Tag: برطانیہ روانہ

  • وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے برطانیہ روانہ

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے برطانیہ روانہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دولت مشترکہ کےغیرمعمولی اجلاس میں شرکت کے لئے برطانیہ روانہ ہوگئے اور کہا پاکستان اپنا ممکنہ کردار ادا کرتا آرہا ہے اور ادا کرتا رہےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے، روانگی سے قبل شاہ محمود قریشی نے کہا دولت مشترکہ کےغیرمعمولی اجلاس میں شرکت کے لیے جارہا ہوں۔

    وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا اجلاس میں اہداف پر پیشرفت سے متعلق پاکستان کی طرف سے رپورٹ پیش کروں گا اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کا موقع ملےگا، پاکستان اپنا ممکنہ کردار ادا کرتا آرہا ہے اور ادا کرتا رہےگا۔

    خیال رہے دولت مشترکہ کا 19 واں وزرائے خارجہ اجلاس کل سے برطانیہ میں ہوگا، دولت مشترکہ کے54 رکن ممالک اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وزیرخارجہ کواجلاس میں شرکت کی دعوت برطانوی ہم منصب جریمی ہنٹ نے دی، پاکستان 2018 کے تنظیمی اہداف پر پیشرفت پر مفصل رپورٹ پیش کرے گا۔

  • شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی لینے کے لیے لندن روانہ ہوگئے

    شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی لینے کے لیے لندن روانہ ہوگئے

    لاہور : مسلم نواز کے صدر شہباز شریف برطانیہ روانہ ہوگئے، شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی لے کر جمعے کو پاکستان پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق طویل علالت کے بعد انتقال کرجانے والی سابق خاتون اوّل بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی لینے کے لیے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف آج صبح غیر ملکی ایئر لائن کی پروازسے برطانیہ روانہ ہوں گے، شہباز شریف پرواز کیو آر 629 سے براستہ دوحہ برطانیہ روانہ ہوں گے۔

    مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف لندن سے سابق صدر مسلم لیگ (ن) کلثوم نواز کی میت لے کر وطن واپس لوٹیں گے، شہباز شریف جمعے کو برطانیہ سے وطن واپس پہنچیں گے۔


    مزید پڑھیں : بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کی جائے گی


    یاد رہے کہ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کی جائے اور تدفین جمعہ کو جاتی امرا میں ہوگی۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کی تدفین میاں شریف کی قبر کے پہلو میں ہوگی، شہبازشریف جسد خاکی لینے برطانیہ جائیں گے۔

    بیگم کلثوم نواز کی میت کو غسل دے دیا گیا، نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز والدہ کا آخری دیدار لندن میں ہی کریں گے۔

    واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف کی پیرول پررہائی کے احکامات جاری کردیے گئے جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا جس کے بعد یہ تینوں شخصیات جاتی امراء کیلئے روانہ ہوگئے، جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کی نمازہ جنازہ اور تدفین میں شرکت کریں گے۔

  • ملالہ یوسف زئی برطانیہ روانہ

    ملالہ یوسف زئی برطانیہ روانہ

    اسلام آباد : نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اہل خانہ کے ہمراہ برطانیہ روانہ ہوگئیں۔

    تفصلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی چار روزہ دورے کے بعد غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ برطانیہ روانہ ہوگئیں، وہ براستہ دوحہ برطانیہ جائیں گی۔

    اس موقع پر راولپنڈی کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

    یاد رہے کہ 29 مارچ کو نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 6 سال بعد اپنے والدین کے ہمراہ چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں تھیں، پاکستان میں قیام کے دوران ملالہ نے وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور کئی تقریبات میں شرکت بھی کی۔

    ملالہ نے اپنے آبائی علاقے سوات اور اپنے اسکول کا بھی دورہ کیا، اپنے آبائی گھر پہنچیں تو آبدیدہ ہوگئیں تھیں، اس دوران انھوں نے اہلخانہ کے ساتھ خوبصورت لمحوں کی یادیں تازہ کیں اور گھر میں تصویریں کھنچوائیں۔


    مزید پڑھیں : سوات جنت کاٹکڑا ہے، یہاں پہنچ کرمیری خوشی کی کوئی انتہانہیں،ملالہ یوسف زئی


    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے سوات میں کیڈٹ کالج کا دورہ بھی کیا، کیڈٹ کالج میں بچوں سے بات چیت کرتے ہوئے ملالہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے قربانیوں کے باعث سوات میں امن قائم ہوا، تعلیم مکمل ہو نے کے بعد سوات واپس آؤں گی۔

    ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ سوات جنت کاٹکڑاہے، یہاں پہنچ کرمیری خوشی کی کوئی انتہانہیں، میرے لیے اس سےزیادہ خوشی کی بات کوئی نہیں کہ اپنےگھرآئی ہوں، میں اپنےاسکول بھی گئی اوراس جگہ بھی گئی جہاں مجھ پرحملہ ہواتھا، خوشی ہےاب سب کچھ بدل گیا ہے اور سوات میں خوف کاراج ختم ہوگیا ہے۔

    واضح رہے 2012 میں مینگورہ میں ملالہ یوسف زئی پر اسکول سے گھر جاتے ہوئے طالبان نے حملہ کردیا تھا، جس میں وہ شدید زخمی ہوئی تھیں، ابتدائی طورپر ملالہ کو پاکستان میں ہی طبی امداد دی گئی تاہم بعد میں انہیں برطانیہ کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔

    امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے کے علاوہ متعدد ایوارڈ حاصل کرنے والی 20 سالہ ملالہ اس وقت برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں۔

    ملالہ یوسف زئی 3 سال تک دنیا کی بااثرترین شخصیات کی فہرست میں شامل رہیں جبکہ ان کو کینیڈا کی اعزازی شہریت بھی دی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف دوروزہ دورے پر چین روانہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف دوروزہ دورے پر چین روانہ

    راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر عوامی جمہوریہ چین روانہ ہو گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اپنے دورے کے دوران چین کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    واضح رہے آرمی چیف ایک ہفتہ قبل ہی اپنے سات روزہ دورہ مکمل کر کے برطانیہ سے واپس آئے ہیں، دورہ برطانیہ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  • آرمی چیف کی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات

    آرمی چیف کی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات

    لندن:آرمی چیف کی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون سےملاقات ہوئی جس میں دہشتگردی کیخلاف تعاون اور انٹیلیجنس معلومات پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی لندن میں وزیراعظم ڈیوڈکیمرون دیگرحکام سے ملاقات ہوئی  جس میں دہشتگردی کےخلاف دونوں ملکوں کے تعاون اورانٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پربات چیت ہوئی ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں میں کلعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی اور دہشتگردوں کی بیرون ملک فنڈنگ روکنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    آرمی چیف اور برطانوی قومی سلامتی کے مشیر سرکیم ڈیروج کے درمیان ملاقات کے دوران پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے آگاہ کیا۔

     ذرائع کے مطابق ملاقاتوں کے دوران خطے کی سلامتی سمیت افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ برطانیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی۔

  • پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر برطانیہ روانہ

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر برطانیہ روانہ

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے، آرمی چیف دورے کے دوران برطانیہ کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق برطانیہ کی عسکری قیادت کو آپریشن ضربِ عضب کے حوالے سے آگاہ کریں گے، آرمی چیف کچھ عرصہ پہلے امریکا کا بھی دورہ کرچکے ہیں۔

    گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل آسٹن سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف نے دورۂ امریکہ میں بھی امریکی افواج اور انتظامیہ کے عہدے داروں سے ملاقاتیں کیں تھیں، جن میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضربِ عضب، دہشت گردی کے خلاف جنگ، خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کے علاوہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈی پر بھارت کے ساتھ فائر بندی کے معاہدے کی مخالفت کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی۔