Tag: برطانوی پارلیمنٹ

  • او آئی سی کے اجلاس میں بھارت کو بلانا کشمیریوں سے زیادتی ہے: لارڈ قربان

    او آئی سی کے اجلاس میں بھارت کو بلانا کشمیریوں سے زیادتی ہے: لارڈ قربان

    لندن: برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ قربان کا کہنا ہے کہ او آئی سی اسلامی ممالک کا بلاک ہے اس میں بھارت کو خصوصی مہمان کے طور پر دعوت دینا کشمیریوں سے زیادتی ہے۔

    برطانوی شہر سلاؤ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لارڈ قربان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے بجا طور پر او آئی سی کا بائیکاٹ کیا، بھارت مظلوم کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر عالمی طاقتوں کو حل کرنا چاہیے۔

    دوسری جانب یورپی دارالحکومت برسلز میں یورپی ہیڈکوارٹرز کے سامنے بھارتی جنگی جنون اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

    احتجاج کی قیادت چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کی، اس موقع پر مظاہرین نے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔

    مودی ووٹوں کیلئے کشمیر میں ایڈونچر کروا سکتے ہیں: لارڈ قربان

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں برطانوی دارالامرا کے رکن لارڈ قربان کا کہنا تھا کہ چند ہفتے قبل برطانوی وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا سے ملاقات ہوئی انہیں بتایا مودی ووٹوں کے لیے کشمیر میں ایڈونچر کروا سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

  • گورنرپنجاب کا برطانوی اوریورپی پار لیمنٹ کے اراکین کوخط

    گورنرپنجاب کا برطانوی اوریورپی پار لیمنٹ کے اراکین کوخط

    لاہور: گورنرپنجاب چوہدری سرور نے پاک بھارت کشیدگی پر برطانوی ویورپی ارکان پارلیمنت کو خط لکھ کر بھارتی جارحیت اور جنگی جنون سے آگاہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے برطانوی اوریورپی پار لیمنٹ کے اراکین کوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قیام امن اور بھارتی جنگی جنون کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں

    انہوں نے کہا یورپی وبرطانوی پارلیمنٹ امن کے لیے اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، چوہدری سرور نے کہا کہ نریندر مودی انتخابات کے کے لیے جنگی جنون پیدا کررہا ہے۔

    چوہدری سرور نے خط میں کہا کہ جنگ شروع کرنا آسان اور ختم کرنا مشکل ہوتا ہے، وزیراعظم عمران خان اور افواج پاکستان نے بھارت کو امن کا پیغام دیا ہے۔

    گورنرپنجاب نے کہا کہ پلواما واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہوچکے ہیں، ہم پاکستان کے دفاع اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ سے پورا خطہ متاثر ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے امن کے پیغام کے بعد بھی بھارت نے جنگی جنون کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل اوسی پرفائرنگ وگولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان سمیت دو پاکستانی شہری شہید ہوگئے تھے۔

    بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے 2 جوان شہید

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے دونوں جوان شہری آبادی پرفائرنگ کے جواب میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔

    واضح رہے 27 فروری کو پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارت کے 2 طیارے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں گر کر تباہ ہوئے، ایک طیارہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرا، جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی جانب گرا تھا۔

  • دنیا میں انسانی حقوق کا سب سے بڑا بحران مقبوضہ کشمیر میں ہے: صدر آزاد کشمیر

    دنیا میں انسانی حقوق کا سب سے بڑا بحران مقبوضہ کشمیر میں ہے: صدر آزاد کشمیر

    لندن: صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں انسانی حقوق کا سب سے بڑا بحران مقبوضہ کشمیر میں ہے، بھارت نے پلوامہ واقعے پر بغیر تحقیقات پاکستان پر الزام عائد کیا، بھارت سچا ہے تو پلوامہ واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات کروالے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں خود ارادیت کی پر امن مہم جاری ہے۔

    مسعود خان نے کہا کہ بھارت دہشت گردی سے تحریک آزادی کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ دنیا میں انسانی حقوق کا سب سے بڑا بحران مقبوضہ کشمیر میں ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی صرف مذمت تک محدود ہے، دنیا بھارت سے جرائم کی بابت دریافت کرے۔ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو دنیا میں بدنام کرنا چاہتا ہے۔

    صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے پلوامہ واقعے پر بغیر تحقیقات پاکستان پر الزام عائد کیا، بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارت سچا ہے تو پلوامہ واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات کروالے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت واقعات کی تحقیقات سے قاصر ہے کیونکہ جھوٹ بے نقاب ہوجائے گا، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارتی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر دہرا معیار اپنائے ہوئے ہے۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر برطانوی پارلیمنٹ کے مشکور ہیں، مسئلہ کشمیر کو انتخابی منشور میں شامل کرنے پر لیبر پارٹی کے شکر گزار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت جتنا جھوٹ بولے کشمیری اپنا پیدائشی حق لے کر رہیں گے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ ’مسئلہ کشمیر 4 فریقی مسئلہ ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کا اہم فریق ہے‘۔

    برطانوی رکن پارلیمان ناز شاہ کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمان میں مسئلہ کشمیر پر کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، بھارت نے برطانوی پارلیمان میں کشمیر کانفرنس رکوانے کے لیے دباؤ ڈالا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب ہو رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ بند ہو جانا چاہیئے، مسئلہ کشمیر پاکستان، بھارت کا نہیں انسانیت کا مسئلہ ہے۔ ’دنیا مسئلہ کشمیر کو انسانی حقوق کے تناظر میں دیکھے‘۔

    خیال رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں بھارتی فوجیوں کی بس کو کار بم سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں 42 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

    قابض بھارتی فوج پر ہونے والا یہ حملہ گذشتہ 20 سالوں میں سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں بھارتی قابض فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

    واقعے کے بعد بھارت نے الزام لگایا کہ پلوامہ میں حملہ کالعدم جیش محمد کی جانب سے کیا گیا جسے پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔

    بعد ازاں پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی الزام کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے اسے مسترد کردیا تھا۔

  • برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ معاہدے پر ووٹنگ آج ہوگی

    برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ معاہدے پر ووٹنگ آج ہوگی

    لندن: برطانوی پارلیمنٹ میں آج بریگزٹ پر ووٹنگ ہوگی، وزیراعظم تھریسامے آج ایک بار پھر برطانوی پارلیمان کو یورپ سے علیحدگی کے مجوزہ معاہدے کی حمایت کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کریں گی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں حکومت کی جانب سے تجویز کردہ بریگزٹ معاہدے پر ووٹنگ آج ہوگی، ووٹنگ کے بعد فیصلہ ہوگا کہ برطانیہ یورپی یونین سے علیحدگی کے وقت مجوزہ معاہدے پر عمل پیرا ہوگا یا نہیں۔

    سیاسی ماہرین کے مطابق پارلیمان میں بریگزٹ پر ووٹنگ کے حوالے سے برطانوی وزیراعظم تھریسامے پر سخت دباؤ ہے اور اگر تھریسامے ہار جاتی ہیں تو وہ یہ راستہ اپنا سکتی ہیں کہ ڈیل دوبارہ پاس کروائی جائے یا نو ڈیل کا راستہ اختیار کیا جائے، بریگزٹ کو روکنا بھی امکانات میں شامل ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق حکومت کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، 1945ء کے بعد سے یہ برطانیہ کا سب سے بڑا سیاسی بحران ہے۔

    واضح رہے کہ برطانوی ارکان پارلیمان نے رواں ماہ 9 تاریخ کو ہونے والی قرارداد کو 297 کے مقابلے میں 308 ووٹوں کی اکثریت سے مسترد کردیا تھا جس میں بریگزٹ ڈیل پر کل ہونے ہونے والی پارلیمانی ووٹنگ ممکنہ طور پر ناکام رہنے کے بعد پارلیمانی فیصلہ سازی کا طریقہ کار بدلنے کی بات کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: نوڈیل بریگزٹ: یورپ میں مقیم 13 لاکھ برطانوی شہریوں کا مستقبل کیا ہوگا؟

    یاد رہے کہ چند روز قبل برطانیہ میں پیلی جیکٹ پہنے مظاہرین سڑکوں پر آگئے تھے اور وزیراعظم ہاؤس کے باہر بریگزٹ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب اپوزیشن رہنما جریمی کوربن کے حامی بھی احتجاج میں شریک ہوئے تھے اور برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    خیال رہے کہ جون 2016 میں برطانوی عوام نے 46 برس بعد دنیا کی سب سے بڑی سنگل مارکیٹ یورپی یونین سے نکلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بریگزٹ کے حق میں 52 فیصد اور اس کے خلاف 48 فیصد ووٹ دیے تھے۔

  • گورنرپنجاب چوہدری سرور کا دورہ برطانوی پارلیمنٹ، زبردست پذیرائی

    گورنرپنجاب چوہدری سرور کا دورہ برطانوی پارلیمنٹ، زبردست پذیرائی

    لندن: گورنرپنجاب چوہدری سرور کے دورہ برطانوی پارلیمنٹ کے موقع پر انہیں زبردست پذیرائی ملی، اسپیکر نے خوش آمدید کہا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر برطانوی دارالعوام کے اسپیکرجان برکو نے گورنر پنجاب کو خوش آمدید کہا۔

    گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کچھ دیر پارلیمنٹ کی کارروائی دیکھی اور پاکستانی نژاد ممبران برٹش پارلیمنٹ سے ملاقات بھی کی۔

    بعد ازاں لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو ہر صورت پینے کا صاف پانی مہیا کریں گے، فلاحی اداروں کی مدد سے صاف پانی کی فراہمی کا خواب پورا کریں گے۔

    اوورسیزپاکستانی پاکستان کو دنیا کا سب سے طاقتور ملک بنائیں گے: محمدسرور

    انہوں نے کہا کہ ہرسال گیارہ لاکھ افراد گندا پانی پینے سے موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں، حکومت صاف پانی کی فراہمی کے پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز برطانوی دارالحکومت لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا تھا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے حقوق دلائےگی، ملکی برآمدات بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہمارا ایمان ہے۔

  • بریگزٹ معاہدے کی حمایت ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے‘ تھریسامے

    بریگزٹ معاہدے کی حمایت ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے‘ تھریسامے

    لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ اگر اختلافات بھلا کر بریگزٹ معاہدے کی حمایت کرے تو برطانیہ کے لیے یہ نئے دور کا آغاز ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے سال نو کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نئے سال میں آگے دیکھنے کا وقت ہے، 2019 وہ سال ہوسکتا ہے جس میں ہم اپنے اختلافات کو بھلا کر ایک دوسرے کے ساتھ آگے بڑھیں۔

    یورپی یونین کی جانب سے معاہدے پر منظوری کے باوجود تھریسامے کا بریگزٹ معاہدے کا مسودہ تاحال برطانوی پارلیمنٹ سے منظور نہیں ہوسکا ہے۔

    بریگزٹ پر دوبارہ ریفرنڈم کروایا جائے، لیبر کارکنان کا قیادت پر دباؤ

    سابق برطانوی وزرائے اعظم جان میجر اور ٹونی بلیئر کی جانب زور دیا جا رہا ہے کہ اگر ایم پیز معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے راضی نہیں ہوتے تو دوبارہ ریفرنڈم کروایا جائے۔

    برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے مطابق دوبارہ ریفرنڈم ’ہماری سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گا‘ اور ’آگے بڑھنے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچے گا‘۔

    یاد رہے کہ جون 2016 میں برطانوی عوام نے 46 برس بعد دنیا کی سب سے بڑی سنگل مارکیٹ یورپی یونین سے نکلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بریگزٹ کے حق میں 52 فیصد اور اس کے خلاف 48 فیصد ووٹ دیے تھے۔

    برطانیہ نے 1973 میں یورپی یونین اکنامک کمیونٹی میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم برطانیہ میں بعض حلقے مسلسل اس بات کی شکایات کرتے رہے ہیں کہ آزادانہ تجارت کے لیے قائم ہونے والی کمیونٹی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے رکن ممالک کی ملکی خودمختاری کو نقصان پہنچتا ہے۔

  • برطانوی پارلیمنٹ میں یورپی یونین سے علیحدگی کا بل منظور

    برطانوی پارلیمنٹ میں یورپی یونین سے علیحدگی کا بل منظور

    لندن: برطانوی پارلیمنٹ میں حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا یورپی یونین سے علیحدگی کا بل منظور کرلیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی پر قانونی سازی کے لیے پارلیمنٹ میں طویل بحث کے بعد بل منظوری کے لیے پیش کیا گیا، بل پر ووٹنگ کے دوران 319 ارکان نے یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں جبکہ 303 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

    بل کی منظوری کے بعد برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے کہا کہ یورپی یونین سے علیحدگی مشکل قدم ہے تاہم آج کے ووٹ نے برطانیہ کے عوام کی اکثریت ظاہر کردی ہے۔

    تھریسامے نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندوں نے عوام کی خواہش کے مطابق آج فیصلہ کیا ہے، آئندہ چند روز میں وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا جس میں یورپی یونین سے مستقبل کے تعلقات کا احاطہ کیا جائے گا۔

    برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بریگزٹ نے برطانوی شہریوں کو سنہرے مستقبل کے علاوہ اپنے پیسے، قانون اور سرحد پر کنٹرول کی راہ دی ہے۔

    خیال رہے کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے عمل کا آغاز مارچ 2019 سے ہوگا اور دسمبر 2020 تک جاری رہے گا، اس دوران برطانیہ میں رہنے والے 45 لاکھ یورپی شہریوں کو برطانیہ جبکہ 12 لاکھ برطانوی شہریوں کو یورپی یونین میں آنے کی اجازت ہوگی۔

    یاد رہے کہ برطانیہ میں 23 جون 2016 کو یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم ہوا تھا جس میں 52 فیصد برطانوی عوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

    یورپی یونین سے علیحدگی کے حوالے سے ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کے بعد اس وقت کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور تھریسامے برطانیہ کی وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • برطانوی پارلیمنٹ کے کمپوٹرز سے ایک ماہ میں 20 ہزار مرتبہ فحاش ویب سائٹ کھولی گئیں

    برطانوی پارلیمنٹ کے کمپوٹرز سے ایک ماہ میں 20 ہزار مرتبہ فحاش ویب سائٹ کھولی گئیں

    لندن : برٹش اخبار کے مطابق طانوی پارلیمنٹ کے کمپوٹر سے ایک ماہ میں 20،000 مربتہ فحاش ویب سائٹ کھولی گئیں۔

    ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال برطانوی پارلیمنٹ کے کمپوٹر سے ڈھائی لاکھ مرتبہ فحش ویب سائٹ کو کھولا گیا تھا۔

    گزشتہ برس صرف اپریل کے ماہ میں 42،000 مرتبہ کھولا گیا، جس کے مطابق صرف ایک دن میں تیرہ سو سے زائد مرتبہ فحاش ویب سائٹ کو کھولا گیا تھا۔

    جبکہ گزشتہ برس ہی اکتوبر کے ماہ میں تیس ہزار سے زائد مرتبہ فحش ویب سائٹ کو کھولا گیا تھا، جبکہ سال 2013 میں یہ تعداد ساڑھے تین ہٹس تک موجود تھی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ برس وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے بچوں کو اس چیز سے دور رکھنے کے لئے ایک آٹو میٹک فلٹر متعارف کرایا تھا۔
    جس میں برطانیہ میں فروخت کئے جانے والے کمپیوٹرز میں کمپیوٹر پہلی مرتبہ لاگ ان ہونے پر سوال کیا جاتا ہے کہ کیا آپ کے گھر میں بچے ہیں؟ جواب اگر ہاں ہے تو انٹرنیٹ سروس پروائیڈر والدین کو فلٹرانسٹال کرنے کی ہدایت دیتا ہے۔

    اس فلٹر کی مدد سے نہ صرف ایسی ویب سائٹس کو بلاک کیا جا سکتا ہے بلکہ والدین خود اپنے بچوں کی سوشل ویب سائٹس پر بیٹھنے کے اوقات بھی مقرر کرسکتے ہیں۔

    اس فلٹر کو انسٹال کرنے والے کی عمر 18 سال سے زائد ہونی چاہیے جس کی جانچ انٹرنیٹ سروس پہنچانے والی کمپنی کرتی ہے۔

  • برطانوی پارلیمنٹ سے ملنے والا مشتبہ پیکٹ کلئیر قرار

    برطانوی پارلیمنٹ سے ملنے والا مشتبہ پیکٹ کلئیر قرار

    لندن: برطانوی پارلیمنٹ سے ملنے والے مشتبہ پیکٹ کو تلاشی کے بعد کلئیر قراردے دیا گیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں مشتبہ پیکٹ کی موجودگی کی اطلاع کے بعد پارلیمنٹ کے ایک حصے کو خالی کرالیا گیا تھا، پولیس نے مشتبہ پیکٹ کو قبضے میں لے کر جانچ پڑتال کی جس کے بعد پیکٹ کوکلئیرقراردے دیا، تلاشی کے بعد پارلیمنٹ کے لئے جاری الرٹ کوبھی واپس لے لیا گیا۔