Tag: برطانیہ کے فلائٹ آپریشن

  • پی آئی اے کی برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں اور انتظامات میں بڑی  پیشرفت

    پی آئی اے کی برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں اور انتظامات میں بڑی پیشرفت

    کراچی : قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا 2 رکنی وفد برطانیہ میں پہلی پرواز کے انتظامات کا جائزہ لینے مانچسٹر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں اور انتظامات میں پیشرفت سامنے آئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کا 2 رکنی وفد برطانیہ میں پہلی پرواز کے انتظامات کا جائزہ لینے مانچسٹر پہنچ گیا، وفد میں چیف آپریٹنگ آفیسرخرم مشتاق اورجی ایم کوآرڈینیشن ذوالقرنین مہدی شامل ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئر لائن کی پروازوں پرپابندی ہٹنے کے بعد پہلی پرواز 14 اگست سےچلانےکی تیاری ہے، وفد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن سے قبل انتظامات پر جائزہ رپورٹ پیش کرے گا۔

    ذرائع نے کہا کہ پی آئی اے نےابتدائی طور پراسلام آبادمانچسٹرمیں ہفتہ وار 4پروازیں چلانے کا پلان تیار کرلیا ہے، مانچسٹر کے بعد پی آئی اے کا لندن اور برمنگھم کی پروازوں کو بھی شروع کرنے کا پلان ہے۔

    مزید پڑھیں : آئندہ ماہ اگست سے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

    یاد رہے قومی ایئر لائن نے آئندہ ماہ اگست سے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے طیارے کو جدید خطوط پر استوار اور مکمل تیار رکھنے کی ہدایت کی۔

    ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کو یو کے سی اے اے سے فلائٹ آپریشن کیلئے درخواست پراجازت کاانتظار ہے، قومی ایئرلائن سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر 5 سال بعد برطانیہ میں پابندی ختم ہوچکی ہے۔

  • پاکستان سے  برطانیہ جانیوالے مسافروں کی بڑی  مشکل آسان ہوگئی

    پاکستان سے برطانیہ جانیوالے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    کراچی : پاکستان سے براہ راست برطانیہ جانیوالے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، پی آئی اے کو برطانیہ میں جلد پروازوں کے لیے اجازت ملنے کی امید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز کردی ، فلائٹ آپریشن سے قبل پی آئی اے نے فلائٹ کیٹرنگ سروس کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔

    پی آئی اے نے برطانیہ کے 3 اسٹیشن پرفلائٹ کیٹرنگ سروس کے لیے درخواست طلب کرلی ہے ، لندن، مانچسٹر اور  برمنگھم اسٹیشن پرکیٹرنگ سروس کے لیے رجسٹرڈکمپنیوں سےدرخواست طلب کی گئی۔

    دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو کنٹری منیجر برطانیہ کو درخواست بھیجنے کی ہدایات کردی گئیں ہیں۔

    پی آئی اے کو برطانیہ میں جلد پروازوں کے لیے اجازت ملنے کی امید ہے ، اس وقت برطانوی سی اےاے،محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پاکستان دورےپرآڈٹ کر رہی ہے۔

    سی اے اے اور پی آئی اے کے آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے کوجلد پروازوں کی بحالی کی امید ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کے حوالے سے اہم پیش رفت

    یاد رہے قومی ایئرلائن برطانیہ کیلئے مارچ کے وسط سے براہ راست اپنا فلائٹ آپریشن شروع کرنے جارہی ہے، اس سلسلے مین ایئرلائن نے لندن کے ہتھروایئرپورٹ پر اپنے سلاٹ کی فعالی اور ٹریمنل 4سے آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے کام کا آغاز کردیا ہے۔

    قومی ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ برطانوی کی آڈٹ ٹیم پی آئی اے فلائٹ سیفٹی شعبہ انجینئرنگ اور دیگر فضائی حفاظتی شعبوں کا آڈٹ کررہی ہے قوی امید ہے کہ پی آئی اے کامیابی حاصل کرے گا، جس کے بعد برطانیہ کیلئے اپنے بوئنگ 777طیارے استعمال ہوں گے۔