Tag: برطانوی وزیر خزانہ

  • برطانیہ میں کساد بازاری: وزیر خزانہ کا بڑے پیمانے پر ٹیکس لگانے کا اعلان

    برطانیہ میں کساد بازاری: وزیر خزانہ کا بڑے پیمانے پر ٹیکس لگانے کا اعلان

    لندن: برطانوی وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نے کساد بازاری کا سامنا کرتی ڈوبتی معیشت کو بچانے کے لیے عوام پر بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  برطانوی وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نےبرطانوی معیشت بچانے کیلئے بڑے پیمانے پر ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔

    جیریمی ہنٹ نے حکومتی اخراجات میں کمی  کا اعلان کرتے ہوئے تسلیم کیا اس سب کے باوجود اقتصادی مسائل بڑھیں گے۔

    یاد رہے کہ برطانیہ میں مہنگائی اور کساد بازاری کی روک تھام کے لیے شرح سود میں مسلسل 7 ویں بار اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد وہ 2.25 فیصد ہوگیا ہے۔

  • تھریسامے کوعہدے سے ہٹائے بغیر یورپی یونین سےعلیحدگی اختیارکرنی چاہیے‘فلپ ہیمنڈ

    تھریسامے کوعہدے سے ہٹائے بغیر یورپی یونین سےعلیحدگی اختیارکرنی چاہیے‘فلپ ہیمنڈ

    لندن: برطانوی وزیر خزانہ فلپ ہیمنڈ نے سینئر وزاء کی جانب سے تھریسا مے کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیرخزانہ فلپ ہیمنڈ نے نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا برطانیہ کو وزیراعظم تھریسامے کو اقتدار سے ہٹائے بغیر یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنی چاہیے۔

    فلپ ہیمنڈ نے اخبارات کی ان خبروں کو مسترد کردیا جن میں کہا گیا کہ سینئروزاء وزیراعظم تھریسامے کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سازش کررہے ہیں۔

    برطانوی وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم تھریسامے کی تبدیلی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، وہ اپنے فرائض اچھے سے انجام دے رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے کے لیے اکثریت حاصل کرنے میں کامیابی نہیں ہوسکیں گی۔

    وزیر خزانہ فلپ ہیمنڈ نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو پارلیمنٹ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کس کے خلاف اور کس کے حق میں ہے۔

    یورپی یونین سے انخلاء نامنظور، برطانوی عوام بریگزٹ کی مخالفت کردی

    یاد رہے کہ برطانیہ میں بریگزٹ مخالف مارچ نے شدت اختیارکرلی، گزشتہ روز لاکھوں افراد بریگزٹ پر دوبارہ ریفرنڈم کا مطالبہ لے کرسڑکوں پر نکل آئے تھے۔

    مظاہرین نے یورپی یونین کے حق میں درجنوں پوسٹرز اور پرچم اٹھا کر احتجاج کیا اور ناقص حکمت عملی پر وزیراعظم تھریسامے کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔

  • یورپی رہنما برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ ڈیل چاہتے ہیں: برطانوی وزیر خزانہ

    یورپی رہنما برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ ڈیل چاہتے ہیں: برطانوی وزیر خزانہ

    لندن: برطانوی وزیر خزانہ فلپ ہمونڈ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یورپی رہنما برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ ڈیل چاہتے ہیں، اس حوالے سے اقدامات کرنے ہوں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، فلپ ہمونڈ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین بریگزٹ معاملے پر سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں اور وہ ڈیل کے لیے بھی آمادہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بریگزٹ معاملے پر یورپ اور برطانیہ کے تناؤ کے باعث برطانوی معیشت بھی متاثر ہورہی ہے، اس بابت اقدامات کی ضرورت ہے۔

    برطانوی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ متعدد سرمایہ کار بریگزٹ ڈیل کے نتائج کے منتظر ہیں، جوں ہی یہ ڈیل طے پا جائے گی، برطانوی اقتصادیات میں ترقی دیکھی جائے گی۔

    یورپی سربراہی اجلاس، بریگزٹ معاملے پر اختلافات بدستور برقرار

    دوسری جانب دو روز قبل برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اگر پارٹی کارکنان چاہتے ہیں تو بریگزٹ کے حوالے سے یورپی یونین کے سوال پر ایک مرتبہ پھر ریفرنڈم کی حمایت کریں۔

    لیبر پارٹی کے قائد جیریمی کوربن نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں دوبارہ ریفرنڈم کے حق میں نہیں ہوں تاہم اگر رواں ہفتے پارٹی میٹینگ میں اس حوالے سے کوئی فیصلہ ہوا تو میں اس کا احترام کروں گا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں آسٹریا میں یورپی سربراہی اجلاس ہوا تھا، جس میں یورپ اور برطانیہ کے درمیان بریگزٹ معاملے پر اختلافات اور تناؤ بدستور برقرار رہا۔