Tag: برطانیہ

  • برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ کردی گئیں

    برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ کردی گئیں

    برطانیہ میں مسلسل تیز ہواؤں کے باعث ہیتھرو ایئرپورٹ پر 100سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان فیری سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ، ناردرن آئرلینڈ، ویلز سمیت شمالی و مغربی انگلینڈ میں تیز ہواؤں کی ییلو وارننگ جاری کی گئی۔

    برطانیہ میں کرسمس منانے کیلئے گھروں سے گاڑیوں پر نکلے ہزاروں افراد کو بھی تیز ہواؤں کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ہوائیں 50 سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جبکہ ساحلی اور پہاڑی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹہ تک کی جھکڑ چل سکتے ہیں۔

    آئر لینڈ کے ساحل اور دیگر راستوں پر فیری کمپنیوں نے خدمات معطل کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ، اسکاٹ ریل نے کچھ روٹس پر رفتار کی پابندیاں نافذ کی ہیں، جس کی وجہ سے تاخیر اور منسوخیاں ہو رہی ہیں۔

    اس سے قبل امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان ملٹن کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا تھا، مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 تک پہنچ گئی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان ملٹن کے باعث بننے والے طوفانی بگولوں کے باعث بجلی کے پول اکھڑ جانے سے 30 لا کھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے، جبکہ دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    ٹمپا بے اور سینٹ پیٹرز برگ کے ساٹھ فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرول بھی ختم ہوگیا ہے۔

    سعودی عرب کے سفارتی مشن نے کابل میں دوبارہ کام شروع کردیا

    رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، ساحلی علاقوں کے لوگ محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔

  • پی آئی اے نے برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کی اجازت مانگ لی

    پی آئی اے نے برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کی اجازت مانگ لی

    کراچی: یورپ کے بعد برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا معاملہ درپیش ہے، پی آئی اے نے پروازوں کی بحالی کی اجازت مانگ لی۔

    تفصیلا ت کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی انتظامیہ کی جانب سے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن کو مراسلہ لکھا گیا ہے، سی ای او پی آئی اے خرم مشتاق کی ہدایت پر مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع سی اے اے نے بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مراسلہ موصول ہوگیا ہے، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کی اجازت دی جائے۔

    خط میں پی آئی اے نے برطانیہ میں تھرڈ کنٹری آتھورائیزیشن اجازت نامہ بھی بحال کرنے کی درخواست کی ہے، پی آئی اے لندن، برمنگھم مانچسٹر میں پروازوں چلانے کا خواہشمند ہے۔

    پی آئی اے کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یورپی ملکوں میں بحالی کے بعد پہلی پرواز 10 جنوری 2025 کو پیرس پہنچے گی۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے پاکستان سول ایوی ایشن کو بھی مراسلہ لکھ کر برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کی درخواست کردی ہے، پی آئی اے کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی سے ایرلائن کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

    خیال رہے کہ چار سال قبل یورپ سمیت برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں پر پائلٹس لائسنس امتحان اسکینڈل کے بعد پابندی لگائی گئی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/pia-europe-flight-operations-may-affected/

  • برطانیہ کا حیات التحریر الشام کے حوالے سے بڑا بیان

    برطانیہ کا حیات التحریر الشام کے حوالے سے بڑا بیان

    لندن: برطانیہ نے کہا ہے کہ اس نے شام کے باغیوں کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ حیات التحریرالشام کے ساتھ مکمل سفارتی رابطے میں ہیں لیکن فی الوقت اس کا نام دہشت گرد تنطیم کی فہرست میں ہی رہے گا۔

    برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم شام میں عوام کی نمائندہ حکومت دیکھنا چاہتے ہیں، شام میں کیمیکل ہتھیاروں کو محفوظ بنایا جانا چاہیے۔

    دوسری جانب ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے ایکس پر بتایا کہ امریکی اور برطانوی وزرائے خارجہ میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، انٹونی بلنکن اور ڈیوڈ لیمی نے شام میں اقتدار کی منتقلی کے معاملے پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔ فون پر شام میں انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی، غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شام سے اڑان بھرنے والے طیارے میں کون سوار تھا؟

    واضح رہے کہ خطے میں صہیونی عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں، فلسطین میں مغربی کنارے کے بعد اب شام میں اسرائیل نے اسٹریٹجک اور معاشی لحاظ سے اہم خطے گولان کی پہاڑیوں پر یہودی بستیوں میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے، نیتن یاہو حکومت نے ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

    نیتن یاہو نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کہا اسرائیلی فوج گولان کی پہاڑیوں پر شام کے ساتھ بفر زون میں موجود رہے گی، ادھر اسلامی ممالک کی تنظیم مسلم ورلڈ لیگ نے نیتن یاہو حکومت کے منصوبے کی شدید مذمت کی ہے۔

  • ٹی وی چینلز اب برگر کا اشتہار نہیں دکھا سکیں گے!

    ٹی وی چینلز اب برگر کا اشتہار نہیں دکھا سکیں گے!

    برطانوی حکومت نے ٹی وی چینلز پر پابندی عائد کردی ہے کہ وہ دن کے اوقات میں برگر، گرانولا، مفنز اور میوسلی کے اشتہارات نہیں دکھا سکیں گے۔

    شہریوں کی صحت سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے برطانیہ کی حکومت نے ٹی وی چینلز پر دکھائے جانے والے کچھ اشتہار پر پابندی لگا دی ہے، حکومت نے گرانولا، مفنز، میوسلی اور برگر کو ’جنک فوڈ‘ کے زمرے میں رکھا ہے اور ان کے اشتہارات کو ممنوع قرار دیا ہے۔

    حکومت برطانیہ نے ان چیزوں کے اشتہار پر مکمل پابندی نہیں لگائی ہے بلکہ صرف دن میں ان چیزوں کا اشتہار دکھانے پر پابندی عائد کی ہے، تمام ٹی وی چینلز دن میں جنک فوڈز کے اشتہارات کو دِن میں نہیں دکھا پائیں گے۔

    یہ اقدام بچوں میں بڑھتے ہوئے موٹاپے کو کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، نئے قوانین کے تحت کھانے پینے کی ان اشیا سے متعلق کوئی بھی اشتہار رات 9 بجے کے بعد ہی ٹی وی چینلوں پر دکھائے جائیں گے۔

    تاہم یہ قانون فوری طور پر لاگو نہیں ہوگا بلکہ آئندہ سال اکتوبر سے اسے نافذ کیا جائے گا، برطانوی حکومت پُرامید ہے کہ نئی پابندیوں کے نفاذ کے بعد سالانہ تقریباً 20 ہزار بچوں کو موٹاپے کے مسئلہ سے بچایا جا سکتا ہے۔

    حکومت مشہور پیکڈ کھانے پینے کی اشیا جن میں فَیٹ اور چینی شامل ہوتی ہے ان پر پابندی لگانے پر غورکررہی ہے، برطانیہ میں ان چیزوں کا استعمال زیادہ تر ناشتے میں کیا جاتا ہے۔

    نیشنل ہیلتھ سروس نے بتایا کہ برطانیہ میں بچوں میں موٹاپا کافی وسیع پیمانے پر بڑھ رہا ہے اور حیرت انگیز طور پر 4 سال کی عمر والا ہر دسواں بچہ موٹاپے کے مسائل کا شکار ہے جبکہ 5 سال کا ہر پانچواں بچہ دانتوں کی خرابی کا شکار ہے۔

    اس وقت اکثر ممالک اس بات کے لیے فکرمند ہیں کہ اپنے ملک کے نوجوانوں اور بچوں کی صحت اور مستقبل کو کس طرح صحتمند بنایا جائے، برطانیہ کی جانب سے بچوں کو صحت مند رکھنے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدام کو سراہا جارہا ہے۔

  • کنگ چارلس نے امیر قطر کے استقبال میں عربی جملے ادا کیے، ویڈیو وائرل

    کنگ چارلس نے امیر قطر کے استقبال میں عربی جملے ادا کیے، ویڈیو وائرل

    لندن: کنگ چارلس نے امیر قطر کے استقبال میں چند عربی جملے ادا کیے، جس کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمدان الثانی کا، بکنگھم پیلس میں استقبال کے دوران عربی میں خیر مقدم کیا۔

    قطری امیر شیخ تمیم بن حمدان الثانی شاہ چارلس سوم کی دعوت پر سرکاری دورے پر برطانیہ میں ہیں، بکنگھم پیلس میں منعقدہ اسٹیٹ ڈنر میں شاہ چارلس نے مہمان کا عربی زبان کے الفاظ میں خیر مقدم کیا۔

    برطانوی شاہی فضائیہ کے دو جنگی طیارے خیر مقدم کرنے اور جشن منانے کے لیے امیر قطر کے طیارے کے ساتھ برطانیہ کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔

    اسٹیٹ ڈنر کے موقع پر امیر قطر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کنگ چارلس نے ابتدا باقاعدہ طور پر ’السلام علیکم‘ کہتے ہوئے کی، انھیں عربی میں بولتے ہوئے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

    انگریزی میں چند جملے ادا کرنے کے بعد شاہ چارلس نے امیر قطر کی طرف دیکھ کر عربی میں کہا ’’برطانیہ میں دوبارہ آنے پر خوش آمدید، یہ آپ کا دوسرا گھر ہے۔‘‘

    واضح رہے کہ امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے برطانیہ کے سرکاری دورے کے موقع پر دونوں ممالک نے انسانی بحرانوں اور بین الاقوامی ترقیاتی اقدامات سے نمٹنے کے لیے اپنی مشترکہ فنڈنگ کو دوگنا کر کے 100 ملین ڈالر کرنے کا عزم کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Qatar Day (@qatarday)

  • پی آئی اے کی پروازوں سے پابندی ہٹانے لیے برطانوی پارلیمنٹ میں بھی آواز اٹھنے لگی

    پی آئی اے کی پروازوں سے پابندی ہٹانے لیے برطانوی پارلیمنٹ میں بھی آواز اٹھنے لگی

    کراچی: پی آئی اے کی پروازوں سے پابندی ہٹانے لیے برطانوی پارلیمنٹ میں بھی آوازیں بلند ہونے لگی ہیں۔

    پاکستانی نژاد برطانوی ممبر پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے برطانیہ میں قومی ایئر لائن کی پروازوں سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیکریٹری کو ایک مراسلہ بھیجا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ یورپی یونین ایوی ایشن ایجنسی نے پی آئی اے سے پابندی ہٹا دی ہے، برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ بھی پی آئی اے پر پابندی ہٹائے۔

    مراسلے میں لیبر ایم پی یاسمین قریشی نے کہا کہ براہ راست پروازوں سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت میسر ہوگی، کیوں کہ براہ راست پروازیں نہ ہونے سے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے، برطانیہ مقیم پاکستانیوں کو اپنے پیاروں کے جسد خاکی پاکستان آبائی علاقوں میں لے جانے کی بھی سہولت میسر آئے گی۔

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا

    انھوں نے کہا کہ پاکستان سول ایوی ایشن کے حکام کی قابلیت کے باعث یورپ میں پاکستانی ایئر لائنز پر پابندی ہٹانے میں مدد ملی ہے، برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئر لائنز کی فوری بحالی کے اقدامات کیے جائیں۔

  • برطانیہ نے غزہ کے لیے 24 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا

    برطانیہ نے غزہ کے لیے 24 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا

    لندن: برطانیہ نے غزہ کے لیے 24 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے آج پیر کو، مصر میں انسانی ہمدردی کی کانفرنس سے قبل غزہ کے لیے 19 ملین پاؤنڈ (24 ملین ڈالر) کی فنڈنگ ​​فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

    برطانیہ کی جانب سے کانفرنس میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی ترقی کی برطانوی وزیر اینیلیز ڈوڈز نے غزہ کی صورت حال کو ’تباہ کن‘ قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ تک بلا تعطل امداد کی رسائی کو یقینی بنائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ غزہ کے باشندوں کو سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی خوراک، اور پناہ گاہ کی اشد ضرورت ہے، میں اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین دونوں میں ہم منصبوں سے ملاقات کروں گی، تاکہ رکاوٹوں کو دور کرنے، جنگ بندی کرنے، اور یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ اس تنازعے کا دیرپا حل تلاش کیا جا سکے۔

    واضح رہے کہ مصر غزہ کے لیے امداد بڑھانے سے متعلق ایک کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے، ’’غزہ کی پٹی پر انسانی ہمدردی کے ردعمل‘‘ کو بڑھانے کے بارے میں وزارتی کانفرنس آج قاہرہ میں شروع ہونے والی ہے۔

    نیتن یاہو ہمیں خاموش نہیں کر سکتے، اسرائیلی اخبار ہاریٹز کا جوابی رد عمل

    مصری میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل آمنہ جے محمد اور مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک کے وزرا کی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ احرام آن لائن اخبار نے رپورٹ کیا کہ اس تقریب میں غزہ کی صورت حال کے سیاسی، سیکیورٹی اور انسانی ہمدردی کے پہلوؤں پر بات کی جائے گی۔

  • پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے بڑی خبر

    پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے بڑی خبر

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال کرانے کی کوششیں تیز کردی، برطانوی سول ایوی ایشن کی ٹیم جنوری 2025 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی جانب سے یورپ میں پروازوں کی بحالی کے بعد برطانیہ سے پابندی ہٹانے کیلئے سی اے اے متحرک ہوگئی۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ڈیپارٹمنٹ فارٹر انسپورٹ سے رابطے شروع کردیے، ذرائع سی اے اے نے بتایا کہ قوی امید ہے برطانیہ کیلئے پی آئی اے فلائٹ آپریشن جلد بحال ہوجائے گا۔

    برطانوی سول ایوی ایشن کی ٹیم جنوری2025کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی، برطانوی ہوا بازی کی ٹیم رسمی طور پر سی اے اے اور پی آئی اے کا آڈٹ کرے گی۔

    مسقط میں ایوی ایشن سیکیورٹی کانفرنس میں سول ایوی ایشن کا وفد شرکت کرے گا جبکہ ایوی ایشن سیکیورٹی کانفرنس میں برطانوی ڈی ایف ٹی کی سربراہ بھی شرکت کریں گی۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کو گذشتہ 4 سالوں میں کتنا نقصان ہوا؟ اہم انکشاف

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد ڈی ایف ٹی کےسربراہ سے ملاقات کرے گا ، بحالی پرپی آئی اے پہلےمرحلے میں لندن کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرے گا

    دوسرے مرحلے میں مانچسٹر اور دوسرے شہروں کیلئے پروازیں آپریٹ ہوں گی ، پی آئی اے یورپ اور برطانیہ کیلئے اپنے بوئنگ777طیارے آپریٹ کرے گا۔

    پی آئی اے برطانیہ کی کنٹری ہیڈنادیہ گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی یورپ میں بحالی خوش آئند ہے، جلد برطانیہ میں بھی بحال ہو گی، پروازوں کی بحالی اوورسیز کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ تھا، انتظامیہ نے پرواز بحالی کے لیے مسلسل 4 سال کوشش کی۔

  • برطانیہ کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت جاری رکھنے کا اعلان

    برطانیہ کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت جاری رکھنے کا اعلان

    اسرائیل کو اسلحے کی فروخت معطل کرنے کی ایک قانون ساز کی درخواست کو برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے مسترد کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم نے یہ تبصرہ پارلیمان میں ہفتہ وار وزیر اعظم کے سوالات کے سیشن میں کیا۔

    سکاٹش نیشنل پارٹی کے رکن پارلیمان برینڈن اوہارا نے اسرائیلی حکومت کو غزہ میں مزید امداد کی اجازت نہ دینے کے اسٹارمر کے مطالبے کو دہرایا۔

    ایس این پی کے رکن پارلیمان نے اسٹارمر سے سوال کیا کہ کیا یہ وقت نہیں ہے کہ آپ اسرائیل کو تمام اسلحے کی برآمدات بند کردیں، پابندیاں عائد کریں، تمام غیر قانونی بستیوں اور تجارت کو روکیں اور فلسطین کو تسلیم کریں؟

    وزیر اعظم اسٹارمر نے جواب میں کہا کہ میں نے اسرائیل کو ایسی صلاحیتوں کی فروخت کے بارے میں اپنا موقف واضح کر دیا ہے جو ایران کے حملوں کے خلاف اپنا دفاع کر سکتی ہے، اور میں یہ واضح کرتا ہوں کہ ہم ایسا کرتے رہیں گے۔

    2 ستمبر کو برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اعلان کیا تھا کہ برطانیہ اسرائیل کو اسلحے کی فروخت کے لیے جاری کیے گئے 350 لائسنسوں میں سے تقریبا 30 کو معطل کرے گا۔

    ترکیہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے ہر ممکنہ تعاون کیلیے تیار ہے: ترک صدر

    تاہم، جزوی اسلحے کی پابندی میں اسرائیل کے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نکات کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔

  • سرد موسم سے نمٹنے کے لیے شہریوں کو 25 پاؤنڈ ملیں گے

    سرد موسم سے نمٹنے کے لیے شہریوں کو 25 پاؤنڈ ملیں گے

    لندن: برطانیہ میں سرد موسم سے نمٹنے کے لیے شہریوں کو 25 پاؤنڈ کی امدادی رقم ملے گی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ملک میں جیسے جیسے درجہ حرارت گرتا جا رہا ہے اور برف باری ہر چیز کو ڈھکتی جا رہی ہے، ڈپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پنشن (ڈی ڈبلیو پی) نے ملک کے 18 پوسٹ کوڈ علاقوں کے لیے ’سرد موسم کی ادائیگیوں‘ کی اسکیم کو فعال کر دیا ہے۔

    ان علاقوں کے تقریباً 10,000 رہائشیوں کو ان کے حرارتی اخراجات کو پورا کرنے میں مدد کے لیے 25 پاؤنڈ کی امدادی رقم ملے گی، یہ اسکیم نومبر سے مارچ تک چلتی ہے۔

    اسکیم کے تحت جب بھی درجہ حرارت مسلسل 7 دنوں تک 0C سے نیچے گرتا ہے، تو اہل گھرانوں کو 25 پاؤنڈ کی ایک بار کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ یہ اسکیم خود بہ خود عمل میں آتا ہے اگر درجہ حرارت ریکارڈ کیا جاتا ہے یا لگاتار سات دنوں تک صفر سے نیچے رہنے کی پیش گوئی کی جاتی ہے، تو ہر پوسٹ کوڈ والے علاقے میں اہل گھرانوں کو ادائیگیاں خود بخود روانہ ہو جاتی ہیں۔

    طوفان برٹ ساحل سے ٹکرا گیا، برطانوی شہروں میں برفباری، تیز ہوائیں، طوفانی بارشیں

    زیادہ تر اہل خاندان پوسٹ کوڈز برطانیہ کی کاؤنٹی کمبریا میں واقع ہیں، جہاں 17 نومبر کو ادائیگیوں کو متحرک کرنے والا درجہ حرارت لوگوں نے سہا، جب سردی نے ہر شے منجمد کر دی تھی۔

    اس امدادی رقم کے وہ لوگ اہل ہیں جو پنشن کریڈٹ، انکم سپورٹ، انکم بیسڈ جاب سیکرز الاؤنس (JSA)، آمدنی سے متعلق ایمپلائمنٹ اینڈ سپورٹ الاؤنس (ESA)، یونیورسل کریڈٹ، مارگیج انٹرسٹ کے لیے کلیم کرتے ہیں۔