Tag: برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی

  • برطانوی وزیرخارجہ نے غزہ میں جنگ بندی نہ ہونے کو عالمی ناکامی قرار دیدیا

    برطانوی وزیرخارجہ نے غزہ میں جنگ بندی نہ ہونے کو عالمی ناکامی قرار دیدیا

    برطانوی وزیرخارجہ نے غزہ میں جنگ بندی نہ ہونے کو عالمی ناکامی قرار دیدیا، ڈیوڈ لیمی نے اسرائیل کی جنگی پالیسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی غزہ میں جنگ بندی نہ ہونے کو عالمی ناکامی سے تعبیر کیا ہے، انھوں نے اسرائیل کی جنگی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بلا روک ٹوج امدادی رسائی یقینی بنائی جائے۔

    غزہ میں جنگ جاری رکھیں گے، نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی

    برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ غزہ میں عارضی وقفے ناکافی ہیں، یہاں فوری مکمل جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران بدترین سطح پر پہنچ چکا ہے، غزہ میں امداد کی راہ میں تمام رکاوٹیں فوری ہٹائی جائیں۔

    غزہ میں لوگ کئی دنوں سے کچھ نہیں کھا سکے، 5لاکھ افراد قحط جیسی صورتحال سے دوچار، ورلڈ فوڈ پروگرام

    برطانوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امداد سے متعلق اعلانات نہیں، مکمل عملی اقدامات درکار ہیں، اقدامات مکمل طور پر نافذ کیے جائیں، دنیا دیکھ رہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/rubio-says-ceasefire-deal-could-happen-any-day-now-27-july-2025/

  • بانی پی ٹی آئی سمیت پاکستانیوں کیلئے شفاف عدالتی عمل ضروری ہے، برطانوی وزیرخارجہ

    بانی پی ٹی آئی سمیت پاکستانیوں کیلئے شفاف عدالتی عمل ضروری ہے، برطانوی وزیرخارجہ

    برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے بانی پی ٹی آئی اور پاکستان کی صورتحال پر ممبران پارلیمنٹ کے خط کا جواب دیدیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے خط کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں آزادی اظہار اور سیاسی مخالفین پر پابندیوں سے متعلق تشویش ہے، بانی پی ٹی آئی سمیت پاکستانیوں کیلئے شفاف عدالتی عمل ضروری ہے۔

    انھوں نے کہا کہ باقاعدگی سے اہم معاملات پر سینئر سطح پر بات چیت کرتے ہیں، پاکستانی عدالتی معاملات داخلی ہیں لیکن عالمی قوانین کی پاسداری چاہتے ہیں، پاکستان بنیادی آزادیوں اور شفاف ٹرائل کے حق کا احترام کرے۔

    خط میں سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی شفافیت اور آزادانہ جانچ پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا، ڈیوڈ نے کہا کہ معلومات کےمطابق حکومت کا بانی پی ٹی آئی کا فوجی عدالتون میں ٹرائل کا ارادہ نہیں۔

    برطانوی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے اور بغیر خوف کے اجتماع کا حق جمہوریت کی بنیاد ہے، متعلقہ وزیر نے پاکستانی وزیر انسانی حقوق کیساتھ سول اور سیاسی حقوق پربات کی۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان میں آئینی ترامیم کی منظوری پارلیمنٹ کا معاملہ ہے، برطانوی وزیرخارجہ دیوڈ لیمی نے ممبران پارلیمنٹ کے خط کے جواب میں آزادعدلیہ کی اہمیت پر زوردیا۔

    برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ متعلقہ وزیرفالکنر دورہ پاکستان سے واپس آکر ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کرینگے، زلفی بخاری نے وزیرخارجہ کو خط لکھنے والے ممبر پارلیمنٹ کم جونسن اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔