Tag: برطانیہ

  • برطانیہ نے پاکستان کو شکست دیکر اولمپکس 2016 میں جگہ بنالی

    برطانیہ نے پاکستان کو شکست دیکر اولمپکس 2016 میں جگہ بنالی

    کراچی : برطانیہ نے پاکستان کو اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے کوارٹر فائنل میں دو ایک سے ہرا کر ریو اولمپکس دو ہزار سولہ میں جگہ بنالی۔

    پاکستان کیلئے اولمپک دوہزار سولہ میں جگہ بنانا مزید مشکل ہوگیا، اب قومی ٹیم کو پانچویں پوزیشن کا میچ لازمی جیتنا ہوگا، جیتے تو وائلڈ کارڈ ملنے سے راہ ہموار ہوجائیگی اورناکامی کی صورت میں ریو اولمپکس خواب ہوجائے گا۔

    کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کیخلاف برطانیہ نے ابتدا سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور یکے بعد دیگرے گول کرکے دو صفر کی سبقت قائم کرلی۔

    آخری کوارٹر میں عمر بھٹہ نے فیلڈ گول کرکے پاکستان کیلئے ایک گول کا خسارہ کم کیا لیکن میچ کا فیصلہ برطانیہ کے حق میں رہا فوٹیج برطانیہ نے میچ جیت کر اولمپک دو ہزار سولہ میں جگہ بنالی ہے۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے شکست کے بعد اولمپک میں جگہ بنانے کا سفر مزید کٹھن ہوگیا، پانچویں پوزیشن کا میچ جیت کر میگاایونٹ میں رسائی کی پوری کوشش کرینگے۔

  • ایم کیوایم کومبینہ فنڈنگ پر برطانیہ سےمعلومات تک رسائی مانگی ہے، پرویز رشید

    ایم کیوایم کومبینہ فنڈنگ پر برطانیہ سےمعلومات تک رسائی مانگی ہے، پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ بھارت سے ایم کیوایم کومبینہ فنڈنگ پر برطانیہ سےمعلومات تک رسائی مانگ لی ہے۔

    پاکستان میں قتل وغارت کے نشانات کسی دوسرے ملک کے شہری تک ملتے ہیں تو اس ملک کو تعاون کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    پرویز رشید نے کہا کہ طارق میر اور محمد انور کے بیانات نے ایم کیو ایم کے چہرے پر دھبہ لگا دیا، اب یہ داغ دھونا ایم کیو ایم کی ذمہ داری ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے پاس شواہد ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان شواہد کو حاصل کرنے کیلئے حکومت برطانیہ سے رابطہ کر لیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب شواہد ہمارے پاس آئیں گے تو یقیناً ان کا مطالعہ کرنے کے بعد قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر لگے دھبے کو دھونا ایم کیو ایم کی بھی ذمہ داری ہے۔

  • برطانیہ میں نئے وزیرِاعظم کا چناؤ آج ہوگا

    برطانیہ میں نئے وزیرِاعظم کا چناؤ آج ہوگا

    لندن: برطانیہ میں انتخابات کی گھڑی آن پہنچی ہیں، چند گھنٹوں بعد پولنگ شروع ہوجائے گی۔

    برطانیہ میں چھپن ویں پارلیمانی انتخابات میں چند گھنٹوں بعد ووٹرز اپنے پسندیدہ امیداروں کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں گے، ملکہ سمیت شاہی خاندان ووٹ نہیں ڈال سکے گا۔

    برطانیہ میں نئی حکومت بنانے کے لئے ایڈ ملی بینڈ، ڈیوڈکیمرون، نک کلیگ اور نائیجل فاراج میں تگ و دو جاری ہیں۔

    برطانیہ کے انتخابات کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، برطانوی ووٹرز آج چالیس ہزار پولنگ اسٹیشنز میں صبح سات بجے سے رات دس بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    برطانیہ کے انتخابات میں چالیس ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ یہ پولنگ اسٹیشنز اسکولوں کی عمارتوں کے علاوہ فٹبال اورباکسنگ کلبس میں بھی بنائے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ چرچ، مساجد،اور بودھ مذہبی عمارتوں کو بھی پولنگ اسٹیشنز کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

    برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز کی 650 نشستوں کے لیے انتخابی تاریخ کا سخت ترین مقابلہ متوقع ہے، برطانیہ کی چار ریاستوں انگلینڈ، آئرلینڈ ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں چار کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے، عام انتخابات میں ایشین نژاد شہریوں کے ووٹ کی اہمیت بڑھ گئی ہیں۔

    چھپن ویں انتخابات میں پانچ نمایاں سیاسی جماعتیں کنزرویٹو یعنی ٹوری پارٹی، لیبر پارٹی، لبرل ڈیموکریٹ پارٹی، اسکاٹش نیشنل پارٹی اور یوکے انڈیپینڈنس پارٹی حصہ لے رہی ہیں، 2010 میں کنزرویٹوپارٹی نے 307 نشستیں لے کر 57 نشستوں والی لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے ساتھ پانچ سال کے لئے اتحادی حکومت بنائی تھی جبکہ لیبرپارٹی نے 258 اور نیشنل اسکاٹش پارٹی نے 6 نشستیں حاصل کی تھیں۔

    دو ہزار پندرہ کے انتخابات میں ڈیوڈ کیمرون کی ٹوری 280، ایڈ ملی بینڈ کی لیبر 268، نکولا سٹرجن کی نیشنل اسکاٹش پارٹی 50، نک کلیگ کی لبرل ڈیموکریٹ 27 اور یوکے انڈیپینڈنس پارٹی کو 3 نشستیں ملنے کی توقع ہے۔

    وزیراعظم کیمرون کو معیشت کی بحالی، 20 لاکھ نئی نوکریوں کے مواقع پیدا کر نے، عام آدمی کے لیے اپنا گھر اسکیم، پہلی اقلیتی مسلم خاتون کی کابینہ میں شمولیت، کم از کم تنخواہ میں اضافہ سمیت ہم جنس پرستوں کی شادیوں کے بل کی وجہ سے برتری حاصل ہے جبکہ ویلفیئر اخراجات میں کٹوتی، یورپی یونین سے علیحدگی کے خلاف ٹھوس مؤقف اور ہیومن رائٹس ایکٹ بل پر شدید مخالفت کا سامنا ہے۔

    اسی طرح لبرل ڈیموکریٹ بھی اپنے سابقہ اتحادی سے دور جاتی نظر آتی ہے، ٹوری پارٹی کو یو کے انڈیپینڈنس پارٹی کے ساتھ الحاق پر بھی تنقید کا سامنا ہے، جو برطانیہ کو یورپی یونین سے الگ کرنے کی حامی ہے۔

    انتخابات میں لیبر اور اسکاٹش نیشنل پارٹی کے مابین اتحادی حکومت تشکیل دیئے جانے کے زیادہ امکانات ہیں۔

    ایک امیدوار کو انتخابی مہم میں تیس ہزار سات سو پاؤنڈ خرچ کرنے کی اجازت ہے۔

    ان انتخابات میں سب سے کم عمر امیدوار بیس سالہ خاتون مہیری بلیک ہیں جبکہ عمررسیدہ امیدوار چوراسی سالہ جیرالڈکوف مین ہیں، جو بارہویں بارانتخابات میں حصہ لےرہے ہیں، ان امیدواروں میں چھبیس فیصد امیدوار خواتین ہیں، انتخابات میں حصہ لینے والے اکتیس فیصد امیدواروں نے نجی تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کی ہے، انیس سو اکتیس کے بعد پہلی بار جمعرات کے دن انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

    سنہ دوہزار دس میں پینسٹھ فیصد ووٹرز نے اپناحق رائے دہی استعمال کیا تھا۔

  • برطانوی عوام کل عام انتخابات میں ووٹ ڈالیں گے

    برطانوی عوام کل عام انتخابات میں ووٹ ڈالیں گے

    لندن : برطانیہ میں انتخابی سرگرمیاں زوروشور سے جاری ہیں، برطانوی عوام کل عام انتخابات میں حق راہے دہی استعمال کریں گے، کنزرویٹو اور لیبر پارٹیوں میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔

    برطانیہ میں عام انتخابات کی گہما گہمی عروج پر ہے، سیاسی رہنماوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، کل ہونے والے عام انتخابات میں دارالعوام کی چھ سو پچاس نشستوں پر حق رائے دہی استعمال کیا جائے گا۔

    چھ سو پچاس نشستوں میں انگلینڈ کی پانچ سو تینتس، اسکاٹ لینڈ کی انسٹھ، ویلز کی چالیس اور شمالی آئر لینڈ کی اٹھارہ نشستیں شامل ہیں۔

    انتخابات میں کُل تین ہزار نو سو اکہتر امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جن میں سےایک ہزار بیس خواتین ہیں، سب سے زیادہ امیدوار کنزرویٹو پارٹی کے چھ سو اڑتالیس ہیں جبکہ لیبر اور لب ڈیم کے امیدواروں کی تعداد چھ سو اکتیس ہے۔

    چھ سو پچاس میں سے تین سو چھبیس نشستیں لینے والی جماعت حکومت بنا سکےگی ، فیصلہ کن اکثریت نہ ملنے کی صورت میں انتخابات دوبارہ ہونگے۔

  • برطانیہ میں عام انتخابات 7مئی کو ہونگے

    برطانیہ میں عام انتخابات 7مئی کو ہونگے

    لندن: برطانیہ میں عام انتخابات سات مئی کو ہونگے، جس کیلئے اہم سیاسی جماعتیں لوگوں کو اپنا ہم نوا بنانے کی مہم چلا رہی ہیں۔

    برطانیہ میں عام انتخابات میں حکمران ٹوری پارٹی ، لبرل ڈیموکرٹک پارٹی اور لیبر پارٹی برسر پیکار ہیں، جن کے وزارتِ عظمی کے امیدواروں میں موجودہ وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمران، ایڈ ملی بینڈ اور نک کلیگ شامل ہیں۔

    اپنی مہم میں ٹوری پارٹی کے ڈیوڈ کیمرون نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ یوکِپ یا لبرل ڈیموکریٹ رہنماؤں کو ووٹ دینے کے بجائے ترجیحی وزیرِاعظم کا انتخاب کریں۔

    لیبر پارٹی کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ایڈ ملی بینڈ کا کہنا تھا کہ سات مئی کے انتخابات میں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کیسے کامیاب ہوگا۔

    لبرل ڈیموکریٹ کے نِک کلیگ نے ووٹروں سے کہا کہ امکان کم نظر آتا ہے کہ لیبر پارٹی یا کنزرویٹو پارٹی بھرپور فتح حاصل کرے گی۔

    برطانیہ میں متعدد پارٹیاں الیکشن لڑتی ہیں لیکن بڑے پیمانے پر لیبر یا ٹوری پارٹی ہی الیکشن میں کامیاب ہوتی ہیں۔

  • برطانیہ کی ننہی شہزادی کا نام رکھ دیا گیا

    برطانیہ کی ننہی شہزادی کا نام رکھ دیا گیا

    لندن: برطانیہ کی ننہی شہزادی کا نام رکھ دیا گیا جبکہ شہزادی کے اعزاز میں لندن توپوں کی سلامی سے گونج اٹھا۔

    شہزادہ ولیم اور کیٹ کے یہاں آنے والی ننہی شہزادی کو شارلٹ الیزبیتھ ڈیانا کا نام دے دیا گیا، ننہی شہزادی کا نام اس کی دادی شہزادی ڈیانا اور پر دادی ملکہ الیزبیتھ کے نام پر رکھا گیا ہے ۔

    برطانیہ میں ننہی شہزادی کی آمد کا جشن جاری ہے ۔اس دوران لندن توپوں کی آواز سے گونج اٹھا، قدیم شاہی روایت کے مطابق ننھی شہزادی کی پیدائش پر ٹاور آف لندن میں باسٹھ توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔

    شہزادہ ولیم اور کیٹ کی صاحبزادی کی پیدائش کی خوشی میں لندن کی اہم ترین عمارتوں ٹرافالگر اسکوائر اور لندن برج کو گلابی روشنیوں سے روشن کیا گیا۔

  • برطانیہ کومطلوب ملزم دینگے تو ان سے بھی اپنا ملزم لینگے، چوہدری نثار

    برطانیہ کومطلوب ملزم دینگے تو ان سے بھی اپنا ملزم لینگے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنےکہا ہے کہ برطانیہ کوان کامطلوب ملزم دیں گے توجواب میں ان سےبھی اپنا ملزم لیں گے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس کا ملزم معظم علی خان ساڑھےتین سال سےروپوش تھا،ٹیلی فون مانیٹرنگ سے اس کا سراغ ملا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرعمران فاروق لندن میں قتل ہوئےلیکن ان کےمبینہ قاتلوں کو لندن بھجوانےکاذمہ دارکراچی میں چھپابیٹھاتھا،رینجرزنے نائن زیروکےقریب سےمعظم علی خان کوگرفتارکرلیا۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثارنے ملزم معظم علی خان کی گرفتاری کااعلان کیا تھا لیکن وہ بی بی سی سے بھی ناراض ہیں جس کی وجہ سےملزم روپوش ہوگیا تھا اوراس کی گرفتاری میں اتنا وقت لگا۔

    ، چوہدری نثارنے کہاکہ برطانیہ کوواضح طورپربتادیا ہے کہ ان کامطلوب ملزم اس صورت میں حوالے کریں گےاگروہ بھی پاکستان کومطلوب ملزم حوالے کرنےکاوعدہ کریں۔

      چوہدری نثارنےواضح کیا کہ الطاف حسین کی لندن پولیس اسٹیشن میں پیشی اوربرطانوی ہائی کمشنرسےان کی ملاقات کاوقت ایک ہونا اتفاقی بات ہے۔

    برطانوی ہائی کمشنرکومعلومات وزیراعظم کےفیصلے کےتحت فراہم کیں  چوہدری نثارنےکہا کہ عمران فاروق قتل کیس بلائنڈکیس ہوچکا تھا ،ملکی ایجنسیوں نےحقائق کاسراغ لگایا،کارکردگی کااعتراف خود اسکاٹ لینڈیارڈ نے بھی کیا۔

  • برطانیہ: لیبر پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی میں سخت مقابلے کی توقع

    برطانیہ: لیبر پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی میں سخت مقابلے کی توقع

    برطانیہ: سات مئی کو ہونے والے انتخابات میں کنزرویٹو اور لیبرپارٹی میں سخت مقابلہ کی توقع ہے۔

    برطانیہ کے عام انتخابات میں ایک ماہ رہ گیا ہے، کنزرویٹو اور لیبر پارٹی کےدرمیان کانٹے کا مقابلہ ہو نے کی توقع ہے، کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے برطانیہ کے وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون کو توقع ہے کہ وہ معاشی میدان میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پھرالیکشن جیتنے میں کامیاب ہوجا ئینگے۔

    لیبر پارٹی کے لیڈر ایڈ ملی بینڈ کو توقع ہے کہ وہ پچھلی بار ٹوریزاور لبرل ڈیمو کریٹس کے ہاتھوں کھویا ہوا، الیکشن سات مئی کو باآسانی جیت لیں گے۔

  • پاکستان برطانیہ کے درمیان تحویل مجرمین کا معاہدہ بحال

    پاکستان برطانیہ کے درمیان تحویل مجرمین کا معاہدہ بحال

    اسلام آباد : پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تحویل مجرمین کا معاہدہ بحال ہوگیا ہے۔ وزیرِداخلہ کےحکم پر ایف آئی اے نے مفرور مجرم رضوان حبیب کو آٹھ ماہ بعد ایکواڈور سے گرفتارکرلیا۔

    قتل کا مجرم برطانیہ سے سزا یافتہ ہے جسے دو ہزار دس میں ایک معاہدےکےتحت عمرقید کی بقیہ سزا کاٹنے کیلئے پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔

    پاکستان پہنچنےکےچند دن بعد ہی مجرم کو غیرقانونی طور پررہاکر دیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد برطانیہ نے دو ہزار بارہ میں مجرموں کے اپنے ملکوں میں سزا کاٹنے کا معاہدہ معطل کردیا تھا۔

    وزیرِداخلہ کے احکامات پر ملزمان کے فرار میں مدد دینے والے وزارت داخلہ اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کوگرفتارکرلیا گیا تھا۔ جس کے بعد تحویل مجرمین کا معاہدہ بحال کردیا گیاہے۔

  • وزیراعظم نوازشریف آج افغانستان پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے

    وزیراعظم نوازشریف آج افغانستان پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے

    لندن: وزیراعظم نواز شریف لندن میں آج سے افغانستان کے سلسلے میں ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم نواز شریف اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر لندن میں آج سے شروع ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    افغانستان کے سلسلے میں ہونے والی اس کانفرنس کا اہتمام برطانیہ اور افغانستان نے مشترکہ طور پر کیا ہے، لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم نوازشریف برطانوی قیادت اورعالمی بینک کے اعلیٰ حکام کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کریں گے۔

    ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال بالخصوص افغانستان کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔