Tag: برطانیہ اور یورپ

  • برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

    برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

    کراچی : برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے اہم اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کو اچھی خبر سنادی۔

    ترجمان پی ائی اے کی جانب سے کہا گیا کہ اگلے ماہ پیرس اور 14اگست کو برطانیہ کیلئے پروازیں چلانے کوتیار ہیں ، پی آئی اے کو رواں ماہ ایاسا سے مرحلہ وار اجازت مل جائے گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے برطانیہ ایتھروائیرپورٹ کیلئے براہ راست پرواز14اگست کوروانہ ہوگی۔

    اس سلسلے میں یورپ اور برطانیہ کیلئے 777 جہازوں کی مرمت کا کام بھی تیز کردیا ، 7 ٹرپل سیون جہاز آپریشن میں ہیں،آئندہ ماہ مزید 2 آپریشن میں آجائیں گے۔

    ترجمان کے مطابق 9 ٹرپل سیون جہازوں سے یورپ اور برطانیہ کا اپریشن چلایا جاسکے گا۔

    یاد رہے یورپی سیفٹی ایجنسی ایاساکاسیفٹی ریویوبورڈکا اجلاس 14مئی کو برسلزمیں ہوگا، سی اے اے اور پی آئی اے کے اہم شعبوں کی آڈٹ سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔

    ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ایاسا کے اہم شعبوں جانچ پڑتال میں کامیابی حاصل کی ، اجلاس میں پاکستان سے پابندی ہٹنے کے امکانات ہیں۔

  • پاکستانی ایئر لائنز  پر برطانیہ اور یورپ میں عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن

    پاکستانی ایئر لائنز پر برطانیہ اور یورپ میں عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن

    کراچی : یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے سمیت پاکستانی طیاروں پر پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے، مئی میں ایاسا کے سیفٹی روینیو بورڈ اجلاس میں میں پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا سیفٹی بورڈ کا اجلاس مئی 2024 میں طلب کرلیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایاساکےسیفٹی روینیوبورڈ اجلاس میں میں پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

    پی آئی اے کی جانب سے ایاسا کو مذکورہ دستاویزات جمع کرادیئے گئے، ایاسا حتمی رپورٹ مئی میں ہونیوالے ایاسا کے سیفٹی بورڈ میں پیش کرے گی جبکہ یورپی سیفٹی ایجنسی پی آئی اے ،سی اے اے آڈٹ رپورٹ کو ایجنڈے میں بھی شامل کرے گی۔

    ترجمان سی اےاے نے کہا ہے کہ حتمی طور پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا تاہم حوصلہ افزا پیشرفت جاری ہے ، جولائی 2020 سے پی آئی اے سمیت پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پریورپ،برطانیہ میں پابندی ہے۔

    یورپی ملکوں ،برطانیہ میں پروازوں پرپابندی سے پی آئی اے کو 100 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔

  • پی آئی اے کا عید پر برطانیہ اور یورپ  کیلئے خصوصی چارٹرڈ پروازیں چلانے کا اعلان

    پی آئی اے کا عید پر برطانیہ اور یورپ کیلئے خصوصی چارٹرڈ پروازیں چلانے کا اعلان

    کراچی : قومی ایئرلائن نے عید الاضحی پر برطانیہ اور یورپ سے پاکستانیوں کی واپسی کیلیے خصوصی چارٹرڈ پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن نے عید الاضحی کے موقع پر برطانیہ اور یورپ سے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کیلئے خصوصی چارٹرڈ پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے لندن سے اسلام آباد کیلئے دو طرفہ چارٹرڈ پروازیں آپریٹ کرے گی ، لندن سے اسلام آباد کیلئے 16جولائی اور اسلام آباد سے لندن کیلئے18جولائی کو پروازیں چلائی جائیں گی۔

    پی آئی اے پیرس سے اسلام آباد کیلئے 17جولائی کو چارٹرڈ پرواز آپریٹ کرے گی ، پی آئی اے 18جولائی کواسلام آباد سے پیرس مسافروں کو لیکر روانہ ہوگی۔

    ایئرلائن انتطامیہ  نے بتایا کہ پی آئی اے چارٹرڈ کمپنی ہائی فلائی کے ذریعے پروازیں آپریٹ کرے گی، پی آئی اے شیڈول کے مطابق دو طرفہ پروازیں برطانیہ کیلئے 22،24،28اور 31جولائی کو آپریٹ کرے گی۔