Tag: برطانیہ

  • لندن میں مئیر شپ کے لیے پاکستانی نژاد امیدوار صادق خان کا پلہ بھاری

    لندن میں مئیر شپ کے لیے پاکستانی نژاد امیدوار صادق خان کا پلہ بھاری

    لندن: لندن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہےِ، پاکستانی نژاد صادق خان مئیرشپ کے لیے جیت کے قریب ترجبکہ برمنگھم سے مریم خان نے کونسلر شپ کے لیے میدان مارلیا۔

    اب تک موصول ہونے والےنتائج کے مطابق صادق خان کی جیت کے امکانات روشن ہوتے جارہے ہیں۔ پاکستانی نژاد کی ممکنہ کامیابی کی وجہ سے برطانیہ میں ہونے والے الیکشن میں پاکستانیوں کی دلچسپی بھی بڑھتی جارہی ہے۔

    مئیرشپ کے لیے مضبوط امیدوارصادق خان سابقہ وزیر اور پیشہ کے اعتبار سے قانون دان ہیں۔ ان کےوالد برطانیہ میں بس چلایا کرتے تھے۔

    متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے صادق کے خان کے مدمقابل کنزرویٹو پارٹی کے امیدوارارب پتی زیک گولڈ اسمتھ ہیں جو کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی ہیں۔ یاد رہےعمران خان نے ان کی انتخابی مہم میں حصہ بھی لیا تھا۔

    دوسری جانب برمنگھم سے پاکستانی نژاد مریم خان کونسلر کے لیے منتخب ہو گئی ہیں۔ مریم خان کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے۔

    اس سے قبل پاکستانی نژاد خاتون رکن پارلیمینٹ بھی منتخب ہو چکی ہیں. برطانوی پارلیمانی نظام میں پاکستانی نژاد امیدواروں کی کامیابی کو دونوں ملک کے باہمی تعلق و تعاون کے لیے خوش آئند تصور کیا جارہا ہے۔

  • عمران فاروق قتل کیس، ایف آئی اے نے عبوری چالان جمع کرادیا۔

    عمران فاروق قتل کیس، ایف آئی اے نے عبوری چالان جمع کرادیا۔

    اسلام آباد:ایف آئی اے نے آج عدالت میں ڈاکٹرعمران قتل کیس کا عبوری چلان پیش کردیا، چالان میں محسن علی سید اور کاشف کامران کو قاتل جبکہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین، محمد انور، افتخار حسین ، معظم علی اورخالد شممیم معاون اور سہولت کار قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے تفتیشی افسر شہزاد چوہدری نے آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج سید کوثر عباس کے روبرو ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس عبوری چلالان جمع کرادیا۔ چالان میں مفرور کاشف کامران اورگرفتار ملزم محسن علی سید کو براہ راست قاتل قرار دیا گیا ہے، جبکہ قاتلوں کی معاونت گرفتارملزمان خالد شمیم اور معظم علی کی۔

    چالان میں مزید بتایا گیا ہے کہ قتل کی سازش قائد ایم کیو ایم الطاف حسین اور رہنماؤں محمد انور و افتخار حسینن نےلندن میں تیار کی۔

    تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ قتل کے شواہد برطانیہ و سری لنکا سے جمع کرنے ہیں تاکہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

    ججج سید کوثر عباس نے چالان قبول کر تے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت 12 مئی کو راولپنڈٰ کی اڈیالہ جیل میں ہو گی۔

    یاد رہے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق پانچ سال قبل برطانیہ میں قتل کر دئیے گئے تھے۔ق تل کی تفتیش برطانیہ میں اسکارٹ لینڈ یارڈ بھی کر رہی ہے۔پاکستان میں اسی سال وفاق کی مدعیت میں کیس دائرکیا گیاجس کے تحت ملزمان کا ٹرائل جاری ہے۔

  • بے لباس گھومنے کے شوقین افراد کے لئے ایک انوکھا ریستوران

    بے لباس گھومنے کے شوقین افراد کے لئے ایک انوکھا ریستوران

    لندن: ساحل کے کنارے تواکثربے لباس لوگ دیکھنے کو مل جاتےہیں، لیکن برطانیہ میں حال ہی میں کھلنے والے ایک ریستوران میں لوگ لباس سے ماوراء ہوکراپنی مرغوب غذا تناول فرماتےنظرآتے ہیں۔

    اپنی نوعیت کے اس پہلے ریسٹورینٹ کا نام دی بنیادی ہے جہاں دوسیکشن بنائے گئے ہیں جن میں سےایک سیکشن میں لباس زیبِ تن کئے افراد اور دوسرے سیکشن میں خود کو لباس کے بوجھ سے آزاد کئے لوگوں کے لئے مختص ہوگا۔

    ذرائع کےمطابق 29 ہزار لوگ اپنا نام بے لباس افراد کی فہرست میں درج کرانے کے بعد اپنی باری کے منتظر ہیں، جبکہ آنے والے دنوں میں اس تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

    باوجود اس کے کہ یہ منفرد تجربہ معاشرتی اور معاشی لحاظ سے اچھوتا اور قابلِ اعتراض بھی ہے۔

    ریستوران میں آنے والوں کے لئے چینج روم کی سہولت موجود ہوگی۔ ریسٹورینٹ کے اندر تصاویربنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    باورچی خانے میں کام کرنے والے افراد پورے لباس میں ہوں گے جبکہ برہنہ سیکشن میں متعین ویٹرزمختصر کپڑے زیبِ تن کیےہوں گے تاکہ حفظانِ صحت کے تقاضوں کو پورا کیا جاسکے۔

    دیکھنا یہ ہے کہ انسانی تاریخ کے اولین دور کی یاد تازہ کرنے والے اس تجربے کو کتنی پذیرائی ملتی ہےاورمعاشرے پراس کے کیا اثرات مرتب ہوتےہیں؟

  • برطانیہ: جونیرڈاکٹرزکی ہڑتال کے باعث13ہزارآپریشن منسوخ

    برطانیہ: جونیرڈاکٹرزکی ہڑتال کے باعث13ہزارآپریشن منسوخ

    برطانیہ: جونیئرڈاکٹرزہڑتال پرچلے گئے،ایک دن میں ہڑتال کے باعث تیرہ ہزارآپریشن منسوخ کرنےپڑگئے۔

    برطانیہ میں جونیئرڈاکٹرزکم تنخواہوں اور شرائط کارپر احتجاج کر رہے ہیں، ڈاکٹروں کی تنظیم اس سےقبل بھی ان معاملات پرکئی مرتبہ احتجاج اور مظاہرےکرچکی ہے۔

    جون سے نافذ ہونے والے نئے معاہدے سے متعلق ڈاکٹرز کی تنظیم اورحکومت میں ہونے والے مذاکرات جنوری میں ناکام ہوگئے تھے، ترپن ہزارسےزائد ڈاکٹرزکی ہڑتال کےباعث مریضوں کو شدید مشکلات کاسامناہے۔

    یہ پہلاموقع ہے کہ ایمرجنسی میں کام کرنےوالےڈاکٹرزبھی ہڑتال پرہیں،ڈاکٹرزکی غیرمعینہ ہڑتال کےباعث صرف ایک دن میں ہی تیرہ ہزار سےزائد آپریشنز اورایک لاکھ سےزائد اپائنٹمنٹس منسوخ ہوگئے ہیں۔

  • تنہا رہنے سے لوگوں میں امراض قلب اور فالج کا رجحان بڑھ جاتا ہے، ماہرین

    تنہا رہنے سے لوگوں میں امراض قلب اور فالج کا رجحان بڑھ جاتا ہے، ماہرین

    ذہنی پریشانی، ورزش نہ کرنا اور تناوَ سے امراض قلب اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

    لندن : یونیورسٹی آف یارک کے ماہرین کی تحقیق سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ معاشرے میں تنہا رہنے والے افراد میں امراض قلب سمیت فالج کے خطرے کا مکان برھ جاتا ہے.

    سست رفتار زندگی، ذہنی تناؤ سے لوگوں میں فالج اور دل کی بیماریوں کا امکان بڑھ جاتا ہے . لیکن سماجی تنہاہی لوگوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے.

    یونیورسٹی آف یارک کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں ڈیڑہ لاکھ سے زائد افراد کو شامل کیا گیا جن کا تعلق جنوبی ایشیا، یورپ، اور افریقہ سے تھا . جن میں سے 4 ہزار سے زائد افراد امراض قلب اور 3 ہزار سے زائد افراد میں فالج کے مرض کا انکشاف ہوا . ماہرین کا کہنا ہے کہ سماجی طور پر معاشرے سے الگ رہنے والے افراد میں 29 فیصد امراض قلب اور 32 فیصد تک فالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیں.

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو معاشرے میں تنہاہی کا شکار ہیں ان کو دوستانہ ماحول فراہم کرنے  کی ضرورت ہے تاکہ یہ افراد بھی خوشگوار زندگی گزارسکیں اور معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیس.

  • برطانیہ اوراسپین میں عوام کی شام میں فوجی کارروائی کیخلاف ریلی

    برطانیہ اوراسپین میں عوام کی شام میں فوجی کارروائی کیخلاف ریلی

    لندن: برطانیہ اور اسپین میں عوام شام میں فوجی کارروائی کے خلاف اورشامی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

    لندن اور میڈرڈ میں شام میں فوجی کارروائی کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں جس میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔لندن میں مظاہرین نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے شام میں فوجی کارروائی کے فیصلےکی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شام پہلے ہی دو عالمی طاقتوں کی فوجی کارروائی کاشکار ہے۔

    میڈر ڈمیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ شام میں فوجی کارروائی کے ذریعے امن قائم کرناممکن نہیں ہے، ریلی میں شامی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

  • برطانیہ میں چھ بلڈنگوں کو ایک ساتھ گرانے کی کوشش ناکام

    برطانیہ میں چھ بلڈنگوں کو ایک ساتھ گرانے کی کوشش ناکام

    گلاسگو: برطانیہ میں چھ بلند و بالا بلڈنگوں کو ایک ساتھ گرانے کی کوشش ناکام ہو گئی چار عمارتیں گریں دو اپنی جگہ ٹکی رہیں۔

    برطانیہ کے شہر گلاسگو میں رہائشی عمارتوں کے ایک سلسلے کو ایک ساتھ کنٹرولڈ دھماکوں کے زریعے گرانے کا انتظام کیا گیا۔

     ریڈ روڈ ٹاورز نامی عمارتوں کا یہ سلسلہ کئی دہائیوں سے گلاسگو کی اسکائی لائن کا اہم حصہ رہا ہے۔

    کارکنوں نے تمام عمارتوں میں بم نصب کئے اور دھماکوں کے ساتھ عمارتیں زمین بوس ہونے لگیں لیکن چھ میں سے صرف چار عمارتیں گریں دو اپنی جگہ کھڑی رہیں۔

  • ڈیوس کپ ٹینس: آسٹریلیا اور برطانیہ کا مقابلہ 1-1 سے برابر

    ڈیوس کپ ٹینس: آسٹریلیا اور برطانیہ کا مقابلہ 1-1 سے برابر

    گلاسگو: ڈیوس کپ ٹینس کے ابتدائی روز آسٹریلیا اور برطانیہ کا مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا۔

    گلاسگو میں شروع ہونے والے ڈیوس کپ کے پہلے میچ میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے آسٹریلوی کھلاڑی کو زیر کرتے ہوئے برتری حاصل کی، مرے نے حریف کھلاڑی کو باآسانی چھ تین، چھ صفر اور چھ تین سے قابو کیا۔

    دوسرے سنگلز میں آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومچ نے حساب برابر کردیا، ٹومچ نے برطانوی کھلاڑی کے خلاف چار سیٹ کے مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔

     ادھر برسلز میں بیلجئم اور ارجنٹینا کے درمیان ڈیوس کپ کا مقابلہ ایک ایک سےبرابر رہا۔

  • برطانیہ نے ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا

    برطانیہ نے ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا

    تہران : برطانیہ نے  چار سال بعد  ایران میں اپنے سفارت خانے  کھول دیا ہے، وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ نے سفارت خانہ  کھولنے کی تقریب میں شرکت کی ۔

    عالمی برادری کی جانب سے ایران سے پابندی ہٹائے جانے کے بعد  برطانوی حکومت نے اشارہ دیا تھا کہ تہران میں برطانوی سفارت خانہ  دوبارہ سے  کھولا جائے گا۔

    اس موقع پر وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ کا کہنا تھا کہ ہمارے سفارت خانے کا دوبارہ کھلنا باہمی رشتے کی بہتری میں اہم قدم ہے۔ سب سے پہلے ہم یہ چاہیں گے کہ جوہری معاہد کامیاب ہو اور ایران سے پابندیاں ہٹنے کے بعد تجارت اور سرمایہ کاری میں فروغ ملے۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  برطانیہ اور ایران کو چاہیے کہ دونوں دہشت گردی، علاقائی استحکام اور دولت اسلامیہ کے عراق اور شام میں پھیلا جیسے چیلنجز، انسداد منشیات اور تارکین وطن کے مسائل پر بات چیت کرنے کے لیے تیار رہیں۔

    مسٹر ہیمنڈ2003 کے بعد سے ایران کا دورہ کرنے والے پہلے برطانوی وزیر خارجہ ہیں، واضح رہے کہ  چار برس قبل تہران میں مشتعل مظاہرین نے برطانوی سفارتخانے پردھاوا بول دیا تھا جس کے بعد برطانیہ نے تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا تھا۔

  • لندن کے مسلمان میئر کا شام و ایران کے انتہا پسندوں کو پیغام

    لندن کے مسلمان میئر کا شام و ایران کے انتہا پسندوں کو پیغام

    لندن : برطانیہ کے دارالخلافہ لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ لندن پرامن اور ضبط رکھنے والوں کا شہر ہے، شر پسند عناصر اپنی تخریبی کارروائیوں سے باز رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میئرصادق خان نے ایران اور شام کے تمام شر پسند عناصر کو پیغام دیا ہے کہ لندن ایک پرامن اور دوسروں کو عزت دینے والا شہر ہے، اس کی بڑی مثال اس شہر سے میرا بحیثیت میئرمنتخب ہونا ہے۔

    یاد رہے کہ صادق خان تعلق برطانیہ کی لیبر پارٹی سے ہے اور وہ پہلے مسلمان ہیں جو لندن سے میئر منتخب ہوئے ہیں، اس کے علاوہ صادق خان کے والد ایک پاکستانی ڈرائیور ہیں، یہ پیغام انہوں نے سات جولائی 2005 کو لندن میں ہونے والے سانحہ کے تناظر میں دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شام اور ایران کے انتہا پسندوں کو  یہ بات سمجھ لینی چاہیئے کہ کہ لندن کے لوگ کتنے انصاف پسند ہیں کہ یہاں ایک مسلمان میئر الیکشن میں منتخب ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگ جو بات کہنا چاہتے ہیں وہ پر امن طریقے اور  دھیمے لہجے میں دیں، بجائے اسکے کہ انتہا پسندی کا راستیہ اختیار کیا جائے، کیوں کہ پر امن اندازہی زیادہ پر اثر ہوتا ہے۔

    ،