Tag: برطانوی ہائی کمشنر

  • برٹش ایئرویز کی بحالی پاکستان کی امن کی کاوشوں کے لیے خراج تحسین ہے: برطانوی ہائی کمشنر

    برٹش ایئرویز کی بحالی پاکستان کی امن کی کاوشوں کے لیے خراج تحسین ہے: برطانوی ہائی کمشنر

    اسلام آباد: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ برٹش ایئرویز کی بحالی پاکستان کی امن کی کاوشوں کے لیے خراج تحسین ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے برٹش ایئرویز کی پروازیں بحال ہونے پر برطانوی ہائی کمشنر نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروازوں کی دوبارہ بحالی سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔

    برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں آج دونوں ملکوں کے لیے بڑا دن ہے۔

    انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ برٹش ایئرویز کی 10 سال سے زاید عرصے بعد پروازوں کی بحالی دراصل پاکستان میں امن و امان کی بہترین صورت حال کا عکاس ہے اور برٹش ایئرویز کی بحالی پاکستان کی امن کی کاوشوں کے لیے ایک ٹریبیوٹ ہے۔

    تھامس ڈریو نے کہا کہ برٹش ایئرویز کی آج لندن ایئر پورٹ سے براہ راست پروازیں پھر شروع ہو رہی ہیں، لندن ایئر پورٹ سے پرواز اسلام آباد ایئر پورٹ لینڈ کرے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  برٹش ایئرویزکی پروازگیارہ سال بعد آج پاکستان کے لیے اڑان بھرے گی

    برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔

    تھامس ڈریو نے کہا کہ برٹش ایئر یورپ کی پہلی ایئر لائن ہے جو 10 سال سے زاید عرصے بعد پاکستان کے لیے دوبارہ پروازیں شروع کر رہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان برطانیہ کی ثقافت، تجارت، سیاست اور لوگوں تک رسائی کا سبب بنے گا، پاکستان کے لیے براہ راست پروازوں سے پاک برطانیہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھے گی۔

  • پاکستانی کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ میں گرم جوشی سے خیر مقدم کریں گے، تھامس ڈریو

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ میں گرم جوشی سے خیر مقدم کریں گے، تھامس ڈریو

    اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے انگلینڈ روانہ ہورہی ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ میں گرم جوشی سے خیرمقدم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، ورلڈ کپ کے لیے منتخب کرکٹ ٹیم کو استقبالیہ برطانوی ہائی کمیشن میں دیا گیا، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں، احسان مانی، ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی اعلیٰ عہدیداران نے تقریب میں شرکت کی۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی میزبانی قابل فخر ہوگی، کرکٹ سے لگاؤ دونوں ملکوں کی مشترکہ دلچسپیوں میں سے ایک ہے۔

    تھامس ڈریو نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے ارکان کے لیے انگلینڈ میں بہترین وقت کا خواہش مند ہوں، گرین شرٹس کا انگلینڈ میں گرم جوشی سے خیرمقدم کریں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹیم کے لیے استقبالیہ دینے پر برطانوی ہائی کمیشن کا شکریہ ادا کیا، حفیظ نے ساتھ ہی ایک تصویر شیئر کی جس میں سرفراز احمد، بابر اعظم موجود ہیں اور بیک گراؤنڈ میں چیمپئنز ٹرافی کی جیت کی تصویر نمایاں ہے۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں شرکت کے لیے 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگی۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم کی ملاقات

    قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، جس میں پی سی بی حکام نے وزیراعظم کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب کپتان دلیری کے ساتھ کھیلے گا تو ٹیم بھی دلیری کے ساتھ کھیلے گی۔

  • آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلقات مزید بہتر کرنے پر اتفاق

    آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلقات مزید بہتر کرنے پر اتفاق

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی بہتری پر بات چیت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اعلامیے میں آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آرمی چیف اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور اور خطے کی سیکورٹی کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے بہتر تعلقات کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کو تکنیکی مدد کی پیشکش کی ہے، برطانوی ہائی کمشنر


    واضح رہے کہ رواں ماہ کی چار تاریخ کو برطانوی ہائی کشمنر تھامس ڈریو نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف پر تکنیکی مدد کی پیش کش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے برطانوی تکنیک سے مستفید ہو سکتا ہے۔

  • ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کو تکنیکی مدد کی پیشکش کی ہے، برطانوی ہائی کمشنر

    ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کو تکنیکی مدد کی پیشکش کی ہے، برطانوی ہائی کمشنر

    اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کو تکنیکی مدد کی پیشکش کی ہے، پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کی برطانوی تکنیک سے فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کو تکنیکی مدد کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کی برطانوی تکنیک سے استفادہ کرسکتا ہے۔

    تھامس ڈریو نے اسحاق ڈار اور حسن حسین نواز کے معاملے پر پوچھے گئے سوال پر کہا کہ کسی فرد واحد کے کیس پر بات نہیں کرنا چاہتا، ملوث افراد واپس لانے کی درخواست پر میرٹ پر فیصلہ ہوگا۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ بریگزٹ کے بعد عالمی امن کے لیے برطانوی ترجیحات تبدیل نہیں ہوں گی، بریگزٹ کے بعد بھی نیٹو میں برطانیہ بھرپور انداز میں شامل رہے گا۔

    تھامس ڈریو نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ہونا پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں ہے، پاکستان میں ہمارا ڈپلومیٹک مشن دنیا میں دوسرا بڑا مشن ہے، پاکستانی عوام میں توانائی، عزم اور حوصلہ بہت زیادہ ہے۔

    برطانوی ہائی کمشنر کے مطابق پاکستان سے متعلق عالمی میڈیا کی رپورٹنگ درست نہیں ہے، سی پیک صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے ریجن کے مفاد میں ہے، برطانیہ میں دو فیصد عوام کا آبائی تعلق پاکستان سے ہے، بریگزٹ کے بعد پاکستان سے معاشی اور تعلیمی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

  • نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرورسے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرورسے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    لاہور: نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربرطانیہ ترقی اورخوشحالی کے سفر میں پارٹنرہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرورسے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی اور پاک برطانیہ تعلقات، خطے کی صورت حال سمیت مختلف ایشوز پرگفتگو کی۔

    برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو نے چوہدری سرورکو برطانیہ کے تعاون سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر نامزد گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربرطانیہ ترقی اور خوشحالی کے سفرمیں پارٹنرہیں، تعلیم، صحت ودیگرشعبوں میں برطانیہ کا تعاون خوش آئند ہے۔

    دوسری جانب برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا کہنا تھا برطانیہ نے مسائل کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مدد کی، ہرمشکل میں پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔

    نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور کی تقریب حلف برداری ملتوی

    چوہدری سرور کا رواں ہفتے 27 اگست کو کہنا تھا کہ عارف علوی کو صدر منتخب کرانے میں بحیثیت سینیٹر اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، 4 ستمبر کے بعد بطور گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھاؤں گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 10 اگست کو چوہدری محمد سرور کو بطور گورنر پنجاب منتخب کیا گیا تھا، پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا تھا کہ چوہدری سرور وفاق کی نمائندگی کریں گے، چوہدری سرور پنجاب کی سیاست سے بخوبی واقف ہیں، ان کے سیاسی تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

  • برطانوی ہائی کمشنر کا مویشی منڈی سے عید پر خصوصی پیغام۔ ویڈیو دیکھیں

    برطانوی ہائی کمشنر کا مویشی منڈی سے عید پر خصوصی پیغام۔ ویڈیو دیکھیں

    کراچی: برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے امتِ مسلمہ کو عید الضحی کی آمد پر مبارک باد پیش کی اور جانوروں کی خریداری کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے عیدالضحی کی آمد کے موقع پر مویشی منڈی سے اردو میں پیغام جاری کیا  جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’میرے مسلمان دوست رواں ہفتے عید منائیں گے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جانوروں کی خریداری کا عمل دیکھ کر بہت اچھا لگا، ہائی کمشنر اور ٹیم کی جانب سے دنیا بھر میں بسنے والے تمام مسلمانوں کو عید کی دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

    دوسری جانب جرمنی کی جانب سے پاکستان میں تعینات سفیر مارٹن کوبلر نے فریضہ مقدس ادا کرنے والے عازمین کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ حج امتِ مسلمہ کے لیے خوشحالی ، امن اور ہم آہنگی لائے‘۔

    واضح رہے کہ آج خلیجی و دیگر ممالک میں عید الضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی، دنیا بھر میں مقیم فرزندان اسلام نے سنت ابراہیمی کے تحت اپنے جانوروں کی قربانیاں اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے پیش کیں جبکہ کل پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں عیدالضحیٰ منائی جائے گی۔

  • پہلا عاصمہ جہانگیر اسکالر شپ‌ پاکستانی طالبہ  ثناء گل کے نام

    پہلا عاصمہ جہانگیر اسکالر شپ‌ پاکستانی طالبہ ثناء گل کے نام

    اسلام آباد : برطانوی ہائی کمشنر نے پہلا عاصمہ جہانگیر اسکالر شپ پاکستانی طالبہ ثناء گل کو دے دیا، اسکالرشپ کا مقصد انسانی حقوق کی سرگرم کارکن عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں عاصمہ جہانگیر اسکالر شپ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی طالبہ ثناء گل کو پہلا عاصمہ جہانگیر اسکالر شپ دیا گیا۔

    تقریب سے خطاب میں برطانوی ہائی کمشنر ٹامس ڈریو نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر ایک قابل ذکر خاتون تھیں ،وہ انسانی حقوق کی علمبردار اور خواتین اور بچوں اور مظلوم لوگوں کے حقوق کیلئے لڑیں۔

    برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستانی شیوننگسکالر خواتین کو سکالر شپ دینا عاصمہ جہانگیر جیسی غیر معمولی شخصیت کے کام کو واضح کرنا ہے۔

    انھوں نے اسکالرشپ حاصل کرنے والی طالبہ ثنا گل کو بھی مبارک باد پیش کی۔

    اس موقع پر ثناء گل نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کے وہ الفاظ مجھے اچھی طرح یاد ہیں کہ مضبوط لوگ مشکلات کے ذریعے اپنی طاقت تلاش کرتے ہیں اور تم ان میں سے ایک ہو ۔

    تقریب میں عاصمہ جہانگیر کی بیٹی منزہ جہانگیر نے ثناء گل کو شیوننگ اسکالر شپ 19 – 2018 حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ برطانوی حکومت کا عاصمہ جہانگیر سکالر شپ پروگرام ایوارڈ شروع کرنے پرشکریہ ادا کیا ۔

    منزہ جہانگیر نے کہا کہ پاکستان کی خواتین حقیقی تبدیلی لائیں گی ، یہ سکالر شپ خواتین کو بااختیار بنائے گا۔

    خیال رہے کہ برطانوی ہائی کمشن نے گزشتہ برس عاصمہ جہانگیر سکالر شپ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، یہ ہر سال کسی ایک طالبہ کو پیش کیا جائے گا، جس کے تحت وہ کسی بھی برطانوی یونیورسٹی میں ماسٹرز کی تعلیم حاصل کر سکتی ہیں۔

    شیوننگ اسکالر شپ برطانیہ کی یونیورسٹی میں ایک سالہ ماسٹر پروگرام قابل ترین لوگوں کو دیا جاتا ہے، اس سال 23خواتین سمیت 62 پاکستانیوں کو شیوننگ سکالر شپ دیا گیا۔

  • منی لانڈرنگ سے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی میراعزم ہے: عمران خان

    منی لانڈرنگ سے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی میراعزم ہے: عمران خان

    اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو نے آج بنی گالا میں‌ عمران خان سے خصوصی ملاقات کی.

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کی پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات ہوئی، جس میں‌ الیکشن میں کامیابی پر عمران خان کو مبارک باد دی گئی.

    برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو نے نئی حکومت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا. 

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خطاب نے برطانیہ میں مثبت اثرات چھوڑے ہیں، برطانیہ پاکستان سے مکمل تعاون کے لئے تیار ہے.

    تھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ تعلیم سے محروم 22 لاکھ بچوں کو اسکول بھجوانے کے لئے مدد کریں گے، پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ مل کردیگر شعبوں میں تعاون کے لئے تیار ہیں.

    اس موقع پرعمران خان نے مبارک باد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر برطانوی حکومت کا شکریہ کرتے ہوئے اپنے ممکنہ منصوبوں سے برطانوی حکومت کو آگاہ کیا.

    عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ سے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی میراعزم ہے.

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاک برطانیہ تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں، پاکستانیوں کی ایک بڑی تعدادبرطانیہ میں مقیم ہے.


    ترک صدر کا عمران خان کو فون، جیت پر مبارک باد


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسئلہ کشمیرکے ایجنڈے کی تکمیل برطانیہ پرقرض ہے، سراج الحق

    مسئلہ کشمیرکے ایجنڈے کی تکمیل برطانیہ پرقرض ہے، سراج الحق

    لاہور : جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے نامکمل ایجنڈے کو پورا کرنا برطانیہ پر قرض ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں برطانوی ہائی کمشنرسے ملاقات کے موقع پر کیا، اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، ڈائریکٹر امور خارجہ عبدالغفارعزیز، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر و دیگر بھی موجود تھے۔

    سراج الحق نے برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے اور اس کی تکمیل کرنا برطانیہ پر قرض ہے۔


    حکمراں نہ حقوق اللہ ادا کرتے ہیں نہ حقوق العباد‘ سراج الحق


    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرپٹ لوگ سیاسی وفاداریاں بدل کر نئی پناہ گاہوں میں جگہ بنا رہے ہیں، وقت آگیا کہ قومی دولت لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے۔


    جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے والوں کا مستقبل اڈیالہ جیل ہے، سراج الحق


     انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے بعد سابقہ حکمرانوں کابھی احتساب کیاجائے، سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن آئندہ الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات کویقینی بنائے اور نئی مردم شماری کے مطابق ووٹر لسٹیں ترتیب دی جائیں۔
  • برطانوی ہائی کمشنر نےپی ایس ایل فائنل کا کریڈٹ شہبازشریف کودےدیا

    برطانوی ہائی کمشنر نےپی ایس ایل فائنل کا کریڈٹ شہبازشریف کودےدیا

    لاہور: برطانوی ہائی کمشنرکاکہناہےکہ پاکستان سپرلیگ فائنل کےکامیاب انعقاد کا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب کی غیرمعمولی صلاحیتوں کوجاتاہے۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سےبرطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی اورپاک برطانیہ تعلقات کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پربرطانوی ہائی کمشنرنےوزیراعلیٰ پنجاب کوپی ایس ایل فائنل کےکامیاب انعقادپرمبارکباد دیتے ہوئےکہاکہ فائنل میچ کاکریڈٹ آپ کی غیرمعمولی صلاحیتوں کوجاتاہے۔

    برطانوی ہائی کمشنر نےکہاکہ تعلیم،صحت،سماجی شعبوں کی بہتری کےلیےحکومت کی جانب سےاقدامات کیےگئےہیں۔انہوں نےکہاکہ عوام کامعیارزندگی بلندکرنےکےلیےاقدامات لائق تحسین ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ فائنل کاکامیاب انعقادپاکستان کی فتح اورامن دشمنوں کی شکست ہے۔انہوں نےکہاکہ پاکستانی قوم کاعزم دہشت گردی کےخاتمےکےلیےانتہائی مضبوط ہے۔

    شہبازشریف کاکہناتھاکہ قائداعظم کےپاکستان میں انتہاپسندانہ سوچ کی کوئی جگہ نہیں،جبکہ فائنل کالاہورمیں کامیاب انعقاددہشت گردوں کےلیےسخت پیغام ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیاں لازوال ہیں۔انہوں نےکہاکہ دہشت گردی کےناسورسےنمٹنےکےلیےپوری قوم یکجاہے۔

    واضح رہےکہ شہبازشریف نے پاکستان اور برطانیہ کےتعلقات سےمتعلق کہاکہ دونوں ممالک ترقی اور خوشحالی کےسفر میں اہم پارٹنرز ہیں اور پاکستان برطانیہ کے تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے۔