Tag: برطانیہ

  • پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے بڑی خبر

    پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے بڑی خبر

    کراچی : قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے آئندہ ماہ اگست سے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیااور طیارے کو جدید خطوط پر استوار اور مکمل تیار رکھنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیزکردی۔

    ذرائع نے بتایا کہ سی ای او نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کے لیے انتظامات سمیت اصفہانی ہینگر میں برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کیلئے بوئنگ 777 کا جائزہ لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن آئندہ ماہ اگست سے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرے گا، سی ای او پی آئی اے کی طیارے کو جدید خطوط پر استوار اور مکمل تیار رکھنے کی ہدایت کردی۔

    سی ای او قومی ایئر لائن کو چیف ٹیکنکل افسرنےبرطانیہ کیلئے طیارے پربریفنگ دی ، سی ای او کے ہمراہ دیگر اعلیٰ حکام بھی اصفہانی ہینگر کے دورے پر ساتھ تھے۔

    ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کو یو کے سی اے اے سے فلائٹ آپریشن کیلئے درخواست پراجازت کاانتظار ہے، قومی ایئرلائن سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر 5 سال بعد برطانیہ میں پابندی ختم ہوچکی ہے۔

  • برطانوی کمپنی نے دنیا کی تیز ترین ای اسکوٹر تیار کر لی، رفتار کتنی ہے؟

    برطانوی کمپنی نے دنیا کی تیز ترین ای اسکوٹر تیار کر لی، رفتار کتنی ہے؟

    برطانیہ میں دنیا کی تیز ترین ای اسکوٹر کی رونمائی کی گئی ہے، جو برطانوی کمپنی ’’بَو‘‘ نے تیار کیا ہے۔

    دی ٹربو نامی یہ ای اسکوٹر 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس الیکٹرک اسکوٹر میں جدید پاور ٹرین نصب ہے جس میں 24 ہزار واٹ کا دوہرا موٹر پروپلژن سسٹم لگایا گیا ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ ای اسکوٹر ٹربو سے مقامی سطح پر لوگوں کی نقل و حرکت میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔ اسکوٹر میں فارمولا وَن سے متاثر ہو کر کئی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔

    اسکوٹر بنانے والی کمپنی کے بانی کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ’’بلڈ ہاؤنڈ لینڈ اسپیڈ ریکارڈ‘‘ کار کے انجینئر رہے ہیں۔


    دنیا کا سب سے بڑا مریخ سیارے کا پتھر 4.3 ملین ڈالرز میں نیلام


    ایک طرف اگر ای اسکوٹر کی خصوصیات زیر بحث ہیں تو دوسری طرف اسے برطانیہ کی سڑکوں پر ایک ’’خطرہ‘‘ بھی قرار دے دیا گیا ہے، اور ان پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    اسے برطانوی کمپنی Bo نے تیار کیا ہے، اور اسے ایک مانسٹر کے طور پر بیان کیا جا رہا ہے، کمپنی کے سی ای او آسکر مورگن نے کہا کہ جیسے جیسے دی ٹربو کو ہم نے ترقی دی، ہم نے محسوس کیا کہ ہم ایک عفریت تیار کر رہے ہیں۔

    تاہم، کمپنی نے اس کی قیمت اتنی زیادہ رکھی ہے کہ کچھ لوگوں کو اطمینان ہوا کہ اسے زیادہ لوگ خرید نہیں پائیں گے، اس کی بنیادی قیمت 29,500 ڈالر مقرر کی گئی ہے، اور کمپنی کا عزم ہے کہ اسے دنیا کی تیز ترین الیکٹرک اسکوٹر کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈز میں درج کیا جا سکے۔

  • برطانیہ میں دنیا کی عجیب ریس کس نے جیتی؟ ویڈیو دیکھیں

    برطانیہ میں دنیا کی عجیب ریس کس نے جیتی؟ ویڈیو دیکھیں

    لندن: سست ترین مخلوق گھونگے اور دوڑ؟ سننے میں کچھ عجیب لگتا ہے، لیکن برطانیہ میں یہ اَن ہونی ہوئی اور گھونگوں نے ریس میں حصہ لیا۔

    برطانیہ میں ورلڈ سنیل ریسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا تو اس میں درجنوں گھونگوں نے تماشائیوں کا صبر آزمایا، اور دل چسپ ریس میں چینچ نامی گھونگے نے سب سے پہلے منزل پر پہنچ کر میدان مار لیا۔

    اپنی نوعیت کے اس سب سے عجیب سمجھے جانے والے ایونٹ میں برطانیہ کے شہر نورفوک کے ایک چھوٹے سے گاؤں نے ورلڈ سنیل ریسنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کی۔

    اس عجیب ریس میں حصہ لینے والے ’کھلاڑی‘ دوڑنے کی بجائے کھسکتے ہیں، کیوں کہ گھونگے کھسکنا ہی جانتے ہیں دوڑنا نہیں۔ اس ریس میں لندن، فرانس اور جنوبی کوریا کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔


    ویڈیو: عراق میں پرانا غرق شدہ گاؤں نمودار ہوتے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے


    یہ ریس ہفتہ 19 جولائی کو ایک گیلے کپڑے سے ڈھکے ٹیبل ٹاپ پر ہوئی، جس پر سرخ اور سیاہ دائروں کے نشان لگائے گئے تھے، گھونگے اندرونی یعنی سرخ دائرے سے شروع کرتے تھے اور بیرونی یعنی سیاہ دائرے کی طرف جانا تھا۔ جب کہ ہر دوڑ ’’ریڈی، اسٹیڈی، سلو‘‘ کی پکار کے ساتھ شروع ہوئی۔

    دل چسپ بات یہ تھی کہ ریس کے موقع پر موسلا دھار بارش ہوئی لیکن شائقین تجسس کے ساتھ جمع ہو کر مقابلہ دیکھتے رہے، آرگنائزر نکولس ڈکنسن نے کہا ’’گھونگوں کو واقعی گیلے حالات پسند ہیں، اس لیے آج ریسنگ کا موسم واقعی اچھا رہا۔‘‘

  • پی آئی کے بعد ایک اور پاکستانی ایئرلائن کی برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں

    پی آئی کے بعد ایک اور پاکستانی ایئرلائن کی برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں

    کراچی : قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ایک اور پاکستانی ایئرلائن نے برطانیہ میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کیلئے درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے بعد نجی ایئرلائن  نے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں تیز کردیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ نجی ایئر لائن نے یو کے سول ایوی ایشن کو فلائٹ آپریشن کیلئےدرخواست دے دی، نجی ایئرلائن اگست سے اسلام آباد سے مانچسٹر کے درمیان پروازیں چلائے گی۔

    خیال رہے قومی ایئر لائن نے یو کے سول ایوی ایشن کو پہلے ہی درخواست دے رکھی ہے، دونوں ایئرلائنز اب برطانیہ کی جانب سےمنظوری کی منتظر ہیں۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کا برطانیہ جانے والوں کے لئے بڑا اعلان

    یاد رہے کہ حال ہی میں برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز پر پانچ سال سے عائد پابندی ختم کردی تھی، برطانیہ کے ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں اعلان کرتے ہوئے دونوں ممالک کے ہوا بازی حکام کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان اور یو کے ماہرین کے تعاون پر اظہار تشکر کیا اور کہا ’’میں پاکستانی ایئر لائن سے سفر کی منتظر ہوں، پاکستان کے ساتھ فضائی رابطوں میں بہتری خاندانوں کے ملاپ میں مدد دے گی۔‘‘

  • پاک فضائیہ کے جدید ترین طیارے جے ایف 17 تھنڈر اور سی 130 برطانیہ پہنچ گئے

    پاک فضائیہ کے جدید ترین طیارے جے ایف 17 تھنڈر اور سی 130 برطانیہ پہنچ گئے

    راولپنڈی(17 جولائی 2025): پاک فضائیہ کا ایک خصوصی دستہ، جدید ترین جے ایف-17 تھنڈر بلاک 3 اور سی-130 طیاروں کے ساتھ، دنیا کے سب سے بڑے فوجی ایئر شو “رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025” میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی اے ایف کا دستہ رائل انٹرنیشنل ایئرٹیٹو 2025 میں شرکت کر رہا ہے، دنیا کے سب سے بڑے فوجی ایئر شو میں پاکستان کی شاندار نمائندگی اعزاز ہے اور یہ عالمی سطح پر پی اے ایف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران پرواز جے ایف-17 بلاک 3 نے فضائی ایندھن فراہمی کا کامیاب مظاہرہ کیا، جس میں پاک فضائیہ کے آئی ایل-78 ٹینکر طیارے نے معاونت فراہم کی، یہ مظاہرہ بین الاقوامی سطح پر پی اے ایف کی آپریشنل صلاحیت کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جدید اےای ایس اے ریڈار، بی وی آر میزائل سے لیس 4.5 جنریشن جے ایف17عالمی توجہ کا مرکز ہے، پاکستان کا جے ایف-17 اب ثابت شدہ لڑاکا ہے۔

    ایئر شو میں پاک فضائیہ کے C-130 طیارے نے “آئز آن دی اسکائیز” تھیم پر مبنی خصوصی آرٹ ورک کے ساتھ شرکت کی، جس میں تخلیقی ڈیزائن اور رنگوں کے ذریعے قومی جذبے اور فنی مہارت کو اجاگر کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق بین الاقوامی ایئر شوز میں شرکت پاک فضائیہ کے لیے صرف نمائش نہیں بلکہ عالمی شراکت داری، تجربات کے تبادلے اور امن کے فروغ کا بھی ایک ذریعہ ہے۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ ایک جدید، تکنیکی طور پر لیس اور امن کی علمبردار فورس ہے۔

  • پی آئی اے  کا   برطانیہ جانے والوں کے لئے بڑا اعلان

    پی آئی اے کا برطانیہ جانے والوں کے لئے بڑا اعلان

    کراچی : برطانوی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئرلائن (پی آئی اے) برطانیہ کیلئے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی کمپنیوں پر برطانوی پابندی کے خاتمے کے معاملے پر ذرائع نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن نے جشن آزادی کے موقع پر 14 اگست سے برطانیہ کیلئے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے جارہی ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے آپریٹ کی جائے گی ، پی آئی اے برطانیہ کیلئے پہلے مرحلے میں ہفتہ واراسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے 3 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    ترجمان قومی ایئرلائن عبداللہ حفیظ کا کہنا تھا کہ شیڈول اورسلاٹ کی منظوری ملتے ہی پی آئی ا ے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کردے گا۔

    ترجمان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ برطانیہ نے پابندی ہٹاکر باضابطہ پروازوں کی اجازت دےدی ہے، امید ہے اگست میں برطانیہ کے لئے پروازیں شروع ہوجائیں گی۔

    مزید پڑھیں : برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

    ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کیلئے پروازیں شروع ہونے سے ریونیو جنریشن میں بہتری آئے گی، یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ 14اگست سے پروازیں شروع ہوجائیں گی تاہم 14اگست سے پروازوں کا آغاز کرکے عوام کو تحفہ دیناچاہتے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق پروازوں کے آغاز کیلئے درخواست دیدی ہے، آئندہ چند روز میں حتمی تاریخ مل جائے گی ، پروازوں کے آغاز سے پی آئی اے کو 10 ارب روپے سے زائد کی آمدن متوقع ہے۔

    عبداللہ حفیظ کے مطابق 16 لاکھ پاکستانی ہیں جو برطانیہ کا سفر کرتے ہیں ، پابندی سے قبل پی آئی اے ہر سال 6 لاکھ لوگوں کو سہولت دیتی تھی تاہم پی آئی اے کا ہفتہ وار برطانیہ کی پروازوں کا ارادہ ہے۔

  • بڑی خبر: برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

    بڑی خبر: برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

    اسلام آباد: پاکستان کا نام برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، اور پاکستانی ایئر لائنز پر پابندیاں ختم ہو گئیں۔

    برطانوی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں، پاکستانی ایئرلائنز اب برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت کی درخواست دے سکتی ہیں۔

    برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پابندیوں کے خاتمے کا فیصلہ ایوی ایشن سیفٹی میں بہتری پر یو کے ایئر سیفٹی کمیٹی نے کیا ہے، اب ایئر لائنز کو پروازوں کے لیے یو کے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت لینا ہوگی۔

    ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ سیفٹی لسٹ سے اخراج آزاد اور تکنیکی عمل کے تحت ہوا ہے، پاکستانی ایئر لائنز اب برطانیہ کے لیے پروازوں کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان اور یو کے ماہرین کے تعاون پر اظہار تشکر کیا اور کہا ’’میں پاکستانی ایئر لائن سے سفر کی منتظر ہوں، پاکستان کے ساتھ فضائی رابطوں میں بہتری خاندانوں کے ملاپ میں مدد دے گی۔‘‘

    برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان برطانیہ کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اور سالانہ تجارتی حجم 4.7 ارب پاؤنڈ ہے۔

  • برطانیہ میں تعلیم یا ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    برطانیہ میں تعلیم یا ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    اسلام آباد : برطانیہ میں تعلیم یا ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے ای ویزا کا آغاز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں تعلیم یا ملازمت کے ویزہ ہولڈرز کیلئے ای ویزا کا آغاز
    کردیا ہے، اب زیادہ تر پاکستانی طلبہ و ملازمین کو ویزا اسٹیکر کی ضرورت نہیں۔

    برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ای ویزا کے ذریعے آن لائن امیگریشن اسٹیٹس دیکھنا ممکن ہوگا، ای ویزا ایک محفوظ، ڈیجیٹل اور سادہ نظام کا حصہ ہے ، لاکھوں افراد پہلے ہی مختلف امیگریشن روٹس پر ای ویزا استعمال کر رہے ہیں۔

    برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ یہ تبدیلی طلبہ اور ورکرز کیلئے ویزا کا عمل آسان بنا دے گی، اب ویزا ہولڈرز کو پاسپورٹ رکھنے کی سہولت ہوگی ، ای ویزا کا اطلاق امیگریشن اسٹیٹس یا شرائط پر اثرانداز نہیں ہوگا۔

    برطانوی ہائی کمیشن نے مزید بتایا کہ ای ویزا اسکیم ان ویزا کیٹیگریز پر لاگو ہوگی جن میں طالبعلم، اسکلڈ ورکرز اور گلوبل ٹیلنٹ ، ہیلتھ اینڈ کیئر، اسپورٹس پرسن، یوتھ موبیلٹی، اور کریئیٹو ورک ویزا ہولڈرز بھی شامل ہیں۔

    ویزا ہولڈر اپنا سفری دستاویز UKVI اکاؤنٹ سے لنک کر سکیں گے اور ای ویزا سے ایئرپورٹ، ایمپلائرز یا مکان مالکان کو اسٹیٹس ثابت کرنا آسان ہوگا، ڈیپینڈنٹس یا وزیٹر ویزا کے لیے تاحال اسٹیکر ویزا درکار ہوگا، ای ویزا تمام ویزا کیٹیگریز پر بتدریج لاگو کیا جائے گا۔

  • پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لئے بڑی خبر

    پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی کیلئے امکانات روشن ہو گئے، برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے سیکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے برطانیہ کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے تین روزہ سیکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا

    ڈی ایف ٹی ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ کا سیکیورٹی آڈٹ مکمل کر کے واپس روانہ ہوگئی ، سی اے اے حکام نے بتایا کہ برطانوی ٹیم پاکستانی ایوی ایشن سیکیورٹی سے مطمئن ہوگئی ہے ، پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی میں دورہ معاون ثابت ہوگا۔

    برطانیہ کے محکمہ برائے ٹرانسپورٹ کے تین رکنی وفد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کا ایک جامع جائزہ مکمل کیا، جس میں پاکستان کے ایوی ایشن سیکیورٹی پروٹوکولز کو "اطمینان بخش” قرار دیا گیا اور بین الاقوامی معیارات کے ساتھ منسلک کیا گیا۔

    برطانیہ کی ٹیم 8 جولائی کو تین روزہ دورے پر پہنچی اور اس کے ساتھ برطانوی ہائی کمیشن کا ایک نمائندہ بھی تھا۔

    مزید پڑھیں : برطانیہ میں فیملی ویزے کے سلسلے میں بڑی خبر

    ان کے دورے کا آغاز ایک تعارفی میٹنگ سے ہوا جس میں ایئرپورٹ کے چیف سیکیورٹی آفیسر اور متعلقہ محکموں کے اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

    معائنہ میں حفاظتی اقدامات کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کیا گیا، بشمول اہلکاروں کی تعیناتی، داخلی چیک، مسافروں کی اسکریننگ، داخلے کے پاس جاری کرنا، گاڑیوں اور عملے کی نگرانی، نگرانی کے نظام، پیری میٹر ڈیفنس، کوئیک رسپانس یونٹ کی تیاری، ڈرون کا مقابلہ کرنا، اور ایمرجنسی رسپانس پروٹوکول سمیت برطانیہ کی ٹیم نے جہاز پر کیٹرنگ اور فلائٹ ہینڈلنگ خدمات کا بھی جائزہ لیا۔

    اپنے جائزے کے اختتام پر، انسپکٹرز نے فضائی مسافروں کی حفاظت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اے ایس ایف کی کوششوں کی تعریف کی۔

  • برطانیہ میں ہیٹ ویو کا قہر اور پانی کا بحران، گرمی کا 130 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا (ویڈیو رپورٹ)

    برطانیہ میں ہیٹ ویو کا قہر اور پانی کا بحران، گرمی کا 130 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا (ویڈیو رپورٹ)

    برطانیہ کا شمار دنیا کے ٹھنڈے ممالک میں ہوتا ہے لیکن موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آج اسے بھی تاریخ کی بدترین گرمی اور پانی بحران کا سامنا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ میں ہیٹ ویو کا قہر جاری ہے اور تاریخ کی اس بدترین گرمی میں پانی کا بھی شدید بحران جاری ہے۔

    ماحولیاتی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں جاری ہیٹ ویو کی تیسری لہر سے برطانیہ کا بیشتر حصہ متاثر ہوگا اور کئی علاقوں میں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں اس سال گرمی کا 130 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور رواں موسم گرم ترین ہونے کے ساتھ خشک ترین بھی ہے، جس کی وجہ سے پانی کا بحران پیدا ہو رہا ہے۔

    ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے بھی ہیٹ ویو سے متعلق یلو وارننگ جاری کی ہے جس میں شہریوں کو اس گرم موسم میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ریکارڈ گرمی کے باعث شام کے اوقات میں پارکس، واٹر پارکس اور ساحل سمندر پر شہریوں کا رش بڑھنے لگا ہے جبکہ پنکھوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

    برطانیہ میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث ملک میں پانی کا بحران بھی جنم لے رہا ہے اور اس وقت برطانیہ کے دو ریجن نارتھ ویسٹ اور یارکشائر کو سرکاری طور پر خشک سالی سے متاثرہ قرار دیا گیا ہے۔

    یارکشائر جس کی آبادی 50 لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔ وہاں آبی ذخائر اس وقت 55 فیصد پر پہنچ چکے ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 فیصد کم ہیں۔ جس کے باعث یارکشائر میں جمعہ سے سوراخ والے پائپ (فواروں) کا استعمال روکتے ہوئے شہریوں کے اپنے گارڈنز کو پانی دینے اور گاڑیاں دھونے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اگر کوئی بھی ایسا کرتا پایا گیا تو اس پر جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔

    برطانیہ کی تاریخ میں پڑنے والی اس گرمی سے گورے تو گورے وہاں مقیم پاکستانی بھی بہت پریشان ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اتنی شدید گرمی پڑتے نہیں دیکھی۔ جب یہاں گرمی پڑتی ہے تو اتنا حبس ہوتا ہے کہ بندہ رات کو سو بھی نہیں سکتا۔