کیا ترکی کو کس طرح کی مدد چاہئے، ترک صدر اردوان

    استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دریافت کیا ہے کہ ترکی کو کس طرح کی مدد چاہئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کردوں سے مسئلہ نہیں ہے، دہشت گرد تنظیم کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔

    ترک صدر کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں جاری آپریشن میں اب تک 500 افراد ہلاک اور 24 گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ شمالی شام میں جاری ترکی کے آپریشن کے دوران شامی فوج اور ترک فوج کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق کرد ملیشیا سے معاہدے کے بعد شام کی سرکاری افواج ترک سرحد کے قریبی علاقے عین العیسا اور تلتمیر میں داخل ہوگئی ہیں۔

    مزید پڑھیں: امریکا نے ترکی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا

    شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق کردوں کی سربراہی میں قائم سیریئن ڈیموکریٹک فورس سے ایک معاہدے کے بعد شامی افواج اس علاقے میں داخل ہوئی ہیں۔

    ادھر شام میں موجود کردوں کا کہنا ہے کہ شامی حکومت نے ترکی کی جانب سے ان کے خلاف جاری کارروائی کو روکنے کے لیے اپنی فوج شمالی سرحد پر بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔

    یاد رہے کہ کردوں کی سربراہی میں ایس ڈی ایف نے امریکا کی حمایت اور مدد سے شمالی شام میں داعش کو شکست دی تھی لیکن گزشتہ دنوں امریکا کی جانب سے فوجیں ہٹائے جانے پرکردوں نے اسے پیٹھ میں چھرا گھونپنا قرار دیا تھا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا موقف ہے کہ ترک اور کرد صدیوں سے لڑتے آرہے ہیں اس لیے امریکا کو ایسی نہ ختم ہونے والی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہئے۔

  • نئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی اہلیہ پاکستان آنے کی خواہشمند

    نئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی اہلیہ پاکستان آنے کی خواہشمند

    لندن : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی اہلیہ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے جبکہ ان کی  ساس کا تعلق سرگودھا کے سکھ خاندان سے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا میری ساس کا تعلق سرگودھا کےسکھ خاندان سے تھا اور میری اہلیہ پاکستان جانے کی خواہشمند ہیں۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بورس جانسن کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا امیدہےآپ کی قیادت میں برطانیہ اورعوام ترقی کریں گے اور برطانیہ کیساتھ دوطرفہ تعلقات کوبھی جلا ملے گی، میں بورس جانسن کے ساتھ باہم کام کرنے کوتیار ہوں۔

    خیال رہے برطانیہ کےنئےوزیراعظم بورس جانسن کےوزیراعظم عمران خان سےدیرینہ تعلقات اوراچھی دوستی ہے، بورس جانسن نےعمران خان کےساتھ سیلفی بھی بنائی، جوسوشل میڈیا پروائرل ہوئیں تھیں ۔

    بورس جانسن کےآباؤاجداد ترک تھے جبکہ بورس جانسن نے خود اعتراف کیا تھا کہ ان کے پڑدادا سلطنت عثمانیہ کے آخری دورکی اہم شخصیت تھے،ترکی کی اشرافیہ میں ایک اہم مقام رکھتےتھے۔

    نئے برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پڑ دادا کا برطانیہ آنا اس امرکی گواہی تھی کہ برطانیہ محفوظ ملک ہے، پڑدادا کا نام علی کمال تھا اور وہ مسلمان تھے۔

    مزید پڑھیں :  نومنتخب برطانوی وزیراعظم کو عہدہ سنبھال لیا

    یاد رہےبرطانوی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم بن گئے ، بورس جانسن نے ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی اورپھروزارت اعظمی کا منصب سنبھالا۔

    برطانوی وزیراعظم کے سرکاری رہائش گاہ اوردفترٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں بورس جانسن کا کہنا تھا کہ بغیرکسی اگرمگرکے برطانیہ اکتیس اکتوبرکویورپی یونین سے الگ ہوجائے گا۔

    کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ اورنئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن دومرتبہ لندن کے مئیر رہ چکے ہیں جبکہ مسلمانوں اور تارکین وطن کیخلاف سخت ریمارکس پرتنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔