Tag: برطانیہ

  • اسرائیل حماس کشیدگی : برطانیہ نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

    اسرائیل حماس کشیدگی : برطانیہ نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

    لندن : برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لئے سفری وارننگ جاری کردی ، جس میں شہریوں کو اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل اور حماس کشیدگی کے باعث برطانیہ نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی، جس میں برطانوی حکومت نے کہا کہ اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔

    برطانیہ نے پہلے ہی غزہ کا سفر کرنے سے برطانوی شہریوں کو منع کیا تھا تاہم اب اسرائیل میں سفر سے گریز کی ہدایت جاری کی ہیں۔

    خیال رہے آپریشن الاقصی فلڈ کا تیسرا دن ہئے ، حماس نے غزہ پر اسرائیل کی مسلسل بمباری کے باجود مزید چار ہزار چار سو راکٹ داغ دیے۔

    اسرائیل کا جدید ترین آئرن ڈوم دفاعی نظام ناکام ہوگیا جبکہ اتل ابیب اور اشکیلون میں بہت سے گھر مٹی کا ڈھیر بن گئے ہیں۔

    اسرائیل کے آٹھ قصبوں میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے، اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تسلیم کیا ہے حماس کے جنگجوؤں نے کئی فوجیوں اور عام شہریوں کو یرغمال بنا لیا ہے اور غزہ کے قریب اسرائیلی علاقوں پر حماس کا کنٹرول برقرار ہے۔

    تل ابیب میں افراتفری کا عالم ہے، فلسطین پر قبضہ کرنے والے اپنے ہی ملک سے بھاگ رہے ہیں، پروازیں بند ہونے کے باوجود ایئرپورٹ پر لوگوں کا ہجوم ہے۔

    حماس کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ نیتن یاہو کی ایک غلطی اسرائیلیوں کو ان کی زندگیوں سے محروم کردے گی، اسرائیل جان لے کہ اس کے تصور سے کہیں زیادہ اسرائیلی باشندے حماس کی قید میں ہیں۔

  • کینیڈا بھارت تنازع پر برطانیہ کا مؤقف سامنے آ گیا

    کینیڈا بھارت تنازع پر برطانیہ کا مؤقف سامنے آ گیا

    لندن: کینیڈا اور بھارت کے درمیان تنازع پر برطانیہ کا مؤقف سامنے آ گیا، امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی بھارت پر خود مختاری کے احترام پر زور دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے جمعہ کے روزکینیڈا بھارت تنازع پر اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممالک کو خود مختاری اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے۔

    برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے فون پر بات چی کی، جس کے بعد حکومتی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نے برطانیہ کے اس مؤقف کی توثیق کی ہے کہ تمام ممالک کو سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن کے قانون سمیت دیگر ملکوں کی خود مختاری اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ بھارت اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی گزشتہ ماہ اس وقت بڑھی جب کینیڈا نے کہا کہ وہ جون میں برٹش کولمبیا میں ایک سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی حکومت کے ایجنٹوں کے ملوث ہونے کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہا ہے۔

  • برطانیہ میں 138 سال بعد گرم ترین مہینہ

    برطانیہ میں 138 سال بعد گرم ترین مہینہ

    لندن : برطانیہ میں گزشتہ سال شدید ترین گرمی سے بے حال ہوکر ساڑھے چار ہزار سے زائد لوگ زندگی کی بازی  ہار گئے تھے۔

    سال 2022کے گرم ترین دنوں میں ملک میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا تھا، تاہم رواں سال ستمبر 2023کو گزشتہ 138 سال بعد برطانیہ کی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دیا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں ماہ ستمبر کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے 1884 کے بعد سے سب سے گرم ترین مہینہ قرار دیا گیا ہے۔

    برطانوی محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق 1884 کے بعد سے اب تک یہ سب سے گرم ترین ستمبر تھا، ملک بھر میں اوسط درجہ حرارت 15.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    برطانیہ میں اس ستمبر میں ریکارڈ کیے گئے 16.7 ڈگری سینٹ گریڈ درجہ حرارت نے ستمبر 2006 میں ریکارڈ کیے گئے 16.5 ڈگری کے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    ویلز میں ستمبر میں ریکارڈ کیا گیا 15.6 سینٹی گریڈ درجہ حرارت 2006 کے 15.2 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔

    شمالی آئرلینڈ میں 14.2 ڈگری کا اوسط درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو اس خطے میں اب تک ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔

    اسکاٹ لینڈ میں اوسط درجہ حرارت 12.8 سینٹی گریڈ کے ساتھ، یہ ریکارڈز کے مطابق تیسرا گرم ترین ستمبر تھا۔

    ملک بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کے علاوہ پورے ستمبر میں اوسط سے تقریباً ایک تہائی زیادہ بارش ہوئی۔

    مزید پڑھیں : برطانیہ میں گرمی سے ریکارڈ اموات، رپورٹ نے ہوش اڑا دیئے

    میٹ آفس کی طرف سے دیے گئے بیان میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ برطانیہ میں ستمبر میں اوسط درجہ حرارت 15.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنا انسانوں کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کے بغیر تقریباً ناممکن ہے۔

  • برطانیہ کا یوکرین میں فوج بھیجنے سے انکار

    برطانیہ کا یوکرین میں فوج بھیجنے سے انکار

    لندن : برطانیہ نے روس اور یوکرین کی جنگ کے دوران یوکرین کی مدد کیلئے اپنے فوجیوں کو بھیجنے سے انکار کردیا۔

    برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اپنے فوجیوں کو یوکرین نہیں بھیجے گا کیونکہ یہ وقت مناسب نہیں ہے کہ برطانوی افواج یوکرین جائیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رشی سوناک نے کہا کہ کسی بھی صورت برطانوی فوجی موجودہ تنازعہ میں لڑنے کے لیے یوکرین نہیں بھیجے جائیں گے۔

    برطانوی وزیراعظم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی وزیردفاع جو کہہ رہے تھے ان کا مطلب یہ تھا کہ مستقبل میں ایک دن یہ ممکن ہو سکتا ہے کہ ہم یوکرینی فوجیوں کی تربیت یوکرین میں کریں، لیکن یہ ایک طویل مدتی چیز ہے، فلحال ابھی موجودہ حالات میں ایسا ہونا ممکن نہیں ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل برطانیہ کے اعلیٰ دفاعی اہلکار گرانٹ شیپس نے ٹیلی گراف کو پہلے بتایا تھا کہ برطانیہ کی وزارت دفاع یوکرین کی سرزمین پر یوکرین کے فوجیوں اور افسران کو تربیت دینے کے لیے برطانوی فوجیوں کو تعینات کرنے کے امکان پر غور کر رہی ہے تاہم اب برطانوی وزیراعظم نے اس امکان کو فوری مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ موجودہ حالات میں اپنی فوج یوکرین ہرگز نہیں بھیج سکتا۔

  • برطانیہ کا یورپی یونین میں واپسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

    برطانیہ کا یورپی یونین میں واپسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

    لندن: برطانیہ کا یورپی یونین میں واپسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے، ملک میں مظاہرے ہونے لگے ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کا یورپی یونین میں واپسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، برطانیہ کی یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کے لیے لندن کے شہریوں نے مظاہرہ کیا۔

    ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، شرکا نے یورپی یونین کے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ نیشنل ری جوائن مارچ (NRM) ہائیڈ پارک کے قریب جمع ہوا تھا اور پارلیمنٹ اسکوائر پر اختتام پذیر ہوا، جہاں موٹر سائیکل سواروں نے ہارن بجائے۔

    مظاہرین نے نعرے بھی لگائے اور کہا ’’یورپی یونین میں دوبارہ شامل ہونے کا راستہ یہاں سے شروع ہوتا ہے‘‘ اور ’’دوبارہ شامل ہوں اور خوشی منائیں۔‘‘

    واضح رہے کہ این آر ایم تحریک برطانیہ کی یورپی یونین کی رکنیت کی واپسی کی حمایت کرتی ہے، جسے برطانیہ نے 2016 کے ریفرنڈم میں بریگزٹ کے حق میں ووٹ دینے کے بعد ختم کر دیا تھا۔ سابق کنزرویٹو وزیر اعظم بورس جانسن کی قیادت میں ایگزٹ ڈیل پر بحث ہوئی اور 2021 میں یہ نافذ العمل ہوا، جب کہ 2025 میں اس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

  • نکمے نوجوانوں کی عالمی فہرست جاری ، پاکستانیوں نے میدان مار لیا

    نکمے نوجوانوں کی عالمی فہرست جاری ، پاکستانیوں نے میدان مار لیا

    لندن : برطانیہ میں نکمے نوجوانوں کی فہرست جاری کردی گئی ، جس میں پاکستانیوں نے میدان مار لیا، نوجوانوں کی اکثریت نہ تو ملازمت پر ہے اور نہ ہی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے نکمے نوجوانوں کے اعداد وشمار جاری کردیئے ، جن میں پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان نہ تو تعلیم اور نہ ہی نوکری کرنے والے میں سرفہرست ہیں۔

    برطانوی حکومت کے سالانہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ برطانیہ میں 16 سے 24 سال کے پاکستانی نژاد نوجوانوں کی اکثریت نہ تو ملازمت پر ہے اور نہ ہی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔

    سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانیہ میں اوسطاً ساڑھے گیارہ فیصد نوجوان نہ تو کسی تعلیم و تربیتی پروگرام کا حصہ ہیں اور نہ ہی کسی روزگار سے منسلک ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ان نوجوانوں میں سب سے زیادہ شرح پاکستانی نژاد نوجوانوں کی ہے، جو 14.3 فیصد ہے، جس کے بعد بارہ فیصد بنگلہ دیشی نژاد نوجوان ہے۔

    سروے رپورٹ میں 11.7 فیصد برطانوی سفید فام، 11.5 فیصد سیاہ فام، جبکہ 11.3 فیصد دیگر ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے برطانوی نوجوان تعلیم اور تربیت سمیت کسی ملازمت کا حصہ نہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق 16 سے 24 سال کی عمر کے بھارتی اور چینی نوجوان برطانیہ میں مقیم دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے نوجوانوں کے مقابلے میں تعلیم، تربیت اور ملازمت میں آگے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی نژاد 7.3 فیصد اور چینی نژاد 4.5 فیصد نوجوان تعلیم اور ملازمت سے دور ہیں۔

  • برطانیہ نے ویزا فیسوں میں اضافہ کر دیا

    برطانیہ نے ویزا فیسوں میں اضافہ کر دیا

    لندن: برطانیہ نے ویزے کی 45 کیٹیگریز کی فیسیں بڑھا دی ہیں، ویزا فیسوں میں اضافے کا اطلاق 4 اکتوبر سے ہوگا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے ہوم آفس نے ویزا فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے، پینتالیس کیٹیگریز کی نئی فیسوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اسٹڈی ویزے پر برطانیہ آنے کے لیے درخواست دینے کی فیس میں اگلے ماہ سے 127 پاؤنڈز کا اضافہ ہوگا۔

    ملک سے باہر سے طلبہ کے ویزے کے لیے درخواست دینے کی فیس 127 پاؤنڈز سے بڑھ کر 490 پاؤنڈ ہو جائے گی، جو اندرون ملک درخواستوں کے لیے وصول کی جانے والی رقم کے برابر ہوگی۔

    جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ماہ کے وزٹ ویزے پر فیس میں 15 پاؤنڈ بڑھا کر 115 پاؤنڈ کر دی گئی ہے، 2 سال کا وزٹ ویزا 24 پاؤنڈ اضافے سے 400 پاؤنڈ کا ہوگا۔

    5 سال کے ویزے کی فیس 771 پاؤنڈ، جب کہ 10 سال کی فیس 963 پاؤنڈز کر دی گئی ہے۔

    اسی طرح اسکلڈ ورکرز کی 8 کیٹیگریز میں ویزا فیس پر 37 سے 141 پاؤنڈز کا اضافہ کیا گیا ہے، ہوم آفس کے مطابق پارلیمان سے منظوری کے بعد فیس میں اضافہ 4 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔

  • برطانیہ جانے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر

    برطانیہ جانے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر

    کراچی : برطانیہ سے تحفے میں ملنے والی جدید اسکیننگ مشین جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نصب کردی گئی ، جس سے برطانیہ جانےوالی پروازوں کی اضافی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے تحفے میں ملنےوالی جدیداسکیننگ مشین جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نصب کردی گئی ، برطانیہ جانیوالے مسافروں کے سامان کو جدید مشین کےذریعے اسکین کیا جائے گا۔

    کراچی:برطانوی سفیر کچھ دیر میں جناح ایئرپورٹ پر اسکیننگ مشین کا افتتاح کریں گی
    کراچی ائیرپورٹ پر جدید بیگیج سرچ مشین کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، کراچی ایئرپورٹ پرمشین کا افتتاح برٹش ہائی کمشنر نے کیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ جدید مشین کی تنصیب سےبرطانیہ جانےوالی پروازوں کی اضافی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہوگی اور جدید مشین کے ذریعے سامان کی سرچنگ کا عمل تیز ہوگا۔

    سی اے اے حکام نے بتایا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ مشین برطانیہ کی جانب سے سی اے اے کے حوالے کی گئی ، لاہورائیرپورٹ پر بھی اسی ٹیکنالوجی کی مشین نصب کی جائے گی۔

  • کینسر کا انجیکشن لگانے کا نیا طریقہ، برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا

    کینسر کا انجیکشن لگانے کا نیا طریقہ، برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا

    لندن: برطانوی حکومت نے کینسر کا انجیکشن لگانے کے نئے طریقے کی اجازت دے دی، دنیا میں برطانیہ پہلا ملک بن گیا ہے جہاں کینسر کے مریض نئے طریقے سے انجیکشن لے سکیں گے، جس میں صرف 7 منٹ لگیں گے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں سرکاری سطح پر چلنے والی قومی صحت کی سروس نے دنیا میں پہلی بار ایسا انجیکشن پیش کیا ہے، جس سے انجیکشن لگانے کے وقت میں 75 فی صد کمی ہو جائے گی، اور اس سے سیکڑوں مریض مستفید ہو سکیں گے۔

    انگلینڈ کی حکومت نے کینسر کے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے اس نئے طریقے کی اجازت دے دی ہے، اس انجیکشن سے کینسر کے علاج کی سہولت انگلینڈ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں دستیاب ہوگی۔

    کینسر کے علاج کے لیے آئی وی انجیکشن سے دوا کو اب صرف 7 منٹ میں جسم میں داخل کیا جائے گا، امیونو تھراپی atezolizumab جسے Tecentriq بھی کہا جاتا ہے، عام طور پر مریضوں کو ڈرپ کے ذریعے براہ راست نس میں دی جاتی ہے، جس میں 30 سے 60 منٹ لگتے ہیں۔

    یہ انجیکشن بریسٹ، جگر، مثانے اور پھیپھڑوں کے کینسر سمیت دیگر اقسام کے کینسر کے شکار مریضوں کو لگایا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ یہ دوا ’چیک پوائنٹ انہیبیٹر‘ کے نام سے جانی جاتی ہے اور یہ مدافعتی نظام کو کینسر کے خلیات کو تلاش کرنے اور مارنے میں مدد کرتی ہے۔

  • برطانیہ میں 10 سال کی پاکستانی بچی کا گھر میں قتل

    برطانیہ میں 10 سال کی پاکستانی بچی کا گھر میں قتل

    لندن : برطانیہ میں دس سال کی پاکستانی بچی کو گھر میں قتل کردیا گیا ، پولیس کو مطلوب تین مشکوک افراد برطانیہ سے فرار ہوگئے ، جن کی بین الاقوامی سطح پر تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پاکستانی باپ اور پولش ماں کی دس سالہ بچی کا پراسرارقتل ہو گیا، برطانوی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ دس سالہ سارا شریف کی لاش جب گھر سے ملی تو وہاں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔

    برطانوی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ماں باپ میں طلاق ہو چکی ہے اور بچی اپنے والد اور سوتیلی ماں کے ساتھ رہ رہی تھی، بچی کے والد عرفان شریف ایک خوش مزاج شخص تھے۔

    بی بی سی کے مطابق بچی کے والد عرفان شریف ٹیکسی ڈرائیور ہیں، تفتیش آگے بڑھانے کیلئے بچی کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس قتل کے حوالے سے جن تین افراد سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے وہ برطانیہ سے باہر جا چکے ہیں ، جن کی بین الاقوامی سطح پر تلاش جاری ہے۔

    پولیس کی جانب سے فوری طور پر یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا بچی کے والد عرفان شریف بھی ان تین افراد میں شامل ہیں یا نہیں۔