Tag: برطانوی ہائی کمشنر

  • برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ پی آئی اے کی کپتان بن گئیں

    برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ پی آئی اے کی کپتان بن گئیں

    کراچی (6 اگست 2025) برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ پاکستان کی قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کی کپتان بن گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ پی آئی اے کی کپتان بن گئیں اور قومی ایئر لائن کے سی ای او کے ہمراہ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز میں سفر کیا۔

    اس موقع پر جین میرٹ نے کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے کاؤنٹرز اور مسافروں کے سامان کی اسکیننگ کا بھی معائنہ کیا۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے اس موقع پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں ی جلد بحالی پر ان کا پاکستان کی قومی ایئر لائن کے طیارے میں سفر کرنا مشن ہے۔

     

  • برطانوی شہری ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں، پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کی ہدایت

    برطانوی شہری ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں، پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کی ہدایت

    اسلام آباد: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں، انھوں نے پاکستان میں موجود برطانوی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ایک بیان میں پاکستان اور بھارت کو تحمل کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنازع کسی کے مفاد میں نہیں، براہ راست مذاکرات سے سفارتی حل نکالیں۔

    جین میریٹ نے کہا پاکستان میں موجود برطانوی شہریوں کی پریشانی فطری ہے، صورت حال غیر متوقع ہے، برطانوی شہری ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ برطانوی شہری ٹریول ایڈوائس اور سوشل میڈیا سے اپ ڈیٹس لیتے رہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا ہے، پاک فوج کے آپریشن بُنیان مرصوص نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا، پاکستان کے حملے میں آدم پور ایئر فیلڈ، سرسہ ایئر فیلڈ، بھٹنڈہ ایئر فیلڈ، سورت گڑھ ایئر فیلڈ، پٹھان کوٹ ایئر فیلڈ، مامون، ہلوارا، جموں، برنالہ اور ادھم پور ایئر بیسز تباہ ہو گئے ہیں۔

    ادھر امریکی وزیر خارجہ کو بتا دیا گیا ہے کہ گیند اب بھارت کے کورٹ میں ہے، اگر بھارت نے جوابی حملہ کیا تو پاکستان نہیں رکے گا، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت اب حملہ کرے گا تو زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، جب کہ مارکو روبیو نے بھارت سے تعمیری مذاکرات میں امریکی مدد کی بھی پیش کش کر دی ہے۔


    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پر مبارکباد

    برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پر مبارکباد

    پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار فتح پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

    برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا پاکستان ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت اپنے نام کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کرساڑھے تین سال بعد ہوم گراؤنڈ پر سیریز اپنے نام کرلی۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے اور فیصلہ کن دن پاکستان کھلاڑیوں کے نام رہا، قومی ٹیم کے اسپنرز نے پاکستان کو ساڑھے 3 سال بعد جیت دلوائی۔

    پنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 112 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 36 رنز کا ہدف ملا جو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

    انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 36 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز پاکستان صائم ایوب اور عبد اللہ شفیق نے کیا لیکن 14 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب جیک لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، انہوں نے 8 رنز اسکور کیے تھے۔

    صائم کے آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود وکٹ پر آئے اور 3 گیندوں پر 3 چوکے لگائے اور پھر قومی ٹیم کے کپتان نے چھکا لگا کر ووننگ شارٹ کھیلا، انہوں نے 6 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنائے۔

    سعود شکیل کو پہلی اننگز میں شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ساجد خان کو شاندار بولنگ پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    بھارت نے آسٹریلیا سے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 156 رنز سے شکست دی تھی۔

  • پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام نہیں بتاؤں گی، برطانوی ہائی کمشنر

    پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام نہیں بتاؤں گی، برطانوی ہائی کمشنر

    اسلام آباد : برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام نہیں بتاؤں گی اگر بتایا تو لوگ برا مان جائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا پاکستان کے دوسرا ٹیسٹ جیتنے پر خوشی ہوئی جس سے سیریز میں جان پڑ گئی ہے۔

    برطانوی ہائی کمشنر پنڈی ٹیسٹ کے لئے پرجوش ہیں، ایک سوال کے جواب میں جین میریٹ نے کہا کہ یہ میری پیشگوئی ہے کہ انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ میچ جیت جائے گا۔

    جین میریٹ کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ پاک انگلینڈ تعلقات کے لیے اہم ہے، میں چاہتی ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت مزید فروغ پائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبرکو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا، ٹیسٹ سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں فتح حاصل کر رکھی ہے۔

    راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کی قیمت کیا ہوگی؟

    دوسری جانب راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پی سی بی نے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا ہے، ٹیسٹ کے پہلے روز پریمیئر اینکلوژرز میں داخلہ مفت ہوگا۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پریمیئر انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 400 روپے اور وی وی آئی پی گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے ہوگی۔

    تیسرے ٹیسٹ کے آخری 3 روز پریمیئر اینکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 300 روپے، وی آئی پی اینکلوژرز کی 500 روپے اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 2500 روپے ہو گی۔

    راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کی خریداری کوریئر کمپنی کے سینٹر سے یا آن لائن بھی کی جا سکتی ہے۔

  • ویڈیو: جین میریٹ نے بچوں کے ساتھ فٹبال کھیلی

    ویڈیو: جین میریٹ نے بچوں کے ساتھ فٹبال کھیلی

    اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے میرپور کا دورہ کرتے ہوئے برطانیہ اور پاکستان کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات کا جشن منایا۔

    تفصیلات کے مطابق برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے میرپور، آزاد کشمیر کا دورہ کیا، ترجمان ہائی کمیشن نے بتایا کہ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے میرپور میں پاکستانی ڈائسپورا سے ملاقات کی اور تجارتی مراکز گئیں، مقامی بیکری کا بھی وزٹ کیا۔

    جین میریٹ نے بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی، اور چیمبر آف کامرس اور ضلعی انتظامیہ کے دفتر خارجہ کا بھی دورہ کیا، دریں اثنا، انھوں نے فٹ بال اکیڈمی میں قطر میں اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ورلڈ کپ میں رنرز اپ رہنے والی اسٹریٹ چلڈرن ٹیم سے ملاقات بھی کی۔

    جین میریٹ نے این جی او کے زیر اہتمام فٹ بال اکیڈمی کا بھی دورہ کیا، جہاں وہ اکیڈمی کے بچوں میں گھل مل گئیں، اور انھوں نے بچوں کے ساتھ فٹبال بھی کھیلی۔

  • ’’کامن ویلتھ ممالک میں بلو اکانومی کو فروغ دیا جارہا ہے‘‘

    ’’کامن ویلتھ ممالک میں بلو اکانومی کو فروغ دیا جارہا ہے‘‘

    کراچی : پاکستان میں تعینات برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،بلو اکانومی کو فروغ دیا جارہا ہے۔

    کراچی میں نمائندہ اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جین میریٹ کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں موسمی تبدیلی کے اثرات سامنے آرہے ہیں، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کردارا ادا کرنا ہوگا۔

    برطانوی ہائی کمشنر  نے کہا کہ برطانوی حکومت کی نئی ماحولیاتی پالیسیاں پاکستان کو نئی سمت مہیا کریں گی۔

    ہائی کمشنر جین میریٹ کا مزید کہنا تھا کہ کامن ویلتھ کے تمام ممالک میں بلو اکانومی کو فروغ دیا جارہا ہے۔

    دبئی میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بونے والی کانفرنس میں کنگ چالز کی سربراہی میں وفد شرکت کرے گا۔

  • برطانیہ غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرے، نواز شریف کا  برطانوی ہائی کمشنر سے مطالبہ

    برطانیہ غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرے، نواز شریف کا برطانوی ہائی کمشنر سے مطالبہ

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی یقینی بنانے کے لیے اپنا مثبت اور بامعنی کردار ادا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ، ملاقات میں نوازشریف نے برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی جن میں تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ شامل ہے۔

    نواز شریف نےبرطانوی ہائی کمشنرکوشاہ چارلس سوئم کی سالگرہ پرمبارک کاپیغام بھی دیا، ملاقات کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار، مریم نواز،مریم اورنگزیب ودیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے۔

    جین میریٹ نے نواز شریف کے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے ماضی میں اقدامات کوسراہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ تجارت اورسرمایہ کاری میں پاکستان کابڑاشراکت دار ہے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نےبرطانوی حکومت پر زور دیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی یقینی بنانے کے لیے اپنا مثبت اور بامعنی کردار ادا کرے، اسرائیل غزہ میں اسکولوں،اسپتالوں اور شہری آبادیوں پرحملےکررہا ہے۔

  • پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کا یوم آزادی کے موقع پر پیغام

    پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کا یوم آزادی کے موقع پر پیغام

    پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے جاری پیغام میں کہا کہ آج ہم آپ کی کامیابیوں کا جشن منا رہے ہیں۔

    برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتی ہوں، برطانیہ اورپاکستان کے تعلقات میں ہونیوالی پیش رفت پر خوشی ہے۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2024 میں پاکستان کا دورہ کر ے گی۔

  • امید ہے پاکستان میں وقت پر شفاف الیکشن ہوں گے، برطانوی ہائی کمشنر

    امید ہے پاکستان میں وقت پر شفاف الیکشن ہوں گے، برطانوی ہائی کمشنر

    اسلام آباد : برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستان میں وقت پرشفاف الیکشن ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آکر بہت اچھا لگا، مارگلہ کی پہاڑیوں پر صبح کے وقت سیر کی ، پاکستان میں بگی میں بیٹھنے کا تجربہ اچھا رہا۔

    پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے جین میریٹ کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان میں وقت پر شفاف الیکشن ہوں گے۔

    برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان مل کر چیلنجز کا مقابلہ کریں گے ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اس وقت بڑا چیلنج ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بیشترممالک متاثر ہیں، عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سےنمٹنےکیلئے پروگرام بنایا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اس اقدام کیلئے برطانیہ 11.6 بلین پاؤنڈ کا حصہ ڈال رہا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وسائل ابھی بھی ناکافی ہیں۔

    برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے طلبہ کو اسکالرشپ بھی دی جارہی ہیں۔

  • وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عہدہ سنبھالنے پر برطانوی ہائی کمشنر کو مبارکباد

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عہدہ سنبھالنے پر برطانوی ہائی کمشنر کو مبارکباد

    اسلام آباد : وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے عہدہ سنبھالنے پر برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان برطانیہ کو اپنا اہم ترقیاتی پارٹنر سمجھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نئی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارسےاسلام آباد میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں وزیرخزانہ نےعہدہ سنبھالنے پر برطانوی ہائی کمشنر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ ان کی تقرری سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ، پاکستان برطانیہ کو اپنا اہم ترقیاتی پارٹنر سمجھتا ہے۔

    برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔