Tag: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر

  • برطانیہ کا مشرق وسطیٰ میں مزید لڑاکا طیارے بھیجنے کا اعلان

    برطانیہ کا مشرق وسطیٰ میں مزید لڑاکا طیارے بھیجنے کا اعلان

    برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر مزید جنگی طیارے اور فوجی اثاثے بھیجنے کا اعلان کردیا۔

    وزیراعظم کے ترجمان نے بتایا برطانیہ خطے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کررہا ہے، برطانوی اڈوں سے ری فیولنگ طیارے روانہ کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید جنگی طیارے بھی جلد بھیجے جائیں گے۔

    کیئر اسٹارمر نے کہا خطے میں اضافی تعیناتی سے برطانیہ اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کی بہتر مدد کرسکے گا، برطانوی افواج ہر ممکن خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے ایرانی فوج  نے برطانوی بحریہ کے ڈسٹرائیر جہاز کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا، ایرانی بحریہ کے ڈرونز کی برطانوی جنگی بحری جہاز کے قریب پروازیں جاری ہیں۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے برطانوی بیڑے کو خلیج فارس میں داخلے سے روکنے کیلئے وارننگ بھی دی گئی۔ ایرانی فوج کا کہنا ہے وہ برٹش نیوی کے جہاز کو بحر ہند میں داخلے کے وقت سے ہی مانیٹر کررہی تھی۔ برطانیہ اسرائیلی میزائلوں کی رہنمائی کیلئے اپنا جنگی بحری جہاز خلیج فارس لانا چاہتا ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

  • برطانوی وزیراعظم نے یوکرینی صدر کو حمایت کا یقین دلادیا

    برطانوی وزیراعظم نے یوکرینی صدر کو حمایت کا یقین دلادیا

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے یوکرینی صدر زیلینسکی کو حمایت کا یقین دلا دیا ہے۔

    امریکی صدر سے متنازع ملاقات کے بعد یوکرینی صدر زیلینسکی کی برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات ہوئی ہے، برطانوی میڈیا نے بتایا کہ برطانوی وزیراعظم نے یوکرینی صدر کو حمایت کا یقین دلایا، یوکرینی صدر نے برطانوی وزیراعظم کو دورہ امریکا سے متعلق آگاہ کیا۔

    برطانوی میڈیا نے اس ملاقات کے حوالے سے مزید بتایا کہ یوکرینی صدر زیلینسکی اور کیئر اسٹارمر کی اہم ملاقات ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہوئی۔

    سفارتی ناکامی پر یوکرینی صدر زیلنسکی کے مواخذے کا مطالبہ

    گزشتہ دنوں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خصوصی ملاقات ہوئی تھی۔

    یورپی یونین سے کشیدگی پر ٹرمپ کی برطانوی وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل تھی، یورپی یونین کے المونیم اور اسٹیل پر پہلے ہی صدر ٹرمپ 25 فیصد ٹیرف عائد کرچکے ہیں جبکہ صدر ٹرمپ یورپ پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔

    صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے ہمیشہ سے امریکا کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ رکھا، یورپ کو امریکا کے روس کے ساتھ جنگ کے معاملے پر براہ راست بات چیت پر اعتراضات ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/zelensky-trump-stopped-slapping-russia/

  • برطانوی وزیراعظم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    برطانوی وزیراعظم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اپنے پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب  پہنچ گئے جہاں انہوں نے محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

    رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبداالرحمن اور برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔

    سعودی ولی عہد کا بڑا اعلان

    ریاض کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن اور برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن عبدالعزیز نے ان کا خیر مقدم کیا۔

    ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سر کیئر اسٹارمر نے سعودی ولی عہد کو مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی استحکام کی حمایت کا یقین دلایا۔

    دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دفاعی شراکت داری کو تقویت دینے اور زیادہ دفاعی صنعتی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔