Tag: برطانوی وزیرخارجہ

  • آرمی چیف سے برطانوی وزیرخارجہ کی ملاقات ، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

    آرمی چیف سے برطانوی وزیرخارجہ کی ملاقات ، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپاامن واستحکام کاخواہاں ہے، افغانستان میں ایک افغان عوام کی نمائندہ حکومت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سےبرطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی،افغانستان صورتحال پرگفتگو کی گئی اور دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ کےاقدمات بھی زیرغورآئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دفاعی وتربیتی سمیت انسداد دہشت گردی امور پر تعاون بڑھانے پر زور دیا جبکہ برطانیہ کی طرف سے کوروناکی روک تھام کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپاامن واستحکام کاخواہاں ہے، افغانستان میں ایک افغان عوام کی نمائندہ حکومت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
    .
    ملاقات میں دونوں جانب سے خطےمیں امن واستحکام اور کورونا کے کنٹرول کیلئے تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

  • کشمیرصرف بھارت یا پاکستان کا ذاتی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے، برطانوی وزیرخارجہ

    کشمیرصرف بھارت یا پاکستان کا ذاتی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے، برطانوی وزیرخارجہ

    لندن : برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے پارلیمنٹ میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کا مسئلہ بھارت اور پاکستان کا ذاتی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے سیشن کا آغاز ہوا، اجلاس شروع ہوتے ہی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بحث چھڑ گئی۔

    اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے مقبوضہ کشمیر میں لگ بھگ ایک ماہ سے جاری کرفیو اور ذرائع ابلاغ کی بندشوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش ہے۔

    مقبوضہ وادی میں عالمی انسانی حقوق کے اداروں کو رسائی دی جائے،برطانوی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وادی میں موجود تناؤ کم کیا جانا چاہیے۔

    گرفتاریوں، تشدد اور ذرائع ابلاغ پر لگی پابندیوں پر بھارتی ہم منصب سے بات کر چکا ہوں۔ کسی بھی حال میں بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔

    مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور شملہ معاہدہ پر ہونا چاہیے، عالمی سطح پر طے شدہ انسانی حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے۔

  • خاشقجی قتل کیس، برطانوی وزیرخارجہ سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے

    خاشقجی قتل کیس، برطانوی وزیرخارجہ سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے

    لندن: جمال خاشقجی قتل کیس سے متعلق برطانوی وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے اس دوران خاشقجی قتل کیس سے متعلق پیش رفت ممکن ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے برطانوی وزیر برائے ایشیا اور پیسیفک مارک فیلڈ کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ دورہ معاون ثابت ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں جمال خاشقجی قتل کیس سے متعلق اپنی تحقیقات کا احوال پیش کیا جائے گا، اور دورے کے بعد پیش رفت سے بھی ملکی پارلیمان کو آگاہ کریں گے۔

    دوسری جانب سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم بتایا ہے کہ قتل کی تحقیقاتی رپورٹ جون میں عوام کے لیے جاری کردی جائے گی۔

    خیال رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے لیے خدمات انجام دینے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی گزشتہ سال 2 اکتوبر کو استنبول میں سعودی سفارت خانے میں اپنی منگیتر کے کاغذات لینے کے لیے گئے تھے، جہاں انھیں قتل کر دیا گیا۔

    جمال خاشقجی کے قتل میں حکومت ملوث نہیں‘ سعودی وزیرخارجہ

    بیس اکتوبر کو سعودی عرب نے با ضابطہ طور پر یہ اعتراف کیا تھا کہ صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں قائم سفارت خانے کے اندر جھگڑے کے دوران قتل کیا گیا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے سعودی وزیر برائے خارجہ امور عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ جمال خاشقجی قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں کسی کو ہمیں ڈکٹیٹ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

  • برطانیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    برطانیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن دو روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے۔وزارت خارجہ کے حکام نے بورس جانسن کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔

    تفصیلات کےمطابق برطانوی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وہ مشیر خارجہ سرتاج عزیزکےساتھ باضابطہ مذاکرات بھی کریں گے۔

    دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے علاوہ علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

    برطانوی وزیرخارجہ اور مشیرخارجہ سرتاج عزیز کی ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس بھی کی جائے گی۔

    بورس جانس کے دوروزہ دورے کے دوران صدرپاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 13نومبر کو وزیرداخلہ 3روزہ دورے پر برطانیہ گئے تھے جہاں انہوں نے برطانوی وزیراعظم اوردیگر حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

    مزید پڑھیں:بانی ایم کیو ایم کا معاملہ پاک برطانیہ تعلقات میں حائل ہے، چوہدری نثار

    واضح رہے کہ برطانوی حکام سے ملاقاتوں کے بعد وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہناتھاکہ چاہتاہوں بانی ایم کیو ایم کا معاملہ روڈ بلاک نہ بنے کیوں کہ بانی ایم کیو ایم کا معاملہ پاک برطانیہ کے درمیان رکاوٹ ہے۔

  • جنرل راحیل شریف سے برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ کی ملاقات

    جنرل راحیل شریف سے برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ کی ملاقات

    راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنر ل راحیل شریف سے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے ملاقات کی.ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی ۔

    اس موقع پربرطانوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قر بانیاں لائق تحسین ہیں ،خطے میں استحکام کے لیے پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے۔

    اس موقع پربرطانوی وزیرخارجہ نےیادگارشہداء پرپھولوں کی چادرچڑھائی۔

     

  • برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

    برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

    برطانیہ : برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے استعفی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر دفاع فلپ ہیمنڈ نئے متوقع وزیر خارجہ ہونگے۔

    برطانوی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے باعث برطانوی وزیر برائے خارجہ اور دولت مشترکہ امور ولیم ہیگ نے استعفیٰ دینےکا اعلان کیا ہے، ولیم ہیگ دوہزار دس سے منصب پر فائز تھے، ولیم ہیگ آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

    ولیم ہیگ پچیس برس برطانوی پارلیمنٹ کاحصہ رہےہیں، برطانوی وزیراعظم جلد نئے وزیرخارجہ کا اعلان کریں گے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیر دفاع فلپ ہیمنڈ نئے وزیر خارجہ ہونگے۔