Tag: برطانیہ

  • گھر کے باہر صفائی برطانوی جوڑے کو مہنگی پڑ گئی، ایک لاکھ روپے جرمانہ

    گھر کے باہر صفائی برطانوی جوڑے کو مہنگی پڑ گئی، ایک لاکھ روپے جرمانہ

    ایک برطانوی جوڑے کو اس وقت شدید حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب مقامی کونسل نے ان پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھر کا کچرا مجاز اتھارٹی تک پہنچانے میں ناکام رہے ہیں۔

    بی بی سی کے مطابق برطانوی شہر ’’اسٹوک آن ٹرینٹ‘‘ کے رہائشی جوڑے ویرونیکا مائیک اور زولٹن پنٹر کا کہنا تھا کہ ان کی گھر کی سڑک برسوں سے گندگی سے اٹی ہوئی تھی، اور بہت ناگوار احساس ہوتا تھا، جس پر انھوں نے اسے خود ہی صاف کرنے کا ارادہ کیا۔

    برطانوی جوڑے کے مطابق انھوں نے 29 اپریل کو سڑک سے تمام کوڑا کرکٹ صاف کر کے اسے ایک ڈبے میں جمع کیا اور مخصوص پیکنگ کے بعد کچرے کے دیگر ڈبوں کے پاس رکھا تاکہ کونسل اسے لے جائے۔

    لیکن نتیجہ الٹ نکلا، 9 مئی کو اس جوڑے کو کونسل کی جانب سے 12 سو پاؤنڈ کا جرمانہ موصول ہوا، بھیجے گئے خط میں لکھا گیا تھا کہ ’’یہ آپ کو اس لیے جاری کیا جا رہا ہے کیوں کہ آپ اپنے قانونی ذمہ داری میں کسی مجاز اتھارٹی کو کچرا منتقل کرنے میں ناکام رہے ہیں، شواہد کے مطابق کچرا آپ کے گھر کے پتے سے نکلا ہے۔‘‘

    خط میں مزید لکھا گیا تھا کہ آپ گھریلو اشیا کی منتقلی کے دوران اپنے قانونی فرض میں ناکام رہے، مقامی لوگوں کے لیے یہ قانون نافذ ہے کہ وہ بروقت کچرا اٹھانے والوں سے تعاون کر کے اپنا کچرا منتقل کریں۔

  • ویڈیو: کھیل کود کر انتخابی مہم چلانے والے برطانوی سیاست دان جھیل میں گر گئے

    ویڈیو: کھیل کود کر انتخابی مہم چلانے والے برطانوی سیاست دان جھیل میں گر گئے

    لندن: کھیل کود کر انتخابی مہم چلانے والے ایک برطانوی سیاست دان پیڈل بورڈ سے جھیل میں گر گئے۔

    روئٹرز کے مطابق برطانیہ کے لبرل ڈیموکریٹس کے رہنما ایڈ ڈیوی اس وقت ونڈرمیئر جھیل میں جا گرے، جب وہ انتخابی مہم کے دوران پانی میں ایک پیڈل بورڈ کےساتھ اترے اور اس پر کھڑے ہو کر توازن قائم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    58 سالہ ایڈ ڈیوی نے برطانوی انتخابی مہم میں کھیل کود اور مستی کا عنصر پیدا کر کے میڈیا کو اپنی طرف متوجہ کیا، ایڈ ڈیوی نے انتخابی مہم کا آغاز ہی رولر کوسٹر رائیڈ سے کیا تھا، پھر انھوں نے واٹر سلائیڈ پر پھسلنے کا مظاہر کیا، اور بنجی جمپ بھی کیا۔

    تاہم دو دن قبل جب برٹش لبرل ڈیموکریٹ لیڈر ایڈ ڈیوی نے جھیل میں پیڈل بورڈ پر کھڑے ہونے کی کوشش تو وہ توازن برقرار نہ رکھ سکے اور جھیل میں گر گئے۔

    جھیل ونڈرمیئر برطانیہ کی سب سے بڑی جھیل ہے، روئٹرز کے مطابق یہ حال ہی میں سیوریج سے آلودہ ہو گیا تھا۔

    واضح رہے کہ پولز نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈیوی کی پارٹی آج 4 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پارلیمنٹ میں برطانیہ کے تیسرے سب سے بڑے گروپ کے طور پر اپنی جگہ دوبارہ حاصل کر لے گی۔

  • برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ شروع

    برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ شروع

    لندن: برطانیہ میں عام انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے، 650 نشستوں پر ساڑھے 4 ہزار امیدوار مدمقابل ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ووٹنگ کا عمل رات 10 بجے تک جاری رہے گا، برطانیہ کے مختلف شہروں میں 40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

    ڈیڑھ لاکھ افراد پر مشتمل عملہ پولنگ کے فرائض سرانجام دے رہا ہے جبکہ ایک پولنگ اسٹیشن پر زیادہ سے زیادہ 2250 افراد ووٹ ڈال سکیں گے۔

    برطانیہ بھر میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 46 ملین ہے، ہاؤس آف کامنز کے کل ممبران 650 ہیں جبکہ حکومت بنانے کیلئے 326 سیٹیں درکار ہیں۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ 650 نشستوں کے لیے لیبر پارٹی، کنزرویٹو، لبرل ڈیموکریٹس اور دیگر جماعتوں کے امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

    برطانیہ میں ہونے والے انتخابات میں آزاد امیدواروں کے علاوہ برٹش پاکستانی امیدوار بھی قسمت آزمائیں گے۔

    امریکی صدارتی الیکشن، صدر بائیڈن نے گورنرز سے مدد مانگ لی

    پارلیمنٹ کے اجلاس میں 9 جولائی کو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے، ارکان کے حلف اٹھانے کے بعد اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔

  • برطانیہ میں بچے کے ساتھ 8 فٹ گہرے گٹر میں گرنے کا خوفناک واقعہ

    برطانیہ میں بچے کے ساتھ 8 فٹ گہرے گٹر میں گرنے کا خوفناک واقعہ

    لندن: برطانیہ کے ایک ٹاؤن ایلچسٹر میں بچہ اس وقت ایک آٹھ فٹ گہرے گٹر میں گر گیا جب اس کا ڈھکن بوسیدہ ہونے کے باعث ڈھیلا ہو گیا تھا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز سمرسیٹ کے ٹاؤن ایلچیسٹر میں ایک 5 سالہ لڑکا گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ مین ہول کا ڈھکن ڈھیلا ہونے کے باعث گہرے گٹر میں جا گرا۔

    بچے کی ماں نٹالی والٹن نے میڈیا کو بتایا کہ خوش قسمتی یہ تھی کہ موسم بھی ٹھیک تھا ورنہ گٹر پانی سے بھرا ہوا ہوتا، اور دوسری بات یہ تھی کہ بچہ نیچے ایک چھجے پر جا گرا تھا، جس کی وجہ سے اسے زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔

    تاہم ان کا کہنا تھا کہ بچہ اس واقعے کے بعد اتنا ڈر گیا ہے کہ رات کو نیند میں ڈراؤنے خواب دیکھنے لگا ہے۔ والدہ نے بتایا کہ حادثے کے وقت سڑک کے پار سے ایک پڑوسی نے بچے کو گرتے دیکھ لیا تھا اس لیے اس نے بروقت آ کر بچے کو نالے سے نکالا۔

    والدہ کا کہنا تھا کہ اس کا بچہ تیراکی نہیں جانتا اس لیے نالا اگر پانی سے بھرا ہوتا تو بہت خطرناک ثابت ہوتا۔ انھوں نے انتظامیہ کو ڈھکن کے بارے میں شکایت کی، جس پر اہلکار ایک گھنٹے کے اندر پہنچ گئے تاہم جائزہ لینے کے بعد وہ اگلے دن ہی مرمت کے لیے واپس آئے۔

    اپنے فوجی شوہر اور تین بچوں کے ساتھ رہنے والی نٹالی والٹن نے کہا کہ انتظامیہ نے واقعے کو سنجیدگی سے نہیں لیا، وہ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں، کیا ایک اور بچہ زخمی ہو جائے؟

  • برطانیہ، حکمران جماعت کی شکست اپوزیشن کی تاریخی جیت کی پیشگوئی

    برطانیہ، حکمران جماعت کی شکست اپوزیشن کی تاریخی جیت کی پیشگوئی

    لندن: برطانیہ میں ایک سروے میں حکمران جماعت کی شکست اپوزیشن کی تاریخی جیت کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں عام انتخابات جولائی میں ہوں گے، انتخابات سے قبل ووٹرز کی رائے سے متعلق یو گو کے پہلے بڑے سروے کی رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں حکمران جماعت کی شکست اور اپوزیشن جماعت کی جیت کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    سروے رپورٹ کے مطابق لیبر پارٹی صدی کی سب سے بڑی تاریخی جیت حاصل کر سکتی ہے، اور اسے 422 نشستیں مل سکتی ہیں۔ لیبر پارٹی کے ٹونی بلیئر نے 1997 میں پہلی بار ایک بڑی جیت حاصل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا تھا۔

    سروے رپورٹ کے مطابق کنزرویٹیو پارٹی کو 140 کے ساتھ 1906 کے بعد اپنے سب سے بڑا نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے، جب کہ لبرل ڈیموکریٹس کو 48 اور ایس این پی کو 17 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

    انڈیا پیچھے، مودی آگے، بھارتی لوک سبھا انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری

    برطانوی میڈیا کے مطابق یو گو (YouGov) پول کے لیے انگلینڈ اور ویلز میں 53 ہزار، اسکاٹ لینڈ میں 5 ہزار افراد کی رائے لی گئی۔

  • رواں سال بھی ہزاروں تارکین وطن برطانیہ پہنچ گئے

    رواں سال بھی ہزاروں تارکین وطن برطانیہ پہنچ گئے

    لندن : برطانیہ میں چھوٹی کشتیوں سے رواں برس اب تک 10ہزار سے زائد تارکین وطن سیاسی پناہ کے حصول کیلئے پہنچ چکے ہیں۔

    یہ بات برطانوی حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 10جنوری سے 25مئی کے درمیانی عرصے میں 10ہزار 170 تارکین وطن پہنچ چکے ہیں۔

    Britain's

    گزشتہ سال 2023 کے اسی عرصے کے دوران7 ہزار 395 تارکین وطن خطرناک سمندری سفر کے ذریعے برطانیہ پہنچے تھے۔ اس بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ 2023 میں انگلینڈ کے جنوبی ساحلوں پر اترنے والے تارکین وطن کی تعداد میں ایک تہائی کمی واقع ہوئی ہے۔

    کشتی

    غیرملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ مسئلہ برطانیہ میں 4 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل وزیراعظم رشی سنک کو درپیش ایک اہم چیلنج کی نشاندہی کرتے ہیں، برطانوی وزیراعظم بارہا ان کشتیوں کو روکنے کے عہد کا اظہار کرچکے ہیں اور اس معاملے کو اپنی ترجیح بجی قرار دیتے رہے ہیں۔

    Migrant

    برطانیہ میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے والے وزیر اعظم رشی سنک نے اپنے گزشتہ بیان میں کہا تھا کہ غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والے سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو الیکشن سے پہلے روانڈا ڈی پورٹ نہیں کیا جائے گا۔

  • برطانیہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا شبہ، 3 افراد گرفتار

    برطانیہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا شبہ، 3 افراد گرفتار

    برطانوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی سازش کے شبہے میں 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔

    برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دہشتگردی کے شبہے میں کی گئی گرفتاریاں شمالی انگلینڈ کے علاقے سے کی گئی ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق چار مقامات پر کارروائی کی گئی جن میں بولٹن، گریٹ لیور (Great Lever)، ابرام (Abram) اور ہنڈلی ایریاز شامل ہیں۔

    اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل راب پوٹس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی تاہم دہشتگردی کی مبینہ سازش کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

    امریکا نے اسرائیل کو بموں کی ترسیل روک دی

    برطانوی پولیس کی جانب سے ملزمان کے نام اور شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کی عمریں 35، 36اور 51 برس بتائی گئی ہیں۔

  • برطانیہ میں پناہ گزینوں کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں

    برطانیہ میں پناہ گزینوں کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں

    برطانوی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک میں موجود پناہ گزینوں کو حراست میں لینے کے لیے رواں ہفتے سے خصوصی آپریشن شروع کیا جائے گا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق توقع سے کچھ ہفتے پہلے ہی سیاسی پناہ گزینوں کی ملک بدری کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

    برطانوی حکام کی جانب سے منصوبہ بندی کی گئی ہے کہ امیگریشن سروس کے دفاتر آنے والے پناہ گزینوں کو وہیں سے حراست میں لے لیا جائے گا اور انہیں فوری طور پر حراستی مراکز میں منتقل کر دیا جائے گا۔

    سعودی عرب میں سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد

    یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رواں سال موسم گرما میں پناہ گزینوں کی پہلی پرواز روانڈا بھیجی جائے گی۔

  • 11 سالہ لڑکی کی انجانے میں بہت بڑی دریافت، سائنس دان تجزیہ کر کے حیران رہ گئے

    11 سالہ لڑکی کی انجانے میں بہت بڑی دریافت، سائنس دان تجزیہ کر کے حیران رہ گئے

    برطانیہ کی ایک 11 سالہ لڑکی نے انجانے میں ایک قدیم فوسل دریافت کیا، سائنس دان جس کا تجزیہ کر کے حیران رہ گئے ہیں۔

    برطانیہ میں 2020 میں جب گیارہ سالہ لڑکی روبی رینالڈز نے اپنے والد جسٹن رینالڈز کے ہمراہ ایک برطانوی ساحل سمرسیٹ پر کسی جانور کا فوسل دریافت کیا تھا، تو اس وقت ان کے تصور میں بھی نہیں تھا کہ انھوں نے دراصل 2 کروڑ سال قدیم جانور کی دریافت کی ہے۔

    اب سائنس دانوں نے اس فوسل کا جو ابتدائی تجزیہ کیا ہے، اس کے بعد انھوں نے انکشاف کیا ہے کہ یہ 82 فٹ کے اکتھیوسار (ichthyosour) کا ہے جو ڈائناسار کے زمانے میں سمندر میں تیرا کرتا تھا، اور زمین پر بھی رینگ سکتا تھا۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ دریافت ہونے والی باقیات 202 ملین سال پرانے سمندری ڈائناسار کی ہیں، اسے سائنس دانوں نے اکتھیوسار کہا ہے جو ڈائناسار ہی کا ہم عصر جانور ہے۔

    نیویارک ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق دل چسپ بات یہ ہے کہ 1811 میں میری ایننگ نامی ایک 12 سالہ لڑکی نے جنوب مغربی انگلینڈ میں اپنے گھر کے قریب ساحل سمندر پر ایک فوسل دریافت کیا تھا، جو ڈائنوسار کے زمانے کے ایک ڈولفن نما، سمندر میں رہنے والے رینگنے والے جانور اکتھیوسار کا پہلا سائنسی طور پر شناخت شدہ نمونہ تھا۔ اور اب دو صدیوں بعد 50 میل سے بھی کم فاصلے پر روبی رینالڈز نامی ایک 11 سالہ لڑکی کو ایک اور اکتھیوسار کا ایک اور فوسل ملا ہے۔

    جسٹن رینالڈز براؤنٹن میں اپنے گھر کے قریب 12 سال سے فوسل کی تلاش میں ہیں، روبی رینالڈز جو اب 15 سال کی ہیں، اپنے والد کے ساتھ مئی 2020 میں دریائے سیورن کے ساحل کے ساتھ ایک گاؤں بلیو اینکر میں تفریح کے لیے نکلی تھیں کہ اس دوران انھیں ایک چٹان پر موجود فوسل شدہ ہڈی کا ٹکڑا ملا۔

    سائنسی جریدے پلوس وَن میں شائع شدہ تحقیق کے شریک مصنف ڈاکٹر ڈین لومیکس نے کہا کہ اب تک دریافت ہونے والی یہ سب سے بڑے سمندری رینگنے والے جانور کی باقیات ہیں۔ یونیورسٹی آف برسٹل کے ماہر حیاتیات ڈاکٹر لومیکس نے کہا جب ہم نے اس فوسل کا دیگر اکتھیوسارز کے فوسلز سے موازنہ کیا تو اندازہ لگایا گیا کہ اس مخلوق کی لمبائی تقریباً 25 میٹر ہو سکتی ہے، جو بلیو وہیل کے سائز کے برابر ہے۔

    دریافت شدہ ہڈی کا تجزیہ

    مقالے کے مصنفین نے اکتھیوسار کو ’دریائے سیورن کی دیوہیکل مچھلی چھپکلی‘ کا نام دیا ہے۔ جو ہڈی دریافت ہوئی ہے اس کے نقوش دیکھ کر ریسرچ ٹیم نے یہ بھی اندازہ لگایا کہ یہ اکھتیوسار کے جبڑے کی ہڈی ہے۔

    اس کی شناخت کی مزید تصدیق کے لیے محققین نے جرمنی کی بون یونیورسٹی کے ماہر حیاتیات مارسیلو پیریلو کا تعاون حاصل کیا، مارسیلو نے جب ایک خوردبین کے نیچے اس ہڈی کا جائزہ لیا تو انھوں نے مخصوص کرس کراس انداز کے کولیجن ریشوں کو پایا، جو کہ ایک اکتھیوسار کی خاصیت ہے۔ مارسیلو نے یہ اندازہ بھی لگایا کہ اگرچہ جبڑے کی ہڈی کا سائز بڑا تھا اس کے باوجود یہ جانور جب مرا تھا تو اس وقت بھی اس کی نشوونما جاری تھی۔

    ڈاکٹر لومیکس کے مطابق اکھتیوسار وہ جانور ہے جو عظیم نابودگی (big extinction) سے عین قبل زندہ تھا، اس عظیم نابودگی یا فنا نے ٹریاسک دور (Triassic Period) کا خاتمہ کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ جب اس طرح فنا کے بڑے واقعات رونما ہوتے ہیں تو سب سے پہلے وہ مخلوق فنا ہوتی ہے جو سب سے بڑی ہوتی ہے، چناں چہ اندازے کے مطابق اکتھیوسار اس دور کی سمندر کی سب سے بڑی مخلوق تھی، جو عظیم نابودگی کا شکار ہوئی۔

  • اسرائیل کو دل نہیں دماغ سے سوچنا چاہیے، برطانوی وزیر خارجہ

    اسرائیل کو دل نہیں دماغ سے سوچنا چاہیے، برطانوی وزیر خارجہ

    لندن: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اسرائیل کو دل کی جگہ دماغ سے سوچنے کا مشورہ دے دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دل نہیں دماغ سے سوچنا چاہیے، اسرائیل کے پاس دفاع کا حق ہے تاہم برطانیہ نے اسرائیل کو جوابی کارروائی کا مشورہ نہیں دیا۔

    کیمرون نے دعویٰ کیا کہ ایران کو دوہری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، حملوں سے اسرائیل کو کوئی نقصان نہیں ہوا، پتا چل گیا کہ خطے میں ایران کا بُرا تاثر ہے۔ کیمرون کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے کامیابی سے ایرانی ڈرونز مار گرائے، اگر ایسا نہ ہوتا تو ہزاروں اموات ہو سکتی تھیں۔

    برطانوی رکن پارلیمنٹ کا غزہ پر وزیر اعظم رشی سوناک سے چُھبتا سوال

    واضح رہے کہ اسکائی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ کیمرون کے تبصرے پر انھیں آن لائن تنقید کا سامنا ہے، ڈیوڈ کیمرون سے پوچھا گیا کہ اگر کسی دوسرے ملک نے اس کے قونصل خانے پر حملہ کیا تو برطانیہ کیا کرے گا؟ تو انھوں نے کہا کہ وہ جواب میں سخت کارروائی کریں گے۔ ہر ملک کو اس وقت جواب دینے کا حق ہے جب وہ محسوس کرے کہ اسے جارحیت کا سامنا ہے۔

    اسکائی نیوز کے پریزنٹر کی برلی نے اس پر کہا ’’اور ایران کہے گا کہ اس نے بھی ایسا ہی کیا۔‘‘ جس پر کیمرون نے پینترا بدلتے ہوئے کہا کہ ایران کا حملہ بڑے پیمانے پر تھا اور یہ پیمانہ ’توقع سے کہیں زیادہ‘ تھا۔