Tag: برطانوی  وزیراعظم رشی سونک

  • پی ٹی آئی نے حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان مخالف زہریلی مہم چلائی،  بیرسٹر امجد ملک کا برطانوی وزیراعظم  کو خط

    پی ٹی آئی نے حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان مخالف زہریلی مہم چلائی، بیرسٹر امجد ملک کا برطانوی وزیراعظم کو خط

    لندن: بیرسٹرامجد ملک نے برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو پاکستان کی صورتحال پر خط میں کہا کہ پی ٹی آئی نےحکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان مخالف زہریلی مہم چلائی۔

    تفصیلات کے مطابق بیرسٹرامجد ملک نے برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو پاکستان کی صورتحال پر خط لکھا، جس میں کہا کہ آپ کی توجہ پی ٹی آئی کی بدنیتی پرمبنی مہم کے خلاف دلانا چاہتا ہوں، پی ٹی آئی نے حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان مخالف زہریلی مہم چلائی، 9 مئی کوسیاسی پشت پناہی پر بلوائیوں نے سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا، حساس تنصیبات، فوجی املاک کو نقصان پہنچایاگیا۔

    بیرسٹرامجد ملک کا کہنا تھا کہ بابائےقوم کی رہائشگاہ جناح ہاؤس جیسی یادگاروں کوجلا دیا گیا، 9 مئی 2023 کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، پرتشدد واقعات کی ہر طبقہ فکر نے مذمت کی۔

    خط میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں گرفتار کیا، چیئرمین نے کارکنوں اور کرائے کے لوگوں کو دہشت گردی اوت تشدد کیلئے اکسایا، تشدد کی مجرمانہ کارروائیوں پر حکومت کا ردعمل آئین وقانون کے مطابق ہے، حکومتی اقدامات کا مقصد امن عامہ برقراررکھنا،شہریوں کی حفاظت ہے۔

    امجد ملک نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کےنشانہ بنانے کے باوجود قانون نافذکرنے والے اداروں نے تحمل کامظاہرہ کیا، 9 مئی جیسے واقعات ہماری قوم میں امن، استحکام، قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچاتے ہیں، کوئی بھی ریاست سیاست کیلئے مسلح جدوجہد کی اجازت نہیں دےسکتی، قانون کی حکمرانی کیلئے مدد اور پروپیگنڈے پرکان نہ دھرے جائیں۔

    خط میں مزید کہا گیا کہ ایسے خطوط بھیجے جانے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی سالمیت کو زہریلے پروپیگنڈے سے نقصان نہ ہو۔

  • برطانوی وزیراعظم نے چلتی کار میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر معذرت کرلی

    لندن : برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے چلتی کار میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہر شہری کو سفر کے دوران سیٹ بیلٹ ضرور پہننا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک نے اپنی غلطی کا احساس ہونے پر معذرت کرلی اور کہا کہ ہر شہری کو سفر کے دوران سیٹ بیلٹ ضرور پہننا چاہیے۔

    رشی سونک نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں ویڈیو پیغام کے دوران بغیر سیٹ بیلٹ باندھے گاڑی میں سفر کرتے دیکھا گیا تھا۔

    رشی سونک نے کہا کہ سوشل میڈیا کیلئے کلپ بنانے کی خاطر مختصر وقت کیلئے سیٹ بیلٹ کھولی تھی، غلطی کا مکمل احساس ہے، اسی لیے معذرت خواہ ہوں۔

    واضع رہے برطانیہ میں سفر کے دوران سیٹ بیلٹ ہونے کے باوجود نہ پہننے پر سو پاؤنڈ تک جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے جبکہ معاملہ کورٹ میں جانے کی صورت میں جرمانہ پانچ سوپاؤنڈ تک ہو سکتا ہے۔

  • برطانیہ کا چین کے ساتھ سنہرا دور ختم کرنے کیلئے حکمت عملی بدلنے کا فیصلہ

    برطانیہ کا چین کے ساتھ سنہرا دور ختم کرنے کیلئے حکمت عملی بدلنے کا فیصلہ

    برطانوی  وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات کا نام نہاد ’سنہرا دور‘ ختم ہو گیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے اپنی پہلی خارجہ پالیسی سے متعلق تقریر میں کہا کہ چین کے حوالے سے برطانیہ کی حکمت عملی کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

    بھارتی نژاد رشی شونک کا کہنا تھا کہ بیجنگ شعوری طور پر ہماری ریاستی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کے لیے مقابلہ کر رہا ہے۔

    برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ چین ہماری اقدار اور مفادات کے لیے ایک چیلنج ہے، ان کے اس فیصلے پر کنزرویٹو پارٹی میں سے چند ارکان نے ان پر تنقید کی ہے۔

    برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم بین الاقوامی معاملات میں چین کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کر سکتے، ہامرے ساتھ امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، جاپان اور بہت سے دوسرے لوگ بھی اس کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔

    برطانوی وزیراعظم نے یوکرین کے حوالے سے کہا کہ حکومت سابق وزرائے اعظم بورس جانسن اور لز ٹرس کی حمایت کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ سال کیئف کی فوجی امداد جاری رکھے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں اس جنگ میں جتنا وقت بھی لگے ہم یوکرین کے ساتھ اس وقت تک کھڑے رہیں گے۔  ہم اپنی فوجی امداد برقرار رکھیں گے اور ہم فضائی دفاع کے لیے یوکرین کو نئی مدد فراہم کرتے رہیں گے۔

    رشی سونک کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کو وہی طویل مدتی حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے جیسا کہ اس کے مخالفین اور حریف روس اور چین نے اپنا رکھی ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ برس بطور وزیر خزانہ انہوں نے اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے خدشات پر چین کے حوالے سے ایک حکمت عملی پر زور دیا تھا۔

    تاہم سونک اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان رواں ماہ بالی میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس کے موقعے پر طے شدہ ملاقات منسوخ ہو گئی تھی۔

    دوسری جانب گذشتہ ہفتے لندن نے حساس سرکاری عمارتوں میں چینی ساختہ سکیورٹی کیمروں پر پابندی لگا دی تھی۔