Tag: برطانوی ہائی کمشنر

  • آرمی چیف جنرل باجوہ کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل باجوہ کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

    راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جنرل قمر باجوہ نے باکسر محمد وسیم کی بھی حوصلہ افزائی کی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی تعاون کواہم قرار دے دیا۔ جنرل قمر باجوہ نے برطانوی ہائی کمشنر پر واضح کردیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی تعاون اہمیت کا حامل ہے۔

    army-boxer-wasim

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو قابل تعریف قرار دیا۔

    علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ورلڈ باکسنگ سلورفلائی ویٹ چیمپئن محمد وسیم نے بھی ملاقات کی۔ جنرل باجوہ نے بہترین کارکردگی پر باکسر محمد وسیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ وطن کے دیگر نوجوان بھی محمد وسیم کی طرح ملک کانام روشن کریں گے۔

  • وزیر داخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    وزیر داخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    اسلام آباد: ایم کیوایم کے قائد کے معاملے پر برطانوی ہائی کمشنر نے چوہدری نثار سے ملاقات کی ہے جس میں وزارت داخلہ جانب سے قائد متحدہ کے خلاف کارروائی کے لیے بھیجے گئے ریفرنس پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دار الحکومت میں وزیر داخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی جس میں قائد ایم کیوایم کے خلاف بھیجے گئے ریفرنس پربات چیت ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے الطاف حسین کے خلاف کارروائی کے لیے ضروری شواہد برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کردیئے، چوہدری نثار نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں کہا کہ الطاف حسین نے اپنی تقریر کے ذریعے اشتعال انگیزی کی اور بد امنی پھیلائی، برطانوی حکومت اپنے قوانین کے مطابق متحدہ بانی کے خلاف کارروائی کرے۔

    ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے ہائی کمشنر سے کہا کہ قائد ایم کیوایم کے خلاف برطانوی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے،برطانوی ہائی کمشنر نے الطاف حسین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے، انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں تشدد پراکسانے کے قوانین بہت سخت ہیں۔

  • وزیراعظم نوازشریف سےبرطانوی ہائی کمشنرکی الوداعی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سےبرطانوی ہائی کمشنرکی الوداعی ملاقات

    اسلام آباد : برطانیہ کے ہائی کمشنرفلپ بارٹن نے وزیراعظم نوازشریف سے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نوازشریف نے برطانوی ہائی کمشنرسے ملاقات میں کہا کہ برطانیہ سے تجارت وسرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کومزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

    وزیراعظم نے پاکستان اوربرطانیہ کے تعلقات مضبوط بنانے میں فلپ بارٹن کے کردار کوسراہا۔

    برطانوی ہائی کمشنرفلپ بارٹن کا کہنا تھا برطانیہ اورپاکستان کے دوستانہ تعلقات ہیں۔برطانیہ کی ترقی اورخوشحالی میں پاکستانی تارکین وطن کا کردارقابل تحسین ہے۔دونوں ملکوں کو قریب لانے میں بھی برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے اہم کرداراداکیا ہے۔

  • برطانوی ہائی کمشنرکی چوہدری نثارسےملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    برطانوی ہائی کمشنرکی چوہدری نثارسےملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد : برطانوی ہائی کمشنر کی وزیر داخلہ سے ملاقات، عمران فاروق قتل کیس پر تبادلہ خیال،تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارسے برطانوی ہائی کمشنرفلپ بارٹن نے ملاقات کی۔

    اس موقع پر وزیر داخلہ نے ہا ئی کمشنرکوعمران فاروق کے قتل اور منی لانڈرنگ کیس سے متعلق شواہد سے آگاہ کیا،اس کے علاوہ معظم علی خان کی گرفتاری پربھی بات چیت ہوئی۔

    ذرائع کےمطابق ملاقات کےفوراًبعد برطانوی ہائی کمشنر نے ٹیلی فون کرکے برطانیہ کی اعلیٰ شخصیت سے رابطہ کیا اورمیٹنگ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    برطانوی ہائی کمشنر نےاعلٰی برطانوی شخصیت کو پاکستانی حکومت کی اس خواہش سےآگاہ کیا کہ عمران فاروق قتل کیس میں برطانیہ کی مدد کردی گئی ہے۔

    امید ہے برطانیہ اپنے قانون کے مطابق جلداز جلد اپنا کام مکمل کرے گا،دوسری جانب اہم شخصیت نے بھی اس بات کا یقین دلایا کہ جلد ازجلد ان معاملات کو منطقی انجام تک پہنچایاجائےگا۔

    برطانیہ کی پولیس آزاد ہےاس پرکوئی دباؤ نہیں،جوکچھ ہوگاقانون کےمطابق ہوگا۔

  • تحریک انصاف نےالطاف حسین کےخلاف برطانیہ کوخط لکھ دیا

    تحریک انصاف نےالطاف حسین کےخلاف برطانیہ کوخط لکھ دیا

    اسلام آباد: مخالفانہ بیان بازی کے بعد تحریک انصاف نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف برطانوی ہائی کمشنر خط لکھ دیا۔

    خط میں کہا گیا ہے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین برطانیہ میں بیٹھ کر نفرت انگیز تقریریں کرتے ہیں،جس سے پاکستان میں تشدد کو ہواملتی ہے۔

    خط میں کہا گیا ہےکہ ایم کیوایم کامسلح ونگ ہے جو بھتہ خوری ،ٹارگٹ کلنگ سمیت پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں بھی ملوث ہے، ایم کیو ایم صحافیوں اور سیاسی مخالفوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

    خط میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کئی عشروں سے کراچی کے شہریوں کو دہشت زدہ کر رہی ہے۔

    پی ٹی آئی کے خط میں سانحہ بلدیہ ٹاون میں دوسوستاون افراد کوزندہ جلانےکاذمہ داربھی ایم کیوایم کو ٹہرایا گیا ہے۔

    خط میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر الطاف حسین کےخلاف کارروائی کرے۔