Tag: برطانیہ کوخط

  • بی بی سی ڈاکیو مینٹری، حکومتِ پاکستان کا برطانیہ کوخط

    بی بی سی ڈاکیو مینٹری، حکومتِ پاکستان کا برطانیہ کوخط

    اسلام آباد: پاکستان نےایم کیوایم سےمتعلق بی بی سی کی رپورٹ پر برطانوی حکومت کوخط لکھ دیا، بھارت سے فنڈنگ اور تربیت لینے کی تفصیل مانگ لی۔

    بی بی سی کی ڈاکیو مینٹری میں ایم کیوایم کے بارے میں انکشافات سے متعلق حکومت پاکستان نے حقائق جاننے کیلئے برطانیہ کو خط لکھ دیا، برطانوی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ وزارت داخلہ نے کیا تھا۔

    جس کے بعد وزارتِ خارجہ کے ذریعے خط بھجوادیا گیا، خط میں بی بی سی کی رپورٹ میں ایم کیو ایم رہنماؤں کی بھارت سے فنڈنگ لینے اور تربیت حاصل کرنے سمیت دیگر انکشافات کے شواہد مانگے گئے ہیں ۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم نے بی بی سی رپورٹ میں کئے گئے تمام انکشافات کو مسترد کردیا تھا۔

  • تحریک انصاف نےالطاف حسین کےخلاف برطانیہ کوخط لکھ دیا

    تحریک انصاف نےالطاف حسین کےخلاف برطانیہ کوخط لکھ دیا

    اسلام آباد: مخالفانہ بیان بازی کے بعد تحریک انصاف نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف برطانوی ہائی کمشنر خط لکھ دیا۔

    خط میں کہا گیا ہے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین برطانیہ میں بیٹھ کر نفرت انگیز تقریریں کرتے ہیں،جس سے پاکستان میں تشدد کو ہواملتی ہے۔

    خط میں کہا گیا ہےکہ ایم کیوایم کامسلح ونگ ہے جو بھتہ خوری ،ٹارگٹ کلنگ سمیت پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں بھی ملوث ہے، ایم کیو ایم صحافیوں اور سیاسی مخالفوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

    خط میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کئی عشروں سے کراچی کے شہریوں کو دہشت زدہ کر رہی ہے۔

    پی ٹی آئی کے خط میں سانحہ بلدیہ ٹاون میں دوسوستاون افراد کوزندہ جلانےکاذمہ داربھی ایم کیوایم کو ٹہرایا گیا ہے۔

    خط میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر الطاف حسین کےخلاف کارروائی کرے۔