Tag: برطانیہ

  • فلم وار کا وار برطانیہ میں 17جنوری سے چلے گا

    فلم وار کا وار برطانیہ میں 17جنوری سے چلے گا

    برطانیہ کے فلم بینوں کا انتظار ختم ہونے کو ہے کیونکہ فلم وار سترہ جنوری سے سینما گھروں میں چھانے کے لئے آرہی ہے۔

    ایکشن سے بھرپور فلم وار کا وار ایسا چلا کہ چلتا چلا گیا، اے آر وائی فلمز اور مانڈوی والا کی کامیاب پیشکش فلم وار جسے پاکستان کی ابتک کی سب سے کامیاب فلم کا اعزاز حاصل ہے۔

    فلم وار نے پاکستان میں دو ملین ڈالرز سے زائد کا ریکارڈ بزنس دیا، پاکستان کی سینما اسکرین پر دھماکہ کرنے کے بعد اسکی شہرت کی دھوم دبئی میں ایسی مچی کہ برطانیہ کے شائقین بے صبری سے انتظار کرنے لگے۔

    اب برطانوی فلم بین فلم وار سترہ جنوری سے سینما گھروں میں دیکھ سکیں گے، فلم وار کی کاسٹ شان، عائشہ خان، شمون عباسی، علی عظمت، حمزہ علی عباس میشا علی، فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری ،اور پروڈیوسر حسن وقاص سب نے اپنے کام کے ساتھ خوب انصاف کیا ہے۔

  • گولڈن ٹیمپل پر حملے کی منصوبہ بندی میں برطانیہ نے مدد کی

    گولڈن ٹیمپل پر حملے کی منصوبہ بندی میں برطانیہ نے مدد کی

    سکھوں کی عبادت گاہ گولڈن ٹیمپل پر انیس سو چوراسی میں ہونے والے حملے میں برطانیہ نے مدد کی تھی، جس میں تین ہزار سے زائد سکھوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ان اطلاعات پر تحقیقات کاحکم دیا ہے، جن کے مطابق انیس سو چوراسی میں امرتسر میں سکھوں کی عبادت گاہ گولڈن ٹیمپل پر بھارتی فوج کے حملے کی منصوبہ بندی میں برطانوی اسپیشل فورسز نے بھارت کی مدد کی تھی۔

    برطانوی رکنِ پارلیمان ٹام واٹسن تیس کے سال کا عرصہ گزرنے کے بعد حال ہی میں منکشف ہونیوالی دستاویزات ان کے دعوے کی تائید کرتی ہیں کہ برطانیہ نے اس آپریشن میں بھارت کی مدد کی تھی، گولڈن ٹیمپل پر حملے کے وقت برطانیہ میں مارگریٹ تھیچر وزیرِاعظم کے عہدے پر فائز تھیں جب کہ بھارت میں اندرا گاندھی برسرِ اقتدار تھیں۔

  • لندن:موسم سرما پر مردوں کے ملبوسات کے حوالے سے فیشن ویک

    لندن:موسم سرما پر مردوں کے ملبوسات کے حوالے سے فیشن ویک

    موسم سرما میں مردوں کے ملبوسات کے حوالے سے لندن میں بربیری کلیکشن پر فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا۔

    برطانیہ میں مردوں کی ملبوسات بڑی مانگ ہے اور اگر فیشن ویک کی بات کی جائے تو بربیری کلیکشن کے بغیر یہ نامکمل سی لگتی ہے، موسم سرما میں مردوں کی ملبوسات کے حوالے سے لندن میں فیشن ویک کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    فیشن ویک میں ماڈلز نے موسم سرما کی ملبوسات کے علاوہ رنگ برنگی بیگز، مفلرزاور کوٹ کے ساتھ ریمپ پر کیٹ واک کیا، جسے بے حد سراہا گیا، اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ہر مرد چاہتا ہے کہ وہ خوبصورت نظر آئے اور جسے دیکھ کر لوگ اس سےمتاثر ہوں، بربیری کلیکشن کا انتخاب ہر مرد کی خواہش ہے۔
        
       

  • برطانیہ، بیلجئیم، فرانس اور برٹنی میں شدید سیلاب، ہنگامی صورتحال

    برطانیہ، بیلجئیم، فرانس اور برٹنی میں شدید سیلاب، ہنگامی صورتحال

    یورپی ممالک میں دریاؤں کی سطح میں اضافے کے باعث شدید سیلاب لاکھوں افراد متاثرہونے سے ہنگامی صورتحال،حکام نے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔

    بیلجئیم، برطانیہ اور برٹنی کے ساحلی علاقوں میں سیلاب کے نتیجے املاک کوبڑےپیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

    حکام کا کہنا ہےکہ نقصان کا تخمینہ لگانے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے جبکہ سیلابی علاقوں میں پھنسے ہزاروں افراد بجلی سے تاحال محروم ہیں۔

    حالیہ بارشوں کے باعث دریاؤں کی سطح میں اضافہ اور طوفانی ہوائیں سیلاب کا باعث بنی ہیں۔

    برطانوی حکومت کی جانب سے پندرہ سو امدادی رضا کاروں کو معطل کیا گیا تھا جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں تاخیر ہونے کی وجہ سے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

  • مشرف کوعلاج کیلئے برطانیہ بھیجا جائیگا ،اسپتال ذرائع

    مشرف کوعلاج کیلئے برطانیہ بھیجا جائیگا ،اسپتال ذرائع

    سابق صدر پروپز مشرف کو علاج کیلئے برطانیہ بھیجا جائے گا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف پیر کو عدالت پیشی کی پوزیشن میں نہیں ہیں جبکہ مشرف کے صاحبزادے بلال مشرف امریکا سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف کو مزید کچھ دن اسپتال میں رکھا جائے گا، پرویزمشرف پیر کو عدالت پیشی کی پوزیشن میں نہیں، وکلا پیر کے روز پرویز مشرف کی بیماری سے متعلق عدالت کو باضابطہ طور پر آگاہ کریں گے۔

    سابق صدر پرویزمشرف کی پیشی تک غداری کیس کا ٹرائل آگے نہیں بڑھ سکتا، سابق صدر پرویز مشرف کے اہلخانہ نے میڈیکل رپورٹ برطانیہ میں پاکستان ڈاکٹرز کو بھجوادی ہیں، پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹس برطانوی ڈاکٹرزسے مشاورت کیلئے بھجوائی گئیں ہیں۔

    برطانوی ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد انجیو پلاسٹی کا فیصلہ کیا جائے گا، مشرف کی صحت کے حوالے سے سات رکنی میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی حالت خطرے سے باہر ہے، اطلاعات کے مطابق ڈاکٹروں سے امور طے ہونے پر عدالت کو سابق صدر کی صحت کے بارے میں آگاہ کرکے ان کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست کی جائے گی۔