Tag: برطانیہ میں علاج

  • ارشد ندیم کو فٹ ہونے میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ برطانیہ کے ڈاکٹر نے بتادیا

    ارشد ندیم کو فٹ ہونے میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ برطانیہ کے ڈاکٹر نے بتادیا

    لندن: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا برطانیہ میں علاج جاری ہے، وہ کب تک فٹ ہوکر ایکشن میں نظر آئیں گے کیمبرج کے ڈاکٹر نے اپ ڈیٹ شیئرکردی۔

    اولمپک میں ریکارڈ تھرو کرکے پاکستان کو گولڈ میڈل دلوانے والے ارشد ندیم برطانوی شہر کیمبرج میں زیرعلاج ہیں، پاکستانی جیولن تھروور کے ڈاکٹر علی باجوہ نے ان کی فٹنس کے حوالے سے بتایا کہ ارشد ندیم کو مقابلوں میں حصہ لینے میں وقت لگے گا۔

    اولمپئن ارشد ندیم گزشتہ روز لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے تھے، اپنی فٹنس کے پیش نظر پاکستانی ایتھلیٹ نے سوئٹزرلینڈ میں انٹرنیشل ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم نے اپنا گولڈ میڈل افواج پاکستان کے شہدا کے نام کردیا

    ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سلور میڈل حاصل کرنے والے جیولین تھروو ارشد ندیم حالیہ دنوں میں ایک بار پھر سے فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔

    ارشد ندیم کو پنڈلی میں معمولی کنھچاؤ درپیش ہے، لندن جانے سے قبل ہی ڈاکٹرز نے انھیں بھرپور ٹریننگ سے روک دیا تھا، پنڈلی میں ہونے والی تکلیف کی نوعیت کے سبب ارشد نے سوئٹزرلینڈ میں شیڈول اہم ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

    ذرائع کا بتانا تھا کہ ارشد ندیم جو کہ اس دوران لاہور میں ٹریننگ میں مصروف تھے ڈاکٹرز نے انھیں ہدایت کی تھی کہ وہ اب صرف ہلکی پھلکی ٹریننگ کریں اور بھرپور ٹریننگ سے گریز کریں۔

    https://urdu.arynews.tv/arshad-and-neeraj-seen-actiont-each-other-again/

  • نواز شریف نے برطانیہ میں علاج کرانے کی خواہش ظاہر کردی

    نواز شریف نے برطانیہ میں علاج کرانے کی خواہش ظاہر کردی

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف نے برطانیہ میں علاج کرانے کی خواہش ظاہرکردی اور استدعا کی پاکستان میں علاج کی پابندی پر نظرثانی کی جائے، عدالت نے 26 مارچ کو 6 ہفتے کیلئے مشروط ضمانت دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف نےبیرون ملک علاج کیلئےسپریم کورٹ سےرجوع کرلیا اور 15 صفحات پر مشتمل نظر ثانی درخواست دائر کردی ، نظر ثانی کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نوازشریف کوضمانت طبی بنیادوں پردی گئی 26مارچ کے حکم نامے میں کہا گیا ملک چھوڑ کر نہیں جاسکتے، علاج اسی ڈاکٹر سے ممکن ہے ، جس نے برطانیہ میں علاج کیاتھا۔

    درخواست میں کہا گیا حکم میں کہا تھا ضمانت میں توسیع کیلئے ہائی کورٹ سےرجوع کرسکتے ہیں، تحریری حکم میں ہائی کورٹ سے رجوع کرنےکاحصہ شامل نہیں ہے۔

    مؤقف میں کہا گیا نوازشریف کی مکمل صحت یابی 6ہفتےمیں ناممکن ہے، طبی ماہرین کےمطابق نوازشریف کی زندگی کوخطرات ہیں ، نواز شریف کودل اور گردوں کے امراض لاحق ہیں، استدعا ہے نواز شریف کوعلاج کیلئےپابندکرنےکےفیصلےپرنظرثانی کی جائے اور سپریم کورٹ باہر جانے کی اجازت دے۔

    مزید پڑھیں: نوازشریف کی درخواست ضمانت 6 ہفتے کے لیے منظور، سزا معطل

    یاد رہے 26 مارچ کو سپریم کورٹ نے نوازشریف کو چھ ہفتے کیلئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سزا معطل کردی تھی اور بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی تھی۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا سابق وزیر اعظم کو چھ ہفتے ضمانت پر رہا کیا گیا، اس دوران نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، چھ ہفتے کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعدضمانت ازخود منسوخ ہوجائے گی اور اگر اُس کے بعد نوازشریف نے خود کو قانون کے حوالے نہیں کیا تو گرفتار کیا جائے گا۔

    فیصلے میں یہ بھی کہا گیا تھا ضمانت میں توسیع کی درخواست کے ساتھ سرنڈر کرنا قابل قبول نہیں ہوگا۔ تحریری فیصلہ کے مطابق نواز شریف کی ضمانت کے لیے 4 شرائط عائد کی گئیں، جس کے تحت وہ دورانِ ضمانت ملک کے کسی بھی اسپتال سے اپنا علاج کراسکتے ہیں۔