معروف برطانوی گلوکار ایڈ شیرن نے جرمنی کے مشہور پان آپٹیکم ویکس میوزیم میں موجود اپنے مومی مجسمے پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے اسے ڈراؤنا قرار دے دیا۔
انسٹاگرام پر معروف برطانوی گلوکار ایڈ شیرن نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے ویکس مجسمے کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں، اُن کا ویڈیو کے کیپشن میں کہنا تھا کہ میں اس ویکس ورک کی محنت کی قدر کرتا ہوں، لیکن سچ کہیں تو یہ بہت کریپی ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برطانوی گلوکار مسکرا رہے ہیں لیکن ان کے تاثرات سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ مجسمے کی شکل سے خاصے نالاں ہیں۔
View this post on Instagram
ان کے مداحوں نے بھی ایڈ شیرن کی پوسٹ پر ان کی بات کی تائید کی اور مجسمے کو ناقابلِ شناخت قرار دیا۔
اُن کے ایک چاہنے والے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نہیں ایڈ، آپ بہت پرکشش ہیں، لیکن یہ مجسمہ آپ سے ذرا بھی مشابہت نہیں رکھتا۔
ایڈ شیرن کی بھارت میں ارجیت سنگھ کے ساتھ اسکوٹر سواری، ویڈیو وائرل
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ میں ہیمبرگ سے ہوں اور اس مجسمے کے لیے معذرت چاہتا ہوں، یہ واقعی آپ جیسا نہیں لگتا۔ تیسرے نے کہا کہ یہ تو لگتا ہے جیسے کم بجٹ میں کوئی کردار بنایا گیا ہو۔