Tag: برطانیہ

  • اسکول میں طالب علم پر چاقو سے جان لیوا حملہ، شہریوں سے دل خراش تصاویر شیئر نہ کرنے کی اپیل

    اسکول میں طالب علم پر چاقو سے جان لیوا حملہ، شہریوں سے دل خراش تصاویر شیئر نہ کرنے کی اپیل

    برطانیہ میں چاقو زنی کا ایک اور جان لیوا واقعہ رونما ہوا ہے، جس میں ایک اسکول طالب علم کو جان سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شہر شیفیلڈ میں ہاروے وِلگوز نامی 15 سالہ طالب علم اسکول میں چاقو حملے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

    ساؤتھ یارکشائر پولیس کے مطابق واقعہ دوپہر کے وقت اسکول کے اوقات میں پیش آیا، واقعے میں ملوث ہونے کے شُبہے میں پولیس نے ایک 15 سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

    چاقو حملہ

    اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل ساؤتھ یارکشائر پولیس لنزی بٹرفیلڈ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بچے کی ہلاکت کی تصدیق کی، اُن کا کہنا تھا کہ پولیس واقعے کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے تیزی سے تحقیقات کر رہی ہے، اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی دل خراش تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں۔

    انھوں نے اپیل کی کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو وہ پولیس کو مطلع کریں۔

  • ایلون مسک کے ٹویٹس نے برطانیہ میں پاکستانیوں کا جینا کیسے مشکل بنایا؟

    ایلون مسک کے ٹویٹس نے برطانیہ میں پاکستانیوں کا جینا کیسے مشکل بنایا؟

    برطانیہ میں بسنے والے تارکین وطن بالخصوص مسلمان اور پاکستانیوں کے لیے حالات کافی مشکل ہو چکے ہیں، نسلی تعصب اور نفرت میں آئے روز اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    پچھلی کئی دہائیوں سے برطانیہ میں نسل پرست جماعتوں کی جانب سے مسلمان مخالف مہم چلائی جا رہی ہے، تاہم جب امریکی ارب پتی اور ایکس کے مالک ایلون مسک کی جانب سے کچھ ٹویٹس آئیں تو اس مہم میں نئے سرے سے جان پڑ گئی۔

    ایلون مسک کی جانب سے برٹش پاکستانیوں کے خلاف سفید فام باشندوں کے جزبات کو خاص طور پر بھڑکایا گیا، جس کے بعد ایک نہ شروع ہونے والی نفرت کا سلسلہ چل پڑا ہے۔

    2010 میں شمالی برطانیہ کے ٹاؤن رادھرم میں کم عمر بچیوں (12-16سال کی عمر) کے ساتھ زیادتی کے کیس میں 5 برٹش پاکستانیوں کو سزا سنائی گئی، جس کے بعد 2012 میں برطانوی جریدے دی ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ان جرائم کا مقامی اداروں کو علم تھا، جس کو چھپایا گیا، تاہم اس کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا گیا۔

    پولیس کی جانب سے اس حوالے سے 2012 میں بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئیں، جن میں یہ 1970 سے لے کر 2013 تک 1400 سے زائد کم عمر بچیوں کا جنسی استحصال کرنے کے شواہد ملے، جس میں مزید 19 مردوں اور 2 خواتین کو سزائیں سنائیں گئیں۔

    ایلون مسک نے ”یو ایس ایڈ“ کو مجرم تنظیم قرار دے دیا

    سزا یافتہ مجرمان میں سے متعدد نے اپنی سزائیں پوری کر لی ہیں، اور وہ اب جیلوں سے باری باری باہر آ رہے ہیں، جس پر نسل پرست جماعتوں کے رہنماؤں نے شور شرابا کیا، کہ ان کو رہا کیوں کیا جا رہا ہے۔ اس کو ایلون مسک نے ری ٹویٹ کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

    ایلون مسک کے اقدام سے پاکستانی کمیونٹی برطانیہ میں اس وقت شدید تنقید اور نفرت آمیز رویے کی زد پر ہے، اور یہ صورت حال آئے روز مزید خراب ہو رہی ہے۔ سفید فام باشندوں کی ایک بڑی تعداد اُن کو نفرت اور حقارت سے دیکھ رہی ہے، نسلی پرستی کے خلاف کام کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ مسلمانوں اور پاکستانیوں کے خلاف جتنی نفرت ایلون مسک کے چند ٹویٹس نے پھیلا دی ہے، اُتنی گزشتہ 60 سالوں میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں مل کر بھی نہیں پھیلا سکیں۔

  • پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کے حوالے سے اہم پیش رفت

    پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کے حوالے سے اہم پیش رفت

    کراچی : پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی کے خاتمے کے امکانات روشن ہوگئے، قومی امکان ہے آئندہ ماہ فروری میں برطانیہ پابندی اٹھالے گا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ٹیم کل پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی کادورہ کرے گی ، دورے کے دوران پی آئی اے کے سی ای او سے ملاقات کرے گی۔

    اس دوران برطانیہ کامحکمہ برائے ٹرانسپورٹ پی آئی اے کا آڈٹ کرے گا ساتھ ہی فلائٹ سیفٹی اور فلائٹ آپریشن کا دورہ بھی کرے گا۔

    پی آئی اے کے سی ای او برطانوی وفد کو بریفنگ دیں گے، برطانوی وفد کوپی آئی اے سمیت پاکستانی ایئر لائن کا رسمی آڈٹ کرنا ہے ۔

    ذرائع نے بتایا کہ آڈٹ میں ہوابازی فلائٹ سیفٹی پروٹوکول، دستاویزات کا جائزہ لیا جائے گا، آڈٹ کے دوران برطانوی وفد ایئر پورٹ کا بھی دورہ کرے گا۔

    برطانوی ٹیم کے دورے کے مثبت نتائج کے حوالے سے پی آئی اے پُر امید ہیں اور برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاری مکمل کر رکھی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی امید ہے کہ آئندہ ماہ فروری میں برطانیہ پابندی اٹھا لے گا۔

  • برطانیہ سے 6700 غیر ملکی سمیں پاکستان اسمگل کرنےکی کوشش ناکام

    برطانیہ سے 6700 غیر ملکی سمیں پاکستان اسمگل کرنےکی کوشش ناکام

    ملتان : ایف ائی اے امیگریشن نے برطانیہ سے آنے والے مسافر سے 6 ہزار 700 غیرملکی سمیں برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے 6700 غیرملکی سمیں پاکستان اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    ایف ائی اے امیگریشن نے ملتان ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ سے آنے والے مسافر کو گرفتار کرکے 6 ہزار 700 غیرملکی سمیں برآمد کرلیں۔

    امیگریشن حکام نے بتایاکہ مسافر دوحہ سے پرواز کیوآر 618 سے ملتان پہنچا تھا، جب مسافر کو روکا گیا اور سامان کی تلاشی پر 6,700 غیر ملکی سمیں برآمد ہوئیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان پنجاب کے شہر بورے والا کا رہائشی ہے، جو اسٹڈی ویزے پر برطانیہ گیا تھا۔

    ایف آئی اے نے کہا مسافر برآمد شدہ سموں کے ساتھ ملتان میں اپنے سائبر کرائم یونٹ کےحوالے کردیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف پیکا 2016 کے تحت کارروائی شروع کردی ہے۔

  • برطانیہ میں بھی غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن

    برطانیہ میں بھی غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن

    برطانیہ میں بھی امریکہ کی طرح غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ہزاروں افراد کو روزانہ کی بنیاد پر حراست میں لیا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی مہاجرین نے گرفتاری سے بچنے کے لیے جدوجہد شروع کردی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ہوم آفس نے ان غیر قانونی مہاجرین کو گرفتار کرنے کے لیے امیگریشن انفورسمنٹ قائم کر دی ہے جس میں تقریباً ایک ہزار افراد کو بھرتی کیا گیا ہے۔ باربر شاپ ورکشاپ ریسٹورنٹ بسوں کے اڈے ٹیکسی اسٹینڈ کے علاوہ دیگر مقامات پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں غیر قانونی مہاجرین کی تعداد میں اس وقت اضافہ ہونا شروع ہو گیا جب لیبر کی حکومت قائم ہوئی۔ غیر قانونی مہاجرین کو کو یہ یقین تھا کہ لیبر حکومت کی جانب سے نہیں ریلیف دیا جائے گا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو کے سے ہر ہفتہ 500 کے قریب غیر قانونی مہاجرین کو بے دخل کیا جا رہا ہے، 2023 میں تقریباً 26 ہزار غیر قانونی مہاجرین کو ان کے ممالک میں بھجوایا گیا تھا۔

    دوسری جانب ٹرمپ اور پیٹرو تنازع کے بعد امریکی ملک بدری کی پروازیں کولمبیا میں لینڈ کر گئیں۔

    رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک میں بڑی سفارتی کشمکش کے بعد تارکین وطن کو لے کر امریکہ سے کولمبیا ڈی پورٹ ہونے والی اولین پروازیں دارالحکومت بوگوٹا پہنچ گئی ہیں۔

    کولمبیا کی حکومت نے منگل کو تصدیق کی کہ تارکین وطن کو لے کر دو طیارے اترے ہیں۔ کُل 201 تارکین وطن جن میں 110 کیلیفورنیا سے اور 90 ٹیکساس سے بھیجے گئے ہیں جو جہاز میں سوار تھے۔

    کولمبیا نے ہفتے کے آخر میں تارکین وطن کو لے جانے والے امریکی فوجی طیاروں کو مسترد کر دیا تھا اور یہ دلیل دی تھی کہ ان کے مسافروں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک نہیں کیا جانا چاہیے۔

    مبینہ طور پر لاطینی امریکہ جانے والی کچھ پروازوں میں تارکین وطن کو ہتھکڑیاں لگا کر لے جایا گیا۔

    اسرائیل نے شام کے اہم علاقے پر قبضہ کرلیا

    وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق کولمبیا تارکین وطن کو کسی رکاوٹ کے بغیر قبول کرے گا اور اب امریکا نے کولمبیا پر پابندیاں اور ٹیرف لگانیکا معاملہ روک دیا ہے۔

  • پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر آگئی

    پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر آگئی

    کراچی : پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر آگئی، جلد پابندی ہٹانے کے بعد فلائٹ آپریشن شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نجی ائیرلائن نے برطانیہ کیلئے پروازوں کے آغاز کی تیاریاں شروع کردی ، چند روز میں پابندی ہٹانے کے بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع ہوگا۔

    ائیر بلیو نے لاہور، اسلام آباد سے برطانیہ کیلئے پروازوں کے آغاز کی تیاری شروع کی ہے۔

    ایئرلائن انتظامیہ نے لندن اور مانچسٹر ائیرپورٹ پراسسٹنٹ منیجرٹرمینل کسٹمرسروسز کیلئے بھرتی کا آغاز کردیا ہے۔

    اس سلسلے میں ایئرلائن انتظامیہ نے یوکے نیشنل افراد سے درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔

    خیال رہے یورپ کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی کے خاتمے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی برطانیہ میں پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی ہٹوانے کے لیے متحرک ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے لیے پی آئی اے کا براہ راست فلائٹ آپریشن فروری میں بحال ہونے کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازیں شرو ع کی جائیں گی۔

  • برطانیہ، اسکاٹ لینڈ میں طوفان کے باعث نظام زندگی مفلوج، سینکڑوں پروازیں منسوخ

    برطانیہ، اسکاٹ لینڈ میں طوفان کے باعث نظام زندگی مفلوج، سینکڑوں پروازیں منسوخ

    گلاسگو: برطانیہ بھر کی طرح اسکاٹ لینڈ میں اسٹورم ایوین کے باعث نظام زندگی مفلوج کردیا، ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

     اسکاٹش میٹ آفس نے گزشتہ روز ہی طوفان کا ریڈالرٹ جاری کیا تھا، طوفان کے باعث متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں، ریلوے اور دیگر مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق تیزرفتار ہواؤں کے باعث گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، سینٹرل اسکاٹ لینڈ بیلٹ میں اسکول، کالجز، یونیورسٹیز، سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، کارخانے اور شاپنگ سینٹر کو بند کر دیا گیا۔

    حکام نے عوام غیر ضروری سفر سے گریز اور گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات کی ہیں۔

    گلاسگو:اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر جان سوینی اور پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام غیر ضروری سفر سےگریز کریں اور گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

  • برطانیہ میں آج صدی کے بدترین برفانی طوفان  سے بڑی تباہی کا خطرہ

    برطانیہ میں آج صدی کے بدترین برفانی طوفان سے بڑی تباہی کا خطرہ

    لندن : برطانیہ میں صدی کے بدترین برفانی طوفان سے بڑی تباہی کا خطرہ ہے، برطانوی محکمہ موسمیات نے پانچ دن کیلئے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں آج سے آٹھ ریجن میں برفانی طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے پیش نظر پانچ دن کیلئے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے شدید موسمی حالات کے حوالے سے امبر وارننگ بھی جاری کی ہے، طوفان ’’ایووین‘‘ کے باعث تیز ہوائیں چلیں گی اور شدید بارش بھی متوقع ہیں۔

    آئرلینڈ کے ساحلی علاقوں میں نوے میل فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ برطانیہ کے مشرقی حصوں میں شدید بارش اور پہاڑوں برف باری بھی ہوسکتی ہے۔

    میٹ آفس کا کہنا ہے برطانیہ کے چھہتر شہروں میں بجلی کی بندش اورموبائل فون کے سگنلزمتاثرہونے کا خدشہ ہے اور سروس معطل ہو سکتی ہے۔

    ریل، ہوائی اور فیری سروسزبھی متاثر ہونے کا امکان ہے، سڑکیں اورپُل بند ہوسکتے ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردارکیا ہے کہ سترسے اسّی کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارچلنے والی برفانی ہوائیں تباہی مچا سکتی ہیں۔ اسکاٹ لینڈ اورآئرلینڈ میں شہریوں کو ایمرجنسی الرٹ بھیجے گئے ہیں۔

  • برطانیہ میں کل سمندری طوفان ایووین سے تباہی مچنے کا امکان

    برطانیہ میں کل سمندری طوفان ایووین سے تباہی مچنے کا امکان

    برطانیہ میں شدید طوفان ایووین کیلئے موسمی وارننگ جاری کردی گئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان ایووین کل برطانیہ میں شدید تباہی مچا سکتا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ میں موسلا دھار بارش اورشدید برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے، شمالی آئرلینڈ کیلئے سرخ وارننگ، انگلینڈ اور ویلز کیلئے زرد الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ میں کل 90 میل فی گھنٹہ کی ہوائیں، 10 انچ تک برفباری کا امکان ہے، شمالی انگلینڈ، جنوبی اسکاٹ لینڈ اور شمالی ویلز میں سخت حالات کا انتباہ جاری کی گیا ہے۔ طوفان کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اس سے قبل امریکا کی جنوب مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا۔

    امریکی ریاست الاباما میں برف باری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، جہاں 6 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اس سے قبل الاباما میں 1963 میں 2.7 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی تھی، دوسری طرف امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں بھی شدید برف باری کے باعث اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

    شدید برفباری کی وجہ سے مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، اور برفانی طوفان کی وجہ سے 3 ہزار 200 پروازیں منسوخ ہو گئیں، 8 ہزار سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

    امریکا نے میکسیکو بارڈر پر اضافی فورس تعینات کرنے کا اعلان کردیا

    نیشنل ویدر سروس نے جنوبی مغربی ریاستوں میں 3 کروڑ لوگوں کو برفانی طوفان کی وارننگ جاری کر دی ہے، ریاست کولوراڈو میں پارہ منفی 39 ڈگری تک گر گیا ہے، لوزیانا، الاباما، جارجیا، فلوریڈا اور مسی سپی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

  • برطانیہ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو وارننگ دے دی

    برطانیہ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو وارننگ دے دی

    لندن: برطانیہ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو جاسوس جہاز کے سلسلے میں وارننگ دے دی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی سمندری حدود میں روس کا جاسوس جہاز آنے پر برطانیہ نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو وارننگ دے دی ہے۔

    برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا کہ یہ واقعہ ’بڑھتی ہوئی روسی جارحیت کی ایک اور مثال‘ ہے، اور جانتے ہیں کہ پیوٹن کیا کر رہے ہیں، انھوں نے کہا ہم اپنے ملک کی حفاظت کے لیے مضبوط اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    واضح رہے کہ مغربی ممالک روسی جہاز کو انڈر واٹر کیبلز اور دیگر حساس انفراسٹرکچر کا نقشہ بنانے کے لیے استعمال ہونے والا جاسوس جہاز سمجھتے ہیں۔

    برطانوی نیوز گروپ نے شہزادہ ہیری سے معافی مانگ لی

    برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے بدھ کو پارلیمنٹ کو بھی آگاہ کہ رائل نیوی نے ایک روسی جاسوس جہاز کا سراغ لگایا جو برطانیہ کے پانیوں سے گزرا، ہیلی نے کہا کہ ینٹر (امبر) جہاز انٹیلیجنس اکٹھا کرنے اور برطانیہ کے اہم زیر آب انفراسٹرکچر کی نقشہ سازی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

    ہیلی نے کہا کہ یہ جہاز پیر کو ملک کے ساحل سے تقریباً 45 میل (72 کلومیٹر) دور برطانوی پانیوں میں داخل ہوا، رائل نیوی نے اس کی نگرانی کے لیے دو جہاز روانہ کیے تھے، ان کا کہنا تھا کہ جہاز برطانوی پانیوں سے گزر کر شمالی سمندر میں چلا گیا۔