Tag: برطانوی وزیرِاعظم

  • برطانوی وزیرِاعظم سے ایک نوجوان کی ٹکر

    برطانوی وزیرِاعظم سے ایک نوجوان کی ٹکر

    لندن :برطانوی وزیراعظم سے ایک نوجوان کی ٹکر نے ڈیوڈ کیمرون کی سیکیورٹی کا پول کھول دیا ہے۔

    برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سیکیورٹی کے کڑے پہرے میں عمارت سے باہرنکلے ہی تھے کہ ایک نوجوان پلک جھپکتے ہی ان سے جا ٹکرایا اور سیکیورٹی پر مامور اہلکار ہکا بکا رہ گئے۔

    برطانوی وزیرِاعظم نے انتہائی پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کو زور سے دھکا دے کر خود سے دور کردیا، جس کے بعد نوجوان کو پکڑ کرتفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا لیکن اس واقعے نے برطانوی سیکیورٹی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔

  • ریفرینڈم کے فیصلے پرخوشی ہے، برطانوی وزیرِاعظم

    ریفرینڈم کے فیصلے پرخوشی ہے، برطانوی وزیرِاعظم

    لندن : برطانیہ کے وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون نے اسکاٹ لینڈ کے ریفرنڈم میں برطانیہ سے علیحدگی مسترد کرنے پرخوشی اور اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ متحد ہوکر ترقی کا سفرطے کریں گے۔

    اسکاٹ لینڈ میں ریفرینڈم کا نتیجہ آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانیہ کے وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ اسکاٹ لینڈ میں ریفرینڈم کے بعد علیحدگی کی بحث ہمیشہ کے لئے ختم ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسکاٹش ریفرنڈم نے بہت سے پہلوؤں کی نشاندہی کی ہے، علیحدگی کے حق اور مخالفت میں ووٹ ڈالنے والے دونوں مبارکباد کے مستحق ہیں۔

    برطانوی وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی خوشحالی کے لئے مل کرکام کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ڈیوڈ کیمرون نے ریفرنڈم کے فیصلے کو برطانیہ کے لئے بھی تاریخی قراردیا ہے۔