Tag: برطانوی وزیراعظم

  • وزیراعظم نواز شریف افغانستان کانفرنس کیلئے لندن روانہ

    وزیراعظم نواز شریف افغانستان کانفرنس کیلئے لندن روانہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف افغانستان پر لندن کانفرس میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ کانفرس3 سے4 دسمبر لندن میں ہوگی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لندن کانفرس میں شرکت کی دعوت برطانوی وزیراعظم کی جانب سے دی گئی ہے اور لندن کانفرس افغانستان اور برطانیہ کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات اور ورلڈ بنک کے حکام سے ملاقات کرینگے، نواز شریف دورے کے دروان جان کیری سے بھی ملاقات کرینگے۔

  • برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا نواز شریف کوٹیلیفون

    برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا نواز شریف کوٹیلیفون

    اسلام آباد: برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کوٹیلیفون سہ فریقی کا نفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

    برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پا کستانی ہم منصب میاں نوازشریف کو اس سال دسمبر میں برطا نیہ میں منعقد ہونے والی سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، اس کانفرنس میں افغا نستان بھی شرکت کرے گا افغانستان کی نما ئندگی اس کے نومنتخب صدر کریں گے۔

  • ڈیوڈ کیمرون کا سعیدہ وارثی کے استعفی پراظہارافسوس

    ڈیوڈ کیمرون کا سعیدہ وارثی کے استعفی پراظہارافسوس

    لندن :برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بین المذاہب امورکی وزیرسعیدہ وارثی کے استعفی پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بطوروزیرسعیدہ وارثی نے قابل تعریف خدمات انجام دیں۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے دفترسے جاری بیان میں بین المذاہب امور اوردفترخارجہ کی سینئروزیرسعیدہ وارثی کی بطوروزیرخدمات کو سراہا گیا۔

    برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ غزہ کے بارے میں برطانیہ کی پالیسی بالکل واضح ہے۔غزہ کی صورتحال ناقابل برداشت ہے، فریقین فوری اورغیرمشروط جنگ بندی کریں۔ سعیدہ وارثی نے غزہ کی صورتحال پربرطانوی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے استعفی دے دیا تھا۔

  • برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے کابینہ میں ردو بدل

    برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے کابینہ میں ردو بدل

     برطانیہ: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے نئی کابینہ کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ میں ردوبدل جدید برطانیہ کی عکاسی کرتا ہے۔

    برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ کابینہ میں نئے لوگوں کی شمولیت سے نئے خیالات سامنے آئیں گے، جو طویل المدتی اقتصادی منصوبہ بندی کے مکمل کرنے کے لئے اہم ثابت ہونگے۔

    کیمرون کا کہنا تھا کہ نئی کابینہ میں خواتین ارکان کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے، ڈیوڈ کیمرون نے سابق وزیر خارجہ ولیم ہیگ کی جگہ سابق وزیر دفاع فلپ ہیمنڈ کو وزیر خارجہ، مائیکل گوو کو چیف وہیپ جبکہ مائیکل فیلن کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔