Tag: برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب

  • پاکستا ن کو ریڈ لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ ٹیکنیکل گراﺅنڈ پر کیا جائے گا، برطانوی وزیر خارجہ

    پاکستا ن کو ریڈ لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ ٹیکنیکل گراﺅنڈ پر کیا جائے گا، برطانوی وزیر خارجہ

    اسلام آباد : برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ پاکستا ن کو ریڈ لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ ٹیکنیکل گراﺅنڈ پر کیا جائے گا اور امید کرتے ہیں طالبان افغانستان میں امن و استحکام لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی ، پاکستان کیساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرناچاہتے ہیں اور افغانستان سے برطانوی باشندوں کےانخلا پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

    ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ افغان پڑوسیوں کوانسانی زندگی کے بچاؤ کیلئے30ملین پاؤنڈ فراہم کررہے ہیں، خطے میں پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہاہے، افغان عوام کے مستقبل کےبارے میں مشترکہ خیالات رکھتےہیں،افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد جاری رکھیں گے۔

    برطانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک بشمول پاکستان کی مالی مدد کریں گے ، ہم افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں ، امید کرتے ہیں طالبان افغانستان میں امن و استحکام لائیں گے ۔

    پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ریڈلسٹ معاملے پر ڈاکٹر فیصل جلد برطانیہ میں ہیلتھ حکام سے ملاقات کریں گے ، جس کے بعد پاکستا ن کو ریڈ لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ ٹیکنیکل گراﺅنڈ پر کیا جائے گا۔

    طالبان سے متعلق ڈومینک راب نے کہا کہ افغانستان میں نئے حقائق کاسامنا کرناپڑے گا اور طالبان سے بات چیت کا سلسلہ جاری رہےگا، افغانستان میں طالبان نے بعض مثبت اقدامات اٹھائے ہیں، ہم براہ راست طالبان کو فنڈنگ نہیں کریں گے۔

    برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کےعوام کیلئے انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے ذریعے امداد کریں گے تاہم امدادی ایجنسیزکےذریعےافغان عوام کی امدادکیلئےسازگارماحول ضروری ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں طالبان کی تیز پیش قدمی سب کیلئے حیران کن تھی ، دنیا میں کوئی تصور نہیں کررہا تھا کہ حالات اتنی تیزی سے بدلیں گے، آج ہم اضافی امداد کی پہلی قسط جاری کریں گے اور 30ملین پاؤنڈزجان بچانے والی ادویات پر خرچ ہوں گے۔

  • برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کی وزارت خارجہ آمد ، یادگاری پودا لگایا

    برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کی وزارت خارجہ آمد ، یادگاری پودا لگایا

    اسلام آباد : برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کی وزارت خارجہ آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے استقبال کیا ،دونوں ۔وزرائے خارجہ کے مابین اور وفودکی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب وفدکےہمراہ وزارت خارجہ پہنچے ، جہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نےبرطانوی ہم منصب کاخیرمقدم کیا ، اس موقع پر برطانوی وزیرخارجہ نےوزارت خارجہ کے سبزہ زارمیں یاد گاری پودا بھی لگایا۔

    دونوں وزرائے خارجہ کے مابین اور وفودکی سطح پرمذاکرات ہوں گے ، جس میں دو طرفہ تعلقات،باہمی دلچسپی کےشعبوں میں دو طرفہ تعاون پرگفتگوہوگی اور افغانستان کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    دورے کے دوران برطانوی وزیرخارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ رات برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب افغانستان سے غیرملکی انخلا مکمل ہونے کے بعد اہم ترین دورے پر پاکستان پہنچے تھے ، برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب دورے میں طورخم بارڈر کا دورہ کریں گے، اُن کے ساتھ دیگر برطانوی حکام بھی موجود ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق برطانیہ پاکستان کے ساتھ مل کر افغان مہاجرین کی آبادکاری اور مدد کے لیے کام کرنے کا خواہش مند ہے، وزیرخارجہ اپنے دورے میں اس مسئلے کو زیادہ اہمیت دیں گے۔

    وزارتِ خارجہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورت حال کے بعد بہت سے ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام کا دورۂ پاکستان متوقع ہے۔