Tag: برطانیہ جانے والے مسافروں

  • پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر

    پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر

    اسلام آباد :پی آئی اے نے بر طا نیہ جانےوالی پروازوں کے کرایوں میں20فیصد کمی کردی ،ترجمان نے کہا ہے کہ رعایتی ٹکٹوں کی وجہ سے مسافروں کی بڑی تعداد کو فائدہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی ، پی آئی اے نے برطانیہ جانے والی پروازوں کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کردی۔

    پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ کرائے میں20فیصد کمی پاکستان سے برطانیہ جانیوالے مسافروں کیلئے کی گئی ہے ، رعایتی ٹکٹوں کی وجہ سے مسافروں کی بڑی تعداد کو فائدہ حاصل ہوگا۔

    خیال رہے بیرون ملک موجود پاکستانیوں کی واپسی کے سلسلے میں پی آئی اے کے دفاتر پر مسافروں کے رش کے پیش نظر آئندہ ہفتے میں قومی ایئرلائن نے بڑا فضائی آپریشن ترتیب دے دیا ہے۔

    پی آئی اے آئندہ ہفتے سعودی عرب سے 10 ہزار افراد کو واپس لائے گی، جب کہ یو اے ای سے 15 ہزار افراد کو واپس لایا جائے گا، ان 25 ہزار مسافروں کو واپس لانے کے لیے 100 سے زائد پروازیں چلائی جائیں گی، ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں پروازوں کا مقصد ٹکٹس کی فراہمی آسان کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں جناح ٹرمینل کراچی سے خلیجی ممالک کی 7 پروازیں آپریٹ کی گئیں، اور ایک ہزار سے زائد مسافر روانہ ہوئے۔

  • پی آئی اے کی پروازوں سے برطانیہ جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

    پی آئی اے کی پروازوں سے برطانیہ جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

    کراچی : برطانیہ کےڈپارٹمنٹ فارٹرانسپورٹ نے قومی ایئر لائن کیلئےتھری ڈی ایس نظام کی درخواست منظورکرلی ، جدید نظام کے ذریعے پی آئی اے کی پروازوں سے برطانیہ جانے والے مسافروں کی سفری دستاویزات کی جا نچ پڑتال بر وقت ہو سکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرمارشل ارشد ملک کی خدمت قومی ایئرلائن پی آئی اے کے لئے ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوئی ، برطانیہ کےڈپارٹمنٹ فارٹرانسپورٹ نےقومی ایئرلائن کیلئےتھری ڈی ایس نظام کی درخواست منظورکرلی۔

    جدیدنظام سے اسلام آباد سے برطانیہ جانیوالےمسافروں کو برطانوی ایئرپورٹس پرزائد سامان،بروقت بورڈنگ کےعلاوہ دیگرسہولیات میسر ہوں گی اور مسافروں کےسفری دستاویزات کی جانچ پڑتال بروقت ہوسکے گی۔

    سسٹم نصب ہونے سے پی آئی اے مسافروں کوبین الاقوامی ہوابازی کا سازگار ماحول بھی مل سکے گا، تھری ڈی سسٹم کی تنصیب کیلئے برطانوی سیکیورٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی تین روزہ دورے پرپیرکواسلام آباد پہنچے گی۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کی بیرون ملک جا نے والی پروازوں میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ

    خیال رہے ایئرمارشل ارشد ملک نے برطانیہ کےڈپارٹمنٹ فارٹرانسپورٹ سے تھری ڈی سسٹم کے لیے درخواست کی تھی۔

    یاد رہےپی آئی اے کی  بیرون ملک جا نے والی پروازوں میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا تھا ، چھ ما ہ کے دوران ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد مسافروں نے سفر کیا، اس دوران پی آئی اے نے 595 پر وازیں آپریٹ کی، مسافروں کی تعداد میں اضا فہ کینیڈا ،لندن ، سعودی عرب اور دبئی جا نے والی پروازوں میں ہوا۔

    پی آئی اے نے کراچی سے بیرون ملک جا نے والے مسافروں سے اضا فی سا ما ن کی مد میں 71 لاکھ 77 ہزار روپے کا ریو نیو حا صل کیا۔