Tag: برطانیہ

  • برطانیہ کا آنے والے افراد کی تعداد کم کرنے کیلئے اہم فیصلہ

    برطانیہ کا آنے والے افراد کی تعداد کم کرنے کیلئے اہم فیصلہ

    برطانیہ آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے نئے قوانین لاگو کردیئے گئے ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق اسکلڈ اور فیملی ویزا پر برطانیہ آنے والوں کے لیے کم از کم تنخواہ کی شرط میں اضافہ کردیا گیا۔

    اسکلڈ ورکرز کے برطانوی ویزا کے لیے تنخواہ کی حد کو 26 ہزار 200 سے بڑھا کر 38 ہزار 700 پاؤنڈ کردیا گیا۔ کم از کم تنخواہ کی حد ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر اور ٹیچرز وغیرہ پر لاگو نہیں ہوگی۔

    فیملی ویزا کے لیے کم از کم تنخواہ کی حد کو بھی 18 ہزار 600 سے بڑھا کر 29 ہزار پاؤنڈ کردیا گیا۔ سوشل کئیر کے شعبہ میں کام کرنے والے افراد اب زیر کفالت افراد کو برطانیہ نہیں لاسکیں گے۔

    اس فیملی ویزا کے لیے بھی ابتدائی طور پر تنخواہ کی حد 38 ہزار 700 پاؤنڈ مقرر کی گئی تھی۔ فیملیز کی تقسیم کے خدشے کے سبب حکومت نے کم از کم تنخواہ کی شرط پر نظرثانی کی۔

    2025 تک فیملی ویزا کے لیے کم از کم تنخواہ کی حد کو پہلے 34 ہزار 500 اور پھر 38 ہزار 700 پاؤنڈ کردیا جائے گا۔

    فیملی ویزا پر مقیم افراد پر ویزا کی تجدید کے وقت نئے قواعد کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    امریکا، برطانیہ اور فرانس کا رویہ منافقانہ ہے، ایران

    واضح رہے کہ ہوم سیکرٹری جیمز کلیورلی کی جانب سے امیگریشن میں کمی کے لیے گزشتہ سال دسمبر میں نئے قواعد کا اعلان کیا گیا تھا، 2022 میں 74 ہزار 500 افراد کی ریکارڈ تعداد برطانیہ پہنچی تھی۔

  • کنٹینر اٹھاتے ہوئے کرین ٹوٹ کر چھت پر گر گئی، بچی کے بال بال بچنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    کنٹینر اٹھاتے ہوئے کرین ٹوٹ کر چھت پر گر گئی، بچی کے بال بال بچنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    مانچسٹر: برطانوی شہر مانچسٹر کے ایک قصبے ویگن میں اس وقت ایک دہل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب ایک کرین کنٹینر کو اٹھاتے ہوئے وزن نہ سہار سکی اور ٹوٹ کر ایک گھر کی چھت پر گر گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچی دردناک موت سے کیسے بال بال بچی۔

    برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر کے قصبے ویگن کے علاقے ایتھرٹن میں ایک بھاری کرین ایک کنٹینر کو اٹھاتے ہوئے اچانک ٹوٹ کر گر گئی، کرین لانے والی لاری بھی سڑک پر الٹ گئی، جب کہ ٹوٹنے والی کرین ایک گھر کی چھت پر گری جس سے چھت دو ٹکڑے ہو گئی۔

    ایک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچی گارڈن میں بائسیکل پر بیٹھی کھیل رہی تھی، جب اس نے دیکھا کہ کنٹینر بے قابو ہو کر گرنے والا ہے، تو اس نے فوراً سائیکل سے اتر کر گھر کے اندر کی طرف دوڑ لگا دی، اور عین اسی لمحے کنٹینر گھر کے دروازے پر آ کر گرا۔

    یہ واقعہ کل صبح پیش آیا، فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر گھر کی بجلی اور گیس کی لائنیں بند کرنے کے بعد لاری اور کرین کو ہٹانے کی کارروائی شروع کی، جب کہ متاثرہ کے گھر کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، اور ان کے لیے عارضی رہائش کا بندوبست بھی کیا گیا۔

    بیوی کے 200 ٹکڑے کرنے والے شوہر نے گوگل پر کیا سرچ کیا؟

    حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طوفان کیتھلین نے برطانیہ کو اپنی تیز ہواؤں کی لپیٹ میں لے لیا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے وارننگز بھی جاری کی گئیں۔

  • برطانیہ میں ییلو وارننگ جاری کردی گئی

    برطانیہ میں ییلو وارننگ جاری کردی گئی

    برطانیہ میں اس ہفتے کے اختتام تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی ییلو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان کیتھرین ہفتہ کو برطانوی ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، جس کے باعث جانی نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔

    میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویلز، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ ہفتہ کو طوفان سے متاثر ہوں گے۔

    اسکاٹ لینڈ میں جمعہ کی صبح میں برفباری ہوسکتی ہے، جبکہ ملک کے مغربی حصوں میں تیز ہوائیں چلیں گی جنکی رفتار 60 سے 70 میل فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہیں۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں عسیر کے میئر عبد اللہ الجالی کی جانب سے شمالی نشیبی علاقوں کے رہنے والوں کو سیلاب کے خطرے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق میئر عبد اللہ الجالی نے بتایا کہ تیز بارشوں کے باعث عسیر کے 19 ڈیم بھر چکے ہیں جبکہ وادیوں میں پانی کا بہاؤ شدت کے ساتھ جاری ہے۔

    متعلقہ ادارے نے پانی کی سطح بلند ہوجانے پر وادیوں کے رہائشیوں کو مکانات خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ڈیموں کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔

    عسیر کے میئر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیموں کو بچانے کے لیے تمام دروازوں کو کھول دیا گیا ہے، عسیر کا سب سے بڑا ڈیم غالبہ ہے جس میں انتہائی حد 217 مکعب میٹر پانی بھر چکا ہے اور یہی حال باقی ڈیموں کا بھی ہے۔

  • ضعیف خاتون کو اتارتے ہی ایمبولینس زبردست دھماکے سے پھٹ گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    ضعیف خاتون کو اتارتے ہی ایمبولینس زبردست دھماکے سے پھٹ گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    برطانیہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں عین اس وقت دل دہلا دینے والی آگ لگ کر دھماکا ہوتا ہے جب اس سے ایک 91 سالہ ضعیف خاتون کو اتارا جاتا ہے۔

    برطانوی کاؤنٹی سٹیفورڈشائر میں ضعیف خاتون کو جیسے ہی تارا گیا، ایمبولینس میں ڈرائیور کی جگہ سے دھواں اٹھنے لگا، اور پھر اگلے حصے میں آگ لگ گئی، کچھ ہی لمحے بعد ایک زبردست دھماکا ہوا اور پوری کی پوری گاڑی زبردست آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمبولینس آگ لگنے کے بعد دھماکے سے پھٹ گئی، ملبہ دور دور تک جا گرا، تاہم خوش قسمتی سے اس خوف ناک واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ گھر کو کافی نقصان پہنچا۔

    رپورٹس کے مطابق 14 مارچ کو 91 سالہ ضعیف خاتون کو ایک نجی ایمبولینس میں اسپتال سے چھٹی دیے جانے کے بعد ان کے گھر پہنچایا جا رہا تھا، جب مطلوبہ مقام پر ایمبولینس پہنچی تو گاڑی میں سے دھواں اٹھنا شروع ہو گیا، خاتون کو وہیل چیئر پر ایمبولینس سے نیچے اتار کر گھر پہنچایا گیا، اس دوران گاڑی کے بونٹ سے دھواں بڑھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

    دھماکا اتنا طاقت ور تھا کہ ایمبولینس کی چھت پھٹ گئی، اور وہ تقریباً 50 فٹ تک ہوا میں اڑی، جب کہ گاڑی کے پرزے دور دور تک گئے۔ واقعے کے بعد فائر فائٹرز بروقت جائے وقوعہ پر پہنچے اور شعلوں کو پڑوسی املاک تک پھیلنے سے پہلے بجھانے میں کامیاب ہوئے۔

    آگ سے پیدا ہونے والی گرمی اتنی شدید تھی کہ وہاں قریب کھڑی گھر کے مالک کی ہونڈا سِوک کا پچھلا حصہ پگھل گیا، جب کہ ان کے کمرے کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور ان کے پردے جل گئے۔ واقعے کے وقت گھر کا مالک ڈیوڈ اور ان کی اہلیہ مارلن چائے پی رہے تھے جب انھوں نے ایک زبردست دھماکے کی آواز سنی اور اپنے سامنے والے باغ کو آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں لیتے دیکھا۔

  • برطانیہ: افطار و نماز کیلئے جانے والے شہریوں کے گھروں کو لوٹا جانے لگا

    برطانیہ: افطار و نماز کیلئے جانے والے شہریوں کے گھروں کو لوٹا جانے لگا

    برطانیہ کے شمال مغربی شہر گریٹر مانچسٹر میں طلائی زیورات کی چوریوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افطار اور نماز کیلئے گھر سے جانے والے خاندانوں کے گھروں سے چوریوں کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گریٹر مانچسٹر میں اگست سے اب تک لوگ 11 لاکھ پاؤنڈ مالیت کے زیورات سے محروم ہوچکے ہیں۔

    پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چوری کے واقعات کے سامنے آنے کے بعد مسلم نے علاقوں میں گشت میں اضافہ کردیا ہے۔

    برطانیہ: جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ بڑی مشکل میں پھنس گئے؟

  • برطانیہ پناہ کے متلاشیوں کو 3 ہزار پاؤنڈ دے گا

    برطانیہ پناہ کے متلاشیوں کو 3 ہزار پاؤنڈ دے گا

    لندن: مشرقی افریقی ملک روانڈا سے سیاسی پناہ کی تلاش میں آنے والے تارکین وطن کو زبردستی ملک بدر کرنے کا منصوبہ رکنے کے بعد اب برطانوی حکومت نے انھیں واپس اپنے ملک بھیجنے کے لیے مالی امداد کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق برطانیہ سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو ایک رضاکارانہ منصوبے کے تحت روانڈا واپس جانے کے لیے 3000 ($3,836) پاؤنڈز کی پیشکش کرے گا، یہ منصوبہ ان تارکین وطن کے لیے ہے جن کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔

    اس سے قبل رشی سونک کی سربراہی میں برطانوی حکومت نے روانڈا کے پناہ کے متلاشیوں کو زبردستی ملک بدر کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا، جسے گزشتہ سال برطانیہ کی سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔ اب حکومت نے پناہ کے متلاشیوں کو آبائی ملک بھیجنے کے لیے مالی مدد کی پیشکش کا منصوبہ بنا لیا ہے، یعنی پناہ گزین روانڈا واپس جانے کے لیے اگر راضی ہوں تو انھیں رقم ملے گی، جس سے ان کی پسماندگی دور ہوگی۔

    ایک جونیئر بزنس منسٹر کیون ہولن ریک نے بدھ کے روز اس نئی پالیسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کے پیسے کا اچھا استعمال ہے، کیوں کہ یہ ایک سستا منصوبہ ہے، جنھیں پناہ دینے سے انکار کیا گیا ہے اور انھیں ابھی تک ملک سے نکالا نہیں گیا، ان کی دیکھ بھال پر زیادہ اخراجات ہوں گے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں ایسے دسیوں ہزار پناہ کے متلاشی ہیں جنھیں پناہ دینے سے انکار کر دیا گیا ہے، لیکن انھیں ملک سے نکالا نہیں جا سکتا، کیوں کہ برطانوی حکومت کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ لوگوں کو ان کے جنگ زدہ ملک واپس بھیجے جہاں انسانی حقوق کی کوئی ضمانت نہیں۔

    کیون ہولن ریک نے کہا کہ 3 ہزار پاؤنڈ کی رقم اچھی خاصی ہے تاہم پناہ گزینوں کو برطانیہ میں رکھنے کے لیے اس سے بہت زیادہ رقم خرچ ہوتی ہے۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ روانڈا فی الحال برطانیہ سے ہر سال چند سو پناہ گزینوں کو قبول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم اس صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک بدری کی پہلی پروازیں اگلے چند مہینوں میں روانہ ہوں۔

  • سڑک پر ڈکیتی و تشدد کا دلخراش واقعہ، ویڈیو نے دل دہلا دیے

    سڑک پر ڈکیتی و تشدد کا دلخراش واقعہ، ویڈیو نے دل دہلا دیے

    شیفیلڈ : برطانیہ میں ڈاکوؤں نے زیورات چھیننے کیلئے شہری کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ہزاروں مالیت کا زیور لے کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں چوری ڈکیتی کے واقعات بہت عام ہوتے جارہے ہیں، برطانیہ میں ایک ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان نے شہری کی درگت بنا ڈالی۔

    واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برطانوی شہر شیفیلڈ کی سڑک کے کنارے ایک شخص سے کچھ ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے زیورات کا پیکٹ چھیننے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت کی۔

    پچاس ہزار پونڈ مالیت کے زیورات کا ڈبہ چھیننے میں ناکامی پر ملزمان نے اسے زمین پر گرا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور لاتوں گھونسوں کی بارش کردی اس دوران راہ گیر بھی جمع ہوگئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں لوگوں کی بڑی تعداد کو شیفیلڈ کی ایک گلی کے کنارے موجود دیکھا جاسکتا ہے ویڈیو میں ایک عورت کو بار بار چیختے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے جو کہہ رہی ہے کہ اسے روکو! تم کیا کر رہے ہو؟ تاہم ملزمان اس شخص سے زیورات کا پیکٹ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

  • مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر برطانوی ممبر پارلیمنٹ لی اینڈرسن پارٹی سے آؤٹ

    مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر برطانوی ممبر پارلیمنٹ لی اینڈرسن پارٹی سے آؤٹ

    لندن: مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر برطانوی ممبر پارلیمنٹ لی اینڈرسن کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں ایم پی لی اینڈرسن کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے پر حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی سے معطل کر دیا گیا۔

    ٹوری ایم پی لی اینڈرسن نے کہا تھا کہ مسلمانوں نے میئر صادق خان کے ذریعے لندن پر قبضہ کر لیا ہے، مسلمان میئر نے لندن کو ہم سے دور کر دیا، صادق خان اسلام پسندوں کے کنٹرول میں ہیں۔

    سابق ڈپٹی چیئرمین لی اینڈرسن نے اپنے اس نفرت انگیز بیان پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا تھا، میئر لندن صادق خان نے لی اینڈرسن کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لی مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں اور ان کا بیان جلتی پر تیل کا کام کرے گا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ریاست میں ریپبلکن پرائمری الیکشن جیت لیا

    انھوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر وزیر اعظم رشی سونک کی خاموشی متنازع بیان کے دفاع کے مترادف ہے۔

    لی کے بیان پر لیبر پارٹی نے ان کو نکالنے کا مطالبہ کیا تھا، برطانوی اپوزیشن نے لی اینڈرسن کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیر ساجد جاوید نے بھی لی اینڈرسن کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

  • برطانیہ کا اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء سے متعلق اہم فیصلہ

    برطانیہ کا اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء سے متعلق اہم فیصلہ

    برطانیہ نے اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک کی جانب سے پابندی کی حمایت میں ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

    برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر اعظم رشی سونک نے مصروفیات کے دوران موبائل فون سے متعلق پریشانی کو اُجاگر کیا۔

    رشی سونک نے کہا کہ سیکنڈری اسکول کے ایک تہائی طلبا کہتے ہیں فون سے تعلیم پر منفی اثر پڑتا ہے، اُنہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کلاس روم میں موبائل فون کتنے پریشان کُن ہوتے ہیں۔

    پیوٹن نے کم جونگ کو قیمتی چیز تحفے میں دیدی؟

    برطانوی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس پریشانی کو ختم کرنے میں اسکولوں کی مدد کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے اسکولوں میں موبائل فون سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان گذشتہ روز کیا گیا ہے۔

  • کینسر کی تشخیص کے بعد برطانیہ کے بادشاہ چارلس کا پیغام سامنے آ گیا

    کینسر کی تشخیص کے بعد برطانیہ کے بادشاہ چارلس کا پیغام سامنے آ گیا

    لندن: کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد برطانیہ کے بادشاہ چارلس کا پیغام سامنے آ گیا، جس میں انھوں نے اپنے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد پہلی بار کنگ چارلس نے پیغام جاری کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ ان کے دل کو یہ جان کر تقویت ملی ہے کہ ان کے تجربے کی وجہ سے لوگ چیک اپ کروا رہے ہیں۔

    بادشاہ نے اپنا تحریری پیغام نارفولک میں سینڈرنگھم سے جاری کیا ہے، رپورٹس کے مطابق کنگ چارلس کا علاج جاری ہے، شاہی محل کے مطابق بادشاہ کے علاج کے دوران ملکہ کمیلا، ولئ عہد شہزادہ ولیم ان کی جگہ ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ گن کنٹرول کی مخالفت میں کھل کر سامنے آ گئے

    75 برس کے بادشاہ چارلس کو لاحق کینسر کی نوعیت تاحال واضح نہیں ہو سکی ہے، پیر کے روز بکنگھم پیلس نے اعلان کیا تھا کہ بادشاہ کو اُس وقت کینسر کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی جب ان کے بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کا معائنہ کیا جا رہا تھا۔