Tag: برطانوی ہائی کمشنر

  • پاکستان میں اپنی تعیناتی پر بہت خوش ہیں: برطانوی ہائی کمشنر

    پاکستان میں اپنی تعیناتی پر بہت خوش ہیں: برطانوی ہائی کمشنر

    اسلام آباد: پاکستان میں نامزد برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اسلام آباد پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اسلام آباد پہنچ گئیں، انھیں حال ہی میں پاکستان میں تعینات کیا گیا ہے، جین میریٹ نے پاکستان پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں پاکستان میں اپنی تعیناتی پر بہت خوش ہوں۔‘‘

    برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کے لیے گہری اہمیت رکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، انھوں نے کہا برطانیہ میں پاکستانی پس منظر رکھنے والے 16 لاکھ سے زیادہ لوگ آباد ہیں جو برطانوی معاشرے کے ہر پہلو کا عملی حصہ ہیں۔

    جین میریٹ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک خاص اور ہمیشہ بڑھتا ہوا خصوصی رشتہ قائم ہے، ہماری یہ دوستی مشترکہ تاریخ اور اقدار، گہرے تعلقات، بڑھتے ہوئے تجارتی روابط اور ترقیاتی شراکت داری پر قائم ہے۔

  • پاک برطانیہ تجارت، وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

    پاک برطانیہ تجارت، وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

    اسلام آباد: پاک برطانیہ تجارت کے سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی جواد ملک نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی جواد ملک نے آج منگل کو اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈیلگلیش سے ملاقات کی، جس میں باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    معاون خصوصی جواد ملک نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارت سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے جائز تحفظات دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان کو تجارت دوست ملک بنانے کے لیے ممکنہ اقدامات بھی زیر غور آئے، انھوں نے کہا برطانیہ میں 16 لاکھ سے زائد پاکستانی نژاد شہری مقیم ہیں، ان شہریوں کے مسائل اور ان کے حل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

  • اسحٰق ڈار کی اہم ملاقات، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تجارت پر گفتگو

    اسحٰق ڈار کی اہم ملاقات، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تجارت پر گفتگو

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو باہمی مفادات کے لیے بڑھانے کی ضرورت ہے، حکومت کا مقصد معاشی اور مالی استحکام لانا ہے جس سے معاشی بحالی اور ترقی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں تعلقات کو باہمی مفادات کے لیے بڑھانے کی ضرورت ہے، حکومت کا مقصد معاشی اور مالی استحکام لانا ہے جس سے معاشی بحالی اور ترقی ہوگی۔

    وزیر خزانہ نے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کو سیلاب اور معاشی چیلنجز سے بھی آگاہ کیا۔

    برطانوی قائم مقام ہائی کمشنر نے حکومت کے عملی اقدامات کو سراہا، وزیر خزانہ نے برطانوی قائم مقام ہائی کمشنر کی جانب سے نیک نیتی اور تعاون کو سراہا۔

  • پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ : برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر  کا دلچسپ انداز

    پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ : برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا دلچسپ انداز

    اسلام آباد : برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر رکشے میں بیٹھ کر پاکستان انگلینڈ سیریز کرکٹ میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کا پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ سے پہلے ٹویٹ سامنے آگیا۔

    جس میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے دلچسپ انداز میں اردو اور پوٹھو ہاری زبان میں پیغام میں کہا کہ انگلینڈ اور پاکستان نے کرکٹ کی دنیا میں دھوم مچا دی ہے ، ٹی 20سیریز کا دلچسپ مقابلہ رہا،ورلڈ کپ فائنل بھی یادگار تھا۔

    دونوں بارانگلش کرکٹرز بازی لے گئے، سب کی نظریں ہیں ٹیسٹ پر،کونسی ٹیم ہےبیسٹ، یکم سے21سمبرتک جیت اسی کی ہو گی جوگرمجوشی دیکھائےگا، لڑکوں، جم کر کھیلنا ،کیونکہ ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار۔

    رکشے والے نے کرسٹین ٹرنر سےسوال کیا کہ کتھے جلسو؟ جس پر برطانوی ہائی کمشنرنے پوٹھوہاری زبان میں جواب میں کہا راجا جی، پنڈی جلساں،میچ تکساں۔

    برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر رکشے میں بیٹھ کر میچ دیکھنے نکل پڑے۔

    خیال رہے پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان راولپنڈی ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوگیا ہے ، پاک انگلینڈ تاریخی ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی ، بابراعظم اور انگلش کپتان بین اسٹوکس نےٹرافی کی رونمائی کی۔

    خیال رہے گزشتہ روزانگلش کپتان کی عدم دستیابی پرتقریب ملتوی ہوئی تھی۔

  • 17 سال بعد انگلینڈ کے تاریخی دورہِ پاکستان پر برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے اعزازی تقریب

    17 سال بعد انگلینڈ کے تاریخی دورہِ پاکستان پر برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے اعزازی تقریب

    17 سال بعد انگلینڈ کے تاریخی دورہِ پاکستان پر برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے انگلش ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کی تصویر شیئر کی ہے تقریب میں پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈز نے شرکت کی۔

    تقریب کی میزبانی برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کی، تقریب میں سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی جس میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، اسحاق ڈار، خرم دستگیر اور شاہ زین بگٹی شامل ہیں۔

    تقریب میں سینیٹر فیصل جاوید، علی زیدی اور زلفی بخاری نے بھی شرکت، اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سابق کپتان محمد حفیظ، لاہور قلندرز کے چیف ایکزیکٹیو عاطف رانا اور ہیڈکوچ عاقب جاوید بھی شریک ہوئے۔

    تقریب کو پاکستانی اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی تصاویر سے سجایا گیا، اس موقع پر  برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرن نے کہا کہ کپتان بابر اعظم اور بین اسٹوکس کے لیےسیریز کےحوالے سےنیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

    برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ بین اسٹوکس نے سیلاب متاثرین کے لیے میچ فیس کی ڈونیشن دی، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    کرسچن ٹرنرن نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے لیےعوام میں بے پناہ محبت پائی جاتی ہے، حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لوگ کرکٹ کی وجہ سے سیاست کو بھول گئے تھے۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ ٹیسٹ میچ میں بھی لوگ پھر سے چند دن سیاست کو بھول کر کرکٹ دیکھیں گے۔

    دوسری جانب پی سی بی چیف ایکزیکٹیو فیصل حسنین نے دورہِ پاکستان کو یقینی بنانےکے لیے برطانوی ہائی کمشنر کاشکریہ ادا کیا اور مائک اتھیرٹن  ناصر حسین کی دو دہائیوں بعد پاکستان آمد پر خوش آمدید بھی کہا۔

  • برطانیہ کی  مصیبت کی گھڑی میں پاکستان کو مدد کی پیشکش،  آرمی چیف کا اظہار تشکر

    برطانیہ کی مصیبت کی گھڑی میں پاکستان کو مدد کی پیشکش، آرمی چیف کا اظہار تشکر

    راولپنڈی : برطانیہ نے مصیبت کی گھڑی میں پاکستان کو مدد کی پیشکش کردی ، جس پر آرمی چیف نے برطانوی حمایت اورتعاون پر اظہار تشکر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف شعبوں باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے مصیبت کی اس گھڑی میں برطانیہ کی جانب سے مدد کی پیشکش کردی۔

    ہائی کمشنرنے علاقائی استحکام کےلیےپاکستان کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔

    آرمی چیف نے برطانوی حمایت اورتعاون پراظہارتشکر کرتے ہوئے کہا دوست ممالک کےتعاون سےسیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی۔

  • پانی کی کمی :  برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

    پانی کی کمی : برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

    اسلام آباد : برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے خبردار نے کیا ہے کہ آئندہ 10 برس میں سندھ طاس کوپانی میں 20 فیصد کمی کا سامنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے مارگلہ ڈائیلاگزسے خطاب کرتے ہوئے کہا مسائل کے حل میں ناکامی کے بعد ہم مسائل کو عالمی بنا دیتے ہیں، پاکستان کو اپنی تیزی سے بڑھتی آبادی کی جانب توجہ دینی ہو گی۔

    برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ آئندہ 10 برس میں سندھ طاس کوپانی میں 20 فیصد کمی کا سامنا ہوگا، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سےزیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے۔

    افغانستان کے حوالے سے کرسچن ٹرنر نے کہا کہ شاہ محمود کی جیو پالیٹکس سے جیواکنامکس پالیسی کی شفٹ سے اختلاف نہیں ، افغانستان پر ہمارے اہداف مشترکہ ہیں، شراکت داروں کےساتھ افغانستان میں اہداف کے حصول کی کوشش ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک مستحکم اور کثیر الجہتی افغانستان ہی ہمارا ہدف ہے، افغانستان میں کیش اور بینکوں کے کام نہ کرنے سےمسائل کاسامنا ہے، افغانستان کے امریکاکی جانب سے منجمداثاثہ جات بڑا چیلنج ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاک بھارت تناؤ میں کمی بےحدضروری ہے، دونوں ممالک میں تناؤکسی کے حق میں نہیں ہو گا، کشمیر کا مسئلہ بات چیت اورعوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنا بہتر ہے۔

  • ‘برطانیہ پاکستان کوریڈ لسٹ میں رکھنے کی اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے’

    ‘برطانیہ پاکستان کوریڈ لسٹ میں رکھنے کی اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے’

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سے ملاقات میں کہا کہ امید ہے  برطانیہ پاکستان کوریڈ لسٹ میں رکھنے کی اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فوادچوہدری سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں فوادچوہدری نےبرطانوی ہائی کمشنرکو مجوزہ پی ایم ڈی اےکے بارے میں آگاہ کیا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان برطانیہ سےدوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، حکومت آزادی اظہار کے بنیادی، جمہوری اور آئینی حق پر یقین رکھتی ہے ، پی ایم ڈی اے کے مسودےپر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہتے ہیں، اتھارٹی کامقصدمیڈیاکی ترقی اورمؤثرانتظام کےلیےمربوط نقطہ نظریقینی بنانا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میڈیا پریکٹیشنرز اور کنزیومرز کو ون ونڈو آپریشن فراہم کرنا چاہتےہیں، آزادی اظہاررائےکی جمہوری اقدارکاتحفظ، فروغ اورتنقیدکاحق ناگزیر ہے، 7ریگولیٹری باڈیز میڈیا کے اداروں کو چلا رہی ہیں ، ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کسی ریگولیٹری فریم ورک کے تحت نہیں ، ریگولیشن کےموجودہ طریقہ کارمیں نصف درجن فرسودہ قوانین ہیں ، یہ فرسودہ قوانین میڈیا کے جدید تقاضوں کو پورا نہیں کرتے۔

    انھوں نے کہا کہ مجوزہ فریم ورک عالمی طریقوں کے مطابق چیلنجز کو دور کرے گا ، کوشش ہےپاکستان کوملٹی میڈیاانفارمیشن اینڈکانٹینٹ کاعالمی مرکزبنایاجائے، میڈیاکیلئے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ایک واحد قانون لانا چاہتے ہیں، چاہتےہیں میڈیاپلیٹ فارمزاور شہریوں کیلئے سہولتوں پرتوجہ مرکوز ہو۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مجوزہ پی ایم ڈی اےمیں ڈیجیٹل معیشت، تربیت اور تحقیق پر توجہ دیجائے گی، اتھارٹی میں پریس ڈائریکٹوریٹ، ڈیجیٹل میڈیااینڈفلم ڈائریکٹوریٹ ہوں گے اور وزیرمملکت اطلاعات کی سربراہی میں کمیٹی نےصحافتی تنظیموں اجلاس کیے۔

    برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا پی ایم ڈی اے مسودےکےحتمی شکل سےپہلےاسٹیک ہولڈرزکواعتمادمیں لیا جائے، اسٹیک ہولڈرز کویقین دلایا جائے اتھارٹی صحافیوں کی سہولت کےلیےہے، اسٹیک ہولڈرز کویقین دلایا جائےکہ تنقید کا حق متاثر نہیں ہوگا۔

    اس موقع پر پر فواد چوہدری نے امید ظاہر کی کہ برطانیہ پاکستان کوریڈ لسٹ میں رکھنے کی اپنی پالیسی پر نظر ثانی کر

  • پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدے پر بڑی پیش رفت

    پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدے پر بڑی پیش رفت

    اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید اور برطانوی ہائی کمشنر نے مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کرلیا ، شیخ رشید نے کہا کہ  ایسے اقدامات کرنے چاہیے جرم کرنیوالے شخص کو کہیں پناہ نہ ملے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید سے برطانیہ کے ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا۔

    وزیر داخلہ اوربرطانوی ہائی کمشنر نے معاہدے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا ، وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا برطانیہ کےساتھ تعلقات بہت دیرینہ ہیں، دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان تعلقات بہت مضبوط ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی مثبت سیکیورٹی ایڈوائس سےملک کوبہت فائدہ ہوا، پاکستان کابیرونی دنیامیں تاثربہترہوا ، بدقسمتی ہےپیسہ لوٹنے والے بڑے ملکوں میں پناہ لیتےہیں۔

    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات کرنے چاہیے جرم کرنیوالے شخص کو کہیں پناہ نہ ملے، پاکستان اوربرطانیہ کےدرمیان رابطےتیزکرنےکی ضرورت ہے۔

    برطانوی سفیر کا کہنا تھا کہ کورونا کنٹرول کرنےسےمتعلق پاکستان کےانتظامات اطمینان بخش ہیں، پاکستان کی داخلی سیکیورٹی بہت تسلی بخش ہے، تجارت بڑھانے کیلئے اقدامات کوتیزکرنےکی ضرورت ہے، برٹش ایئرویز اور ورجن ائیرلائنز چلنے سے تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

  • برطانوی حکومت کی  پاکستان کو معاشی  بہتری کیلئے مکمل تعاون یقین دہانی

    برطانوی حکومت کی پاکستان کو معاشی بہتری کیلئے مکمل تعاون یقین دہانی

    اسلام آباد : برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کو مکمل تعاون یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا برطانوی حکومت معاشی اور معاشرتی بہتری کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ سے برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں مشترکہ مفادات کےمعاملات زیر بحث آئے۔

    مشیرخزانہ نے معاشی اقدامات کے حوالے سے برطانوی ہائی کمشنرکو آگاہ کرتے ہوئے کہا معیشت پرکوروناکےاثرات کوکم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائےگئے ، غریب اور نادار طبقے کا تحفظ کیا گیا۔

    حفیظ شیخ نے برطانوی ہائی کمشنرکومعاشی آؤٹ لک پر بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا پاکستان کی ترسیلات زر اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، پہلےسہ ماہی میں ایف بی آرمحصولات میں اضافہ،جاری خسارہ سرپلس ہوا، اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی سےمعاشی سرگرمیاں بحال ہوئیں۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کومکمل تعاون یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا برطانوی حکومت معاشی اور معاشرتی بہتری کیلئےہر ممکن مدد کرے گی۔