Tag: برطانیہ

  • حفیظ کا آج برطانیہ میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگا

    حفیظ کا آج برطانیہ میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگا

    لندن : پاکستانی آف اسپنر محمد حفیظ کا آج برطانیہ میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگا۔ نیوزی لینڈکے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا ،امپائرز نے حفیظ کی چار گیندوں پر اعتراض کیا تھا۔

    حفیظ کو اکیس روز کے اندر بولنگ کی جانچ کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ حفیظ بولنگ کی جانچ کیلئے برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی اسپنر کا ٹیسٹ کارڈف کی لوبرو یونیورسٹی میں ڈاکٹر مارک کنگ کی زیر نگرانی ہوگا۔ ٹیسٹ میں کلیئر ہونے کی صورت میں محمد حفیظ آئندہ میچز میں بولنگ کروا سکیں گے۔

  • دہشت گردی خدشات،امریکا، برطانیہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    دہشت گردی خدشات،امریکا، برطانیہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    واشنگٹن :امریکا اور برطانیہ میں دہشت گردی کے خدشے کے پیشِ نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

    امریکا کے ہوم لینڈ سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری جے جانسن کے مطابق دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے کے بعد تمام اہم مقامات اور سرکاری عمارات کی سیکورٹی بڑھائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب برطانیہ میں بھی دہشت گردی کے خدشے کے پیشِ نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔ ہارس گارڈ پریڈ کے داخلی دروازوں کے گرد اور وائٹ ہال کےاطراف میں کسی بھی ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے پیشِ نظر مسلح فوجی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

  • بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا، پاکستانی ہائی کمشنر

    بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا، پاکستانی ہائی کمشنر

    لندن: برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کہتے ہیں کہ جنگ مسائل کا حل نہیں، بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اگر جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    بھات کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور بلا اشتعال کی گونج اب برطانوی پارلیمنٹ بھی بھی سنائی دینے لگی، برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کر تے ہو ئے پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا کہ بھارت سے تمام تنازعات کا حل چاہتے ہیں، جنگ مسائل کا حل نہیں ہو تی، مسائل کے حل کے لئے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ، بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر رہی ہے، اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

  • لندن: عظیم میوزک بینڈ، کلچر کلب ،ایک بار پھر اسٹیج پر

    لندن: عظیم میوزک بینڈ، کلچر کلب ،ایک بار پھر اسٹیج پر

    بر طانیہ: دنیائے موسیقی کا عظیم بینڈ کلچر کلب ایک بار پھر اسٹیج کی رونق بڑھانے آگیا۔

    برطانیہ میں موسیقی کی دنیا میں بتیس سال تک تہلکہ مچانے والامیوزک بینڈ کلچر کلب دوبارہ موسیقی کی دنیا میں آگیا ہے، لندن میں کیو آئیڈل ایوارڈ کی تقریب میں بینڈ نے اسن انیس سو بیاسی میں گایا گیا۔

    مشہور عالم گانا، چرچ آف دی پوائزن مائنڈ گایا، جس کو لوگوں نے بے حد سراہا، بینڈ کے عالمی شہرت یافتہ سنگر جارج جنھوں نے کیو ایوارڈ بھی حا صل کیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک طویل عرصے بعد عوام کے سامنے پر فارم کرنے آئے اور لوگوں نے ان کے شو کو بے حد پسند کیا، جس پر وہ چاہنے والوں کے شکر گزار ہیں۔

  • برطانوی پارلیمنٹ نے فلسطین کوآزاد ریاست تسلیم کرلیا

    برطانوی پارلیمنٹ نے فلسطین کوآزاد ریاست تسلیم کرلیا

    برطانیہ: برطانوی پارلیمنٹ نے فلسطین کوآزاد ریاست تسلیم کرلیا ہے، برطانوی دارالعوام نے آزاد فلسطینی ریاست کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کو تسلیم کرنے کی علامتی قرارداد منظور کرلی ہے۔

    برطانوی ایوان میں آزاد فلسطینی ریاست کے حق میں قرارداد لیبر پارٹی کے رکن گرام مورش نے پیش کی، فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے سوال پر برطانوی پارلیمنٹ میں پانچ گھنٹوں تک بحث ہوئی ۔ جس کے بعد رائے شماری کے ذریعے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ۔

    دارالعوام کے دوسوچوہتر اراکین نے قرارداد کے حق میں جبکہ صرف بارہ نے مخالفت میں ووٹ دیئے، تاہم قرارداد کو علامتی حیثیت حاصل ہے۔ جس کے باعث حکومتِ برطانیہ قرارداد پر عملدرآمد کی پا بند نہیں اور نہ ہی فلسطین پر حکومتی مؤقف تبدیل ہوگا۔

    اس سے قبل سوئیڈن بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر چکا ہے۔

  • پاکستان میں مقیم برطانوی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

    پاکستان میں مقیم برطانوی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

    اسلام آباد :برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور میں مقیم اپنے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کردیں۔
    برطانیہ نے پاکستان میں جاری سیاسی صورتحال،پرتشدد مظاہروں اور دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اپنے شہریوں کےلیے نئی سفری ہدایات جاری کردیں ۔

    برطانیہ نے اپنے شہریوں کےلیے نئی سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے ملک کے دیگر حصو ں سمیت بالخصوص لاہورمیں محتاط رہنے اور مظاہروں کےدوران گھر سے باہرنہ نکلنے کی ہدایت کی ہے ۔ برطانوی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آبادمیں مقیم شہری بلاضرورت باہرنہ نکلیں جبکہ سفارتی عملے کواسلام آبادسےباہرجانےسےروک دیا گیا۔

    وزارت خارجہ کی جانب سےسفارتی کارروائیاں محدود کرنے کاکہا گیا ہے ۔گزشتہ روزامریکہ نے بھی اپنے شہریوں کے لئے سفری ہدایات جاری کی تھیں جس میں شہریوں سے محدود نقل وحرکت اور بلا ضرورت باہر نہ نکلنے کا کیا گیا تھا۔

  • امریکا کی جانب سے اسرائیل کی حمایت جاری

    امریکا کی جانب سے اسرائیل کی حمایت جاری

    واشنگٹن: غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو امریکا کی مکمل حمایت حاصل ہوگئی، امریکا نے اسرائیل کے دفاعی نظام کے امداد کی منظوری تو دی لیکن اپنے یورپین حلیف کی ناراضگی بھی مول لی۔

    نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی مسلح کارروائیوں کی مخالفت میں شدت آتی جا رہی ہے لیکن امریکا اسرائیل کی حمایت سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں، امریکی صدر براک اوباما نے اسرائیل کے دفاعی نظام آئرن ڈوم کومزید مضبوط بنانے کے لئے دوپچیس ملین ڈالرز کے بل پر دستخط کر دئیے۔

    دوسری جانب امریکا کے قریبی اتحادی بھی اسرائیل کی حمایت سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، امریکا کے انتہائی قریب سمجھا جانے والا برطانیہ بھی اسرائیل کی مذمت پر مجبور ہوگیا، برطانیہ نے غزہ کی صورتحال کو ناقابل برداشت قراردیا۔

    فرانس نے کھل کراسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بے گناہ فلسطیینیوں کی ہلاکت ناقابل قبول ہے، اسرائیل کو دفاع کا حق ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ عورتوں اوربچوں کو نشانہ بنائے، جرمنی نے بھی غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے حملے روکنے کا مطالبہ کیا جبکہ برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ملکوں نے غزہ کے لئے امداد دینے کا اعلان کرکے امریکی حکام کو پیغام ناراضگی دیا ہے۔

  • ہنگرین گراں پری:برطانیہ کے لوئس ہملٹن تیز ترین ڈرائیور قرار

    ہنگرین گراں پری:برطانیہ کے لوئس ہملٹن تیز ترین ڈرائیور قرار

    ہنگرین گراں پری کے پریکٹس سیشن میں برطانیہ کے لوئس ہملٹن تیز ترین ڈرائیور رہے۔ بداپیسٹ سرکٹ پر ریس کے پریکس سیشن میں برطانیہ کے لوئس ہملٹن بازی لے گئے۔۔

    برطانوی ڈرائیور ایک منٹ چوبیس اعشاریہ چار آٹھ دو سیکنڈزکے ساتھ فاتح رہے۔ جرمنی کے نیکو روزبرگ دوسرے اور سباستین ویٹل تیسرے نمبر پر رہے۔ برطانوی ڈرائیور ہنگرین سرکٹ پر گزشتہ سات سیزن میں چار ریس اپنے نام کرچکے ہیں۔

    ڈرائیورز چیمپئین شپ ٹیبل پر نیکو روز برگ ایک سو نوے پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ لوئس ہملٹن ایک سوچھیہتر پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

  • برطانیہ: فلم "شیکسپیئر ان لوو”اسٹیج ڈرامے کی صورت میں مقبول

    برطانیہ: فلم "شیکسپیئر ان لوو”اسٹیج ڈرامے کی صورت میں مقبول

    شیکسپیئر پر بنی ہوئی فلم شیکسپیئر ان لوو اب اسٹیج ڈرامے کی صورت میں برطانیہ میں مقبول ہے۔

    یہ کہانی بہت پرانی ہے، رومیو اور جولیٹ پر داستان لکھتے لکھتے خود لکھاری کو محبت  ہوگئی تھی، ڈرامہ بناتے بناتے خود بھی وہ ایک کردار بن گیا، ایک ایسا کردار جس میں محبت کوٹ کوٹ کر بھری تھی اور جذبات کو لفظوں میں ڈھالنے کا ہنر بھی خوب آتا تھا۔

    یہ داستان ولیم شیکسپیئر کی ہے، دوسروں کی محبت کی کہانیاں لکھنے والے شیکسپیئر پر فلم شیکسپیئر ان لوو بن گئی، انیس سو اٹھانوے کی اس فلم کو اب برطانیہ میں اسٹیج ڈرامے کی صورت میں پیش کیا گیا تو مقبول عام ہوگیا۔

    فلم میں شیکسپیئر کا کردار اداکار جوزف  نے اور وائلا کا کردار گینیتھ پیلٹرو نے ادا کیا ہے، کامیڈی اور رومینس سے بھرپور اسٹیج ڈرامہ اب ہر خاص و عام کو محظوظ کررہاہے۔

  • برطانیہ: گرمی کی لہر سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

    برطانیہ: گرمی کی لہر سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

    برطانیہ : گرمی کی لہر سےشہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، گرم موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا۔

    برطانیہ کا جل تھل موسم اور یخ بستہ ہوائیں عوام کو سال بھر جیکٹ اور چھتری اٹھانے پر مجبور رکھتی ہیں جبکہ موسم گرما اکثر نظریں چراکر گزر جاتا ہے، برطانیہ میں ان دنوں سورج آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے ۔

    گرمی کی لہر اور سال کے گرم ترین موسم کے باعث نہ صرف شہریوں بلکہ سیاحوں کے چہرے بھی خوشی سے جگمگا اٹھے ہیں اور وہ گرم موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے تفریحی مقامات کا رخ کررہے ہیں ۔

    برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں کا درجہ حرارت بتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے اور ایک ہفتے تک موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔