Tag: برطانیہ سے علیحدگی

  • ریفرینڈم کے فیصلے پرخوشی ہے، برطانوی وزیرِاعظم

    ریفرینڈم کے فیصلے پرخوشی ہے، برطانوی وزیرِاعظم

    لندن : برطانیہ کے وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون نے اسکاٹ لینڈ کے ریفرنڈم میں برطانیہ سے علیحدگی مسترد کرنے پرخوشی اور اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ متحد ہوکر ترقی کا سفرطے کریں گے۔

    اسکاٹ لینڈ میں ریفرینڈم کا نتیجہ آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانیہ کے وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ اسکاٹ لینڈ میں ریفرینڈم کے بعد علیحدگی کی بحث ہمیشہ کے لئے ختم ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسکاٹش ریفرنڈم نے بہت سے پہلوؤں کی نشاندہی کی ہے، علیحدگی کے حق اور مخالفت میں ووٹ ڈالنے والے دونوں مبارکباد کے مستحق ہیں۔

    برطانوی وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی خوشحالی کے لئے مل کرکام کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ڈیوڈ کیمرون نے ریفرنڈم کے فیصلے کو برطانیہ کے لئے بھی تاریخی قراردیا ہے۔

  • برطانیہ سے علیحدگی، اسکاٹ لینڈ کی 6 کونسلز نے مخالفت کردی

    برطانیہ سے علیحدگی، اسکاٹ لینڈ کی 6 کونسلز نے مخالفت کردی

    اسکاٹ لینڈ: برطانیہ سے علیحدگی کے سوال پر اسکاٹ لینڈ میں ہونے والے ریفرنڈم میں چھ  کونسلز نے برطانیہ سے علیحدگی کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے جبکہ  نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    تین سو سال سے برطانوی سلطنت میں شامل اسکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے آزادی کے سوال پر ریفرنڈم کیلئے پولنگ مکمل ہوگئی ہے،  جس کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    اسکاٹ لینڈ کی کونسل کلیک مینن شائر ، الیان سیار ، شیٹ لینڈ ، اورکنی سمیت چھ کونسلز نے برطانیہ کے ساتھ رہنے کی حمایت کردی ہے جبکہ کونسل ڈیڈی نے برطانیہ سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا ہے ۔

    اسکاٹ لینڈ کی بتیس کونسلز میں برطانیہ سے علیحدگی کےحوالے سے ریفرنڈم کرایا گیا، ریفرنڈم کے لیے پندرہ گھنٹے تک جاری رہنے والی پولنگ میں ٹرن آوٹ اسی فیصد رہا۔

  • برطانیہ سے علیحدگی،اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ جاری

    برطانیہ سے علیحدگی،اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ جاری

    اسکاٹ لینڈ :برطانیہ سے علیحدگی کے بارے میں اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ جاری ہے، ابتدائی جائزوں کے مطابق علیحدگی کے حامیوں اورمخالفین میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

    تین صدیوں تک سلطنت برطانیہ کا حصہ رہنے کے بعد اسکاٹ لینڈ کے عوام آج فیصلہ کریں گے کہ انہیں مزید برطانیہ کے ساتھ رہنا ہے یا نہیں، ووٹنگ سے پہلے پورے ملک میں ’یس اسکاٹ لینڈ‘ مہم زور و شورسے چلائی گئی۔

    ابتدائی جائزوں کے مطابق علیحدگی کے حامیوں اور مخالفین میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، تقریبا پچاس لاکھ افراد ریفرنڈم میں ووٹ ڈال کراسکاٹ لینڈ کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

    سولہ سال سے زائد عمر کے برطانوی شہری، یورپی یونین کے ممبر یا دولتِ مشترکہ کے ملکوں کے شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

    برطانوی سیاسی قیادت نے علیحدہ نہ ہونے کی صورت میں اسکاٹ لینڈ کو مزید مراعات دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ ملکہ برطانیہ نے اسکاٹ لینڈ کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ووٹ کا حق سوچ سمجھ کراستعمال کریں۔