Tag: برطانیہ

  • مانچسٹر دھماکہ : میرادل ٹوٹ گیا‘آریانا گرینڈے

    مانچسٹر دھماکہ : میرادل ٹوٹ گیا‘آریانا گرینڈے

    مانچسٹر: امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈے نے مانچسٹر دھماکے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کا دل ٹوٹ گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرمعروف امریکی گلوکارہ نے اپنے پیغام میں مانچسٹر دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ ان کے پاس دکھ کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں۔

    مانچسٹرایرینا میں دہشت گردی کا واقعہ امریکی گلوکارہ آریانا گریندے کے کنسرٹ کےدوران ہوا تاہم وہ اس دھماکے میں محفوظ رہیں۔

    خیال رہےکہ دنیائے موسیقی کی دیگر اہم شخصیات نے بھی اس واقعے پر افسوس اور ہلاک ہونے والوں کےاہل خانہ سےاظہار ہمدردی کیا ہے۔


    برطانوی وزیراعظم نے مانچسٹر دھماکے کو دہشت گردی قرار دے دیا


    واضح رہے کہ ایرینا میں دھماکہ اس وقت ہوا جب گلوکارہ آریانا گرینڈے پرفارم کرچکی تھیں اورکانسرٹ دیکھنے والے 20 ہزارکے قریب افراد ایرینا سے باہرنکل رہے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • مانچسٹر ایرینا میں خودکش دھماکہ‘22افراد ہلاک‘59 زخمی

    مانچسٹر ایرینا میں خودکش دھماکہ‘22افراد ہلاک‘59 زخمی

    مانچسٹر: : مانچسٹر ایرینا میں کنسرٹ کے دوران ہونے والےخود کش دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 59 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق برطانیہ میں مانچسٹر ایرینا میں پولیس نے کنسرٹ کے دوران دہشت گرد حملے میں 22ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ 59 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    مانچسٹر پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انہیں شب دس بجکر 35 منٹ پر امریکی سنگر آریانا گرینڈے کے کنسرٹ کے مقام سے دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی۔

    مانچیسٹر پولیس نے ابتدائی طور پر اسے دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی قرار دیا تھا تاہم آج صبح مانچیسٹر کے چیف کانسٹیبل ایئن ہوپکنز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا۔

    پولیس کی جانب سے حملہ آور کی شناخت کے بارے میں تاحال کچھ بھی نہیں کہا گیا اور نہ ہی کسی تنظیم یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

    پولیس حکام کےمطابق جائےحادثہ پر امدادی کارروائیوں کےدوران زخمیوں کواسپتال منتقل کیا گیا جبکہ قریبی ٹرین اسٹیشن، مانچسٹر وکٹوریہ اسٹیشن بند کر دیا گیا ہے۔

    پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں اور واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔


    بنکاک: اسپتال کے سامنے دھماکہ‘ 24 زخمی


    واضح رہےکہ اطلاعات کے مطابق کنسرٹ کے مقام پر 18000 افراد کی گنجائش موجود ہے اور حادثے کے وقت وہاں ہزاروں افراد موجود تھے جن میں بڑی تعداد نوجوانوں کی تھی۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ کل کتنے لوگوں کو ٹکٹ ملا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • بیرون ملک لاعلاج مریض پاکستان میں صحتیاب

    بیرون ملک لاعلاج مریض پاکستان میں صحتیاب

    برطانیہ میں سورائسز سے متاثرہ ایک شخص کو علاج کے لیے ڈاکٹرز کی جانب سے انکار کے بعد پاکستان میں علاج مل گیا۔

    یہ پاکستانی شخص برطانیہ میں رہائش پذیر تھا جب اچانک وہ اس مرض کا شکار ہوا۔ الرجی، جلد کے پھٹنے اور سرخ ہونے کا مرض اس پر حملہ آور ہوا اور آہستہ آہستہ پورے جسم پر پھیل گیا۔

    متاثرہ شخص کے لیے معمولی حرکت کرنا اور روز مرہ کے کام انجام دینا بھی مشکل ہوگیا۔

    برطانوی ڈاکٹرز نے اس صورتحال کو عام سمجھ کر معمولی دوائیاں دیں اور اسے ایمرجنسی ماننے سے انکار کردیا تاہم جس طرح یہ مرض پھیل رہا تھا اس سے مریض کے جان جانے کا خدشہ لاحق تھا۔

    ایسے میں مریض کا پاکستان میں موجود اپنے رشتے داروں کے توسط سے مرہم سے رابطہ ہوا جہاں موجود ڈاکٹرز نے علاج کے لیے فوری طور پر انہیں پاکستان آنے کا کہا۔

    مرہم ایک موبائل ایپ ہے جو پاکستان میں مختلف امراض کا شکار افراد کی ڈاکٹرز تک رسائی کے لیے کوشاں ہے۔

    سورائسز سے متاثرہ شخص جس دن پاکستان پہنچا اسی دن مرہم کے توسط سے بہترین ماہرین جلد نے اس کا معائنہ کیا اور اسی دن سے علاج کا آغاز کردیا گیا۔

    ایک ماہ کے اندر اندر سورائسز کا مرض قابو میں آگیا اور بتدریج خاتمے کی طرف بڑھنے لگا۔

    مریض کے مطابق برطانیہ میں دنیا کی بہترین طبی سہولیات ہونے کے باوجود وہ ان سے محروم رہا، اور ایسے وقت میں پاکستانی ڈاکٹرز ہی اس کے کام آئے جن کا وہ بے حد شکر گزار ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی خاتون برطانوی ماسٹر شیف بن گئیں

    پاکستانی خاتون برطانوی ماسٹر شیف بن گئیں

    لندن: پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر صالحہ محمود نے برطانوی ماسٹر شیف کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ان کا انعام یافتہ مینیو مغربی اور مشرقی کھانوں کی آمیزش پر مبنی تھا۔

    برطانیہ کے شہر ویٹ فورڈ سے تعلق رکھنے والی صالحہ محمود پیشے کے لحاظ سے ایک ڈاکٹر ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ طب کے پیشے سے منسلک ہیں لہٰذا وہ کھانا پکانے کے فن کو ایسا بنانا چاہتی ہیں جو حفظان صحت کے اصولوں پر پورا اترے۔

    uk-2

    صالحہ کو ہمیشہ سے نت نئے پکوان بنانے کا شوق تھا۔

    ماسٹر شیف کا اعزاز جیتنے کے بعد انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’یہ میری زندگی کا سب سے بہترین کام ہے‘۔

    انہوں نے بتایا، ’مجھے اس مقابلے میں آگے رہنے کے لیے سخت محنت کرنی پڑی۔ اسپتال میں 13 گھنٹوں کی شفٹس کے بعد راتوں کو دیر تک جاگ کر پکانا، پھر علیٰ الصبح اٹھ جانا، اس دوران کوئی وقفہ، کوئی چھٹی نہیں، لیکن اب ان سب کا صلہ مل گیا‘۔

    صالحہ نے بتایا کہ ان کی دادی اور والدہ پاکستان کے روایتی کھانے نہایت لذیذ بناتی تھیں۔ ’ہمیں لوگوں کو کھلانا اچھا لگتا ہے، یہ گویا ہماری جینز میں شامل ہوچکا ہے‘۔

    uk-3

    مقابلے میں فاتح کا انتخاب کرنے والے ججز کا کہنا ہے، ’صالحہ نے اپنے روایتی کھانوں کو نہایت جدید اور بہترین انداز میں پیش کیا‘۔

    صالحہ کا عزم ہے کہ وہ کھانا پکانے کے حوالے سے کتابیں لکھیں اور خصوصاً موٹاپے پر قابو پانے کے بارے میں بتا سکیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکا سمیت مختلف ممالک میں تاوان کے لیے سائبر حملہ

    امریکا سمیت مختلف ممالک میں تاوان کے لیے سائبر حملہ

    امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں 74 ممالک میں بڑے اداروں کے کمپیوٹر سسٹم پر سائبر حملے کیے گئے جس کے بعد سسٹمز کی بحالی کے لیے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا، برطانیہ، چین، اسپین، اٹلی اور روس سمیت 74 ممالک میں سائبر حملوں سے ہزاروں کمپیوٹر لاک ہو گئے جنہیں کھولنے کے لیے 300 ڈالر بٹ کوائن کی شکل میں تاوان کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

    سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کے مطابق ہزاروں کمپیوٹروں میں ’وانا کرائے‘ نامی رینسم ویئر دیکھا گیا۔ رینسم ویئر ایسا کمپیوٹر وائرس ہے جس کی مدد سے وائرس کمپیوٹر یا فائلز لاک کر دیتا ہے اور پھر ان فائلوں کو کھولنے کے لیے معاوضہ طلب کیا جاتا ہے۔

    سائبر حملے کے بعد برطانیہ بھر کے اسپتالوں کے کمپیوٹرز لاک ہوگئے جس کے بعد مریضوں کی تمام اپوائنٹ منٹس منسوخ کر کے انہیں واپس بھیج دیا گیا۔

    cyber-1

    اسپین میں بھی متعدد کمپنیوں میں تاوان کی رقم کے حصول کے لیے ملازمین کے زیر استعمال کمپیوٹرز کے ونڈو آپریٹنگ سسٹم پر سائبر حملہ کیا گیا۔

    ماہرین کے مطابق سائبر حملے کا تعلق ہیکر گروپ دی شیڈو بروکرز سے ہے جس نے حال ہی میں امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی سے ہیکنگ ٹولز چرا کر نشر کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • معذور بچی کی مصنوعی ٹانگ کا اسکول میں پرجوش استقبال

    معذور بچی کی مصنوعی ٹانگ کا اسکول میں پرجوش استقبال

    برطانیہ کی ایک 7 سالہ معذور بچی جب اپنی نئی مصنوعی ٹانگ کے ساتھ پہلی بار اسکول پہنچی تو اس کے ساتھی اس کی ٹانگ دیکھ کر بے حد پرجوش ہوئے اور خوشی کا اظہار کیا۔

    برمنگھم کی رہائشی 7 سالہ انو کو اپنی پیدائش کے تھوڑے عرصے بعد اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہونا پڑا تھا۔ ماں کے پیٹ میں اس کی غذائی نال نے اس کی ٹانگ کو سختی سے جکڑ لیا تھا جس سے ٹانگ کو خون کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    دنیا میں آجانے کے تھوڑے ہی دن بعد ڈاکٹرز نے اس کی ناکارہ ٹانگ کو کاٹ دیا اور انو اسی معذوری کے ساتھ پرورش پا رہی تھی۔

    مزید پڑھیں: معذور بلیوں کے لیے مصنوعی پاؤں تیار

    اتنے عرصے سے وہ مصنوعی ٹانگ استعمال تو کر رہی تھی تاہم وہ ٹانگ صرف اسے چلنے میں مدد دیتی تھی۔

    اب ماہرین نے اس کے لیے خصوصی نئی ٹانگ تیار کی ہے جو اس کو بھاگنے دوڑنے اور مختلف کھیلوں میں حصہ لینے میں مدد دے گی۔

    جب اس نئی ٹانگ کے ساتھ وہ اسکول پہنچی تو اس کے ننھے دوست اسے دیکھ کر نہایت پرجوش ہوگئے۔

    ایک بچی نے نہایت اشتیاق سے پوچھا، ’کیا یہ تمہاری نئی گلابی ٹانگ ہے؟‘

    جب ان ننھے بچوں کو پتہ چلا کہ اب انو ان کے ساتھ کھیل اور بھاگ دوڑ سکتی ہے تو انہوں نے خوشی کے مارے اسے گلے لگا لیا۔

    انو کو یہ نئی ٹانگ برطانیہ کے قومی صحت کے پروگرام کے تحت مل سکی ہے جس نے رواں برس 500 معذور بچوں کو مصنوعی اعضا کی فراہمی کے لیے 19 لاکھ ڈالرز کا بجٹ مختص کیا ہے۔

    یہ مصنوعی ٹانگ ہر 2 سے 3 سال بعد تبدیل کی جانی ضروری ہے۔

    انو اس نئی ٹانگ کو پا کر بہت خوش ہے اور مزے سے کھیل کود رہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملکہ برطانیہ کے شوہر شاہی مصروفیات سے ریٹائر

    ملکہ برطانیہ کے شوہر شاہی مصروفیات سے ریٹائر

    لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے شوہر شہزادہ فلپ نے شاہی مصروفیات سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ فیصلے کا اطلاق رواں برس موسم خزاں سے ہوگا۔

    شاہی محل کی جانب سے میڈیا کے لیے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شہزادہ فلپ شاہی مصروفیات سے ریٹائر ہورہے ہیں اور اب وہ عوامی اجتماعات میں حصہ نہیں لیں گے۔

    مزید پڑھیں: ناچتا گاتا شاہی خاندان

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ شہزادہ فلپ پہلے سے طے شدہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اب وہ مزید کسی قسم کی تقریبات میں شرکت یا دوروں کی دعوت قبول نہیں کریں گے، البتہ وقتاً فوقتاً خصوصی تقریبات میں شرکت کرتے رہیں گے۔

    شاہی محل کے مطابق شہزادہ فلپ 780 مختلف اداروں کے صدر، سرپرست یا رکن ہیں، جن کے ساتھ وہ منسلک تو رہیں گے، تاہم اب وہ پہلے کی طرح ان کے لیے فعال نہیں رہیں گے۔

    یاد رہے کہ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل ملکہ برطانیہ اور ان کے شوہر فلپ کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں سامنے آرہی تھیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی محل کے عملے کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا تاہم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس معمول کی بات ہیں اور اس میں تشویش کی کوئی بات نہیں۔

    بعد ازاں شاہی عملے کے ارکان نے کچھ تصاویر بھی میڈیا کو جاری کیں جن میں ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ مختلف سرگرمیوں میں شریک نظر آرہے ہیں۔

    طویل ترین شاہی


    یاد رہے کہ شہزادہ فلپ کی عمر 95 سال ہے جبکہ ملکہ الزبتھ 91 سال کی ہیں۔ ملکہ الزبتھ سنہ 2015 میں تاریخ کی سب سے طویل عرصے تک سربراہی کرنے والی شخصیت بھی بن چکی ہیں۔

    ملکہ الزبتھ سے قبل یہ ریکارڈ ملکہ وکٹوریہ کے پاس تھا جو 64 سال تک تخت پر براجمان رہیں۔ ملکہ الزبتھ کی شاہی سربراہی کو 65 سال مکمل ہوچکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • برطانوی باکسرانتھونی جوشوا نے ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت لیا

    برطانوی باکسرانتھونی جوشوا نے ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت لیا

    لندن : برطانوی باکسر انتھونی جوشوا نے یوکرین کے ولادیمیر کلٹشکو کو ناک آؤٹ کر کے ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت لیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق برطانیہ کے باکسر انتھونی جوشوا نے یوکرین کے ولادیمیر کلٹشکو کو لندن کے ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایک مقابلے میں ناک آؤٹ کر کے ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت لیا ہے۔

    برطانوی باکسر نےاپنے کریئر کا بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ولادیمیر کلٹشکو کو میچ کے 11 ویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

    انتھونی جوشوا نے ولادیمیرکلٹشکو کومیچ کے پانچویں راؤنڈ میں جبکہ کلٹشکو نے چھٹے راؤنڈ میں جوشوا کو زمین پر گرایا۔

    برطانوی باکسر نے مقابلہ جیتنے کےبعد کہاکہ باکسنگ میں کہا جاتا ہے اپنے تکبر کو باہر چھوڑ کر آنا چاہیے اور اپنے حریف کا احترام کرنا چاہیے میں ولادیمیر کلٹشکو کا احترام کرتا ہوں۔

    انتھونی جوشوا نے ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت لیا

    یاد رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں برطانوی باکسرانتھونی جوشوا نےامریکہ کے ایرک مولینا کوتیسرے راونڈ میں ناک آؤٹ کرکےورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    واضح رہےکہ لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں ہونے والی اس فائٹ کو کو 90000 افراد نےدیکھا۔

  • برطانیہ نے اپنی تاریخ کی جدید ترین ایٹمی آبدوز تیارکرلی

    برطانیہ نے اپنی تاریخ کی جدید ترین ایٹمی آبدوز تیارکرلی

    لندن: برطانیہ نے اپنی تاریخ کی جدید ترین اور سب سے بڑی ایٹمی آبدوز’ایچ ایم ایس آڈیشیئس‘کو سمندر میں اتارنے کی تیاری مکمل کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق برطانوی ایٹمی آبدوز’ایسٹیوٹ کلاس‘سےتعلق رکھنے والی چوتھی آبدوز ہے جبکہ اسےتیار کرنے کا ٹھیکہ’بی اے ای سسٹمز‘ کے سپرد کیا گیا۔

    برطانیہ کے شمال مغرب میں بیرواِن فرنیس،کمبریا میں ایچ ایم ایس آڈیشیئس نامی آبدوز کوبنایا گیا ہےجس کے شپ یارڈ سے باہر آنے کی تصاویر گزشتہ روز ایک برطانوی اخبار نے جاری کی ہیں۔

    برطانیہ کی اس آبدوز سے متعلق وزارتِ دفاع اور برطانوی بحریہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

    ایسٹیوٹ کلاس کی پہلی ایٹمی آبدوز 2010 میں برطانوی بحریہ کےحوالے کی گئی تھی جبکہ مجموعی طور پر ایسی 7 ایٹمی آبدوزیں بنانے کا منصوبہ ہے جو اندازاً 2022 تک مکمل ہوجائے گا۔

    ایسی ہر آبدوز پر ایک ارب 37 کروڑ برطانوی پاؤنڈ تقریباً 185 ارب پاکستانی روپےلاگت آئی ہے۔

    برطانیہ کی تاریخ کی جدید ترین آبدوز

    برطانوی دعووں کے مطابق یہ آبدوز پانی کی سطح پر آئے بغیر پوری دنیا کا چکر لگا سکتی ہے جبکہ کروز میزائل سے میل دور اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

    واضح رہےکہ اس آبدوز پر نصب آلات اتنے حساس ہیں کہ یہ برطانوی سمندری حدود میں رہتے ہوئے نیویارک کے ساحل پر موجود بحری بیڑے کی نقل و حرکت تک کا پتا چلا سکتی ہے۔اس کی لمبائی 318 فٹ ہے جبکہ اس کا وزن 7400 ٹن ہے


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • الیکٹرانک اشیا کی ترسیل‘ ٹرمپ کامسلم ممالک کےبعد برطانیہ پرپابندی کےلیےغور

    الیکٹرانک اشیا کی ترسیل‘ ٹرمپ کامسلم ممالک کےبعد برطانیہ پرپابندی کےلیےغور

    واشنگٹن : برطانوی ہوائی اڈوں سے امریکہ آنے والی پروازوں پر مسافروں کو الیکٹرانک اشیاء ساتھ لانے پرپابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق ٹرمپ انتظامیہ مسلم ممالک پرپابندی کےبعد اب یورپ سے آنے والی پروازوں پر الیکٹرانک آلات لانے پر پابندی کے فیصلے پرغور کررہی ہے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ امریکہ کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ اور برطانیہ کی جانب سے 6 مسلم ممالک کے مسافروں پر طیارے میں برقی آلات لانا ممنوع قرار دے دیا گیا تھا۔

    امریکہ اور برطانیہ نےدہشت گردی کےخدشے کے پیش نظرپروازوں پرالیکٹرانک اشیاء لانے پرپابندی کا فیصلہ کیاگیاتھا۔

    برطانوی سیکورٹی حکام کوامریکہ کی جانب سے آگاہ کیاہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک سے آنےوالی پروازوں پر الیکٹرانک آلات لانے پر پابندی کو اب یورپ سے آنے والی پروازوں پر لگانے کےفیصلے پرغور کررہاہے۔


    امریکہ آنےوالی پروازوں پرالیکٹرانک اشیاءلانےپرپابندی کافیصلہ


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ دہشت گردی کےخدشے کے پیش نظر امریکہ آنے والی پروازوں پر الیکٹرانک اشیاء لانے پرپابندی کا فیصلہ کیاگیا تھا۔


    برطانیہ: 6 مسلم ممالک کے شہریوں‌ پر الیکٹرانک آلات لانے پر پابندی


    واضح رہےکہ امریکا کے بعدبرطانیہ نے 6 مسلم ممالک کے مسافروں پر دوران پرواز لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ اور دیگر الیکٹرانک آلات لانے پر پابندی عائد کردی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں