Tag: برطانیہ

  • برطانیہ میں 2جائیدادوں کے بارے میں تحقیقات کا آغاز

    برطانیہ میں 2جائیدادوں کے بارے میں تحقیقات کا آغاز

    لندن : برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے چھپائی گئی جائیدادوں کے قانون کے تحت دوجائیدادوں کے بارے میں تحقیقات شروع کردی ہیں، دونوں جائیدادیں کسی برطانوی شہری کی ملکیت نہیں جبکہ ایمنسٹی کی مشکوک جائیدادوں کی فہرست میں ایون فیلڈ بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے لندن اورجنوب مشرقی انگلینڈ میں دوجائیدادوں کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، دونوں جائیدادوں کے مالک برطانوی شہری نہیں۔

    جائیداد کے مالکان کو اپنی آمدنی کے جائز ذرائع ثابت کرنا ہوں گے، ذرائع ثابت نہ ہوئے تو جائیدادیں ضبط کرلی جائیں گی جبکہ تحقیقات مکمل ہونے تک جائیدادیں فروخت نہیں کی جاسکیں گی۔

    برطانوی ایجنسی نے جائیداد مالکان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے، جائیدادوں کی مالیت دو کروڑ بیس لاکھ پاؤنڈز ہے۔

    دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تحقیقات کا خیرمقدم کیا ہے، ایمنسٹی نے برطانیہ میں پانچ مشکوک جائیدادوں کی نشاندہی کی تھی جس میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس بھی شامل ہیں۔


    مزید پڑھیں : برطانیہ میں شریف خاندان کی مشتبہ جائیداد نئے قانون کی زد میں


    یاد رہے کہ برطانیہ میں غیرقانونی دولت سے بنائی گئی جائیداد کا نیا قانون لاگو کردیا گیا، اس اقدام کا مقصد برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی شفافیت میں موجود سقم دور کرنا ہے، نئےقانون کے بعد ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے5متنازع جائیدادوں کی چھان بین کیلئے کہہ دیا ہے۔

    جس کے بعد شریف فیملی کی برطانیہ میں بنائی گئی جائیداد قانون کی زد میں آگئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ایوان فیلڈ جائیداد کی کھوج کیلئے حکام کو مراسلہ لکھ دیا تھا۔

    مراسلے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایوان فیلڈ جائیداد کی فوری تحقیقات کی جائیں، نئے برطانوی قانون کو ’’ان ایکسپلینڈ ویلتھ آرڈر‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کے مطابق برطانوی ایجنسیاں کسی بھی جائیداد کی رقم کی منتقلی اور جائیداد کیلئے حاصل رقم کے بارے میں بھی چھان بین کی مجازہوں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • برطانیہ شدید سردی کی لپیٹ میں آنے والا ہے

    برطانیہ شدید سردی کی لپیٹ میں آنے والا ہے

    لندن : محکمہ موسمیات نے روس سے آنے والی سردی کی لہر کے باعث رواں ہفتے برطانیہ میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ برفباری کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق روس کی جانب سے چلنے والی ہواؤں اور شدید سردی کی لہرکے نتیجے میں رواں ہفتے برطانیہ میں شدید سردی اوربرفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے سخت سردی کی امبروارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید سردی کے صورت میں کمزرو اور عمر رسیدہ افراد کی صحت کے لیے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں ہفتے ملک کے شمالی اور جنوبی علاقوں سمیت اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں شدید برفباری کا امکان ہے۔

    برطانیہ میں شدید سردی اور برفباری کے نتیجے میں پراوزیں منسوخ کیے جانے اورٹرینوں کی آمدروفت متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات نے 20 سے 30 سینٹی میٹر برفباری کے حوالے دو یلو وارننگز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید برفباری کا سلسلہ رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا۔


    یورپ میں شدید سردی کی لہر‘ ہلاکتوں کی تعداد23ہوگئی


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یورپ کے مختلف ممالک میں شدید سردی کےباعث تارکین وطن اور بےگھر لوگوں سمیت23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز ڈارک ویب پر ڈالنے والے لیکچرار کو 32 سال قید کی سزا

    بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز ڈارک ویب پر ڈالنے والے لیکچرار کو 32 سال قید کی سزا

    لندن : بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ڈارک ویب پر نامناسب اور غیر اخلاقی ویڈیوز ڈالنے کے الزام میں برمنگھم یونیورسٹی کے شعبے جیو فزکس کے لیکچرار کو بتیس سال قید کی سزا سنادی گئی.

    اے آر وائی نیوز لندن کے نمائندے فرید قریشی کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی کے گریجویٹ میتھیو فیلڈر کے خلاف تحقیقات کا آغاز امریکی ادارے ایف بی آئی نے اگست 2013 میں کیا تھا جسے ڈارک ویب کی دنیا میں وی آئی پی کا اسٹیٹس دیا گیا تھا،امریکی ادارے ایف بی آئی نے ڈارک ویب کے وی آئی پی میتھیو کی تفصیلات برطانی نیشنل کرائم ایجنسی کے حوالے کی تھیں۔

    برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی چار سال تک تحقیقات کرتے رہے اور بالآخر جون 2017 کو ڈارک ویب کی دنیا کے وی آئی پی اور "شیطان 666 ” کے نام سے جانے جانے والے میتھیو کو برمنگھم یونیورسٹی سے گرفتار کر لیا گیا بعد ازاں اگلے چار ماہ کے اندر میتھیو نے ایک سو سینتیس جرائم کا اعتراف کر لیا جن میں سے 46 مقدمات بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے ہیں۔

    تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ میتھیو نے روسی ای میل سروس سے انتہائی خفیہ ای میل ایڈریس حاصل کئے تھے جس کی وجہ سے وہ کئی سال تک قانون کی نظروں سے اوجھل رہا تھا جب کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کی وجہ سے میتھیو کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا کسی کو شبہ تک نہیں ہوا تھا تاہم امریکی اور برطانوی تحقیقاتی اداروں نے اس عیار مجرم کو بلآخر نہ صرف گرفتار کرلیا بلکہ جرائم کی طویل کا فہرست اعتراف کرانے اور شواہد حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے.

    میتھیو سوشل میڈیا پر گمٹری اور دیگر ویب سائٹس سے اپنے شکار کو تلاش کرکے انہیں ناقابل بیان اورغیرانسانی کاموں کے لیے بلیک میل کیا کرتا تھا اور ویڈیو چیٹ کے ذریعے اُن سے وحشیانہ اور مکروہ کام کرواتا تھا جن میں خود کو چھریاں مارنے سے دیرینہ اعضا کاٹنے تک کے انسانیت سوز کام شامل ہیں جب کہ وہ جنسی ہراسیت کے لیے غلیظ ترین ہتھکنڈے بھی استعمال کیا کرتا تھا۔

    دوران تحقیقات امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے افسر اسکاٹ کریب نے کہا کہ "میں نے اپنی زندگی میں اتنا گھناؤنا کردار نہیں دیکھا، بچوں کو جنسی مظالم کیلئے بلیک میل کرنے والا یہ شخص درندہ ہے اور اسے اپنے کئے پر کوئی شرمندگی بھی نہیں ایسے بھیڑیے ہمارے معاشرے میں معصومیت کا لبادہ اوڑھے چاروں طرف موجود ہوتے ہیں اور اس کا ہمیں اندازہ بھی نہیں ہو پاتا ہے”۔

    میتھیو انسانیت سوز سلوک کی ویڈیو بنانے کا شوقین تھا اور اس نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور وحشیانہ مطالم کی ویڈیوز اور تصاویر ڈارک ویب پر ڈالنے کا بھی اعتراف کیا تھا جس پرتحقیقاتی اداروں نے اس کے گھر کی جامع تلاشی لی اور میتھیو کے کمپیوٹر سے پولیس کو پانچ سو کے قریب انتہائی انسانیت سوز جنسی مظالم پر مشتمل تصاویر اور ویڈیوز ملیں.

    آج کی سماعت میں جب عدالت نے جب میتھیو فیلڈر کو بتیس سال قید کی سزا سنائی تو اس کے ہاتھوں بلیک میل ہونے والے درجنوں افراد اورعوام نے تالیاں بجا کر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ میتھیو کے تعلیمی ادارے کیمبرج یونیورسٹی نے جرم ثابت ہونے کے بعد میتھیو فیلڈر کی فزکس کی ڈگری واپس لینے کا اعلان بھی کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عمران فارق قتل کیس: انسداد دہشت گردی عدالت نےبانی ایم کیوایم کوطلب کرلیا

    اسلام آباد : عمران فاروق قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کو 30 روز میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کی جانب سے اشتہار شائع کرایا گیا ہے جس میں بانی ایم کیو ایم کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ وہ 30 دن کے اندر عدالت کے سامنے پیش ہوں۔

    برطانوی اخبار میں شائع ہونے والے اس اشتہار میں بانی ایم کیو ایم کے لندن اور کراچی کے پتے درج ہیں۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے نوٹس میں بانی ایم کیو ایم کو مجموعہ ضابطہ فوجداری کے سیکشن 87 کے تحت طلب کیا گیا ہے۔


    عمران فاروق قتل کیس: 3ملزمان کےریڈوارنٹ کےاجراکی منظوری


    خیال رہے کہ گزشتہ برس 29 دسمبرکو ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں وزارت داخلہ نے تین اہم ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

    یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کو 16 ستمبر2010 کو لندن کے علاقے ایج ویئر کی گرین لین میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا۔

    ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں لندن پولیس اب تک 7697 دستاویزات کی چھان بین اور 4556 افراد سے پوچھ گچھ کرچکی ہے جبکہ 4323 اشیاء قبضے میں لی گئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نواز شریف کا منطقی انجام قریب سے قریب تر ہو تا جا رہا ہے، فواد چوہدری

    نواز شریف کا منطقی انجام قریب سے قریب تر ہو تا جا رہا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے نواز شریف کے اثاثہ جات کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرنا خوش آئند ہیں کرپٹ لوگوں کو کہیں جائے پناہ نہیں ملنی چاہیے.

    وہ دارالحکومت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی پشاور میں کی گئی تقریر پر ردعمل دے رہے تھے، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی جائیداد ملکی خزانے کو لُوٹ کر بنائی گئی ہے جو دراصل عوام کا پیسا ہے.

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہے ہیں چنانچہ اب اپنے جلسے لاہور اور پشاورکے بجائے لندن میں کریں کیوں کہ وہاں بھی ان کو کرپشن کے مقدمات کا سامنا ہوگا اور شاید وہاں بھی جلسے کرکے مجھے کیوں نکالا کے نعرے لگانے پڑیں.

    فواد چوہدری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم نواز جعل سازی کے مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں ایسے میں کسی اور پر الزام تراشی کرنے سے پہلے سوچ لینا چاہیے، یہی وجہ ہے کہ مریم نواز کی سیاست شروع ہونے سے پہلے ہی خاتمے کی جانب رواں ہے.

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدلیہ آزاد عدلیہ ہے جو نااہل کیے گئے نوازشریف کی تنقید کو اہمیت نہیں دینگی، عدلیہ کو اور بڑے اہم کرنے ہیں جو وہ بہت احسن طریقے سے ادا کر رہی ہے اور مقدمات کا فیصلہ بغیر کسی کے دباؤ میں آئے خالص میرٹ پر کر رہی ہے.

    فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی گزشتہ روز ہونے والی کور کمیٹی میٹنگ میں نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے خیبر پختونخواہ ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق نوٹس کا خیرمقدم کیا گیا اور آئین و قانون کے ساتھ مکمل تعاون کا فیصلہ کیا گیا.

    انہوں نے نوٹس سے متعلق مزید بتایا کہ نیب کے نوٹس میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر میں 74 گھنٹے سفر کا حساب مانگا ہے لیکن کیا صرف عمران خان کے 74 گھنٹے ہیلی کاپٹرسفر کی تحقیقات ہونی چاہیے؟ جب کہ ملکی خزانے سے رائے ونڈ محلوں کیلئے صرف25 کروڑ روپے مالیت کی دیواربنادی گئی ہے.


     اسی سے متعلق : عوامی عدالت نے طلال اور دانیال کے حق میں فیصلہ سنا دیا، نوازشریف 


    فواد چوہدری نے کہا کہ رائے ونڈ سیکیورٹی اور شریف فیملی کے سفری اخراجات پرکروڑوں روپے خرچ ہوئے، اسی طرح حمزہ شہباز تمام حلقوں میں انتخابی مہم چلاتے ہیں جس کے لیے پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں‌ لیکن اس پر نوٹس نہیں لیا جاتا.

    انہوں نے اپنی گفتگو میں سابق وزیر خزانہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے پورے پانچ سال قوم کو ناجائز چونا لگا کر مفرور ہیں کیوں کہ انہیں نوازشریف کا سمدھی ہونے کا اعزاز حاصل تھا اور اشتہاری ملزم ہونے کے باوجود سینیٹ کے ٹکٹ کے لیے اپلائی کر رہے ہیں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • برطانیہ میں شریف خاندان کی مشتبہ جائیداد نئے قانون کی زد میں

    برطانیہ میں شریف خاندان کی مشتبہ جائیداد نئے قانون کی زد میں

    لندن : شریف فیملی کی برطانیہ میں بنائی گئی جائیداد قانون کی زد میں آگئی، ایون فیلڈ کو مشتبہ ملکیت کی فہرست میں شامل کرلیا گیا، ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل نے پانچ مشتبہ جائیدادوں کی فہرست حکومت کو دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک جائیداد سے متعلق شریف فیملی کے مسائل میں اضافہ ہوگیا، برطانیہ میں غیرقانونی دولت سے بنائی گئی جائیداد کا نیا قانون لاگو کردیا گیا۔

    مذکورہ قانون کے بعد برطانیہ میں شریف فیملی کی جائیداد بھی ریڈار پر آگئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ایوان فیلڈ جائیداد کی کھوج کیلئے حکام کو مراسلہ لکھ دیا۔

    مراسلے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایوان فیلڈ جائیداد کی فوری تحقیقات کی جائیں، نئے برطانوی قانون کو ’’ان ایکسپلینڈ ویلتھ آرڈر‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کے مطابق برطانوی ایجنسیاں کسی بھی جائیداد کی رقم کی منتقلی اور جائیداد کیلئے حاصل رقم کے بارے میں بھی چھان بین کی مجازہوں گی۔

    اس اقدام کا مقصد برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی شفافیت میں موجود سقم دور کرنا ہے، نئےقانون کے بعد ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے5متنازع جائیدادوں کی چھان بین کیلئے کہہ دیا ہے۔


    مزید پڑھیں: ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس میں نوازشریف کےاعتراضات مسترد


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • برطانوی وزیراعظم کی امریکی صدرسےملاقات متوقع

    برطانوی وزیراعظم کی امریکی صدرسےملاقات متوقع

    واشنگٹن: برطانوی وزیراعظم تھریسا مے اگلے ہفتے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہرڈیووس میں اگلے ہفتے عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس ہوگا جہاں وزیراعظم تھریسا مے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گی۔

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاپتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات ہوں۔

    دوسری جانب برطانوی حکام نے سوئٹزرلینڈ کے شہرڈیووس میں وزیراعظم تھریسا مے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کو ٹویٹرپرنفرت انگیز ویڈیوز شیئرکرنے پرتنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


    تھریسا مےمجھ پر نہیں، برطانیہ میں دہشت گردی پرتوجہ دیں‘ ڈونلڈٹرمپ


    بعدازاں امریکی صدر برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے تنقید پرجواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان پر توجہ دینے کے بجائے برطانیہ میں دہشت گردی پر توجہ دیں۔

    واضح رہے کہ 12 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری میں برطانیہ کا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • انسانی فضلے سے فیول تیار کرنے کا منصوبہ

    انسانی فضلے سے فیول تیار کرنے کا منصوبہ

    شہروں میں وسعت اور آبادی میں اضافے کے ساتھ فضلے کو تلف کرنا ایک بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے جس کے لیے کثیر رقم اور پیچیدہ تکنیک کی ضرورت ہے۔

    تاہم برطانیہ میں اس فضلے کو ٹریٹ کر کے گاڑیاں چلانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

    محدود پیمانے پر کیے جانے والے اس ابتدائی تجربے میں فیٹ برگ (کیچڑ) یعنی انسانی فضلے اور فیکٹریوں سے خارج ہونے والے چکنے ٹھوس مواد کو قابل استعمال بنانے پر کام کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: 2 ارب افراد فضلے سے آلودہ پانی پینے پر مجبور

    یہ کیچڑ سخت ہو کر نکاسی کی لائنوں کو بند کرنے کا سبب بنتا ہے جس سے شہروں میں کچرے اور آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ علاوہ ازیں یہ فراہمی آب کی لائنوں میں داخل ہو کر پانی کو آلودہ اور آبادی کی بڑی تعداد کو جان لیوا بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔

    اس کیچڑ کو پروسیسنگ پلانٹ میں ٹریٹ کیا گیا جس کے ذریعے اس میں سے مائع اور ٹھوس کو علیحدہ کیا گیا۔ اس کے بعد اسے صاف کر کے، گرم کرنے کے بعد ایسے کیمیکل کی آمیزش کی گئی جس سے یہ بائیو ڈیزل میں تبدیل ہوگیا۔

    فی الحال اس ڈیزل کو عوامی بسوں میں بطور ایندھن استعمال کرنے کا سوچا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: گندے پانی کو فلٹر کرنے والی کتاب

    ایک محتاط اندازے کے مطابق برطانیہ میں ہر ہفتے سیوریج سسٹم سے 30 ٹن فضلے اور چکنائی پر مشتمل کیچڑ اکٹھا کیا جاتا ہے جبکہ برطانیہ ہر سال 10 ہزار ٹن فیٹ برگ پیدا کرتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجربہ کامیاب ہوگیا تو مستقبل میں انسانی فضلہ اور فیکٹریوں کا زہریلا ٹھوس مواد شہروں کو توانائی فراہم کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ 

  • چوروں نے معذور بچی کا اثاثہ بھی نہیں بھی چھوڑا

    چوروں نے معذور بچی کا اثاثہ بھی نہیں بھی چھوڑا

    لندن : ریڑھ کی ہڈی کی بیماری کے باعث پیدائشی معذور بچی کی اشارے کنائیوں سے گفتگو کرنے والی مشین چوری ہونے کے سبب والدین کو اپنے احساسات اور ضرورت بتانے سے قاصر ہوگئی ہے۔

    معذور بچی کی پیدائش کے بعد والدین کے لیے یہ دوسرا سانحہ تھا کیوں بچی کو اپنی بات سمجھانے میں مدد کرنے والی ڈیجیٹل مشین چوری ہو گئی ہے اور اب پیچیدہ مرض میں مبتلا ’اسپیشل چائلڈ‘ اپنے ماں باپ کو معمولی سی بات بھی سمجھانے میں مشکل کا سامنا کر رہی ہے۔

    بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 16 سالہ مِیا تھرلبے خصوصی طور پر تیار کی گئی ڈیجیٹل مشین کے ذریعے ہی دیگر لوگوں سے گفت و شنید کرپاتی تھی جس کی لاگت 6 ہزار پاؤنڈز ہے تاہم اب وہ مشین چوری ہو چکی ہے جس کے باعث یوں محسوس ہوتا ہے کہ ِمیا دوبارہ سے معذور ہو گئی ہے۔

     

    میا تھرلبے ایک ایسی بیماری کا شکار ہے جس میں بچے چلنا، اُٹھنا، بیٹھنا اور کروٹ لینا تو دور کی بات اپنی گردن تک سیدھی نہیں رکھ پاتے ہیں اور وہ ہاتھوں، آنکھوں اور چہرے کے اشارے یا حرکت سے بھی اپنی بات سمجھانے سے قاصر ہوتے ہیں ایسے بچے خصوصی طور پر تیار کی گئی ایک مشین کے ذریعے ہی ’کمیونیکیٹ‘ کر پاتی تھی۔

    معذور بچی کے والد پاؤل جانسن نے بتایا کہ پیر کو رات گئے ایک چور نے اُن کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر قیمتی اشیاء چرالی ہیں جس میں وہ اہم مشین بھی شامل ہیں جس کے باعث بچی اور اہل خانہ بہت پریشان ہیں کیوں کہ ایسے بچے اشاروں اور کنائیوں سے بھی گفتگو کرنے کی صلاحیت سے محروم ہوتے ہیں۔

    پاؤل جانسن نے مشین چوری ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر شیئر کی جس کے بعد یہ دکھ بھری داستان ایک ٹرینڈ اختیار کر گئی اور سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے پاؤل جانسن کو نئی میشن کی پیشکش بھی کی۔

     

     

    پاؤل جانسن نے برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اجنبیوں کی جانب سے نئی مشین کی پیشکش پر ان سب کا شکر گذار ہوں بالخصوص سابق برطانوی فٹبالر ایلن شیئریر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے یہ خبر سننے کے بعد فوری رابطہ کیا اور نئی مشین کی پیشکش کی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کا تعاون قابل ستائش ہے لیکن میری خواہش ہے کہ چور اگر ذرا بھی انسانیت رکھتے ہیں تو وہ مشین خود واپس کردیں کیوں کہ مِیا اُس مشین سے کافی انسیت بھی رکھتی ہے اور اس کے چوری کے بعد سے وہ بہت مشکل میں ہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں.

  • مکمل نیند کامیاب اور خوشحال زندگی کا راز

    مکمل نیند کامیاب اور خوشحال زندگی کا راز

    لندن : برطانیہ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق جسمانی ودماغی طور پر صحت مند وتندرست رہنے کے لیے مناسب نیند کا ہونا بہت ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کنگز کالج لندن میں ہونے والی تحقیق کے مطابق رات کو مناسب نیند کرنے اور میٹھی غذاؤں کے استعمال میں کمی لانے سے جسم کو صحت مند اور تندرست رکھا جاسکتا ہے۔

    برطانوی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مکمل نیند پوری نہ کرنے سے انسان موٹاپے، دل کے مرض اور دیگر مہلک امراض سمیت دیگر خطرات بیماریوں کا شکار ہوسکتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق نیند پوری کرنے سے ان تمام مہلک بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

    کنگز کالج کی تحقیق کے مطابق زیادہ سونا زندگی میں چین وسکون فراہم کرتا ہے جبکہ باہر کے کھانوں کے بجائے گھر کے پکوانوں کو ترجیح دینے اور قدرتی مٹھاس جیسے شہد وغیرہ کا استعمال صحت مند زندگی گزارنے میں مدد دیتی ہے۔

    برطانیہ میں ہونے والی اس تحقیق میں 21 رضاکاروں کو عام معمول سے 45 منٹ سے ڈیڑھ گھنٹہ زیادہ سونے کا موقع دیا گیا، ایک ہفتے تک مکمل تحقیق سے نتائج اخذ کیے گئے۔

    تحقیق کے حوالے سے محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند سے ایک گھنٹا زیادہ سونے سے جسمانی و دماغی طور پر صحت مند وتندرست رہا جاسکتا ہے۔

    کنگز کالج میں ہونے والی اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔